2025-07-27@02:27:01 GMT
تلاش کی گنتی: 3608
«کو رمضان المبارک کا»:
(نئی خبر)
ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس:عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعتارف کیا ہے کہ پینے کا پانی شہر قائد کے باسیوں کو ملنا چاہیے، جو کہ بدقسمتی سے صنعتوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کاگیٹ وے ہے، جب تک ہم اپنی مارکیٹ کو کیش نہیں کریں گےتب تک بہتری نہیں آسکتی۔ میراادارہ اوراسٹاک ایکسچینج ایک دوسرےکی مدد کرکےشہرکی بہتری کے لیے کام کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ابھی تک ایک خیال ہے کہ یہاں سٹہ ہوتا ہے، اسے اب تبدیل ہونا چاہیے۔ نوجوانوں کواسٹاک ایکسچینج میں کامیاب افراد کی کہانیاں سنا کریہاں کام کرنے کے لیے راغب کیا جا سکتا...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات میں اصل فریق کشمیریوں کو شریک کرنے پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کا یہ بہترین موقع ضائع نہ ہونے دے گی۔ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر پر فوری مذاکرات شروع کرنے اور مذاکرات میں اصل فریق کشمیریوں کو شریک کرنے پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو دوٹوک مؤقف اختیار کرنا ہوگا کہ کوئی بھی حل کشمیری عوام کی شمولیت اور مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اصل فریق کی شرکت سے مذاکرات مؤثر اور حل طلب ہوں گے، اگر ایسا...
ایک بیان میں چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں، پاکستانی حکومت اسرائیلی فسطائیت کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دے، او آئی سی کو ختم کرکے پاکستان نئی تنظیم سازی میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ مسلم امہ پر حملہ اور بدترین جارحیت ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی پامالی کررہا ہے، امریکہ کس اخلاقی جواز کی بنیاد پر اسرائیل کی حمایت کررہا ہے؟ اسرائیلی جارحیت قبول کرلی گئی تو کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر حملے کا حق استعمال کر لے گا، سارے پاکستانی، ایران اور فلسطین کی...
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ممتاز سیاسی رہنما جارج گیلوے نے ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں کے پس منظر میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان کو سراہا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پاکستان کو کمال کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی حکومت کے آفیشل ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے سخت ناقد جارج گیلوے نے فقط ایک سطری پیغام اتوار کی صبح 3:32 بجے ایکس پر پوسٹ کیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملین سے زائد صارفین ملاحظہ کرچکے ہیں۔ Hats off to @GovtofPakistan Playing a blinder — George Galloway (@georgegalloway) June 14, 2025 تاہم بیشتر ایکس کے بیشتر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد: عراق نے امریکا سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی طیاروں کو ایرانی سرزمین پر حملوں کے لیے عراقی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکے، عراقی حکومت نے یہ درخواست امریکا اور عراق کے درمیان طے شدہ اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے کے تحت کی ہے، جس کے مطابق امریکا پر لازم ہے کہ وہ عراق کی خودمختاری اور فضائی سالمیت کا احترام کرے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عراق نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور عراق کی خودمختاری کو پامال کرنے والے کسی بھی اقدام کی روک تھام کرے۔عراقی ذرائع نے واضح کیا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے، بے لگام اسرائیل امریکی سرپرستی اور اس کی مکمل تائید و اعانت کے ساتھ عالم اسلام پر حملہ آور ہوگیا ہے، عالم اسلام حقیقی خطرات میں گھر گیا ہے، عالم اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگا، عالم اسلام کے اتحاد اور اس کے ایمان، آزادی، عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جارح، بدمست، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ ناگزیر ہوگیا ہے، اب یہ امر بالکل عیاں ہے کہ اسرائیل کا ناجائز وجود عالمی...
اسرائیل میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا ہے، اور ان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس دعوے پر تاحال حوثی قیادت یا ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ Post Views: 3
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف غیرقانونی کارروائیوں اور جارحیت سے فوری روکے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے بلااشتعال اور بلاجواز ایران پر جارحیت مسلط کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی پریشان کن صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں...
حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کاسفر نہ کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی، حفاظت کےلیے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہجرت کالونی میں کم عمر 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ویمن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور پولیس نے کم عمر لڑکی کے چچا اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے۔ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا ہے جبکہ بل کے متن کے مطابق بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں...
بھارت کو آئی ایم ایف میں پاکستان کے خلاف رکاوٹ بننے میں ناکامی کی طرح فیٹف (FATF) میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو فیٹف (FATF) کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، تاہم آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف (FATF) فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار...
ویب ڈیسک:پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔ برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے وفد تشکیل دیا۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امن کی بات کرنے کے لیے آیا ہوں، ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک ،بھارت کشیدگی تیزی سے بڑھی، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...

قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کا پارلیمنٹ میں “ورچوئل مارشل لاء” کے نفاذ کا الزام، حکومت پر شدید تنقید
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ورچوئل مارشل لاء نافذ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بجٹ بحث کا آغاز کیا، مگر اسپیکر کی جانب سے لائیو کوریج کا وعدہ وفا نہ ہوا۔ عمر ایوب کے مطابق ان کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا، میڈیا کو کوریج سے روکا گیا اور موبائل فون پر نوٹس لینے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فرزانہ ذوالفقار کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگراں حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا۔...
ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی ٹولے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایرانی عوام نے حکومت اور مسلح افواج سے فوری اور ٹھوس انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران بھر میں آج عوام نے سڑکوں پر نکل کر ملک میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سخت انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم مزید 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی ویمن کوالیفائر کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کی عبوری فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں لیلی بنارس، اقصی مشتاق، مریم محمود، عزوا چوہدری، مارشا ملک اور زیانا جیوراج شامل ہیں، یہ پلیئرز پہلی بار پاکستان ویمن فٹبال اسکواڈ کا حصہ بنیں گی۔...
سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...
—فائل فوٹو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...

اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،بلاول بھٹو زرداری
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستانی پارلیمانی مشن کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے) جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں...
سٹی 42 : سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں الیکٹرانک بسوں کے 3 نئے روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ جولائی میں مزید 100 نئی ای وی بسیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 میٹر طویل 34 نئی بسیں بھی جولائی میں فعال ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں 5 ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، شہری علاقوں میں 1000 ای وی بسیں متعارف کروائی جائیں گی۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، سندھ حکومت ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر انسانی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین، انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ اراکین نے...
مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا تو اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے اور بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ڈیسک پر بجٹ دستاویزات کی کاپیاں زور زور سے مار کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے باعث مائیک سسٹم بریک ڈاؤن کر گیا ہے جس کو ٹھیک کرانے کی لاگت کروڑوں میں ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ڈیسکوں پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں اپوزیشن...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے متحدہ مؤقف اختیار کرے اور اس کے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ یہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی جانب سے خطے کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹنے کی سازش کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملے 2024 کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع کیوں؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی کھلی خلاف...
غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔1962 میں فلم ”فرنگی“ کے...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس سال سندھ کا کل بجٹ تقریباً 3.7 کھرب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ اہم بجٹ تجاویز: ترقیاتی بجٹ: – کل ترقیاتی بجٹ 1,018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع – وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس – غیر ملکی امداد کے تحت 366 ارب روپے کی فراہمی متوقع ترقیاتی منصوبے: – صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 520 ارب روپے مختص – ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے 55 ارب روپے کی تجویز – کل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ 2025-26 پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا عملی خاکہ ہے۔ حکومت نے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور ترجیح دی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ اگرچہ پی ایس ڈی پی کی مالیت کچھ کم ہے، مگر ترقیاتی اہداف بڑھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 230 ارب روپے، کراچی-چمن شاہراہ کے لیے 100 ارب روپے اور ایم-8 منصوبہ بجٹ میں شامل کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف رحمان کو سزا قومی دفاع سے متعلق انتہائی حساس معلومات غیر قانونی طور پر حاصل کرنے اور انہیں ایسے افراد کو منتقل کرنے پر سنائی گئی جو ان معلومات کو رکھنے کے مجاز نہیں تھے۔ اکتوبر 2024 ء میں یہ خفیہ معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کردی گئی تھیں۔ عدالت میں پیش دستاویز کے مطابق 34 برس کے آصف ویلیم رحمان کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر ویانا سے ہے۔ وہ 2016 ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا اور اس نے ایران پر اسرائیلی جوابی حملے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارٹ سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر خیبر پختونخوا حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سینئر صحافی محمود جان بابر کا پشاور میں قائم قونصل خانے کے ذریعے امریکہ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بحال کر نے کاحکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی محمود جان بابر نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ذریعے امریکا کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جو پشاور کی ماتحت عدالت نے عدم پیروی پر خارج کر دیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے اب اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی طور پر دیے گئے حق سماعت کی بنیاد پر مقدمے کو بحال کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز خان کے سنگل رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کے 19 جولائی 2021 کے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے، آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: معروف صنعتکار اور بانی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن عبدالشکور کھتری نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولر پر 18 فیصد ٹیکس عاید کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالشکور کھتری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو روشن بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا سولر انرجی پر عاید ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ چیئرمین اپٹما نے وفاقی بجٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو امید تھی کہ بجٹ صنعت دوست اور عوامی مفاد میں ہوگا لیکن بجٹ نے انہیں شدید مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔عبدالشکور کھتری نے مزید کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 9 ماہ کے شیر خوار بچے کو جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت جعلی ماں اور باپ کے سپرد کرنے والی دولیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی میں گرفتار ایک لیڈی ڈاکٹر کراچی میں ایک این جی او کی سربراہ اور دوسری ذاتی کلینک چلاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمہ یاسمین، موزمبیق کے شہری سویل اور سہیل سمیت بچے کی جعلی ماں کرن اور اس کا خاوند سہیل بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد کنکشنز دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔ نئے مالی سال میں 550نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کوگیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740 جبکہ پنجاب ،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 530 نئے گیس کنکشنز دیئے...
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
اویس کیانی: عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن بچوں کو مشقت اور استحصال سے بچانے کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے۔ صدر مملکت کے مطابق بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے جس کا حل صرف قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے چائلڈ لیبر اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے قوانین منظور کیے، متاثرہ بچوں...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشیں 15 ستمبر ک جاری رہیں گی ۔ انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہےتاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی...
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کیلیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ، محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا. رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں بھی صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑے حجم کا سر پلس بجٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے. ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی پنجاب اسکولز میل پروگرام کیلیے 9 ارب ، وزیراعلی ٹریکٹر پروگرام کیلیے 10...
وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کا 3 سال سے ترقیاتی فنڈ نہ ملنےپر حکومت کےخلاف سڑکوں پرآنے کا عندیہ
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے تین سال سے ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلیے ایک بار پھر صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے نمائندوں نے مسائل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی گزشتہ تین سالوں کے ترقیاتی فنڈز فراہمی و دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ اور مقام کا اعلان لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں اڈیالہ جیل کو جانے والے روڈ کے لئے 45 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور اڈیالہ روڈ پر فلائی اوور بنانے کے لئے آئندہ مالی سال ساڑے 5 کروڑ روپے رکھے جائیں گے جبکہ تلسا چوک اڈیالہ روڑ پر انڈر پاس بنانے کے لئے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر 3 اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ کی تعمیر و مرمت، انڈر پاس، فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال ان تینوں منصوبوں کےلئے 56 کروڑ 80...

پاکستان کا مالی سال 2026 کا بجٹ: دفاعی اخراجات میں اضافہ، آمدنی کے اہداف پر شکوک، مالی نظم و ضبط پر زور
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس (SP Global Market Intelligence) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مالی سال 2026 کے بجٹ میں مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آمدنی کے اہداف اور حقیقی معاشی ترقی کے حکومتی تخمینوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے 3.9 فیصد کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح، حقیقی جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد کے سرکاری ہدف کے برعکس 3.6 فیصد متوقع ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق، اگرچہ مہنگائی میں بتدریج...
لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد اضافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ انکی جماعت نے بی جے پی کیساتھ حکومت بنائی، لیکن ہم بی جے پی کو کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، اُسی حکومت میں پی ڈی پی نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں پارکس و دیگر سیاحتی جگہوں کو مسلسل پابندی لگانے پر نیشنل کانفرنس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو اپنا اعتماد دیا، نیشنل کانفرنس نے مکمل اکثریت سے حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا "یہاں کی حکومت کے پاس 50 رکن اسمبلی اور تین ممبر پارلیمنٹ ہیں،...

بجٹ میں پٹرول کی بجائے بیماریوں کی وجہ بننے والے الٹرا پراسیسڈ خوراک پر ٹیکس کیوں نہیں ۔ مائرین صحت کا حکومت سے مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) وفاقی بجٹ 2025-26 میں غیر صحت بخش الٹرا پروسیسڈ مصنوعات (UPPs) پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے اور اس کے برعکس ایک بنیادی ضرورت ایندھن پر لیوی عائد کرنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے دوران عوامی صحت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ہر منٹ ایک پاکستانی کو دل کا دورہ پڑتا ہے، ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کے باعث روزانہ 1100 سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت حال ہے جس کے لیے شواہد پر مبنی دلیرانہ پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق، الٹرا پروسیسڈ غذائیں پاکستان میں تیزی سے...
کانفرنس سے حافظ علامہ سجاد زہرائی، اہلسنت عالم دین علامہ سید طیب شاہ ترمذی، معروف عالم دین مفتی فضل ہمدرد، معروف منقبت خواں امجد بلتستانی، قاری سید علی حیدر ہاشمی سمیت دیگر خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ غدیر کانفرنس 19جون کو مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے علامہ سیدسجاد زہرائی، اہلسنت عالم دین علامہ سید طیب شاہ ترمذی، مفتی فضل ہمدرد، معروف منقبت خواں امجد بلتستانی، قاری سید علی حیدر ہاشمی سمیت دیگر خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مقامی علمائے کرام، سینیئرز، صحافی، ڈاکٹرز، وکلائ، پروفیشنلز کی بڑی تعداد شریک ہوگی، منتظمین کی جانب سے کانفرنس کے دعوت ناموں کا سلسلہ جاری ہے۔
کانگریس لیڈر پون کھیرا نے الزام لگایا کہ صحافی فہد شاہ اور عرفان معراج کو یو اے پی اے کے تحت انکی رپورٹنگ کیلئے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر اختلاف رائے کو دبانے کا الزام لگایا اور کہا کہ آزادی اظہار کو خطرہ ظاہر کرنے کے لئے "یو اے پی اے" جیسے قوانین کا غلط استعمال بی جے پی کے وسیع حملے کا حصہ ہے۔ کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور کئی کیسز کا حوالہ دیا، جن میں آنند تیلٹمبڈے، نودیپ کور، عمر خالد، شرجیل امام، پربیر پورکیاستھا اور امیت چکرورتی شامل ہیں۔ کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ...
لاہور: پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنےکے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اور بجٹ 13 جون کا پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔ ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب...
کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کے تحت لائی گئی پالیسی میں ایسے تجارتی ڈیری فارمرز کو بھی شامل کیا جائے جو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں مگر ان کے خام دودھ کی فروخت پر تاحال سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ وزیر تجارت سردار جام کمال خان کو لکھے گئے ایک خط میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ ایسے ڈیری فارمرز جو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں نہیں مگر ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں، انہیں اس وقت برابری کا میدان میسر نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برانڈ کے تحت...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں ہونے والی حالیہ فسادات کے تناظر میں انسرکشن ایکٹ کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں، ٹرمپ نے کہا کہ اگر بغاوت کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وہ اس قانون کو نافذ کریں گے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے لاس اینجلس میں ہونے والے فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو راتوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک رہی ہے، جہاں لوگ بڑے بھاری ہتھوڑوں اور کنکریٹ کے ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اور فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ فسادات ادا کیے گئے شرارت کرنے والوں کی کارستانی ہیں، جو شہر کو جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف کے ساتھ کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصد پر آنا بھی خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور وفاقی بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں کمی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ...

17573ارب کا بجٹ، 6501 ارب روپے کا خسارہ، دفاعی اخراجات 2550 ارب، حکومتی اخراجات 16286 ارب، پی ایس ڈی پی 1000 ارب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں 6501ارب روپے خسارہ ہے، 8207 ارب سود کی ادائیگی پر خرچ ہونگے، دفاع کیلئے 2550 ارب مختص کیے گئے ہیں، حکومتی اخراجات 16286ارب روپے، پی ایس ڈی پی کیلئے 1000ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وصولیوں کا تخمینہ 14,131 ارب روپے ہے جس میں صوبوں کا حصہ 8,206ارب روپے رکھا گیا ہے، سود کی ادائیگی پر 8,207ارب روپے جبکہ پنشن اخراجات کیلئے 1,055 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، غیر ٹیکس محصولات 5,147ارب روپے ہوگا، آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے معاشی شرح نمو(جی ڈی پی) کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد رہنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے...
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )گورنر خیبر فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر صوبائی حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں وفاق سے ملنے والے 700 ارب روپے کا حساب طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ کوہستان میں 50 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، مسجدوں کے سولر تک چوری کر لیے گئے، مگر نیب خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ کوہستان اسکینڈل میں ملوث افراد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی اور کے نام پر پراپرٹیز خریدی ہیں، یہاں تک کہ کوہستان کے عام شہریوں نے بھی ڈیرہ میں جائیدادیں حاصل کی ہیں۔...
پنجاب حکومت نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاری جاری ہے اور اس حوالے سے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال26-2025 کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیاہے ، تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع ہے ، محکموں کی جانب سے نئے بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کو شامل کرنے کے لیے ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک 353ارب سے زائد کی 853 اسکیمیں نئی بجٹ میں شامل کی جارہی ہیں ، 520 جاری جبکہ333 نئی ترقیاتی اسکیمیں اب تک...
حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں 2 ہزار 550 ارب روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور متعلقہ دفاعی اداروں کی آپریشنز، سامانِ حرب اور دیگر ضروریات پر خرچ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق بری فوج کا رواں سال بجٹ ایک ہزار 9 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر ایک ہزار 165 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف پاک فضائیہ کا بجٹ اس سال...
اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر چھ محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس،...
57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تصیلات کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ محکمہ زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ شروع کردیاہے، شور کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کےلیے گفتگو کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز سادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز ہے، حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔ بتایا...
سرکاری ملازمین بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوگئے، پارلمینٹ کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی، پولیس نے شاہراہِ دستور پر کیبنٹ گیٹ پر روک دیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کی جائے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز پر غور، ذرائع وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ دوسری جانب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالات کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسحاق ڈار...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا سچ پیش کیا، پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے انصاف، باہمی احترام اور پرامن باہمی بقا کے لیے پاکستان کا مؤقف واضح کیا،دوسری جانب، بھارت کو خطے میں جنگی جنون کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔...
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے تہرے قتل کے الزام میں 3 بار سزائے موت کے خلاف ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ منظر امام قتل ، سزائے موت کا ملزم بریسندھ ہائی کورٹ نے ايم کيو ايم کے سابق رکن سندھ... لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ٹرائل کورٹ نے تہرےقتل کے الزام میں ملزم کو 2021ء میں تین بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
—فائل فوٹو پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس 11 جون کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیںوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا صوبائی بجٹ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ بجٹ کا حجم خاصا بھاری ہوگا، جس میں 57 سے زائد صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 600 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ نے کی۔تین روزہ بجٹ مشاورت کے بعد تیار کردہ بجٹ تجاویز میں مختلف محکموں کو دی جانے والی مالی گنجائش بھی طے کر دی گئی ہے۔ زراعت کے شعبے کے لیے 13 ارب روپے رکھے گئے...
— فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، حملہ بلا اشتعال کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اُجاگر کرنے کےلیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے مگر بغیر کسی کمزوری کے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی، بھارتی ایجنڈا قوم پرستی اور تعصب پر مبنی ہے، پہلگام حملے کا کوئی ثبوت آج تک نہیں ملا۔ پاک بھارت کشیدگی: 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا: شیری رحمانانہوں نے کہا کہ...
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجلی، دفاع، آبادی اور حکومتی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے شکار علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیونکہ یہ فیصلہ انصاف اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاسکو (پنجاب ایگریکلچرل سپلائی اینڈ کوآپریٹو) کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت اب اس ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں 3ایرانی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کر رہے تھے اور برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ تینوں ملزمان مصطفی سپاہوند ، فرہاد جوادی منش اور شاپور قل علی خانی نوری پر برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں، جو غیر ملکی ریاستوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی اگست 2024 ء سے فروری کے دوران انجام دی گئی۔ دوسری جانب تینوں ملزمان نے لندن کی اولڈ بیلی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے مختصر پیشی کے دوران الزامات سے انکار کردیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عوامی ریلیف کے لیے تمام افسران اور عملہ دفاتر میں موجود رہے گا تاکہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ رضوان عبد السمیع نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی پلان کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنا بیک اپ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ اگر کہیں بورڈ کی ٹیمیں تاخیر کا شکار ہوں یا نہ پہنچ سکیں تو فوری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف، سودی نظام اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کپڑے بیج کر آٹا سستا اور زہر کھانے کے پیسے نہ ہونے کے دعوے تو دوسری طرف ارکان اسمبلی سے لے کر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 600فیصد تک اضافہ مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ہر بار عام آدمی کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانے کے بجائے قربانی کا آغاز حکمران ٹولہ اپنی ذات سے کرے۔شاہانہ اخراجات وی آئی پی کلچر ختم کرکے سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جائے۔ لاڑکانہ...
منگل کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔ اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں منگل کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے “فریڈم فلوٹیلا” پر اسرائیلی قابض افواج کے حملے اور انسانی امدادی مشن کو روکنے کے اقدام کو “منظم ریاستی دہشتگردی” قرار دے دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہےکہ یہ کارروائی آزادی اور حق گوئی کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی، بلکہ اس سے غزہ کے لیے عالمی یکجہتی مزید مضبوط ہو گی۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ان بہادر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو تمام تر دھمکیوں کے باوجود حق اور انصاف کے مشن پر ثابت قدم رہے۔بیان میں کہا گیا کہ “فریڈم فلوٹیلا سمیت الجزائر، تیونس اور اردن سے غزہ کے لیے روانہ...