2025-09-18@20:04:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1132

«ڈالرز پاکستان»:

(نئی خبر)
    سعودی عرب پاکستان کا ایک ایسا دوست مُلک ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور بیرونِ مُلک پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اس وقت سعودی عرب میں ملازمت کرتی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کثیر زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔ 2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا پیکج دیا اور پاکستان کو تیل کی خریداری پر ادائیگی کی مہلت بھی دیتا رہتا ہے لیکن اب سعودی عرب پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم 2023 میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلان...
    پاکستان اور ایران نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں دوطرفہ تجارتی ہدف دس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط وفاق کے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت مشہد کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کئے گئے۔ ملاقات کے دوران ایران نے پاکستان کو بزنس ویزہ فیس میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستا ن اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آرہی ہے جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 58 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 04 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 42 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 49 پیسے اور قطری...
    آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی، موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد تین مارچ کو آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے موجودہ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے جائزہ کے لیے وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزہ کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا۔اس دوران موجودہ 7ارب ڈالر قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 308700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 264660 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242613 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 2940 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث نہ صرف ملکی کاروباری ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ تجارت کی نئی  راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات  مزید مستحکم کرنے کی کوششیں کے تناظر میں ایران کی جانب سے پاکستان کی کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات  فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور ایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعلیٰ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کے شرکا ء کو اگلے 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور ٹیرف کی شرح کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے برآمدی نوعیت کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔  ملک کو قرضوں اور عوام کو نت نئے ٹیکسوں کے بھنور سے نکالنے کا واحد...
    کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کےلیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے، انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔باکو میں پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ  2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...
    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں کاراباغ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور شہدا کے یادگار پر پھول چڑھائے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط  بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادتر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہوئی ہے کہ باہمی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پیر کو پاکستان پہنچا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سعودی فوڈ چین نے پاکستان میں اپنی برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ، ،جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فروغ مل رہا ہے۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی عرب آئی ٹی خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا...
    ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پیر کو پاکستان پہنچا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی سما نے آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 1179 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 242 روپے...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 309500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1286 روپے اضافے کے بعد 265346  روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 243242  روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 2948 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد پاکستان کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ماحولیاتی فنڈ کے تحت اضافی فنڈنگ پر آج پیر کے روز سے بات چیت شروع کر رہا ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ابتدائی طور پر وفد سے سٹرکچرل امور پر گفتگو ہو گی.(جاری ہے) اس ابتدائی بات چیت کے بعد آئندہ ہفتے کے اوائل میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں جاری سات ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پہلا معاشی جائزہ لیا جائے گا وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت ششماہی جائزے کا...
    ویب ڈیسک: پاک سعودی تجارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں  ممالک کے مابین تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی   کی  سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات  کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ  ہونے سے تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سےبڑھ کر  700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا  ہے۔ ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی سعودی سرمایہ کاروں کی  جانب سے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اس سازش سے بچیں جو موبائل فونز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے۔راولپنڈی میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں صحت اور صفائی کےلیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے مایوسی کی باتیں کبھی نہیں کیں۔ 25 سال قید ہوئی کبھی مایوس نہیں ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔ پہلے 4 ارب ڈالر اور اب زرمبادلہ کے ذخائر 14...
      امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے ، نگرانی میں یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایف 16 طیارے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہوں نہ کہ بھارت کے خلاف یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ، امریکا کے جاری زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ،انسانی امداد کا حصہ بہت محدود ہے، رپورٹ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں، جاری فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کیلئے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔امریکی کانگریس عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے غیرملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لئے فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لئے محدود فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لئے 397 ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال...
    ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کے عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے سو ملین ڈالر سے کم جبکہ ریڈ کراس کے لیے علیحدہ سے چھپن ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریڈ کراس کیلئے علیحدہ سے 56...
    ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے محدود فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس...
    ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں، جاری فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کیلئے397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔امریکی کانگریس عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے، نگرانی میں یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایف 16 طیارے انسداد دہشتگرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کے خلاف۔ یو ایس ایڈ پروگرام فنڈنگ روکنے سے پاکستان میں 845 ملین ڈالرز کے منصوبے منجمد، سیکڑوں نوکریاں خطرے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر جہاں دنیا بھر میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی یو ایس ایڈ کے منصوبے بند ہوئے ہیں...
    ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے گئے ہیں، جن میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔ کانگریس عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ طیارے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں بھارت کے خلاف نہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس...
    کراچی(کامرس رپورٹر)تجارت تاحال آف لائن ہونے کے سبب پاکستان کی لاجسٹکس صنعت ہر سال تقریباً 36 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس شعبے میں20سے 30لاکھ ملازمتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سمندری تجارت کو فروغ دینے کے لیے ماہرین اور پیشہ ور افراد نے اس امرپر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حقیقی وقت میں حل، بشمول پروسیسنگ، ٹریکنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولتیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کے عمل تقریباً حقیقی وقت میں تبدیل ہو چکے ہیں، پھر بھی ایک نمایاں فرق موجود ہے، کیونکہ نجی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے پاکستان کے فارما سیکٹر کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو ملک کی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو بی جی کے صدر زبیر طفیل اوردیگر رہنماؤں خالد تواب، حنیف گوہر اور سید مظہر علی ناصر کے مطابق پاکستان کا فارما سیکٹر چند سالوں میں 5 بلین ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کر سکتا ہے، جس سے ملک کی عالمی سطح پر تصویر تبدیل ہو جائے گی، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو فارما سیکٹر کو مراعات فراہم کرنی چاہئیں، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنی چاہیے، اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ٹیرف کی منصفانہ ترتیب، تجارتی سرمایہ کاری اور...
    کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 فروری 2025ء کو 15 ارب94کروڑ79لاکھ ڈالرہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 35 ملین ڈالر اضافے سے11ارب 20کروڑ15 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر 4ارب74کروڑ 64 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 9 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا۔ پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی صورت میں اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو منافع کی منتقلی کے دباؤ، معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالرکی پرواز جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، برآمدات میں بتدریج اضافے جیسے عوامل کے سبب کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین...
    سات ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاگت کی بچت اور عالمی تقاضوں کی وجہ سے پاکستان کا شمسی توانائی کا عروج دن کے وقت بجلی کی طلب میں زبردست کمی کر رہا ہے پاور گرڈ کو دباﺅ میں ڈال رہا ہے جس کی ر فوری جدید کاری کی ضرورت ہے پاکستان ایک بے مثال شمسی عروج کا سامنا کر رہا ہے اپنے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے کیونکہ کمیونٹیز اور کاروبار تیزی سے اپنی بجلی کی فراہمی کو کنٹرول کر رہے ہیں یہ تبدیلی حکومتی پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پیچھے چھوڑ رہی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں توانائی اور ماحولیات کے لیے ایک تھنک ٹینک...
    کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار جاری کیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ یوں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 94...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے 1 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقعات کے علاوہ آئی ایم ایف سے چھ ماہ کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ سے متعلق پروگرام حاصل ہونے کی امید کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279...
    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد...
    پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22  قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔ مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے بین الاقوامی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ منفی ہوا ہے،...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہاہے،اس مقصدکے لیے عالمی بینک کیایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پرمشتمل اعلیٰ سطح وفدپاکستان کے دورے پرہے،وفدنے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جب کہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ان کاکہناتھاکہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، وفدنے موٹروے کے راستے تربیلاتوسیعی منصوبے کا بھی دورہ کیااورموٹروے کو دیکھ کر خوش ہوااوراس کی تعریف کی اسی طرح وفدنے پولوگراونڈکابھی دورہ کیااورپولوکے کھیل میں دلچسپی ظاہرکی، عالمی...
    کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ...
    پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 3800 روپے اضافے کے بعد 308000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3258  روپے اضافے کے بعد 264060  روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 242063  روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 2944 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔الشرق اور امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے...
    ویب ڈیسک: وزارتِ اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔  ای اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء تا جنوری 2025ء پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب 58 کروڑ ڈالرز قرض لیا۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مالیاتی اداروں سے 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے  وزارتِ اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ بجٹ میں رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز قرض ملنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کے 7 ماہ...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ پاکستان ہر سال 1200 ملین ڈالر کی سویابین درآمد کرتا ہے اس لئے اگر اس کی کاشت کو فروغ دیا جائے تو اس سے نہ صرف پولٹری کی فیڈ اور خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سرورخان نے کہاکہ ملک سالانہ 10 بلین ڈالر کی ضروری اشیا درآمد کر رہا ہے اور اس میں سے نصف خوردنی تیل کی درآمد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت نہ صرف پولٹری فیڈ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تولیوں کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور برآمدی شعبہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تولیوں کی صنعت کے مسائل کے حل کے لئے  وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پوزیشن بہتر بنانے کے لئے مستحکم اور کاروبار دوست ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ   حکومت معیشت میں برآمدات کی...
    اسلام آباد: سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں بھیجے گئے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز ماہانہ فراہمی کی تجدید کے بارے میں بتایا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی...
    سعودی عرب نے پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کو سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے انہیں بھیجے گئے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے اپنے خط میں پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے مزید ایک سال کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز ماہانہ فراہمی کی تجدید کے بارے بتایا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو وزارتوں میں ای آفس کے نفاذ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ڈیجیٹائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ کے سمندری وسائل کے معاہدے پردستخط کی بھی منظوری دی۔  کابینہ نے کامران جہانگیر کی بطور ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعیناتی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں ممبر تعیناتی کیلئے 6 ناموں اور صومالیہ کے نیشنل آئیڈینٹٹی سسٹم کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دی۔کابینہ...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد جنوری کے دوران خسارے میں آنے، درآمدات بڑھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 281 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 3 پیسے کی کمی سے 279 روپے 23 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی،...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1344 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ یہ 113088 پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1610 پوائنٹس کے بینڈ میں گردش کرتا رہا۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 20.74 ارب روپے رہی۔ اس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 161 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 13948 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.37 روپے پر بند ہوا۔  ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ روز ڈالر 279.27 روپے پر بند ہوا تھا۔
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد 304200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 260802 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 239077  روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2910 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ حکومت آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے  کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ کے دوران معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے اقدامات شامل ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہی ہے، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، حکومت نے دہرے خسارے پر قابو پایا ہے، جس کے نتیجے میں کرنٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی، آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لئے اہم فیصلے کئے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، دہرے خسارے قابو کئے جس کے بعدکرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے،...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔   پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے وفد کی  پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7دہائیوں ہر محیط ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے بنے، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی ۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے...
    اسلام آباد :  چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی. جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دروان وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے. عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں بڑے منصوبے تعمیر ہوئے. ان منصوبوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ حاصل کیا.عالمی بینک نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کی۔شہباز شریف نے...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے،گزشتہ سال پاکستان کی چین کو چلغوزے کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کی جانب سے چین کو پائن نٹ کی برآمدات 18.78 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2024 تک چین نے پاکستان سے 981.64 ٹن چلغوزے درآمد کیے جن کی مجموعی مالیت 18.78 ملین ڈالر رہی جو 2023 میں 8.22 ملین ڈالر تھی۔ اس طرح چین پاکستانی چلغوزے کی سب سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے جبکہ ملک کی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وزیرعظم شہباز شریف نے کہاکہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7 دہائیوں پر محیط ہے، عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کیساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےمعاہدوں پربات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچراورنجکاری کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت اورمواصلاتی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان پاکستان کے موٹر وے اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تاہم دونوں ممالک کےدرمیان عمومی توانائی،قابل...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔وزیر اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا، وفد کے شرکاء نے پاکستان کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات کا سفر تیزی سے جاری ہے۔وفد نے توانائی، صنعت و برآمدات، نجکاری، محصولات و دیگر شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات کی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری...
    ویب ڈیسک:عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔ عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر میں فنڈنگ فراہم کرنے کا خواہاں ہے جس کے ذریعے 10 برس تک سالانہ 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے۔ پاکستان کے پہلے دورے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارےسے گفتگو میں آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب سے لیکر اکتوبر تک کچھ منصوبوں میں پیش رفت متوقع ہے جوکہ اس بات کی عکاس ہوگی کہ پاکستان انفرا اسٹرکچر کے اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فنانسنگ قبول کرنے کیلیے تیار ہے۔ عالمی بینک کے پرائیویٹ...
    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج ہتھیار ڈال دیں تو پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔ دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی اور رہے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے۔ پاکستان کے آئین کا آغاز بھی حاکمیت صرف اللہ کے نام سے ہوتا ہے۔ یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟ ہم کبھی فتنہ الخوارج کو...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ایک اور پروگرام لینے کی تیاری شروع کردی جس کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ ہوں گے۔پاکستان کے لیے نئے پروگرام اور پہلے سے منظور کردہ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ کےبارے میں آئی ایم ایف کے 2 مزید وفود پاکستان کا دورہ کریں گے جن میں مجموعی طورپر2.5 ارب ڈالر قرض کے لیے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد 24 فروری سے پاکستان کا...
    اسلام آباد: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر میں فنڈنگ فراہم کرنیکا خواہاں ہے جس کے ذریعے  دس برس تک سالانہ  2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے منصوبہ کا آغاز کرنا ہے ۔ پاکستان کے پہلے دورے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختیار ڈیوپ  نے کہا کہ اب سے لیکر اکتوبر تک کچھ منصوبوں میں پیش رفت متوقع ہے جوکہ اس بات کی عکاس ہو گی کہ پاکستان انفرا اسٹرکچر کے اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فنانسنگ قبول کرنے کیلیے تیار ہے۔ عالمی...
    اسلام آباد:پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اور قرض پروگرام لینے کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  تبایا گیا ہے کہ حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے نئے قرضے کے لیے رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کرے گی، جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے حاصل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے 2وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر کے قرضوں پر مذاکرات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 24 فروری سے آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ ڈیڑھ ارب...
    عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد نئے قرض پر مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے حالیہ ملاقات میں بات چیت ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔ پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈیوپ نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی...
    اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) دنیا کے 25ممالک میں جولائی تا دسمبر2024 چھ ماہ میں 30ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی کینو کھائے گئے. سب سے زیادہ کینو افغانستان نے درآ مد کئے ۔متحدہ عرب اما رات دوسرے اوراندو نیشیا تیسرے نمبر پر رہا یہ انکشاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔ ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وزیر تجارت جام کمال خان نے تحر یری جواب میں بتایا کہ پاکستان اپنے اعلی کوالٹی کے ترشاوہ پھلوں بالخصوص کینو کیلئے معروف ہے،یہ ملک کی سر فہرست زرعی برآ مدات میں سے ہے. کینو نے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کی،مالی سال2024-25میں جولائی سے دسمبر تک...
    کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ (WBG) کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار ڈیوپ کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں IFC کے جاری اور ممکنہ و متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔     وزیر اعظم نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان میں حال ہی میں 40 بلین امریکی ڈالر کے بے مثال عزم کے ساتھ جاری کردہ  دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) (2026-2035) کے اجرا کو سراہا۔  اس...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری دے دی، پاکستان 582 ملین ڈالر کے 5,882 شیئرز خریدے گا، 116 ملین ڈالر فوری ادا کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت کی درآمدی پالیسی آرڈر میں نئی اشیا شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے تحت پی ایس کیو سی اے کی نئے معیاری اشیا کو لازمی ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کر دیا گیا، پاکستان کی نیو ڈویلپمنٹ بینک میں شمولیت کی منظوری...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔  اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ رواں پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعامات کی رقوم کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان کرکٹ کی عالمی باڈی کے مطابق مجموعی انعامی رقم میں سنہ 2017 کے گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر دیے جائیں...
    ایک قابل فخر اور دلچسپ رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 ء کی فہرست چھاپی ہے۔ اس میں ایشیاء کے5ممالک آئے ہیں۔ لیکن ان ممالک کی لسٹ میں بھارت شامل نہیں ہے۔ اس فہرست نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارت کو اس فہرست سے کیوں باہر رکھا گیا ہے۔دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی اس فہرست کی درجہ بندی میں عموماً پانچ اہم عوامل کو بنیاد بنایا جاتا ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر ہندوستان کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ اگرچہ گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں بھی تیزی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس کے علاوہ دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ 6 پیسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ جمعہ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں- یہ آئی ایف سی کے کسی بھی وفد کا تقریباً ایک دہائی کے دوران پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ آئی ایف سی وفد کا یہ دورہ ورلڈ بینک گروپ کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک نئے منصوبے ’’ٹرانسفارمیٹیو کنٹری پارٹنرشپ‘‘ کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، اس منصوبے کے تحت ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کے نجی شعبے کی مدد کیلئے آئندہ 10؍ برسوں میں آئی ایف سی کے ذریعے 20؍ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔ آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کا وعدہ عالمی بینک...
    پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف افراطِ زر، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور لوگوں کی کم ہوتی ہوئی قوتِ خرید کا سنجیدہ اور تشویشناک معاملہ سامنے ہے تو دوسری طرف عوام کی زندگی کا معیار مسلسل گر رہا ہے اور قرضوں اور سود کی صورت میں قومی خزانے پر بوجھ ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو گیا ہے اور یہ سارا بوجھ غریب پر پڑ گیا، اس کی قسمت اور بگڑ گئی۔ بڑے لوگ پہلے سے زیادہ بڑے ہو گئے۔ ادھر غریب کے دکھ بڑھتے ہیں، ادھر ان کی دولت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔   ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہر فرد 312000 روپے...
    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے، جن کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر...