2025-11-20@00:10:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3094
«کا کوئی جواب نہیں»:
(نئی خبر)
ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیابیطس سینٹر اسلام آباد (TDC) ظہیرالدین بابر نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم امتناع کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے کی کارروائی سے اسپتال کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث درجنوں شوگر کے مریض علاج سے محروم ہوگئے اور عملے کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ این ایچ اے کے یکطرفہ اقدام نے نہ صرف طبی اصولوں بلکہ انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو بھی مجروح کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بورڈ ممبران طاہر عباسی، آصف شہزاد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ ذیابیطس سینٹر نے 2009 میں یہ زمین خریدی اور بعد ازاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب نوجوان نہ تو نوکری کی چوری برداشت کرینگے اور نہ ہی ووٹ کی چوری کو، ہندوستان کو بے روزگاری اور ووٹ چوری سے آزاد کرنا اب سب سے بڑا ووٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مبینہ "ووٹ چوری" کے معاملے پر مسلسل مودی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کی کہ وہ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ راہل گاندھی نے اس مسئلہ کو ووٹ فراڈ اور ووٹ چوری سے جوڑ دیا۔ کانگریس لیڈر نے سوشل میڈیا...
اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب، آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت نواز فتن الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتن الخوارج کے کمپانڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتن الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی.(جاری ہے) دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی...
اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بند کرنے اور حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے باقی 48 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وقت آگیا ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی دوری ہے اور پھر دنیا امن کو روک نہیں پائے گی انہوں نے کہا ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے صدر میکرون نے سات اکتوبر کے حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ وہ...
بہاولنگر (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس دوران گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی اور کپڑوں پرسلائی بھِی کی۔ویڈیو سامنے آئی تواس پر صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آگیا۔ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ "اب اس پر بھی جل جل کر جل ککڑوں نے کڑھ جانا ہے، جہاں وزیر اعلی جاتیں ہیں ان کے رنگ میں رنگ جاتی ہیں،اسلئے لوگوں کو پرائی نہیں اپنی لگتی ہیں،اور انکو اپنا بنا کر واپس آجاتی ہیں"۔ 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، بڑا انکشاف سامنے آگیا اب اس پہ بھی جل جل کے...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔(جاری ہے) ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں سے صرف...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے 3 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیسز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی درخواست گزاروں کی قابلیت اور قوانین کے مطابق جائزہ لے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس پی ایس سی نے درخواست گزاروں کے کیسز لینے سے انکار کیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 937 میں سے 866 امیدواروں کی سروس فائلز ایس پی ایس سی...
بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور خاص طور پر پولیس، خواجہ سرا اور صحافی نشانے پر ہیں۔اس طرح کے واقعات شہر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ایسی کارروائیاں عام طور پر خوف پھیلانے اور اداروں کو کمزور کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے حالیہ دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا نیا رخ ہے۔خواجہ سرا کمیونٹی اور صحافیوں کو نشانہ بنانا معاشرتی تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا ہے، وہاں کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ان کا کہناتھاکہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لے لیا ہے، لیکن خود نہیں سیکھنا۔ پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ...
فائل فوٹو۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن ان کو نہیں مانتے؟ لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کوجتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہےانھوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو اب سفارت خانے کا درجہ حاصل ہو گیا ہے اور عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی حمایت میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس موقع پر فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتا ہے، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔حسام زملوط کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور آزادی،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد پر...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو مریم نواز کی تعریف کررہے ہیں، آپ ان کو نہیں مانتے؟ کراچی اور سندھ کے لوگ مریم نواز کو مانگتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کو جتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ اور کراچی کی فکر ہوتی، سارے پاکستان کو سکھانے کا آپ نے ٹھیکہ لیا لیکن خود نہیں سیکھنا، پیپلز پارٹی نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ...
بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 88ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان غر یب عوام کے گھروں کو پہنچا ہے، حکومت ایک ایک شخص کے نقصان کا ازالہ کرے۔ 33 ارب کی فصلیں برباد اور 60کروڑ روپے مالیت کے مویشی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ 47سو سے زائد موضع جات اور 47لاکھ 55ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور جھنگ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سیلاب کی آڑ میں گران فروشوں نے اشیا خورونوش...
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی خدمت اور اس کے بہتر مستقبل کیلیے اسی طرح سے کام جاری رہے گا، شہر کی 106 سڑکوں پر کام جاری ہے اور جلد عوام بہتری محسوس کریں گے۔ کراچی کے خالق دنیا حال میں معروف شاعر رئیس امروہی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ بی آر ٹی گرین لائن منصوبے اور ایم اے جناح روڈ کی بدحالی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں بی آر ٹی گرین لائن کو اجازت نامہ دیا گیا تھا اور تب سے آج تک ایم اے جناح روڈ کی حالت تباہ حال ہے، ہم نے بی آر ٹی انتظامیہ...
ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی امریکی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کردیا۔افغان حکومت نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن طالبان حکومت کو تسلیم کرلے اور افغانستان کی تعمیر نو کا وعدہ بھی کرے، تب بھی افغانستان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گا۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
20 سال مزید جنگ کے لیے تیار ہیں، بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں پر طالبان کا امریکا کو جواب
افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ افغان سرزمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا، اور طالبان ایک اور 20 سالہ جنگ کے لیے تیار ہیں۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکا کو واپس نہ دی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب مجاہد جو امارتِ اسلامیہ...
جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے کرکٹر اور سابق آئی پی ایل پلیئر متھن منہاس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی حالیہ میٹنگ میں منہاس کا نام اس عہدے کے لیے سرفہرست رہا۔ اس وقت وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے ’بی سی سی آئی‘ کے سیکریٹری جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی منہاس اس سے قبل دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کے کنوینر رہ چکے ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (اے پی پی) دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج اتوار کی رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک کبھی بھی بائبلی دور کا وہ قدیم پتھر اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا جو یروشلم کے نیچے ایک سرنگ سے عثمانی دور میں دریافت ہوا تھا۔یہ پتھر، جسے شیلواح یا سلوان کتبہ کہا جاتا ہے، عبرانی زبان میں تحریر شدہ ایک تختی ہے جو تقریباً 2700 سال پرانی ہے اور اس وقت استنبول کے آثارِ قدیمہ کے میوزیم میں موجود ہے۔یہ مسئلہ اس وقت ایک نئی سفارتی کشیدگی کا باعث بنا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ 1998 میں اس کتبے کو واپس لانے کی ان کی کوشش اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی تھی...
چئیرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ آج جہاد کا مطلب ہی عجیب و غریب بنا دیا گیا ہے، كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمیں مذہبی رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رویے تبدیل کرنے ہوں گے،...
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن، سلامتی اور اعتدال کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے رویوں اور برداشت سے کام لینا ہوگا تاکہ سکھ، ہندو اور عیسائی مل کر بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان آئین پاکستان کے بعد مضبوط دستاویز ہے۔ ہمیں مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ کسی گروہ، فرد یا طاقت کو ماوارائے آئین و قانون اپنی مرضی ٹھونسنے کا اختیار نہیں۔طاہر...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں۔ صرف ریاست رٹ قائم کرنا ہی نہیں عوام کو بنیادی سہولیات اور حقوق کی فراہمی بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی مقامی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر شکیل روشن سمیت متعدد نمایاں شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن، سابق امیر مو لانا عبدالحق ہاشمی، پروفیسر شکیل روشن اور دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خوف خدا کرتے ہوئے خلق خدا...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور جو لوگ جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فوج میں شمولیت اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کو اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے اسلام میں غیر مسلموں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کو رد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو ویکسین لگوا لی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروائیکل ویکسین کے بارے میں جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا جواب میں نے ایسے کرکے دیا کہ اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوا دی تاکہ واضح ہو کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے انہوں نے کہاکہ میرے 30 سالہ سیاسی سفر میں کبھی اپنے اہل خانہ کو عوامی طور پر سامنے نہیں لایا، لیکن اس بار غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے مجھے یہ فیصلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ کے مسئلے پر سیل دکانیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے دکانداروں کو گاڑیاں سڑک پر کھڑی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دکانیں اس لیے سیل کیں کیونکہ آدھی سڑک پر گاڑیاں کھڑی تھیں، اس پر جسٹس اقبال نے کہا کہ یہ چاہے کسی بھی علاقے میں ہوں لیکن سڑک روکنے کا حق کسی کو نہیں ہے، درخواست گزار کاریں سڑکوں کے بجائے دکان کے اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ نے ایک بار پھر حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 18 بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں جس سے عوام پر ریلیف کے بجائے مزید بوجھ بڑھ گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اعدادوشمار کے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاول، انڈے، مٹن، گھی اور دال مونگ جیسی روزمرہ کی اشیا کے دام مزید بڑھ گئے، یہاں تک کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1.06 فیصد مہنگا ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران انڈے 0.91 فیصد، چاول 0.84 فیصد، بیف 0.42 فیصد اور مٹن 0.31 فیصد مہنگے ہوئے، اسی طرح ویجی ٹیبل گھی، دال مونگ اور انرجی سیور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں موجودہ صلاحیتی چارجز (اسٹینڈرڈ کاسٹ) پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف کوئی معجزہ ہی ان میں کمی لا سکتا ہے رپورٹ کے مطابق یہ ریمارکس نیپرا کے رکن( ٹیکنیکل) رفیق احمد شیخ نے گیارہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تعین سے متعلق درخواستوں پر عوامی سماعت کے دوران دئیے.(جاری ہے) چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے آن لائن سماعت کی جبکہ رکن قانون عامنہ احمد اور ممبر ڈویلپمنٹ مقصود انور خان بھی شریک تھے حکومت کی جانب سے 800 میگاواٹ بجلی کے نیلامی منصوبے اور کمپیٹیٹو ٹریڈنگ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔شمالی وزیرستان کے زنگوٹی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے خوارجی عبد الصمد نے اپنے بیان میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔خوارجی عبدالصمد کے مطابق سال 2020 سے طالبان کے ساتھ منسلک ہوں۔ خوارج مساجد کو فساد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ خوارج مسجدوں میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکساتے اور مائنز استعمال کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ خوارج کی جانب سے مساجد میں بدکاری کی جاتی تھی جس کو دیکھ کر میرا دل...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے ہیں جس کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔ ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔ بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر...
صوبہ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اور فارنزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور عوام سے افواہوں سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عمران خان نے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں، انصاف کے دروازے بند، میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تک بانی پی ٹی آئی کا خط جو علیمہ خان کے ذریعے بھیجا تھا وہ پہنچایا۔ چیف جسٹس نے ہمیں سکون سے سنا اور 24 گھنٹے کے اندر جو بھی ہوگا بتائیں گے۔ جمعرات کے روزبانی کی بہنیں چیف جسٹس کو عمران خان کا خط دینے سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے،...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ، پاکستان کے خلاف جارحیت ہویاسعودی عرب کے خلاف ،ملکردفاع کیاجائے گا،خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ دفاعی معاہدے سے پاک سعودی تعلقات واضح ہوئے ہیں ہم نے اپنابنیادی حق ایکسرسائز کیاہے،ہماری صلاحیتیں اس معاہدے کے تحت دستیاب ہوں گی، معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں کہ کوئی دوسراملک اس میں شامل نہیں ہوسکتا،تاہم کسی دوسرے ملک کی معاہدے میں شمولیت کاکہناقبل ازوقت ہے لیکن دروازے بندنہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ ملکر خطے اور عوام کا تحفظ کریں، امریکہ کے بھی کئی...
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متنازع صحافی رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے رضوان رضی کی حمایت میں پنجاب حکومت کی مہم کو افسوسناک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ہیگ (ن) اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے، جو افسوسناک امر ہے۔ It’s very sad to see that PML N And Punjab government has started a campaign in support of a sick man. This is a negative message for Sindh province. PML N’s Punjab government wants to divert the attention of public from poor performance in floods, because of inexperience and… pic.twitter.com/PZd9M9VYwQ — Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam)...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیاچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ 9x11 کا پنجرہ بنا دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کی اجازت نہیں دی جاتی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ عوامی مسائل کیا ہیں۔ سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ٹیکس پیئر کے وکیل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا طریقہ کار کیا ہے۔ وکیل ٹیکس پیئر نے مؤقف اپنایا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکس کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ...
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج ہوگا۔ فائنل میں ارشد ندیم کا مقابلہ صرف بھارت کے نیرج چوپڑا ہی سے نہیں بلکہ دنیا کے پانچ اور بڑے ایتھلیٹس سے بھی ہے۔ ارشد ندیم کے خصوصی معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ اگر وہ جوش کے ساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کریں تو 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم نے گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ Alhamdulilah! Qualified for the FINAL of the World Athletics...
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کو نئی دھمکیاں دی ہیں۔ کاٹز نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کی شرائط نہ مانیں تو غزہ میں مزید شدت اختیار کرنے والے حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیل اپنی دھمکی پر عمل کرے گا۔ غزہ میں کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ تمام مذمتوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی کو مزید گہرا کرنے جا رہا ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ غزہ میں کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ سب ایسے وقت...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان سے افغان مہاجرین واپسی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ اپریل سے ستمبر تک 554000 مہاجرین کو واپس بھیجا گیا ہے اور اگست 2025 میں 143000افغان پناہ گزین واپس بھیجے گئے جبکہ صرف ستمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں ایک لاکھ افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا ہے ۔ پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔دوسری جانب مجموعی طور پر 2023 سے اب تک تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ حکومت اس فیصلے کو قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتی ہے،جبکہ پی او آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے اور امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں سے بات کرنے کے بجائے آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔سندھ کے عوام نے بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف کشمور سے کراچی اور اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کیے لیکن حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی جو کہ بیڈگورننس اور بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سالانہ بجٹ میں سیکورٹی اورپھر ڈاکوئوں کے خاتمے کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام امن کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اقوام متحدہ نے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فوجی کارروائیوں کے باعث خواتین کو سڑکوں پر بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مطابق غزہ میں صحت کی سہولیات کے خاتمے کے نتیجے میں ہزاروں حاملہ خواتین بے سہارا ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت غزہ کی خواتین کو ڈاکٹروں، اسپتالوں اور صاف پانی کے بغیر سڑکوں پر زچگی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، تقریباً 23 ہزار خواتین کو طبی سہولت میسر نہیں، جبکہ ہر ہفتے 15 کے قریب بچے بغیر کسی طبی مدد کے پیدا...
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 4 سال بیت چکے ہیں اور ان کے مداح کسی خوشخبری کے منتظر ہیں جس کی وجہ آئے روز جوڑے کے یہاں بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار سوشل میڈیا وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ماں باپ بننے کی خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے جب کہ ایک نجومی بھی پیشن گوئی کرچکے ہیں کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔ ان خبروں کے درمیان کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ میں ماں بننے کا...
پشاور: پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک نے قطر پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل میں اس حملے پر ہونے والی ہنگامی بحث کے دوران کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی ایک چونکا دینے والی خلاف ورزی تھی۔انہوں نے اس حملے کو علاقائی امن اور استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے غیر قانونی اموات پر احتساب کا مطالبہ کیا۔قطر اور درجنوں ممالک کے نمائندوں نے تین گھنٹے طویل بحث میں فولکر ترک کے مؤقف کی تائید کی۔قطری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون مریم بنت علی بن...
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )بھارت کے ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں نے یکطرفہ طور پر اپنی مسلح جدوجہد کو معطل کرنے کا اعلان کر تے ہوئے حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے یہ اعلان بھارتی حکومت کی اس بھرپور کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد دہائیوں پر محیط اس تنازع کو ختم کرنا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماﺅ نواز) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بدلتے عالمی نظام اور قومی حالات، وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام کی مسلسل اپیلوں کے باعث ہم مسلح جدوجہد معطل کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں.(جاری ہے) ترجمان نے کہا کہ ہم حکومت...
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے متعلق تنازع مزید سنگین ہوگیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس انہیں ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر واضح کیا کہ میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں وہ سخت مؤقف اپنائے گا۔ جواب میں بھی پی سی بی نے اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں میچ کھیلنے سے انکار کرے...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔ رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔ Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG — Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے...
عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، شفقت محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ سیل، عوامی مشکلات کا سبب بننے والے ٹرانسپورٹر مافیا کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حسن ابدال (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے جی ٹی روڈ پر واقع ایک معروف ریسٹورنٹ پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ سے باسی اور پرانا گوشت، خراب سلاد اور سڑی ہوئی چٹنی برآمد ہوئی جبکہ صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ ملازمین گندے اور...
پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار...
صنعا نے امریکہ اور برطانیہ پر بحیرہ احمر کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایسے اتحاد بنانے کے خواہاں ہیں، جن کا خطے کے ممالک کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت اور حفاظت کے عزم پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن بین الاقوامی قانون کے احترام اور خطے کے ممالک کی اجتماعی سلامتی کے اصولوں کے فریم ورک کے اندر سمندری راستوں کے تحفظ پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صنعا حکومت کی وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میری...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے...
ایک اور یورپی ملک لکسمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں وہ بھی دیگر ممالک کی طرح فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان لکسمبرگ کے وزیراعظم لُک فریڈن نے اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران حالات شدید بگڑ چکے ہیں، قحط، نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملیں۔ لکسمبرگ کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان حالات میں یورپی ممالک کے پاس فوری اور پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔ انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں فلسطین کے دو ریاستی کے حل...
عالمی برادری کوجنگی جرائم پر اسرائیل کی جوابدہی کرنا ہوگی( سیکریٹری جنرل عرب لیگ ) دہرا معیار ترک کرنا ہوگا(عراقی وزیراعظم ) جارحانہ اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتے( مصری صدر) اسرائیل کو کٹہرے میں لانا چاہیے، اتحاد نہ کیا تو بربریت نہیں رکے گی،شہباز شریف فلسطینیوں کی نسل کشی روکنا اور فوری امدادکی فراہمی ناگزیر( صدرمحمود عباس)آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں باہمی تعاون بڑھانا ہوگا(ترک صدر)اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ،متفقہ اعلامیہ قطر جاری دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں مسلم ممالک نے کہا ہے کہ قطرپر اسرائیلی حملہ خطے میں امن کی کوششوں کیلیے دھچکا ہے، قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیرقانونی...
چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی...
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔ تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں،جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔ کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی...
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ’’ڈیٹنگ ریئلٹی شولازوال عشق‘‘ غیر اخلاقی انداز میں پروموشن اور کیمروں کی ریکارڈنگ کے دوران غیر محرم افراد کا ایک ساتھ گھر میں رہنا شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ایسے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ، مسلم معاشرے میںفحاشی و عریانیت پھیلانا اوریورپین طرز پر استوار کرنے کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے ،کچھ دین بیزار لوگ پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے لئے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ان کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔...
بھارت کی نام نہاد بڑی جمہوریت میں مودی کی دوغلی پالیسی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا۔ انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کو سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جنگی جنون میں مبتلا مودی اپنے مرضی سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگا ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہےہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے...
ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں قابض حکام کی ناکامی کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔سوپور فروٹ منڈی میں جو ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں کاشتکار رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پھل ہائی وے پر...
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔ تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کو قیدیوں میں سے سب سے اچھا کھانا کھلایا جاتاہے: سلمان احمد وزیر اعظم شہباز شریف کو ملنے والے تحائف کابینہ ڈویژن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے نے عالمی سطح پر ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے اور اب اس معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل آج جنیوا میں ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔یہ اجلاس پاکستان اور کویت کی مشترکہ درخواست پر بلایا گیا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بحث کی جا سکے۔ یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلم دنیا اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے مقابلے میں سفارتی محاذ پر متحرک ہے۔اجلاس میں دوحا پر کیے گئے حملے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی کارروائیوں اور جنگی جارحیت پر بحث کی جائے...
جمعیت علماء اسلام (ف) کا سندھ امن مارچ قافلہ نواب شاہ سے ہوتا ہوا شیراز چوک قاضی احمد پہنچ گیا، جہاں شرکاء کا کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ مارچ کی قیادت جمعیت کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔ شیراز چوک پر قائم سچے پنڈال میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں نعرے بازی، جوش و جذبے اور والہانہ استقبال نے مارچ کا منظر مزید پرجوش بنا دیا۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کارکنان کے نعروں کا ہاتھوں کی زنجیر بنا کر جواب دیا۔ مارچ کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام شروع دن سے سندھ میں امن کے لیے کوشاں ہے۔...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کاغلط استعمال کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل نہ ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔ بینچ نے فراڈ اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سوموار کے روز کیسز کی سماعت کی۔ قتل کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ استغاثہ کے 7گواہوں پر جرح ہوچکی ہے، چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہم کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دیں گے جس سے ٹرائل میں کسی فریق کا کیس متاثر ہونے کاخدشہ ہو۔ فراڈ اور جعلی دستاویزات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-28 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ اور ملک بھر میں اشیاء خورونوش و زرعی اجناس کی سپلائی لائن میں بے ترتیبی و رکاوٹ پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس کے اَثرات عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے لیے بھی ناقابلِ برداشت بنتے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سبزیوں اور زرعی اَجناس کی سپلائی لائن بُری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹماٹر، پیاز، آلو اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اِضافہ ہو گیا ہے، جس کا براہِ راست اَثر عوام و تاجروںپر پڑ رہا ہے۔ چھوٹے تاجر جن کا روزانہ...
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بےضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر کرنے کے لیے ایوان صدر کو خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جسے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ملتوی کیا جائے۔یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے، 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں...
دہشت گردی سے مسلسل متاثر ہونے والے خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس افسران کی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کا زیادہ خطرہ رکھنے والے اضلاع کے ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ بہتر انداز میں گشت اور فرائض انجام دے سکیں، اور کسی بھی ممکنہ حملے کا مؤثر جواب دے سکیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو جدید ترین ہتھیار، مواصلاتی نظام، اور تحفظاتی سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ شدت پسندوں سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔...
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر اگرچہ قبضہ 6 ماہ میں ممکن ہے، تاہم حماس کو شکست دینا مشکل ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق فوج کے سربراہ ایال زامیر نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بتایا ہے کہ غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے چھ ماہ درکار ہوں گے، تاہم اس کے باوجود حماس کو عسکری اور نہ ہی سیاسی طور پر شکست دی جا سکے گی۔ ایال زامیر نے سیاسی قیادت کو واضح کیا کہ مجوزہ زمینی کارروائی سے کوئی فیصلہ کن نتیجہ حاصل نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ نتائج کے بارے میں حقیقت پسندانہ توقعات شیئر کرنا چاہتے...
راولپنڈی: طورخم بارڈر پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی کل مقدار 22 کلوگرام ہے جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور مومند اکرام، جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا...
اسلام آباد: بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر واضح پیغام دیا گیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری حد تک جاری رہے گی۔ تاہم خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کی غیر موجودگی پوری قوم کے لیے دکھ اور شہداء کے خاندانوں کے لیے اذیت کا باعث بنی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن بیٹوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی، ان کے جنازے میں شرکت نہ کرنا شہداء کی قربانیوں کی توہین ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا...
کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارت نواز 10 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 7 جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد...
نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک کے امیدوار زہران ممدانی کے بقول اگر منتخب ہوگیا تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو گرفتار کرلے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ میں میئر بننے کے بعد عالمی قوانین پر عمل کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارانٹ گرفتاری عالمی عدالت نے جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کو یقینی بناؤں گا۔ میئر کے امیدوار زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہر قانون پسندوں کا شہر ہے اور عالمی اداروں کے تقدس اور ان کے فیصلوں کا احترام کریں گے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ زہران ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ نیویارک کے میئر کے...