2025-09-20@03:46:05 GMT
تلاش کی گنتی: 804
«معاہدے کی خلاف»:
(نئی خبر)
بھارتی ریاست منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پورمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کےخلاف کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا افسر زخمی ہوگیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے افسر مطاہرین کو دھمکیاں دینے لگ۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔...
کولمبو:سری لنکا کی ایک عدالت نے بدھ مت کے رہنما گالاگوداتے گناناسارا کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گنانا سارا اپنے اشتعال انگیز بیانات اور نفرت انگیز تقاریر کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور یہ سزا انہیں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہینِ اسلام کے جرم میں دی گئی ہے۔ان کے خلاف تازہ مقدمہ اس وقت قائم کیا گیا جب انہوں نے ایک تقریب میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ مقدمے سے متعلق شواہد اور ان کے اعتراف جرم کی بنیاد پر عدالت نے انہیں قید کی سزا دی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں...
لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آ چکا ہے، تاہم فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو اس سیریز کے لیے شامل نہ کرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو بھی چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے آرام دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ اسی طرح نسیم شاہ کو جنوبی افریقا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر رکھا...
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں...