2025-11-04@03:18:20 GMT
تلاش کی گنتی: 651

«کا مقابلہ کرنے کے لیے»:

    وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم پر کام شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی جائے گی تاکہ آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کیا جا سکے اور اس کا آئینی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ بھی شامل ہے، جبکہ ایگزیکٹو کی مجسٹریل طاقت کو ضلعی سطح پر منتقل کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کا امکان بھی زیر غور ہے۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب وزیر...
    الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔
    اسلام ٹائمز: ایسے تجربات مصنوعی زلزلوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جیسا کہ 1973 میں سوویت یونین کے ایک جوہری تجربے سے 6.97 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ایسے زلزلے حیاتیاتی تنوع (biodiversity) کو نقصان پہنچاتے ہیں، مچھلیوں کی اجتماعی ہلاکت اور دریاؤں کی آلودگی جیسے نتائج پیدا کرتے ہیں۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے حالیہ دنوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسے جوہری تجربات کے لیے ’’کوئی تکنیکی، عسکری، اور نہ ہی سیاسی جواز موجود ہے، لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی تجربات کے احکامات صادر کرنے کے اس فیصلے کے خطرات اس کے ممکنہ فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔  خصوصی رپورٹ:   ڈونلڈ ٹرمپ کا...
    : پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا...
    دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلولوال نے نئی دیلی کا نام تبدیل کرنے کے لئے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت کا نام ’انڈرپراستھا‘ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ کھنڈیلوال نے اپنے خط میں پرانے دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام ’انڈرپراستھا جنکشن‘ اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ’انڈرپراستھا ایئرپورٹ‘ رکھنے کی تجویز بھی دی۔ رکن پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ یہ اقدام تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے کہا، دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ بھارتی تہذیب کی روح اور ’انڈرپراستھا‘ شہر کی روشن روایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مشترکہ جرگہ بلایا جائے گا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور قائدین شریک ہوں گے۔ یہ جرگہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے اور اتفاقِ رائے کے ذریعے پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کیے گئے رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں پرانے چہرے، علی امین اور سہیل آفریدی میں سے درست کون؟ وزیرِاعلیٰ کے مطابق تمام رہنماؤں سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چترال (صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ترقی، عوام کی خوشحالی، دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کے لیے سب کو ساتھ مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جا سکتیں‘ نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرکے ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں گے، چترال میں دانش اسکول وفاقی حکومت کا تحفہ ہے، گیس پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے گا‘ اپر چترال میں اسپتال قائم اور بجلی کے ٹیرف کا معاملہ حل کیا جائے گا۔ وہ جمعے کو دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر...
    لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
    کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سروس رات 12 بجے سے اگلے دن رات 12 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس کے بند ہونے سے افواہوں کی روک تھام اور امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ حکومتی حکام کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تاحال نئے وزیراعظم کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ اس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی نیوزچینل کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور ناموں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب شامل ہیں۔ پارٹی کی قیادت جلد ہی نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کرے گی۔
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
    کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب ٹرمپ نے...
    کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔ بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت...
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفون موصول ہوا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مذکورہ ٹیلیفون کال پر غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت وزارتِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی کے امکانات اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
    کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
    راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچویں اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی...
    علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیاہے، جس کا مقصد دینی خدمت انجام دینے والے آئمہ کرام کی معاشی مشکلات کو کم کرنا اور ان کے وقار کو عملی طور پر تسلیم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں امن و امان سے متعلق اپنے مسلسل پانچویں اجلاس میں کہا کہ امام مسجد نہ صرف دینی رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، اصلاحِ اخلاق اور نوجوان نسل کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محلے یا...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل پانچویں اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے۔ انہوں نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے اقدامات کی ہدایت کر...
    سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ اس کے علاوہ، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت میں بھی توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دسمبر 2025 میں جبکہ 3 ارب ڈالر کے قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امام مسجد معاشرے کا قابلِ احترام اور تکریم فرد ہے، اس لیے حکومت ان کی مالی معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محلے میں چندہ اکٹھا کر کے امام مسجد کو ادائیگی کرنا غیر مناسب عمل ہے، حکومت آئمہ کرام کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیے گئے ہیں، اور وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے...
    اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون 2026 میں واجب الادا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے...
    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں چینی کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 25 تاریخ کو دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جو ڈیم کے مرکزی تعمیراتی مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ کے مقام پر دریائے کنہار پر واقع اس 300 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سے سالانہ اوسطاً 1.144 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 1.8 ملین افراد کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اس پروجیکٹ...
    پاکستان نے اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹم میں...
    سعید احمد: پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نوٹم کے مطابق دونوں روز صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔ لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے مختلف فضائی روٹس اس فیصلے کے تحت متاثر ہوں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کرتے ہوئے کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ ذرائع کے مطابق2 روز کے دوران روزانہ3 گھنٹے فضائی حدود کی بندش عمل میں لائی جائے گی تاکہ ایئر ٹریفک کی سیکیورٹی اور آپریشنل امور کو مؤثر انداز میں منظم کیا...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی کنکشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو بے پناہ دباؤ تھا کہ نئے کنکشن دیے جائیں لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں تھا کیوں کہ گیس دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کا اجرا کیا جا رہا ہے، لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت اور اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج کنکشن کا اجرا ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس سے قبل...
    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ سرحدی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تین نئی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی بٹالینز بھورنگاماری، تھانچی اور مہرپور میں قائم کی جائیں گی۔ بنگلہ دیشی وزارتِ داخلہ کے پبلک سیکیورٹی ڈویژن کے بارڈر-1 سیکشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان بٹالینز کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 258 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس نوٹیفکیشن کے مطابق ان اسامیوں میں 3 ڈائریکٹرز، 9 ایڈیشنل اور 9 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 3 پولیس انسپکٹرز، 3 صوبیدار میجرز، 18 صوبیدارز، 57 نائب صوبیدارز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،  پارٹی قیادت نے اس اقدام پر مکمل اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نمبر گیم مکمل ہوچکا ہے اور متبادل قیادت کے لیے مشاورت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور حکومت میں ممکنہ تبدیلی کے امور پر غور کیا گیا،  اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس...
    سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گھریلو تشدد اور عورت کو نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، فیصلے کے مطابق تشدد کے لیے جسمانی زخم شرط نہیں بلکہ ظلم ہر ایسے رویے پر مشتمل ہے جو عورت کو دکھ، مایوسی اور اعتماد کی کمی سے دوچار کرے، اگر اثرات تکلیف دہ اور شدید ہوں اور ازدواجی زندگی گزارنا ناممکن ہو جائے تو یہ ظلم کہلائے گا۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے 17صفحات پر مشتمل فیصلہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام متحد ہو کر ایک مضبوط دیوار کی مانند ثابت ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی، جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کے...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحے کی ازسرِ نو جانچ اور اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس لیا جائے گا، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔مزید برآں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے...
    علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں معاہدہ 2025ء کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی، اسکیموں پر عمل درآمد، چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔ جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عائد کی گئی ہے، اس لیے اس کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ضرورت نہیں۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی...
    برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا واقعات اور مساجد پر حملوں کی روک تھام کے لیے حکومت نے تاریخی قدم اُٹھالیا جسے سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مساجد پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے موقع پر کیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی مسجد جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک گاڑی کو مسجد کے دروازے کے قریب آگ لگا دی گئی تھی۔ کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری...
    حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ اس فیصلے سے متعلق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا گیا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلی بار 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ میچ 29 نومبر کو چنائی کے رادھاکرشنن ہاکی...
    مہنگائی سے ستائی عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیداوار کے مطابق حکومت کو مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مرغی پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے ہے، برآمد پر پابندی سے مٹن، گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت...
     المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صوبائی کوارڈینیٹر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنوبی پنجاب بھر میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، مختلف تحصیلوں میں میڈیکل کیمپس کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر مکانات تباہ ہوئے ہیں وہاں متاثرین خیمے کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ضلع وہاڑی کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل میلسی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں پر میل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت چیک کیا اور ادویات بھی دیں، اس موقع پر وحدت یوتھ تحصیل میلسی کے رہنما حسنین رضا اور اعظم...
    اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے  کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے...
    سکیورٹی فورسز کی تعیناتی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کی گئی ہے،22 سے 24 نومبر 2025ء تک پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی طلب کی ہے، تعینات ہونے والے سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز سے باہر رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ای سی پی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط ارسال کر دیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا ہے کہ دفتر جاتے ہوئے گاڑی صاف کر کے نکلیں تو کچھ ہی دیر میں پرندوں کی بِیٹ سے لتھڑی نظر آتی ہے؟ نئی تحقیق نے اس جھنجھلاہٹ بھرے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔گیراج اور پارکنگ سسٹم سے وابستہ کمپنی ایلن فیکٹری آؤٹ لیٹ کی تحقیق کے مطابق پرندے بھی انسانوں کی طرح گاڑیوں کے کچھ خاص رنگوں کو ترجیح دیتے ہیں مگر ٹوائلٹ کے طور پر۔ امریکا میں کیے گئے اس سروے میں ایک ہزار ڈرائیورز سے معلومات اکٹھی کی گئیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ پرندوں کے نشانے پر سب سے زیادہ کون سی گاڑیاں آتی ہیں۔نتائج حیران کن نکلے۔ براؤن، سرخ اور سیاہ رنگ کی گاڑیاں سب...
    ویب ڈیسک: محکمہ ریلوے نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر ٹرینوں اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔  ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس پر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی روک تھام کے لیے محکمہ ریلوے نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے اور ٹرینوں میں جیمرز کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔  ریلوے نیٹ ورک کو دہشتگردانہ حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ٹرین میں تین جیمرز لگانے اور حساس ریلوے روٹس پر سیکیورٹی گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے رواں ماہ سات اکتوبر کو جعفر...
    معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
    فوسپا کا خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ، زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔فوسپا نے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پرنجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے زینب زہر اعوان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فوسپا نے نجی کمپنی کو ہدایت دی کہ وہ 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو معاوضے کے طور پر ادا کرے،...
    سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
     سید احمد :   پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
    افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو حساس روٹس پر باقاعدہ گشت کو مزید مضبوط بنانے اور ہر ٹرین میں 3 جیمز نصب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی عدم موجودگی میں رمیش لال کی زیر صدارت ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس حملے، ریلوے کی اراضی پر قبضوں اور کراچی۔پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو 7 اکتوبر کو سندھ کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دیسی...
    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات  چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید :
    اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام چالیسواں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوتِ قرآن کریم کے فروغ اور علومِ قرآنی سیکھنے کا شوق پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ کرام و قرا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں دو روزہ اس قومی مقابلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کے منتخب حفاظ و قراء شریک ہیں، جنہیں ضلعی و...
     سعید احمد:بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی، جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپنا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری بھی دیں گے اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف کے معاملے میں مکمل...
     سعید احمد:ایران ائیر  نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...
    پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے درخواست پر کل تک جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آئینی طور پر گورنر کو استعفیٰ ارسال کر چکے ہیں، جس کے بعد نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، اب کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائےگا، ایوان میں پہلا خطاب دوران سماعت سینیئر قانون دان و پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیا جس کی تصدیق اسمبلی فلور پر کردی۔ انہوں نے کہاکہ آج نئے...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ اپوزیشن  جماعتیں انتخابی عمل کے بائیکاٹ پر غور کررہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جہاں صوبے کے نئے قائدِ ایوان کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزارتِ اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِمقابل ہیں۔ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 145 ہے، جن میں سے 73 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوگا۔ موجودہ ایوان میں...
    مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے،  کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا،  افسوس کہ خیبر پختونخوا...
    پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن...
    امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اس فورس میں مصر،...
    افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس )افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی ایک ہفتہ دورے پر بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں، تاہم اِس دوران ایک غیرمعمولی سفارتی مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے جو بھارتی حکام کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیر خان متقی کے بھارتی وزیرِ خارجہ سے ملاقات سے قبل نئی دہلی حکام کو ایک اہم سفارتی مسئلے کا سامنا ہے۔ سفارتی آداب کے مطابق بھارتی پرچم کو مہمان ملک کے پرچم کے ساتھ پسِ منظر میں یا میز پر رکھا جاتا ہے تاکہ فوٹو آپس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام...
    اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ...
    لاہور: لاہور قصور اور پاکپتن کے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری آگئی، نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق ملکی نجی کمپنی نے پاکستان ریلویز انتظامیہ کو شٹل سروس شروع کرنے کی پیشکش کردی کہ ہم پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر باہمی اشتراک سے شٹل سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر مرزا ناظم بیگ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شٹل سروس کی تجاویز اور منصوبے کے بارے میں پاکستان ریلویز کو باقاعدہ تحریری طور پر پیشکش کردی ہے اب پاکستان ریلویز کی طرف سے جواب آنا ہے اگر پاکستان ریلویز ہماری تجویز کردہ منصوبہ پر کام کرنے کو تیار ہے...
    پرانے قرضے اتارنے کیلئے حکومت کا رواں سال 22 ہزار ارب کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر حالیہ مؤقف نہ صرف اصولی کمزوری کی علامت ہے بلکہ یہ قدم تنازعِ کشمیر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر کمزور یا مبہم پالیسی پاکستان کی خارجہ سمت کو بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس پر کسی...
    اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہو گا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے...