2025-11-25@04:09:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4089
«بلوچستان میں موجود»:
بلوچستان کی ٹھنڈی فضاؤں میں ایک بار پھر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ صوبے کے سیاسی ایوانوں میں یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی واقعی اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت خصوصاً صدر مملکت آصف علی زرداری کی ناراضگی کا شکار ہیں یا نہیں؟ اس سوال نے صوبے میں جاری سیاسی کھینچا تانی کو مزید شدت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی پی پی اراکین کا وزیر اعلیٰ بلوچستان پر عدم اعتماد کا اظہار؟ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین ڈومکی نے اپنے ایک بیان میں تہلکہ مچا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خراب طرز حکمرانی اور انتظامی کمزوریوں کے باعث میر...
نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔ یونیورسٹی آف نارووال میں بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اصل طاقت اس کی قیمتی معدنیات ہیں، اور جب حکومت نے ان وسائل کی ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے تو شدت پسندی میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کی نظریں انہی معدنیات پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد اب ’’معرکہ ترقی‘‘ جیتنا ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہے، اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کے...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کرنے کے موقع پر گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-9 لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر اجتماع عام میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اجتماع عام اسپیشل ٹرینوں میں کراچی واپس جانے پر الوادع کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور محمود الاحد پروفیسر عثمان افضل ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کراچی جانے والے کارکنان ان کی فیملی کے دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا اس اجتماع عام کے ذریعے وہ عوام کے ہر طبقے تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کے عمل...
بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تاہم یہاں پرائمری سطح پر بچوں کی اسکول چھوڑنے کی شرح 59 فیصد ہے، جن میں 61 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان معاشی مسائل، بچوں سے مزدوری کروانا، اسکولوں تک طویل فاصلے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اس مسئلے کی اہم وجوہات کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ارلی وارننگ سسٹم حکومتِ بلوچستان نے تعلیم کے فروغ اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔...
نارووال: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ذریعے حملہ آور ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ نے یونیورسٹی آف نارووال کا انتخاب کیا، ہمارے لیے آپ کی حیثیت طالب علم کے ساتھ ایک مہمان کی ہے کہ آپ بلوچستان سے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک اہم اور حساس صوبہ ہے، پاکستان کے خلاف قوتیں کے پی کے اور بلوچستان کے ذریعے ہم پر حملہ اور ہیں، پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلوچستان میں بدامنی میں شدت اس وجہ سے ہے کہ حکومت نے...
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کو نظرانداز کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللّٰہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی نے ملاقات کی اور بلدیاتی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ایم ایل مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔ق لیگ کے سربراہ نے ہدایت کی کہ پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے اور کارکن انتخابی عمل اور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معدنیات کے ذخائر صوبے کو دوسرے علاقوں سے بہت آگے لے جائیں گے، ان معدنی ذخائز پر...
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح ، بلوچ عوام کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چودھری شجاعت حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور موثر انداز میں حصہ لیں۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماوں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک بھی موجود تھے۔چودھری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل 3 روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور مؤثر انداز میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن انتخابی عمل اور مہم میں پوری قوت کے ساتھ شرکت کریں۔پارٹی ترجمان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر پارٹی ترجمان کل تین روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر رفیع اللہ، شکور مری اور بشیر خان اچکزئی سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک...
قطر میں پہلے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کاشف ریحان کو کوئٹہ میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اگلے انٹرنیشنل مقابلے کے اخراجات کیلئے ادھار لینے پر مجبور ہو گئے ۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ دوحہ مقابلے میں بھی سرکاری فنڈ نہیں ملا تھا اور وہ گاڑی بیچ کر ایونٹ میں شریک ہوا۔ کا شف ریحان سری لنکا میں منعقدہ پاور ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ بھی اپنے خرچے پر۔ گولڈ میڈلسٹ ماسٹر ویٹ لفٹر کا کہنا ہے کہ اپنی گاڑی بیچ کر قطر مقابلے شرکت کی تھی، اب پاور ویٹ لفٹنگ مقابلے کی فیس ادھار لے کر بھری ہے، باقی اخراجات کیلئے ہاتھ پائو ں...
الیکشن ٹربیونل نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان سے این اے 251 سے رکن قومی اسمبلی مولوی سمیع الدین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے عزرداری کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیر احمد پیش ہوئے۔ این اے 251 سے منتخب مولانا سمیع الدین کی کامیابی کو پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان نے چیلنج کیا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور موصول ہونے والی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پروگرام سے متعلق سامنے آنے والی منفی رپورٹس پر گہری برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ نوجوانوں کے لیے شروع کیے گئے فلاحی منصوبوں میں بدانتظامی، بے ضابطگی یا غیر شفافیت کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ہے، تیمور سلیم جھگڑا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مطابق پروگرام کے نفاذ، میرٹ کی پاسداری، شفافیت اور مستفید ہونے والے نوجوانوں کے انتخاب...
نادرا آفس کی دوبارہ بحالی سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے نادرا آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا، 10 مئی 2025 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاب میں نادرا آفس کو جلا دیا تھا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عوام کی سہولت اور ترقی پر براہِ راست حملہ کیا، ایف سی بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظ ہوشاب میں دہشت گردی سے جلے دفتر کی فعالی میں اہم کردار ادا کیا۔ نادرا آفس کی بحالی کے بعد مقامی آبادی کے لیے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم سہولیات...
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشتگرد زخمی ہو گئے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا کہ مسلح افراد علاقے میں پہنچے اور ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے زیر تعمیر کیمپس پر حملہ کر دیا۔ کالج کیمپس پر حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لیا اور حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی، کچھ دیر تک بھاری فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں تین شدت پسند زخمی ہوئے۔ تاہم، فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنے تین زخمی ساتھیوں کو لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔...
اورماڑہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ سے نادر و نایاب نسل کی پورپوائز ڈولفن مردہ حالت میں ملی ہے، جسے سائنسی طور پر انڈو پیسیفک فن لیس پورپوائز ڈولفن کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ مقامی زبان میں اس ڈولفن کو ٹِبی ڈولفن کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ساحلی پانیوں میں اس نسل کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے جبکہ یہ واقعہ انتہائی کم وقت میں دوسری ہلاکت ہے جس نے ماہرینِ ماحولیات کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کے آخری روز ناظم اجتماع لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی،پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، ممتازحسین سہتو،کاشف سعید شیخ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جاوید قصوری، سیدذیشان اختر،عنایت اللہ خان، عبدالواسع، عبدالرزاق عباسی ، ضیاال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے مینارپاکستان پر ہونے والے عظیم الشان اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو دہائیوں سے نظرانداز کیا گیا، وسائل سے مالا مال صوبہ آج بھی پسماندگی، غربت اور محرومی کا شکار ہے، اور اس کی بنیادی وجہ کرپشن، بدانتظامی اور نااہل حکمران طبقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی کیونکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم پرانی سیاسی جماعتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑی ہوچکی ہے اور اب منزل دور نہیں۔ان کے بقول جماعت اسلامی اب صرف جدوجہد نہیں بلکہ منزل پر پہنچا کر دم لے گی۔لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع عام کے تیسرے روز ‘‘ملکی منظرنامہ اور حل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہپاکستان کے عوام کو دہائیوں سے جھوٹے وعدوں، کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھا کر ہمیشہ دھوکا دیا گیا، ہر دورِ حکومت میں عوام کی امیدوں کا بے دردی سے استحصال کیا گیا، مگر اب قوم مزید فریب اور آزمائش برداشت کرنے...
کراچی: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں کے لوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت بڑے قحط زدہ اضلاع میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری...
میں ابھی ابھی کوئٹہ سے لوٹا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ میرے اس سفر کا حاصل کیا ہے؟ زیادہ سوچنا نہیں پڑا جیسے ہی سوال ذہن میں آیا، ایک نورانی صورت آنکھوں میں سما گئی۔ بوٹا سا قد، نورانی چہرہ اور لبوں سے جھڑتے ہوئے پھول، فرمایا: ’یہ امت متصادم نہیں متشامل ہے‘ یہ جملہ محض ایک جملہ نہیں، ایک لائحہ عمل ہے، صرف لائحہ عمل نہیں، مسلم امہ کے مسائل کی تشخیص اور ان کے حل کا تیر بہدف نسخہ ہے۔ کیسے؟ اس سوال کے جواب سے قبل ضروری کہ اس جملے کی شان نزول بیان کر دی جائے۔ کچھ عرصہ ہوتا ہے، اقبال اکیڈمی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف رفیقی نے مجھے خبردار کیا کہ کوئٹہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر ان یونینز کو مضبوط ادارہ جاتی حمایت ملے اور حکومت ان کے ساتھ مشاورت کا باضابطہ نظام قائم کرے تو بلوچستان کے کان کنوں کے حالات میں حقیقی بہتری ممکن ہے۔ -7 تکنیکی صورتحال: بلوچستان میں کوئلے کی کانیں اب بھی پرانے برطانوی دور کے سرنگی نظام پر چل رہی ہیں۔ پہاڑ کو دو حصوں میں بانٹ کر جدید طریقوں سے کھدائی کے بجائے زمین کے اندر باریک سرنگیں کھودی جاتی ہیں، جو سستی مگر خطرناک ہوتی ہیں۔ ان سرنگوں میں وینٹی لیشن ناقص ہوتی ہے، جس سے زہریلی گیس جمع ہو جاتی ہے۔ جدید مشینری کی کمی، ناقص بجلی کی فراہمی، اور انسانی محنت پر انحصار نے کان کنی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ مزدور...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا اور 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ریاض داوڑ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس نے دہشت گردوں کو سپیرارغہ سے گرفتار کیا ہے۔ڈی سی زیارت نے کہا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے، جن کے قبضے سے 11 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز اور ایک گرینیڈ لانچر برآمد ہوا ہے۔ریاض داوڑ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے ایک کلو بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فونز، 2 آر پی جی اور 13 ایمونیشن بیگ برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت...
کوئٹہ: محکمہ موسمیات بلوچستان نے صوبے کے طویل عرصے سے قحط اور خشک سالی کے شکار علاقوں کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق مغربی ہواؤں کے ایک طاقت ور سلسلے کے زیر اثر دسمبر کے دوسرے ہفتے (6سے10 دسمبر) سے بارشوں کا پہلا خوبصورت اور طویل مرحلہ شروع ہوگا جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارش کے سلسلے سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر قحط زدہ...
یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ویک کا اہتمام طلباء اور طالبات کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے لیے کیا گیا۔ اسپورٹس ویک میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شطرنج اور سلو ریس سمیت متعدد مقابلے منعقد کیے گئے۔ طلباء نے اسپورٹس ویک میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں پرجوش حصہ لیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس ویک کو طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی معاونت پر...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے ۔پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (آن لائن)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے دن گنے جا چکے،صدرآصف علی زرداری نے فوری ملاقات سے بھی انکار کردیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ زور پکڑگیا جس پر ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں اور دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا، صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات سے انکارکردیا۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کیلیے کچھ وقت دن دبئی میں ہی قیام کریں گے اورانہوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ہے،پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے...
رپورٹس کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ رپورٹ میں پیپلز پارٹی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ صدر مملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کے بعد وہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور ان سے ملاقات کا وقت طلب کیا تاہم پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ملاقات کے لیے چند دن دبئی میں قیام کریں گے اور اپنی جانب سے رابطے جاری رکھیں گے، اس دوران پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی صدر مملکت کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔خیال رہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکانات میڈیا کی توجہ...
وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے۔ پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔
وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا۔ پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کے لیے کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے۔ پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔
ایک دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس گزشتہ روز ایک دن کے لیے معطل کی گئی تھی، آج پشاور اور کراچی کے لیے جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی پہنچایا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق سبی سے مسافر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے ہوں گے۔
بلوچستان کی سیاست ایک بار پھر شدید بے یقینی کا شکار ہے اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی کارکردگی، طرز حکمرانی اور فیصلوں پر نہ صرف حکومت کے اندر بلکہ اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن میں بھی ناراضی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا کوئی معاہدہ نہیں دیکھا، رہنما ن لیگ سلیم کھوسہ گزشتہ چند دنوں میں سامنے آنے والی سیاسی سرگرمیوں نے اس سوال کو تقویت دی ہے کہ کیا بلوچستان میں ایک اور سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے؟ پیپلز پارٹی میں بڑھتی ناراضی وزیر اعلیٰ بگٹی کے خلاف سب سے نمایاں اختلافات پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر ابھرے ہیں۔ پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت علی لہڑی نے سب سے...
گوادر کی انتظامیہ نے ایران سے آنے والے تیل کی ضلع میں داخلہ پر پابندی لگادی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک پریس نوٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ تمام ٹرک ڈرائیور بلوچستان کی دوسری بندرگاہ پسنی سے واپسی پر اپنے ٹرک خالی رکھیں۔ اس فیصلے سے گوادر زون میں تیل کے ٹرکوں کی نقل و حمل پر سخت پابندی ہوگی۔ گوادر کے ایک معروف صحافی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انتظامیہ نے جیونی، پنجگور اور گوادر شہر میں ایرانی تیل لانے پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ اس رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایران سے متصل اضلاع تربت، گوادر، پنجگور اور چاغی وغیرہ میں صرف تیل ہی کی نہیں بلکہ ضروری اشیاء کی بھی...
کراچی: دو شہریوں کے اغوا اور 3 ارب روپے تاوان کے معاملے میں کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہل کار سمیت لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے تاہم کراچی پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے دو شہریوں کے اغوا اور بھاری تاوان طلب کرنے کی سنگین واردات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، اغوا کی کارروائی میں ایک لڑکی سمیت کراچی اور بلوچستان پولیس کے اہلکار ملوث پائے گئے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر کنول نامی لڑکی نے کراچی میں اغواکاروں کی مدد اور سہولت کاری کی، عامر اور شاہزیب نامی شہریوں کو 23 ستمبر کو گارڈن کے علاقے سے گاڑی سمیت اغوا...
بتایا جا رہا ہے کہ ضلع حب میں انتظامی امور اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی کو معطل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے ضلع حب کے ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو 90 روز کے لئے معطل کر دیا۔ دوسری جانب بعض صحافی اس اقدام کو سیاسی کشمکش کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کوسہ کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔ معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلع حب میں انتظامی امور اور متعلقہ محکمہ...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) سرفراز بگٹی کو ہٹانے کی خبر ذاتی عناد نکلی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر دوستین ڈومکی مبینہ طور پر ترقیاتی فنڈز نہ بڑھانے پر وزیر اعلیٰ سے ناراض ہیں، سینیٹر دوستین نے سرفراز بگٹی سے ترقیاتی اسکیم کے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی نے سینیٹر دوستین سے ترقیاتی فنڈز بڑھانے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ڈومکی کا ترقیاتی فنڈنگ بڑھانے کا مطالبہ خلاف قواعد تھا، انہوں نے فنڈز کے معاملے پر وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم نے سینیٹر دوستین کے مطالبے پر سرفراز بگٹی کو پیغام بھیجوایا تھا جس...
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ نے سینٹر دوستین ڈومکی کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا، سرفراز بگٹی کتنے مضبوط ہیں؟ بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی دوستین ڈومکی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین اسمبلی کو وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سالہ معاہدے سے متعلق انہوں نے تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔...
کوئٹہ میں یوں تو یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، لیکن گزشتہ روز سے سیاسی میدان کا درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ صوبے کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث شدت اختیار کر چکی ہے کہ آیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی پوزیشن پر مضبوط ہیں یا اندرونی اختلافات ان کی کرسی کو متزلزل کر رہے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات نے صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے، تاہم حکمران اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت وزیراعلیٰ کے مکمل طور پر مضبوط ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف، تبدیلی کی خبریں بے بنیاد پاکستان پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے وزیراعلیٰ...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرا ن لیگی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق کوئی بات زیر غور نہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ہمارا ڈھائی، ڈھائی سال کا معاہدہ ہے، بلوچستان حکومت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی اتحادی ہے۔سلیم کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد ہے، سرفراز بگٹی صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں جلد مثالی امن قائم ہو جائے گا۔بلوچستان حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے: علی مدد جتکدوسری...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے مرکزی علاقوں کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت ایک ڈگری تک گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت رہ گئی ہے، مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل نظام کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا مل رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سردار عمر گورگیج کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے نشر ہونے والی اطلاعات میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور پیپلز پارٹی اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی بھی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی غور و فکر جاری ہے۔یہ بھی...
اپنے بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنماء دوستین ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر دوستین ڈومکی کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں دوستین ڈومکی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں اتحادی حکومت ہی ہوگی، تاہم سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ قبول نہیں کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ بھی پیپلز پارٹی کے اندر سے ہی لایا جائے گا، جس کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ متعدد پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے اور یہ اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ادھرپیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو چستان کے مسائل حل کرے، اکثریت وزیراعلیٰ کی تبدیلی...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر دوستین ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر میر دوستین ڈومکی سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے؟ جواب میں دوستین ڈومکی نے کہا کہ اگر میں نے کوئی بات کی ہے تو اس میں کوئی وزننے تو ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے مارچ 2024 سے کرسی سنبھالی ہے، صوبے کے حالات پہلے اتنے خراب نہیں تھے جتنے اب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس نہیں ہے، کرپشن عروج...
ایف سی ہیڈ کوارٹر لارالائی میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے، جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے ملک میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں قائم ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایک بڑے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، کور کمانڈر کوئٹہ، سابق گورنر بلوچستان گل محمد جوگیزئی، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ، آئی جی پولیس، کمشنر لورالائی ڈویژن اور بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سبی میں گرینڈ جرگہ، امن و ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق جرگے میں علاقائی سلامتی، ہم آہنگی، قبائلی روابط اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دوستین ڈومکی نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی یے اور اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو...
ملاقات میں صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے ملاقات کی۔ جس میں ایام فاطمیہ کے دوران مجالس عزاء اور جلوس کی سکیورٹی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران کاظم علی اور کربلائی خادم حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر شیعہ کانفرنس عاشق حسین نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایام فاطمیہ کے مجالس اور جلوس عزاء سے متعلق بتایا اور بلوچستان کی موجودہ صورتحال...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بلوچستان میں پانی کی تشویشناک صورتحال کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے میں پانی کی کمی بڑھتے ہوئے سنگین بحران کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے کی مجموعی زمین کا صرف سات فیصد حصہ زیرِ کاشت ہے، جو خطے کی زراعت کے لیے خطرناک تنبیہ ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ پانی کی مسلسل کمی اور موسمی تغیرات نے بلوچستان کے زرعی ڈھانچے کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار کم ہوئی بلکہ کسانوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبے میں پانی اور موسم...
—فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت رہ گئی ہے، مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل نظام کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجۂ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا مل رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدیاے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ پانی کی شدید قلت کے باعث بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر طریقے سے بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا، صوبہ اب سیلاب اور خشک...
(ویب ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کمی کر دی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق اب بلوچستان میں گیس کی فراہمی رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک معطل رہے گی، جبکہ اس سے قبل گیس لوڈشیڈنگ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہتی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، اور نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری سوئی سدرن گیس کمپنی نے امید ظاہر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی ہے۔ اہم معاملے پر قانون سازی کرنے کیلیے حکومتِ بلوچستان اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔
کوئٹہ: (نیوزڈیسک) فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں ہوئی جس میں 89 خواتین تربیت کی تکمیل پر فورس میں باقاعدہ شامل ہو گئیں۔ تقریب کے آغاز پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کرنے والی بلوچستان کی 89 خواتین بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین کیلئے مثالی رول ماڈل بھی قرار دی گئیں۔ مہمانِ خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی، پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور معزز شخصیات کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے باہمی اعتماد کو...
کراچی:(نیوزڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں دو گھنٹے کمی کر دی ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق اب بلوچستان میں گیس کی فراہمی رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک معطل رہے گی، جب کہ اس سے قبل گیس لوڈشیڈنگ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری رہتی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، اور نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت ملے گی...
گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی ہے، جبکہ تکنیکی ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے قریب 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں خرابی کے باعث تیسرے روز بھی کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ تین دن میں پائپ لائن کی مرمت مکمل نہ ہو سکی ہے۔ جس کے سبب کوئٹہ، قلات، مستونگ، پشین اور زیارت سمیت متعدد اضلاع میں گیس کا بحران بدستور برقرار ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقے اور خرابی کی سنگین نوعیت کے باعث مرمتی عمل میں سست روی پیدا ہوئی...
مختلف شخصیات سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اجتماعی مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، تاکہ ترقی و امن کا عمل مزید مضبوط ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی انجینیئر زمرک خان اچکزئی، سید ظفر آغا، حاجی طور خان اتمانخیل اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں صوبے کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت شفاف...
بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے فضائی کرایوں میں غیر معمولی اور امتیازی اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی۔ اراکینِ اسمبلی نے کہا کہ قومی اور نجی فضائی کمپنیاں بلوچستان کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کر رہی ہیں جہاں کوئٹہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے کرایے ملک کے دیگر شہروں کی نسبت 3 سے 4 گنا زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جس نے نہ صرف مسافروں کو ناقابل برداشت مالی بوجھ تلے دبا دیا ہے بلکہ بلوچستان کے باقی ملک سے تجارتی و انتظامی روابط بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کی رکن شاہدہ رؤف نے قرار داد پیش کرتے ہوئے...
پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے ترقیاتی ڈھانچے کی رپورٹ جاری کردی ہے جس نے مختلف علاقوں کے درمیان سہولیات اور ترقی میں عدم برابری سے متعلق تشویشناک تصویر پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، جبکہ 2 اضلاع خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے تعلق رکھتا ہے، اس فہرست میں پنجاب کا کوئی ضلع شامل نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: گزشتہ مالی سال کی آٰڈٹ رپورٹ جاری، 48 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف رپورٹ کے مطابق واشک، خضدار، کوہلو اور ژوب ملک کے کمزور ترین اضلاع میں سرفہرست ہیں، جبکہ کوہستان، شمالی وزیرستان (خیبر پختونخوا) اور تھرپارکر (سندھ) بھی نہایت پسماندہ علاقوں میں شامل...
اسلام آباد: ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی میں پنجاب سب سے آگے، بلوچستان و خیبرپختونخوا کے برعکس پنجاب میں انتہائی کمزور ضلع ایک بھی نہیں۔ رپورٹ میں اضلاع کو مالی وسائل کی براہ راست منتقلی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں کا وسائل پر مضبوط کنٹرول آبادی کے ایک بڑے حصے کی پسماندگی بڑھا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ولنرایبلٹی انڈیکس فار پاکستان کا اجراء وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کیا، جس کے مطابق ملک کے بیشتر کمزور ترین اضلاع بلوچستان، کم کمزور پنجاب میں ہیں۔رپورٹ میں7 ویں نیشنل فنانس کمیشن کے تحت صوبوں کو جاری کھربوں کے اضافی مالی وسائل کے استعمال پر سوالات اٹھائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں اور سب سے پسماندہ اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب، ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، خاران، شیرانی اور پنجگور بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان اور شمالی وزیرستان بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر بھی پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے شعبے میں 20 میں سے 15 بدترین اضلاع بلوچستان میں ہیں، بلوچستان اورکیپی میں بے روزگاری...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب نو بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری کی ہے، جن میں سے 17 بلوچستان اور 2 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ بے روزگاری اور بلا معاوضہ مزدوری کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق فہرست میں شامل کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب اور خیبرپختونخوا کا کوہستان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ صحت کی سہولیات تک رسائی کے معاملے میں بلوچستان اور کے پی سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان اس حوالے سے بھی سب سے پیچھے ہے۔...
کوئٹہ :(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعطیلات کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرد علاقوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا کہ دو ماہ اور پندرہ دن پر مشتمل تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ چمن سمیت سرد اضلاع میں کلاس 1 سے 7 تک سالانہ امتحانات 16 نومبر سے شروع ہوچکے ہیں جو 24 نومبر تک جاری رہیں گے۔ . اس کے علاوہ بلوچستان بورڈ کے تحت جماعت 8 کے امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-22 موسیٰ خیل/ لورالائی/ خضدار (صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔ ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ سیف اللہ
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں لوگ3 دن لاہور میں گزاریں گے۔21 تا23 نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی۔ ریہرسل میں شرکا کے قیام و طعام، نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ پروگرام میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن، سید وقاص انجم جعفری شیخ عثمان فاروق، ممتاز حسین سہتو، وسطی پنجاب کے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8اور گہرائی 76کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 13کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کیخلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں، موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ اپنے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں...
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔ ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگئا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-8 لاہور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے 21،22،23 نومبر کو کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے کمشنر لاہور مریم خان نے مینار پاکستان کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران،سی ٹی او اطہر وحید، ایس پی سٹی ڈویژن محمد بلال بھی ان کے ہمراہ تھے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے افسران کو اجتماع عام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،ضیا الدین انصاری،انجینئر اخلاق، احمد سلمان بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی پولیس لاہور کا اجتماع عام کے انتظامات میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ لیاقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے وفد کی صورت میں ملاقات،ڈی آر اے کے متعلق حمایت کی استدعا ۔ حاجی قادر جان بلوچ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان گو ادر کے ضلعی صدر حاجی قادرجان بلوچ نے ڈی آر اے متعلق صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی سے ملاقات کی صوبائی حکومت کی جانب بلوچستان بھر کی ملازمین کو اب تک ڈی آر اے نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کی شدید غم وغصے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈی آر اے کا مطالبہ کوئی غیر آئینی و غیر قانونی مطالبہ نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے ملازمین کا حق ہے لہٰذا ہم آپ سے بحیثیت مکران کے نمائندہ کی حیثیت سے ملاقات...
بلوچستان میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کردی گئی۔قلعہ عبداللّٰہ میں ممنوعہ فصل کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور نفاذ قانون کے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق کارروائی میں افیون اور بھنگ کی 2 ہزار ایکڑ فصل تلف کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قلعہ عبداللّٰہ کی تحصیل گلستان میں منشیات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔منور حسین مگسی نے یہ بھی کہا کہ نورک سلیمان خیل میں آئس اور چرس تیار کرنے والی21 فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ کارخانے چلانے والوں کی رہائش گاہوں کو گرا دیا گیا۔
شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔ گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-3 کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا۔بل کے مطابق 18 سال سے کم عمرکی شادی کا معاہدہ کرنے والے مرد کو سزا دی جائے گی، یہ سزا 3 سال تک ہوسکتی ہے جبکہ یہ سزا 2 سال سے کم نہیں ہوگی۔بل کے متن کے مطابق سزا کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جو ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے والے کو مزید 3 ماہ کی سزا بھگتنی ہوگی۔بل کے مطابق کم عمری کی شادی کرانے والے، اس کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے والے کوبھی سزا ملے گی۔بل کے مطابق نکاح خواں، نکاح رجسٹرار اور یونین کونسل کا سیکرٹری دونوں فریقین کے کمپیوٹرائز شناختی...
کوئٹہ کے لیے پروازیں کم اور ٹکٹس مہنگے کیوں؟ بلوچستان ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ کےلیے پروازوں کی کمی اور ٹکٹس مہنگے ہونے کے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی نے کیس کی سماعت کی اور مسابقتی کمیشن سے پروازوں اور کرایوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عالیہ بلوچستان نے قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے دونوں افسران کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور قومی ایئر لائن کے وکیل نے عدالت...
مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف...
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد محکمہ خوراک بلوچستان کے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنیکی اجازت حاصل کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خوراک بلوچستان کے تاریخی 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری اسکینڈل میں نیب بلوچستان نے طویل تحقیقات کے بعد چیئرمین نیب سے ریفرنس داخل کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ یہ مقدار تقریباً 70 لاکھ بوریوں کے برابر ہے اور تخمینی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب نے 8 نومبر 2025 کو اجازت نامے پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد نیب بلوچستان اب احتساب عدالت کوئٹہ میں باقاعدہ ریفرنس داخل کرنے کی تیاری...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
بل کو بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کے بل کی منظوری دی، جسے بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بل گزشتہ چھ ماہ سے متعلقہ اسمبلی کمیٹیوں میں زیر غور تھا اور اس سے قبل بلوچستان کابینہ کی منظوری بھی حاصل کر چکا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمبلی کی اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جو بلوچستان...
کوئٹہ (نیوزڈیسک)اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔