2025-10-08@16:44:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2387

«قبائلی علاقہ جات»:

    محمد سہیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقہ جات سے پہلا وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں انضمام کے بعد وہ ضلع خیبر سے منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو صوبے کے سب سے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا ساتھ ہی وہ قبائلی علاقہ جات سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی ہوں گے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق ان سے قبل امیر حیدر ہوتی نے 37 سال کی عمر میں صوبے کی وزارت اعلیٰ سنبھالی تھی تاہم اب سہیل آفریدی 36 سال کی عمر میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ محمد سہیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقہ جات سے پہلا وزیراعلیٰ ہونے کا...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو صوبے کے سب سے کم عمر ترین وزیراعلیٰ کا اعزاز بھی حاصل ہوگا ساتھ ہی وہ قبائلی علاقہ جات سے بننے والے پہلے وزیر اعلیٰ بھی ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان سے قبل امیر حیدر ہوتی نے 37 سال کی عمر میں صوبے کی وزارت اعلیٰ سنبھالی تھی تاہم اب سہیل آفریدی 36 سال کی عمر میں وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ محمد سہیل آفریدی کو سابقہ قبائلی علاقہ جات سے پہلا وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا۔ قبائلی علاقہ جات کے صوبے میں انضمام کے بعد وہ ضلع خیبر سے منتخب ہوئے اور وہیں کے ڈومیسائل پر اب قبائلی علاقہ جات سے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، اور ملاقات کے بعد پارٹی قیادت صورتحال سے متعلق وضاحت کرے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو رات بلیوایریا میں قتل کیا گیا، وہ 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات  کو  بلیو ایریا میں گولیاں ماریں۔ ترجمان نے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ ترجمان...
    مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن مذاکرات میں فلسطینی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت متعدد اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ تنظیم ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو “غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے” اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔ ان کے مطابق حماس کے مطالبات میں شامل ہیں: جامع اور مستقل جنگ بندی غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا انسانی و امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی فوری تعمیر نو فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ فوزی برہوم نے اسرائیلی...
    OTTAWA: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے آج اوٹاوا میں کینیڈین رکن پارلیمنٹ اور وزیر برائے امیگریشن، پناہ گزین اور شہریت (IRCC) محترمہ لینا میٹلیج ڈیاب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سماجی و اقتصادی کردار کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل قرار دیا۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سعودی عرب-پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود سطحی کاروباری وفد کے  ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔ بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہو نے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ی اپیل پر ملک بھر کی طر ح گجرات میں بھی پر یس کلب سے کچری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گجرات چودھری انصر محمود ایڈوکیٹ اور امیر جماعت اسلامی گجرات شہر ساجد شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا،احتجاجی ریلی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان، بچوے اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دوبرس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدے، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معاہدہ پاکستان...
    یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب میں یونیسکو کے دنیا میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ میں تاریخی کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یونیسکو کی توجہ کو اس کے بنیادی شعبوں یعنی تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے یونیسکو میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری تعلیم تک رسائی، ثقافتی و تاریخی ورثے کے تحفظ، اور جھوٹی خبروں، گمراہ کن اطلاعات اور نفرت انگیز تقاریر جیسے چیلنجز...
    سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی احترام، عقیدے اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی ہیں، دورے کے دوران سعودی وفد صدرِ مملکت، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد آمد ایئرپورٹ پر معزز مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید...
    اپنے ایک انٹرویو میں قدس فورس میں رہبر معظم کے سابق نمائندے کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں رہبر معظم آیت الله "سید علی خامنہ ای" كے سابق نمائندے حجۃ الاسلام "علی شیرازی" نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جب میدان میں دیکھتے کہ کوئی شخص بہادر ہے اور حق کے دفاع میں کھڑا ہے، تو وہ اس سے محبت کرنے لگتے۔ اُن کی...
    سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جنیوا سے علاج کروا کر چند روز قبل لاہور پہنچے ہیں۔ اب وہ پچھلے کئی روز سے جاتی امرا میں ہی ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق جنیوا سے واپسی کے بعد وہ مری نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو...
    الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں کئی دیگر اہم ایشوز پر بھی روشنی ڈالی، انتخابات 243 سیٹوں کیلئے ہونگے جن میں دو ایس ٹی اور دو ایس سی کیلئے ریزرو ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار انتخابات کو لے کر الیکشن کمیشن نے دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بہار میں دو مرحلوں میں پولنگ کرانے کا اعلان کیا۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر کو جبکہ دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر جبکہ دوسرے مرحلے 122 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جبکہ ہزاروں سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع دارجلنگ میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم متاثرہ علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔حکام کے مطابق...
    سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کونسل کے اسپیکر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کی زیر قیادت پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟ ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے اور دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان طویل المدتی تزویراتی (اسٹریٹجک) اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے۔ مزید پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے پارلیمانی تعاون کے لیے نئے امکانات کے دروازے...
    ( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا...
    سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبرپارلیمنٹ لارڈشفق محمدنے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں‎پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیاہے،،، لارڈشفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیرجہتی اوردونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،انہوں نے کہا ہے دنیا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پاکستانیوں کا فعل قابل مذمت ہے ،‎ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ہوں گے جن میں مختلف بل پیش کرنے کے ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی پیش ہوگی جبکہ سیلاب، افغان مہاجرین، صحت پالیسی پر غور ہوگا۔ قومی اسمبلی کا 15 نکاتی اور سینیٹ کا 39 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں دا ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اسلام اباد لوکل گورنمنٹ دوسری ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، مختلف ایشوز پر دو تحاریک منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، مزید کئی بلز اور اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جن کی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی، سردی، برسات، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اس ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-22 لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر اسٹاپ پر مخصوص بس اسٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری...
    — اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات  گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔
    ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنے چاہئیے، جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاراچنار سے آئے کُرم یکجہتی کونسل کے وفد نے حاجی محمد نظر کی قیادت میں ملاقات کی، وفد نے ملاقات کے دوران ضلع کُرم پاراچنار کے مجموعی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، علامہ ساجد نقوی نے علاقائی مسائل پر بات چیت کے دوران ضلعی امن و امان، راستوں کی بندش اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا باقاعدہ جواب ثالثی کے ذریعے جمع کرا دیا ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس پیکیج کے کئی اہم نکات بڑی حد تک تسلیم کرتے ہیں بشرطِ یہ کہ اس کے بدلے میں فوری اور مکمل اسرائیلی انخلا اور تمام قیدی رہا کیے جائیں۔تنظیم کی جانب سے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیوں کے خاتمے اور محاصرے کے اٹھائے جانے کو اپنی اولین شرط قرار دیتی ہے اور اسی بنیاد پر وہ بین الاقوامی ثالثوں کے ذریعے تفصیلی مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شرکاء نے وزیراعلیٰ کے عوامی فلاحی پراجیکٹ کو سراہا۔ مریم نواز نے پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد کو حکومت پنجاب کے اختراعی اور تاریخی پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش کے مندوب نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عوامی خدمات کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ احساس کا جذبہ گڈگورننس کا بنیادی اصول ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الاتحاد العالمی لعلما المسلمین کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی القرہ داغی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل، خصوصاً فلسطین کے جاری بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سراج الحق نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو آج سب سے زیادہ اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب دنیا یا خطے تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری امت کا مسئلہ ہے، اور اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو...
    محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدت اختیار کرنے پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرتے ہوئے  ڈپریشن  سے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ ڈیپ ڈپریشن  12 گھنٹے میں طوفان بن جائے گا۔طوفان بننے کی صورت میں اس کا نام ’شکتی‘  رکھا جائے گا، جوکہ سری لنکا کا تجویز کردہ ہے. شکتی کا مطلب طاقت ہے جبکہ طوفان کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونےکا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے،  سسٹم کے زیراثرسمندر میں طغیانی بھی رہےگی، جبکہ سمندری طوفان بحیرہ عرب...
    مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کے خلاف قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آؤٹ کرتے ہیں، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے۔بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو منا کر...
    صوبہ سندھ کے ضلع  جامشورو  میں بارشوں اور سیلاب سے 214  اسکولوں کی عمارتیں تباہ  حال ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس نے ضلع جامشورو کے 214 اسکولوں کی عمارتوں کو  زبوں حال قرار دیکر طلبا و ٹیچنگ اسٹاف کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور بچوں و اسکول عملیکو  متبادل عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت  کی ہے۔اسکولوں کی خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل دا  ئوپر لگ گیا ہے۔متاثرہ اسکولوں میں سے 172 اسکول پرائمری ہیں جب کہ 42   ہائر سیکنڈری بوائز اسکول ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ہدایت کو کئی روز گزرنے کے باوجود  اب تک انہی عمارتوں میں بچے زیر تعلیم...
    پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے...
    ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس...
    گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے رہنما وہاں جمع ہوئے۔ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں ہر مقرر نے اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔ دنیا میں جاری تنازعات اور جنگوں کے حوالے سے فلسطین کا مسئلہ سب سے زیادہ موضوع بحث رہا۔ مغربی ملکوں بالخصوص مسلم حکمرانوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور نیتن یاہو کے مظلوم فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے پوری قوت سے آواز اٹھائی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے تاکہ صوبے کے اہم معاملات پر گذارشات براہِ راست پیش کی جا سکیں۔ علی امین گنڈا پور نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صوبے کے انتظامی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کے پابند ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر اسلام...
    وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ سے ملاقات کریں گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہر بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا جائے گا، پنجاب میں پہلی بار بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ’’ایجوکیشن چیمپئن ‘‘کا خطاب دیا جائے گا۔ مزید :
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اور بائی پاس آپریشن شروع کرانے، پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن، بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک، قرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے، کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ڈویلپمنٹ اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں خطاب میں کہا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی...
    لاہور: اسلام پورہ میں معمولی تلخ کلامی اور بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا میٹر اترنے پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا اور ناخلف بیٹے کا دھکا لگنے سے باپ گر کر زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں ناخلف بیٹے نے بحث و تکرار کے دوران اپنے والد کو دھکا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ عبد المجید منہ کے بل زمین پر گرا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم ابوبکر کے...
    سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔  افغانستان میں 2 روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔ 
    اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار)  پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔  منگل کے روز...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)میتسوفن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔  کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم اور مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ وہ ریکو ڈِک منصوبے میں کان کنی کی ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کر کے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی نے ریکو ڈِک منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ML-1 اور ML-3 ریلوے لائنوں کی بہتری پر جاری پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی جس کا ہدف دسمبر...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اب حکومت میں مزید تبدیلیاں اور اصلاحات کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی، کافی معاملات تھے جن پر ان سے مشاورت کرنا تھی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی، اس وقت بتایا تھا کہ ہم حکومت میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں: علی امین گنڈا پوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں عام مباحثہ اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے آخر پر اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان ایام میں ہونے والی پیش رفت کو امن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل کریں۔چھ یوم کے دوران 189 رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور نمائندے جنرل اسمبلی کے ہال میں سنگ مرمر کے مشہور سبز سٹیج پر دنیا سے مخاطب ہوئے۔ ان کے خطابات سے موجودہ عالمی مسائل کی سنگینی اور ان پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عمل کے امکانات سامنے...
    حکومتی اتحاد کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب حکومت کے رویے کے خلاف احتجاجاً قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا ان کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طعنے سن رہے ہیں، حکومت کو کندھا دے رہے ہیں۔ نوید قمر نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پارٹنرشپ نہیں ہے، نہ ہمیں کوئی عہدے یا کرسیاں چاہئیں، ہمیں صرف عزت چاہئے۔ انہوں نے مزید...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا کہ میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کل عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں بولی ہیں کہ میں ایم آئی(ملٹری انٹیلیجنس )سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور میں میں پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علیمہ خان pic.twitter.com/t4Onl01ICT — Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 30,...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے نئے بلاک وسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، ملی نغمہ پیش کرنے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔
    وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے...
    راولپنڈی+اسلام آباد(آئی این پی+این این آئی ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی   عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل کے پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان...
    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان تنازع عنقریب ختم ہو جائے گا، جس کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 سال سے چلنے والا مسئلہ ایک رات میں حل نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 2 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ @AliAminKhanPTI کی @ImranKhanPTI سے اڈیالہ جیل میں اہم...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور گورننس پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی جبکہ 27 ستمبر کےجلسے سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں دخل اندازی سے روک دیا  ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنما حال ہی میں عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران علیمہ خان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے بعض معاملات سے متعلق انہیں جو اطلاعات دی جا رہی ہیں، وہ یکطرفہ اور گمراہ کن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے شکایت کی کہ عمران خان کی ان سے براہِ راست ملاقات نہ ہونے کی وجہ...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک خصوصی ملاقات کی۔ جیل ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد علی امین اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اسپیشل ملاقات کی۔
    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ...
    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری رہے اور گزشتہ روز پاور سیکٹر کے حوالے سے اعدادوشمار پر بات چیت ہوئی‘ذرا ئع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاور سیکٹرکو یہ کہا گیا ہے کہ بجلی چوری روکنے لائن نقصانات اور کپیسٹی چارجز میں کمی کے حوالے سے تجاویز دی جائیں،بات چیت کے اس دور میں سیلاب  زدہ علاقوں میں بجلی کے بلز میں دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مزید ریلیف کی ضرورت رہے گی،اجلاس میں سیلاب متاثرین کو بجلی کے حوالے سے اب تک فراہم کی جانے والی ریلیف کے مالی بوجھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں۔؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے جلسہ گاہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا۔؟ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی جلسے پر طنز کیا اور کہا کہ جلسہ گاہ میں 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت سے استفسار کیا کہ بدتمیزی کی دوا خود استعمال کرکے مزہ تو آ رہا ہوگا؟ عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں، جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی، پورےپاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں پرسوز مناظر ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں بہت کم وقت کے بعد، پھر سے اس اہم ملک لبنان میں موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ "علی لاریجانی"، حزب الله لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید "سید حسن نصر الله" کی شہادت کی پہلی برسی میں شرکت کے لئے بیروت میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ واضح رہے كہ علی لاریجانی، قومی سلامتی کونسل کی سربراہی پر فائز ہونے کے بعد دوسری دفعہ لبنان گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے آج بیروت کے رفیق حریری ہوائی اڈے پر پہنچنے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، کہا ہے کہ ریلیف و بحالی کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔  مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی...
    اسلام آباد: یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔  جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرلی۔ ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔ ائر لائن کے مطابق مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یونائیٹڈ ایئر لائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تجارتی مواقع، موسمیاتی تعاون، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ پر گفتگو ہوئی، تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اصول پسندی اور ترقی کی علامت ہے، اسلام...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔  پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ 
    سٹی 42: نیویارک  میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کررہے تھے انہوں نے دہشت گردی ، جنگ  کو روکنے ، امن کا پرچم بلند کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ  ساتھ فلسطینوں کے حقوق پر بھی آواز اٹھائی ، وزیر اعظم نے  پاکستان کی خودداری ،سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآنی آیات سے کیا،وزیراعظم نے سورۃالبقرہ کی آیت نمبر 217 کی تلاوت کی۔مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔شہباز شریف نے  اقوام متحدہ میں  جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا تقسیم کا شکار ہوچکی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔امریکا کے دورے پر جب وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا امریکی حکام نے شاندار استقبال کیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا۔ٹرمپ سے 2 دن میں تیسری ملاقاتوزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 دنوں میں گزشتہ روز تیسری ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء...
    امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل نے مقبوضہ فلسطین میں اس نے فوج کے سابق چیف آف اسٹاف ہرزلیہ حلوی اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گورنر جیسی شخصیات سے معلومات اکٹھی کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے ایما پر کارروائی کرتے ہوئے صیہونی نژاد امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل 24 کی ویب سائٹ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ پیرل نامی یہودی، جو مراکش میں مقیم تھا، جولائی 2025 میں ایرانی خفیہ ایجنسی کی ہدایت پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گوہر ایوب
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر )افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ وجدل کے بجائے سیاسی رہنما اورعلما کرام مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا،ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ وگولہ بارود اور ہمارے پاس صرف اسلام و ایمان کی دولت ہے۔ اگر ان کی اتنی جرأت ہوتی تو نیٹو کے لائولشکرکے ساتھ اپنا سامان چھوڑ کر نہ بھاگتے۔امریکا ایک سازش کے تحت اپنا اسلحہ و گولہ بارود چھوڑ کر گیاتا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں مگر امیر المومنین کے...
    لاہور:۔ ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور میں طلبہ کے حقوق کے لیے ہونے والا دھرنا تاریخی کامیابی ہے۔ فیسوں میں کمی، طلبہ سہولیات کی فراہمی اور دیگر مطالبات کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ جب طلبہ متحد ہو کر اپنی جائز آواز بلند کرتے ہیں تو کوئی طاقت ان کے حقوق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل اسلامی جمعیت طلبہ کی اس مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے جو وہ دہائیوں سے تعلیمی اداروں میں کر رہی ہے۔ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کو ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا اور ان کے جائز مسائل کو علمی،...
      دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور آفاقیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو وہ صرف نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کے لیے راہ نمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں سیاست اور سفارت کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بل کہ ان کو اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کش مکش اور انتشار میں گھری ہوئی ہے، سیرتِ نبویؐ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کا قیام اس بات کا...
    "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔ "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا...
     گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ دنوں میں  سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا، ایچ ڈی ایم سی کے وفد نے گورنر پنجاب کو سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد نے چیئرمین سید فضل عباس نقوی کی قیادت میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، وفد میں وائس چیئرمین سید فرخ مہدی، جنرل سیکرٹری شعیب حیدر جعفری اور جناب توصیف حیدر شریک تھے۔ گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ...
    ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں، ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا، ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود ہے اور ہمارے پاس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہینے میں ایک بار جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں، بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا کیا حال ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھائیں، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔   وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر  قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔  وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک،  قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ،  اور معاشی شمولیت  کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔  وزیراعظم...