Express News:
2026-07-24@10:36:03 GMT

پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

لاہور:

پنجاب میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور سرکاری نوکری خواب بن گئی۔

صوبے کے 170 کے قریب محکمہ جات میں صرف چند دنوں میں 20 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے نوکری جاب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کیا جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور محکمہ جات میں بھی 3 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آبادی چند سالوں میں بڑھ کر 12 کروڑ 76 لاکھ 88ہزار922 تک جا پہنچی ہے جس سے بعد وسائل کی تقسیم اور دفاتر میں سرکاری نوکریوں کا فقدان پیدا ہو گیا۔ 

ریکارڈ کے مطابق سال 1998 پنجاب کی کل آبادی 7 کروڑ سے زائد تھی ۔ 2017 میں پنجاب کی آبادی بڑھ کر 10 کروڑسے زائد ہوگئی۔

2023 تک 12 کروڑ سے زائد تھی دوسری جانب پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد لی ہے تاکہ بے روزگار افراد آن لائن سرکاری و پرائیوٹ جاب کے لئے اپلائی کر سکیں۔

روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 5 سالوں میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد اضافہ سامنے آیا۔

دستاویزات کے مطابق سال 2021 سے لیکر سال 2025 جولائی تک 2 ہزار سے زائد محکموں کی 36 ہزار سے زائد آسامیاں پر 24 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری غلام غوث کا کہنا ہے کہ حکومت ٹھیکیداری نظام کے ذریعے من پسند افراد کو سیاسی بنیادوں پر ملازمین دینے کا پلان بنائے ہوئے ہے صوبے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ من پسند افراد کو سیاسی بنیادوں پر نوکریاں دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جاب پورٹل بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سال 2026 بیروزگاری کے خاتمے کا سال ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں بے روزگاری کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن