2025-07-25@23:53:32 GMT
تلاش کی گنتی: 57

«پکڑی گئی»:

    بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے 2024 میں حکومت مخالف طلبا احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کھلا حکم دیا تھا کہ جہاں مظاہرین نظر آئیں انھیں گولی مار دیں۔ اس بات کا انکشاف عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیکھتے ہی گولی مارنے کے حکم کا ثبوت ایک خفیہ فون کال میں ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خفیہ کال بنگلا دیش کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز مانیٹرنگ سینٹر (NTMC) نے 18 جولائی 2024 کو ریکارڈ کی تھی۔ اس کال میں شیخ حسینہ نے ڈھاکا کے میئر اور اپنے قریبی عزیز شیخ فضل نور تاپوش کو بتایا کہ میرے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اب جہاں مظاہرین ملیں، وہیں گولی مار دیں۔ اسی...
    راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس  فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا  اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک کی کارروائیوں میں 2لاکھ23ہزار مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2لاکھ11ہزار713ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 53ہزار808 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔نادرن سرکل میں 43ہزار37مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، 37ہزار461ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کے 4ہزار639کو گرفتار کرایا گیا ۔سنٹرل سرکل میں 37ہزار809مقامات پر بجلی چوری پکڑی کر 36ہزار 932 ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 5ہزار715کو گرفتار کرایا گیا ،ایسٹرن سرکل میں 34ہزار597مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 34ہزار435ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 9ہزار708گرفتار یاں کی گئیں،اوکاڑہ سرکل میں 13ہزار852مقامات پر...
    سٹی42: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر لاہور میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی بڑی کارروائی، شہر میں جعلی دودھ کی سپلائی کرنے والی گاڑی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 550 لیٹر سفید محلول تلف کر دیا گیاجبکہ گاڑی اور ممنوعہ نیلے ڈرم ضبط کر لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق، داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر کے مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 330 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ گرفتار گاڑی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق، ٹیسٹنگ کے دوران دودھ...
    ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔ Security forces located a clandestine drone-manufacturing site in Shahr-e Rey, south of Tehran.The three floors building, was used by Israeli agents to assemble and store UAVs intended for terrorists operations.Officials also found homemade bombs and over 200 kg of explosives. pic.twitter.com/wrZz1vc12x...
    کراچی: آرام باغ پولیس نے سیف سٹی کے کیمروں کی نشاندہی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ٹویوٹا کرولا کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او آرام باغ شاہ فیصل نے بتایا کہ نشاندہی کے بعد ایمرجنسی رسپانس وہیکل (ای وی ایس) پولیس موبائل کے ذریعے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کار کو پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ریڈ زون میں سندھ اسمبلی کی عمارت کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کار جس پر جعلی سرکاری نمبر جی ایس 0621 لگی ہوئی تھی جیسے ہی وہاں سے گزری وہاں موجود ای وی ایس پولیس موبائل میں تعینات عملے نے کار روک کر اس کے ڈرائیور محمد عباس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گاڑی کو...
    سندھ پولیس کی جانب سے شہر قائد میں نصب کیے گئے سیف سٹی کیمروں نے باقاعدہ کام کرنا شروع کردیا جس کی مدد سے جعلی نمبر پلیٹ لگی پہلی گاڑی پکڑی گئی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی مدد سے پاکستان چوک سے پیپلزاسکوائر جانے والی جعلی نمبر پلیٹ گاڑی سیف سٹی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی نمبر بی ایل 2206 لگی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں نے گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ کی شناخت کی جسکے بعد چیکنگ پر موجود تھانہ آرام باغ پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تعقب کرکے گاڑی کو روکا تو سیاہ رنگ کی گاڑی الطاف حسین ولد حاجی اللہ...
    علامتی فوٹو کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ اور پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے بنارس علی گڑھ مارکیٹ میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ریلوے گودام پر چھاپہ، سگریٹ کے ہزاروں پیکٹ ضبط کر لئے گئے ترجمان کسٹمز کے مطابق اس کارروائی کے دوران گودام سے 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور غیر ملکی برانڈ کی سگریٹس برآمد ہوئی ہیں۔کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضبط شدہ سگریٹس اور گٹکا کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ترجمان کسٹمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے مال پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: اے این ایف نے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ 6 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 60.229 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جن کی مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات کے خلاف یہ کریک ڈاؤن خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے اطراف اور حساس مقامات پر کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) تھائی لینڈ، میانمار اور لاؤس کے باہم ملحقہ اور جنگلات سے ڈھکے سرحدی علاقے میں سنتھیٹک منشیات کی غیرقانونی تیاری اور سمگلنگ میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ 'گولڈن ٹرائی اینگل' (سنہری تکون) کہلائے جانے والے اس علاقے بالخصوص میانمار کی سرحدی ریاست شن میں غیرقانونی نشہ آور سنتھیٹک مادے میتھم فیٹامائن (میتھ) کی تیاری اور سمگلنگ میں 2021 کے بعد بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ Tweet URL گزشتہ سال مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 236 ٹن میتھ پکڑی تھی جو 2023 کے مقابلے میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج سے متعلق کریمنل بل 2024ء کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا۔ حکومتی جماعت سمیت پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بھی بل مسترد کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا تھا کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل وخوار کیا جائے گا۔ رکن پی ٹی آئی زرتارج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں، بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ عبدالقادر  پٹیل نے کہا  کہ کراچی میں میٹر ایک شخص...
    معروف میزبان اور اداکارہ نِدا یاسر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی موضوع پر زیر بحث رہتی ہیں۔ جہاں ان پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر پر اس بار تنقید مارننگ شو میں نقل پر کی گئی گفتگو پر ہو رہی ہے۔ اس پروگرام میں ندا یاسر نے اپنی زندگی کے ایک مزاحیہ مگر سبق آموز واقعے کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بہت بےوقوفی کا کام کیا تھا۔ ندا یاسر نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان اسٹڈیز کے ٹیسٹ میں نقل کے لیے ایک لمبا پرچہ بنایا لیکن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔ تھانہ سنبھل کی حدود میں کی گئی کارروائی کے دوران 400 کلو گرام ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے رات 1 بجے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور 10 من سے زائد ناقص گوشت سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ناقص و بدبودار گوشت کی فراہمی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ناقص گوشت کو رات کے اندھیرے...
    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے گزشتہ سال کے دوران انسداد منشیات اقدامات سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اے این ایف نے 2831 کارروائیوں میں 234 اعشاریہ 395 میٹرک ٹن (234 ہزار تین سو پچانوے کلوگرام) منشیات قبضے میں لے کر 2883 ملزمان کو گرفتار کیا۔  قبضے میں لی گئی منشیات میں افیون، ہیروئن، چرس ، گھاس (ویڈ) ، بھنگ کا تیل، کوکین، میتھ، اور نشے کی گولیاں شامل ہیں۔  316 سزا یافتہ کیسز پائے گئے، بری ہونے والے کیسز کی تعداد 106 ہے، غیر فعال حتمی احکامات 233  اور کُل نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 655 ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوریئر پارسل کمپنیوں...
    چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار...
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول علی زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4  کروڑ  83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔ ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی 76 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ چکلالہ (راولپنڈی) میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 26 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں موٹروے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن، 3.6 کلو چرس اور 1.6 کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ کراچی کمپنی (اسلام آباد) میں ملزم کے قبضے...
    لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ  کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں  کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے  سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا...
    فوٹو فائل کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفینس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپاؤنڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل) کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا...
    راولپنڈی: اے این ایف نے ساڑھے 5 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  7 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 140.513 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں باغ ناران پارک پشاور کے قریب گاڑی سے 2 کلوگرام چرس، 500 عدد ایکسٹی گولیاں اور پستول برآمد کرکے  3 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔...
    اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، جناب مکیش کمار چاؤلہ تھے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اینٹی نار کو ٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر عمر فاروق نے ابتدائی کلمات میں حاضرین  کو خوش آمدید کہا اور اینٹی نار کوٹکس فورس کی کوششوں اور کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ یہ بھی پڑھیں:منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی اس سال اے این ایف سندھ کی کاوشوں سے 4.27 میٹرک ٹن منشیات اور 575.162 لیٹر شراب تلف کی  گئی ہیں۔ تلف شدہ منشیات میں ہیروئن، چرس، آئیس ، کوکین ،  ایکسٹیسی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی سنیل غیر قانونی بلا استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا بلے کی پیمائش کا ٹیسٹ فیل ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کو ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کیلئے میچ کے دوران بلے چیک کرنے کا نیا اصول متعارف کروایا ہے، جسکا پہلا شکار سنیل نارائن بنے۔پنجاب کنگز کیخلاف نارائن جب بیٹنگ کیلئے میدان میں اترنے لگے تو ریزرو امپائر نے انکے بلے...
    لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں حلال گوشت کے نام پر پیرا پھیری میں ملوث دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی خبررساں‌ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوڈ ہول سیلر غیر حلال چکن کو حلال کے طور پر فروخت کرنے پر دھوکہ دہی کا مرتکب پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ویلز کے شہر کارڈف سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ حلیم میاں یونیورسل فوڈ ہول سیل لمیٹڈ کے مالک تھے جنہیں برطانوی پولیس نے گرفتار کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیسمیر روڈ پر واقع حلیم میاں کے گودام سے غیر حلال مرغی کی فروخت سے متعلق عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں بتایا کہ کارڈف کے ریسٹورنٹ میں حلال گوشت کے نام پر غیر حلال اور مضر صحت مرغی کا گوشت...
    واشنگٹن: مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں، امریکی تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایک ایجنٹ کی جانب سے امریکہ میں قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایجنٹ "GS" نے نیویارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر ادا کیے۔ یہ رقم نیویارک کے 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی، جس کا ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔ امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر...
    کومل اسلم : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ ایریا دریا خان ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔  محکمہ وائلڈ لائف کا پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال  محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیف وائلد لائف رینجرز پنجاب کو گونجوں کا شکار کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور اسپیشل اسکواڈ...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
    سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام...
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوتن کو قتل کرکے لاش چھپانے والی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا. گرفتار خاتون نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں تعفن پھیلنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو چھت پر ایک خاتون کی بوری میں بند لاش ملی، جسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتولہ اسی علاقے میں سوتن کے ساتھ رہائش پذیر تھی. حیرت انگیز طور پر مرنے والی خاتون کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی. جس پر پولیس کو متقولہ کی سوتن پر شک گزرا. پولیس نے سعدیہ سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی،...
    کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 5 سیکورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزموں کی 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے تفیشی افسر سے سوال کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہی ملزم ہیں۔ وکیل صفائی راشد صدیقی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ وہ ملزم نہیں ہیں جو ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو واضح نہیں، مخبر خاص کی نشاندہی پر ملزم گرفتار کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، سرعام...
    راولپنڈی: انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔   ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف حکام کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 10 کروڑ  روپے سے زائد مالیت کی 69.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اے این ایف حکام نے رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کی۔ اسی طرح اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.8 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 840 گرام...
    پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہے،کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی؟ احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اڑھائی ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری پکڑی لی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسمگنگ اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا، ایف بی آر کے سینئر افسر نے منگل کو’’ ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر شواہد کی روشنی میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی ہدایت پر چیف کمشنر آرٹی او بہاولپور صاحبزادہ عبدالمتین نے کمشنر آر ٹی او ممتاز احمد ،ڈپٹی کمشنر عمران یوسف اور آڈٹ...
    پاکستان کوسٹ گارڈزنے اوتھل(بلوچستان) میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان اوتھل  کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33 لاکھ ڈالر (92 کروڑ 30 لاکھ روپے) سے زائد ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اورہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت...
    —فائل فوٹو لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔    ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق  2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔  آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
    سول اسپتال حیدرآباد کی دو نرسیں ادویات چوری کرتے پکڑی گئیں، نرسیں دوائیوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرارہورہی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں خفیہ اطلاع پر اے ایم ایس سیکیورٹی ڈاکٹر فیضان میمن اور اے ایم ایس اسٹور ڈاکٹر پونم جتوئی نے کارروائی کرکے اسٹاف نرس ثمینہ اور نغینہ کو ادویات چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔اس سلسلے میں اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب پُھل کا کہنا ہے کہ نرسیں دواوں سے بھرے تھیلے گاڑی میں رکھ کرفرار ہورہی تھیں۔دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری کرتی تھیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نرسز چوری کی ادویات گاڑی میں لیکر جانے لگی تھی کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں رنگے ہاتھوں...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی اور سپر ہائی وے روڈ چیک پر اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1973 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ یہ شراب اندرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر (70 لاکھ پچاس ہزار سات سو پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔ پکڑی جانے...
    سول اسپتال حیدرآباد میں مبینہ طور پر ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیں۔ اسپتال حکام نے نرسز سے تفتیش کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی۔ اے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی 2 نرسز پکڑی گئیں۔سول اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ گیا۔ دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں،دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں۔دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ خاتون پروفیسر کی کلاس روم میں طالب علم سے شادی کی ویڈیو وائرل
    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔ مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے،...
     (ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔  تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک  ترجمان پی آئی اے...
    شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری،  7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ایئرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے گئے۔  ذرائع کسٹمز نے الزام لگایا کیا کہ ایئرہوسٹس پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل اسمگلر کرکے لائی۔ حکام نے کہا کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔  ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔  
    ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔  ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی،  ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔  منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔ Ansa Awais Content Writer
      — فائل فوٹو لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیےلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری 248 کنکشنز پکڑلیے۔ شاہد حیدر نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی، سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں روپے مالیت کے 27 عدد کٹے (بیگ) سفینہ گٹکا برآمد، 3 ملزمان گرفتار، ٹویوٹا ریوو گاڑی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج پولیس پوسٹ دندو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، دورانِ چیکنگ دندو ٹو ماتلی لنک روڈ نزد جاڑیوں موریوں پر حیدرآباد کی طرف سے آنے والی ٹویوٹا ریوو گاڑی (بغیر رجسٹریشن نمبر) کو روک کر...
    پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر سے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب کے مطابق ملزمان سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان متعدد بار منشیات کیسز میں جیل جا چکے ہیں۔
    راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت  چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...
۱