2025-11-28@20:43:11 GMT
تلاش کی گنتی: 12364

«کی کارروائی نہ»:

(نئی خبر)
    سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کوئٹہ کی اہم سڑکیں عوام کیلئے بند کر دیں۔ کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر کی مرکزی شاہراہوں میں عوام الناس ایک سے تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں ریڈ زون کے اطراف میں واقع مرکزی سڑکیں بند کرنے سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ایمبولنس تک کو راستہ نہ ملا، شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ عوام نے کہا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کو سکیورٹی زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے حساس علاقے ریڈ زون کے اطراف کی سڑکوں کو حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مکمل طور پر آمدورفت کے لئے...
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا روانہ ہوگئے۔ سعودی شاہی دیوان نے آج ایک اہم بیان جاری کیا، جس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اور امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی دعوت پر ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آج امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان دورے کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں شراکت بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی وعالمی امور پر گفتگو کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتن الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتن الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ...
    سرکاری حج اسکیم 2026کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت میں 3روز کی توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سرکاری حج اسکیم 2026 کے تحت واجبات جمع کرانے کے عمل میں وزارتِ مذہبی امور نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ترجمان وزارت کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے بعد درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی طور پر اپنے واجبات جمع کرا سکیں گے۔ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ درخواست خود بخود منسوخ کر دی جائے گی اور ایسے امیدوار سرکاری حج اسکیم میں شامل نہیں رہیں...
    سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز)بنگلا دیش نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت کے حکم کے بعد بھارت سے فوری طور پر حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کو جسٹس محمد غلام مرتضی کی سربراہی نے 3 رکنی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے تشدد پراکسانا، قتل کے حکم کے الزام میں شیخ حسینہ کو عمر قید اور دیگر 3 الزامات میں سزائے موت سنائی۔عدالت نے بنگلادیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا۔تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق راجا فیصل ممتاز راٹھور...
    ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالت کی جانب سے انسانیت کا مجرم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کے بعد عوامی لیگ اور اپنے حامیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،حامی پریشان نہ ہوں، انھیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی، اللہ لے گا لیکن میں...
    بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں پابندی کے باوجود غیرقانونی ایرانی پیٹرول کی فروخت مسلسل عروج پر ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں منی پیٹرول پمپ اور سڑک کنارے اسٹال کھلے عام سرگرم ہیں، جہاں ایرانی پیٹرول پر من مانے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 15 روز کے دوران ایرانی پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250 سے 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور اب یہ پاکستانی پیٹرول کے تقریباً برابر ہوگئی ہے۔ شہریوں کے مطابق کم قیمت پر دستیاب ہونے کا فائدہ ختم ہو چکا ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہیں۔عوامی حلقوں نے نہ صرف گراں فروشی پر تشویش...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان دارالحکومت میں پابندی کے باوجود غیرقانونی ایرانی پیٹرول کی فروخت مسلسل عروج پر ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں منی پیٹرول پمپ اور سڑک کنارے اسٹال کھلے عام سرگرم ہیں، جہاں ایرانی پیٹرول پر من مانے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 15 روز کے دوران ایرانی پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250 سے 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور اب یہ پاکستانی پیٹرول کے تقریباً برابر ہوگئی ہے۔ شہریوں کے مطابق کم قیمت پر دستیاب ہونے کا فائدہ ختم ہو چکا ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہیں۔عوامی حلقوں نے نہ صرف گراں فروشی پر تشویش کا اظہار...
    وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی‘ بینظیر شاہ کی جعلی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل شدید قابل مذمت قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ بینظیر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ عطا تارڑ کی جانب سے فالو کیے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے ان کی ایک جعلی ویڈیو (رقص سے متعلق) تیار کی۔ ویڈیو کے ساتھ دیا گیا بیان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بینظیر شاہ کی لندن میں ایک کلب میں رقص کرتی ہوئی لیک شدہ ویڈیو‘ ہے۔ بینظیر شاہ...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)کینیڈا اور امریکا میں بھارتی حکام کی مبینہ مداخلت کے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے۔ انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کرچکی۔ بھارت میں انتہاپسند ہندوتوا سوچ نے ریاستی اداروں کو زہریلا کر دیا۔ مودی، امیت شاہ قیادت کے دور میں بھارت ایک غیرذمہ دار اور جارح ریاست میں تبدیل ہو چکا۔ بھارتی حکومت بیرون ملک مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث پائی گئی۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں ناکام حملے کا الزام بھارتی ایجنسیوں پرعائد کردیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ سفارت کاری نہیں...
    بین الاقوامی بحران گروپ کے سینیئر مشیر تھامس کیان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو جرائم انسانیت کے الزامات میں سزا سنائے جانے کا فیصلہ بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر خوش آئند سمجھا جائے گا جہاں جولائی اگست 2024 کے دوران مظاہرین پر ہونے والے مظالم میں ان کی ذمہ داری پر عام طور پر کسی کو شک نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی تھامس کیان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی ایک تحقیق میں پہلے ہی یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ اس کریک ڈاؤن کے دوران 1,400 کے قریب افراد ہلاک ہوئے اور یہ سب سیاسی قیادت...
    آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز مظفر آباد(سب نیوز) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 44 اراکین جبکہ ووٹنگ میں 38 لوگ موجود تھے، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36 ووٹ پڑے۔پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ چودھری انوارالحق کو استعفی دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ...
    ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔  ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.
    خوارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں،خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خارجی دہشت گرد کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔خارجی دہشت گرد...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی اور اب ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔یہ تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب،چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔تحریک عدم اعتمادمیں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔پیپلزپارٹی نے تحریک کے حق میں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کیا ہے۔ایوان سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک شخص ہی آئین اورانتظامی ڈھانچےکی تباہی کاذمہ دارہو ، کیا ان کی کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دارنہیں۔تحریک کی...
     ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔ ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. 
    سٹی 42: سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع مل گیا ۔  ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے آخری مہلت  دے دی گئی ۔ حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔   ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا حج درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی واجبات جمع کرائیں۔دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق   واضح رہے اس سے قبل 16 تاریخ آخری تھی ۔ 
    بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا سنا دی ہے۔ 3 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ دیتے ہوئے 2 الزامات کے تحت سزائے موت اور 3 الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی۔ سوشل میڈیا صارفین اس سزا پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور وسیع پیمانے پر عوام کے قتل پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔ بیشک، اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے مگر اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش کی عدالت...
    وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا. وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پْراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔ اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ بڑی...
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کےمطابق صوبہ بھرمیں کتنی جعلی اورغیر قانونی ادائیگی ہوئی؟فرانرک آڈٹ کیا جائے گا،فرانزک آڈٹ گزشتہ 12سالوں کا کیا جائے گا،فرانرک آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائے گی،نجی فرم کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ تھرڈ پارٹی فرانرک آڈٹ کے لیےمحکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے رابطہ کیا ہے،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کا انتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ہے،کنسلٹنٹ فرم نے محکمہ خزانہ کو بروقت رپورٹ نہ جمع کروائیں تو فرم کو جرمانہ ہوگا،دوران آڈٹ غفلت برتنے پر فرم پرپابندی عائد ہوگی۔
    بنگلہ دیش کی برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، جو کئی دہائیوں تک ملک کی سیاست پر چھائی رہیں، کو آج سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ خود ان کی اپنی قائم کردہ خصوصی عدالت کے 3 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ دیتے ہوئے مظاہروں سے متعلقہ 2 الزامات کے تحت انہیں سزائے موت اور 3 الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیے: انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی شیخ حسینہ واجد نے 1996 سے 2001 تک اور پھر 2009 سے 2024 تک مسلسل 4 مرتبہ بطور وزیراعظم خدمات انجام دیں۔ ان کی 5ویں مدت، جو جنوری 2024 کے متنازع انتخابات کے بعد شروع ہوئی تھی، اُن...
    آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی ہے۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ شیخ حسینہ واجد پر عائد الزامات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ثابت ہو گئے ہیں۔ٹربیونل نے 453 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں یہ قرار دیا گیا کہ سابق وزیراعظم کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہونے پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔ فیصلے کے وقت ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ ان کے گھر کے باہر کارکنوں اور طلبہ کی جانب سے احتجاج بھی کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-2-18 سیف اللہ
    اسلام آباد کے کھنہ تھانے کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، 2 ہنڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پولیس کے 2 جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں۔  تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان سے بچ گئے۔ پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مبینہ طور...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پابندی 22 نومبر تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے ساتھ صوبے میں تمام احتجاجی سرگرمیاں، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال، اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ...
    بنگلہ دیش کی برطرف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے لیے ایک آڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دے دیا شیخ حسینہ نے کہا کہ عوامی لیگ نچلی سطح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں...
    مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کو بنگلہ دیش میں’ایٹا امادری گولپو‘ کے عنوان سے ری میک کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان میں بے حد مقبول ہوا، جہاں پہلے قسط کو تقریباً 82 ملین اور آخری قسط کو 57 ملین بار دیکھا گیا۔ اس کی مقبولیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مشرق وسطیٰ، ترکی اور انڈونیشیا تک پھیلی ہوئی ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistan Republic (@pakistanrepublicc) پاکستانی ڈرامے کے بنگلہ دیشی ری میک ’ایٹا امادری گولپو‘ کی اب تک 4 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور ہر قسط کو تقریباً 2 ملین بار دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بنگلہ دیشی صارفین اصل ڈرامے کے مناظر کا موازنہ...
    بنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجدکو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے مجرم ٹھہرادیا۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف انسانیت کے جرائم کا مقدمہ گزشتہ سال سے زیر سماعت تھا جس میں انہیں سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں قرار دیا گیا تھا کہ گزشتہ سال 15 جولائی سے 5 اگست کے درمیان حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تقریباً 1400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو 1971 کی...
    سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ، پلاٹوں کی ٹرانسفر، کرپشن اور متاثرین کے معاملات پر اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنا ریکارڈ اسکین کرایا ہے اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات میں پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی جاری ہے۔ ان کا...
    لاہور ہائی کورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، موقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا...
    —فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو  لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
    خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ریگولیشنز کو ختم کرنے اور صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی منظوری دی ہے۔  ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شفیع اللہ جان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اس قانون پر شدید تحفظات تھے اور کابینہ اجلاس میں اس کے خاتمے کی منظوری دی گئی۔ اُن کے مطابق ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ کا خاتمہ بنیادی انسانی حقوق کا تقاضا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈینس کیا ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی پر علی امین گنڈاپور کو تحفظات کیوں؟ تاہم قانونی ماہرین کے مطابق اس...
    لیگی رہنما نے کہا کہ جناب اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات ہوئی نہ ہی سامنا، میرے نزدیک وہ عدلیہ کے گنے چنے دیانتدار اور کھرے لوگوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاندار کام کرتے دُور سے دیکھا، وہ بلاشبہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتے ہیں، ایک زمانہ ان کی قابلیت اور دیانتداری کا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون...
     سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔ بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔ بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS —...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل...
    وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا اہم فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوا، اس لیے اسے نمٹانا ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا کیس کی کارروائی کے دوران عدالت نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم کو کام جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ درخواست گزار افتخار احمد نے ان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ تاہم...
    سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل...
    وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی اقتصادی ترقی کا انحصار ملک کے 2 بڑے قومی چیلنجز یعنی تیز رفتار آبادی بڑھوتری اور موسمی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے پر ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ وُلنیربلٹی انڈیکس (DVIP) کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک اگرچہ میکرو اکنامک استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مگر آبادی کے دباؤ اور بڑھتے ہوئے موسمی خطرات کے بغیر پاکستان اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی کی وجہ سے انسانی ترقی کے مسائل جیسے بچوں میں سٹَنٹنگ،...
    پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام اب بدنام زمانہ مجرم ایپسٹین کی فہرست میں بھی آگیا ہے، ایپسٹین نے بھی بانی پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرناک قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر گامزن کررہے تھے۔ ممتاز چانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کے انکشاف سے واضح ہو گیا کہ بانی پی ٹی آئی صرف ملک کے لیے نہیں عالمی امن کیلئے بھی خطرناک تھے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایہ اور مذہبی کارڈ استعمال کرتا رہا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر...
    خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس...
    امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ نے کیرِیبیئن سمندر میں داخل ہو کر خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی نقل و حرکت میں مزید اضافہ کر دیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ وینیزویلا کے خلاف ممکنہ طاقت کے استعمال کے بارے میں اپنا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ کی قیادت میں یہ اسٹرائیک گروپ بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے مشن پر مامور ہے۔ صدر ٹرمپ نے...
    چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔
    لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
    لاہور،گجرات (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) ممتاز پارلیمنٹرین نوابزادہ خاندان کے سربراہ سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گائوں اجنالہ میں اد اکی جائے گی۔ مرحوم سابق ایم این اے نوابزادغضنفر علی گل، سابق ایم پی اے نوابزادہ مظفر علی خاںکے بھائی‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ حیدر مہدی کے تایا اور (ن) لیگ کے ضلعی صدر نوابزادہ طاہر الملک کے ماموں تھے۔ نوابزادہ مظہر علی خاں پہلی مرتبہ1977ء میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی یومِ برداشت و رواداری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواداری ایک مضبوط اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے، بی آئی ایس پی صرف مالی معاونت نہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کوبھی فروغ دیتا ہے، بی آئی ایس پی رنگ، نسل، مذہب، زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر مستحق افراد کی مدد کرتا ہے، ایسا پاکستان تشکیل دیں گے جو یکجہتی، امن اور احترام کی عملی تصویر ہو، بی آئی ایس پی انسانی مساوات اور سماجی...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی   دہلی دھماکے مودی کی مکاری اور گھناونی سازش بہار کے الیکشن جیتنے کے لیے تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہو گیا ہے ۔بہار میں مودی ہندوتوا نظریہ جیت گیا اب بھارت میں کامیابی کا بیانیہ ہندوتوا نظریہ، پاکستان مخالفت ، فالس فلیگ آپریشن اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانا اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا۔ برق گرتی ہے بیچارے کشمیریوں پر بھارت نے اس واقعے کو بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں انتقامی کارروائیوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ چند دنوں میں وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے 30سے زائد مقامات پر چھاپے مارے ، مکان منہدم کیے اور متعدد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس /غزہ /تل ابیب /ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یہودیوں نے مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابقمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین مظالم میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-19 میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی کے خلاف مختلف شہروں میں جین زی گروپ کا احتجاج پھیل گیا، جھڑپوں میں 120 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔میکسیکو سٹی میں جین زی گروپ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد صدارتی محل کے سامنے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے سیکورٹی رکاوٹیں عبور کرلیں، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل برسادیے، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری کی روک تھام‘ غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی اور سافٹ اینکروچمنٹ کے خاتمے کی مہم جاری ہے‘ مختلف اضلاع میں مضر صحت دودھ اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ پیشِ کی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرز مضر صحت دودھ کی روک تھام کریں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعوی کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ایس ایچ او مبینہ ٹاون چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری نہایت موزوں فیصلہ ہے اور اس منصب کے لیے ان سے بہتر کوئی اور شخصیت نہیں ہو سکتی۔ ایون فیلڈ برطانیہ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ کے دوران اپنی شاندار قیادت کا مظاہرہ کیا، اور وہ اس عہدے کے حقیقی طور پر مستحق ہیں۔ مزید پڑھیں: جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے آگئی، مریم نواز انہوں نے کہاکہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام...
    عوامی لیگ  نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ  حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔ شیخ حسینہ واجد پر 2024ء میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400...
    پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل  دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔  اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں  دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔...
      ٹریون (ویب ڈیسک )پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔ اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار...
    صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں، حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف...
      حیدرآباد: (نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے پٹاخوں کے غیر قانونی گوداموں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے خلاف قانون پٹاخوں کے گوداموں، فیکٹریوں اور ایل پی جی فِلنگ پوائنٹس کی نشاندہی اور بندش کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی گوداموں، دکانوں اور فیکٹریوں کا سروے اور کریک ڈاؤن ہوگا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ کمیٹیاں مارکیٹس، گوداموں اور پوشیدہ مقامات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں گی، قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیکٹریاں اور گودام فوری طور پر سیل کیے جائیں گے، خلاف ورزی پر تمام مواد ضبط کیا جائے...
    لاہور  (ویب ڈیسک) دی اکانومسٹ کی خصوصی رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے کہا ہے کہ خصوصی رپورٹ انٹرویوز کی بنیاد پر ہے اور جو مواد ہمیں ملا، اس کا صرف 10 فیصد رپورٹ میں ہے، بہت سی چیزیں چھاپی نہیں جا سکتی تھیں،   پہلے بھی بشریٰ بی بی کے جادو ٹونے پر رپورٹنگ ہوتی رہی ہے، لیکن ہم نے اس پر کام شروع کیا تو ہمارے لیے بہت ساری معلومات حیران کن تھیں، سب سے زیادہ بشریٰ بی بی کا روحانی بصیرت کا لبادہ جو اوڑھا ہوا تھا اور عمران خان کو جس طرح انہوں نے کنٹرول کیا تو اس کے نتیجے میں ملک کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان کو 26ویں...
    فائل فوٹو ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزلہ شامل ہیں، ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی راستوں سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان نے اعتراف کیا کہ...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کی خبردرست، بشریٰ بی بی جنرل فیض کیلئے کام کرتی تھیں،بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں،بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر جنرل فیض اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا، پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیاگیا، طاقت کیلئے ایک خاتون کو لانچ کیاگیا،چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی،نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پلان کے تحت فیصلے ہوئے،لوٹ مار کے پیسے سے بانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو کے مختلف شہروں میں بدعنوانی اور عدم تحفظ کے خلاف جین زی گروپ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ میکسیکو سٹی میں گروپ کے کئی کارکن صدارتی محل کے سامنے جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے سکیورٹی کے حفاظتی رکاوٹیں توڑ دیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپوں کی وجہ سے علاقہ ایک جنگل کے منظر کا شکار رہا۔حکومت نے اس احتجاج کو سیاسی حریفوں کی طرف سے بیرونی فنڈنگ سے چلایا جانے والا منصوبہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اس...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔ فارم میں واپس لوٹنے والے بابراعظم سے ایک اور بڑی اننگز کی امیدیں وابستہ کر لی گئی ہیں، ٹاپ آرڈر پھر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔ سیریز میں فتح کے باعث پلیئنگ الیون میں چند تبدیلیاں کرکے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم وائٹ واش کی خفت سے بچنے کی خواہاں ہوگی، بیٹرز میں کپتان چارتھ اسالنکا اور کوشل مینڈس سے توقعات...
    ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)سابق رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ہم پوری ٹرانسپورٹ برادری مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات، ٹول ٹیکسز، اور ود ہولڈنگ ٹیکس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عوام دونوں ہی متاثر ہو رہے ہیں۔ ملک...
    ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ (UV) شعاعیں جلد کے خلیوں میں سوزشی پیدا کرتی ہیں جو جلد کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق طویل عرصے تک یو وی شعاعوں کے سامنے رہنے سے جلد کے خلیوں میں موجود YTHDF2 نامی اہم پروٹین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، جو عام حالات میں سوزش اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق YTHDF2 ایک بنیادی پروٹین ہے جو خلیوں میں مدافعتی نظام اور RNA میٹابولزم کو منظم کرتا ہے اور یہی پروٹین سوزش کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا...
    پنجاب میں کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق کین کمشنر پنجاب کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔ کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ کین کمشنر کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جب کہ...
    میکسیکو میں ہزاروں افراد ہفتے کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے، جو بڑھتے ہوئے جرائم، بدعنوانی اور حکومتی عدم احتساب کے خلاف جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے۔ مظاہروں میں مختلف عمر کے شہریوں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیئر کارکنان اور حال ہی میں قتل ہونے والے میچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج: پارلیمنٹ نذر آتش، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد فوج میدان میں آگئی میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی باڑ توڑ دیے، جہاں صدر کلاودییا شین باؤم رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز) چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، تاجر سے موبائل فون چھیننے کے واقعہ کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج،پہلی واردات اکری پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی جہاںپر مویشی تاجر محراب شر کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، دوسری واردات درس پولیس تھانہ کی حدود گاؤں گولو پوٹو میں ہوئی جہاں پر روڈ پر موٹر سائیکل کھڑی کر کے زمینوں پر گئے وڈیرا اسماعیل ابڑو کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، درس پولیس تھانہ کی حدود میں نیو جتوئی رابطہ سڑک لنک روڈ پر تاجر دوست محمد سومرو سے رہزنوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جس پر وہ احتجاج پر مجبور ہیں اور ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ نارکوٹس کنٹرول سندھ روہڑی سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او قمرالدین سیال کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر سینٹرل جیل روڈ سکھر پر کاروائی کرتے ہوئے ریو گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 100 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کے دوران ایک خاتون مسمات نازیہ سمیت 4 ملزمان شیر محمد، شاہد اور حاجی محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق ملزمان محکمہ کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ اور وردی کا استعمال کرکے...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی اسلام آباد:… pic.twitter.com/3BwCwP1KP3 — PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2025 ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ای چالان مہم کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، شہرقائد میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 589 سرکاری گاڑیوں کو بھی ای چالان کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی، جو اس مہم کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 964 ہیوی گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹر سائیکل سواروں کے جانب سے سامنے آئی، جن میں بغیر ہیلمٹ...
    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مالی مدد کے ساتھ تکنیکی معاونت بھی درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈز...
    اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
    ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ...
    آج امریکہ نے شامی عرب جمہوریہ کے واشنگٹن ڈی سی میں موجود سفارت خانے کو قانونی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دوبارہ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اقدام واشنگٹن اور دمشق کے درمیان پچھلے برسوں میں سرد تعلقات میں نمایاں نرمی کی نشانی ہے۔ شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شامی مشن اور واشنگٹن میں شامی سفارتخانے پر عائد کردہ تمام قانونی اقدامات ختم کیے ہیں، جس سے شامی سفارت خانے کو مکمل سفارتی فعالیت واپس مل گئی ہے۔ یہ افتتاح اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ شامی سفارت خانے کی فعالیت 2012 کے بعد رکی ہوئی تھی۔ امریکہ نے حال ہی میں شام پر عائد کچھ پابندیاں بھی جزوی طور...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر آیا یہ آرٹیکل شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی کرنا ہے، بشری بی بی بہادری کے ساتھ اور اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں اس سے قبل بھی عدت میں شادی جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے اسی طرح یہ بھی ایک من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس وقت جب وہ...
    ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
    بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کردی گئی۔قلعہ عبداللّٰہ میں ممنوعہ فصل کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق کارروائی میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔منور حسین مگسی نے یہ بھی کہا کہ نورک سلیمان خیل میں آئس اور چرس تیار کرنے والی21 فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ کارخانے چلانے والوں کی رہائش گاہوں کو گرا دیا گیا۔
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جریدے میں شائع کیا گیا مضمون شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اور پی ٹی آئی اس پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ بیرسٹر گوہر کے مطابق اس قسم کے مضامین سے بشریٰ بی بی کو توڑا نہیں جا سکتا، ایسے آرٹیکل اسپانسرڈ ہوتے ہیں، جس...
    یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں: بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والی تہلکہ خیز رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جا سکے...
    خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ ملکر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔ یہ آپریشن ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کی براہِ راست نگرانی میں اس وقت...
    متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت نے شادی شدہ خاتون سے نامناسب آن لائن رابطے کے الزام میں ایک نوجوان کو 3 ماہ قید کی سزا سنادی، جبکہ شواہد نہ ہونے پر خاتون کو مکمل طور پر بری کردیا۔ امارات الیوم کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تکنیکی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر رومانوی پیغامات اور ذاتی تصاویر کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے آن لائن عشق کا انجام، شادی کے بعد نوجوان کا دلہن کو پہچاننے...
    سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کے دورے کے دوران ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جو حالیہ حملہ ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے پاک فوج اور ایف سی کے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی جنہوں نے کیڈٹس اور اساتذہ کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کیا۔ محسن نقوی نے دہشت گردوں کو “درندے” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ان خوارجیوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا...