2025-11-11@04:52:51 GMT
تلاش کی گنتی: 141
«کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون»:
— فائل فوٹو کراچی میں 5 روزہ 20واں کراچی عالمی کتب میلہ سجنے کو تیار ہے۔چیرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ 18 دسمبر سے 22 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں لگایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس میلے میں 3 سو 25 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلیشرز کی کتابیں رکھی جائیں گی جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی اس میلے میں شرکت کی توقع ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور میلے کے کنوینئر وقار متین، وائس چیئرمین ندیم مظہر، چیئرمین اردو بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن ساجد یوسف، امینہ سید اور...
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں اس وقت بین الاقوامی میری ٹائم ایکزیبشن جاری ہے جس میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے نمائندے اور وفود شرکت کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک حالیہ ایکسپو میں 44 ممالک کے وفود اور 178 نمائش کنندگان بشمول 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی اداروں نے حصہ لیا ہے۔ اس نمائش میں برطانیہ، اٹلی، ایران، تُرکیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، مصر اور چین سمیت کئی اہم ممالک کے نمائندوں نے کی ہے۔ ایکسپو میں میری ٹائم کے مختلف شعبوں کی نمائش کی گئی ہے جن میں شپنگ اور بندرگاہیں، ماہی گیری، جہاز سازی اور ری سائیکلنگ، ساحلی ترقی اور میرین انفراسٹرکچر،...
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری نمائش میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آج دوسرا روز ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود، 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا آغاز بھی آج سے ہوگیا ہے۔کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین بھی مقالے بھی پیش کریں گے۔نمائش میں ایک مکمل پولین ایرانی کمپنیوں کے اسٹالز پر مشتمل ہے۔ ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹالز لگایا گیا ہے۔پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور...
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کا پیر کے روزآغاز ہوگیا۔ میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو آئندہ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 25 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پائیمک پاکستان کے بلیو اکانومی روڈ میپ کو آگے بڑھانے میں اہمیت رکھتا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا کے تقریبا ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔ نمائش میں 28 بین الاقوامی فرموں اور 150 مقامی تنظیموں سمیت دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق بعید کے 133 بین الاقوامی وفود بشمول برطانیہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-25 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کے روز کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان کو مشرق اور مغرب کے درمیان ایک ’قدرتی سمندری پل‘ قرار دیا۔ یہ ایونٹ پیر3نومبرسے جمعرات 6 نومبرتک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا، جس میں پاکستان سمیت 45 ممالک شرکت کر رہے ہیں، اس نمائش کا اہتمام پاک بحریہ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی محکمے اس کے انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ پی آئی ایم ای سی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے منفرد مقام رکھتا...
کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں...
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی میڈیا بریف کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس ایونٹ میں دنیا کے قریباً تمام خطوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2اموات،1558کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں ہوئیں۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 558 مثبت آئے، صوبے بھر میں ڈینگی کی شرح 27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے 758 اور حیدرآباد سے 800 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دونوں اموات حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں ہوئیں۔سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں کل 36 اور حیدرآباد میں 18 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
الخدمت کے شعبہ صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں آگہی اسٹال کا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ‘ چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر مہمان دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر ہمیں بہت...
اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے، جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد...
کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے۔ مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی۔ جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر استعمال کریں تو باہر سے تباہی ممکن نہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کی شعبہ صحت کو بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر پر...
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا یہ بڑا دن ہے، جہاں 50 سے زاید ممالک کی کمپنیاں اور ماہرینِ صحت ایک چھت تلے جمع ہیں۔ ہیلتھ ایشیا کا انعقاد ملک میں معاشی انقلاب کی کڑی ہے، حکومت کا آج اپنی انڈسٹریز کے ساتھ تعلق کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں فارما ایکسپورٹ کو تیس بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایران، روس، ترکی، اور عمان کے قونصل جنرلز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ (DRAP)، جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز, ڈی جی ہیلتھ, اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ سیٹیں، سیکورٹی کیمرے اور ماحول دوست...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 ویں ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش 23 تا 25 اکتوبر تک کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا انعقاد وزارتِ قومی صحت خدمات، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ ایونٹ غیر ملکی سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ ایونٹ میں چین، ایران، ہنگری، ترکی اور روس سمیت 24 ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔نمائش میں 400 سے زائد ملکی...
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025ء میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلانٹ میں آپریشنز کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی او ایم سی ایل نے یکم اکتوبر 2025 سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ میں اپنی نئی سہولت پر باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں ظاہر کی۔نوٹس کے مطابق کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، محمد سعید محمد حسین لمیٹڈ (ایم ایس ایم ایچ ایل) کے پلانٹ میں قائم اس نئی سہولت میں آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید سہولت خاص طور پر بھیڑ، بکری اور گائے کے آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں صفائی...
کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
---فائل فوٹو پنجاب سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر اِنہیں کراچی بلایا اور ایک شخص کو فروخت کر دیا جو اِنہیں آگے بیچنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ موقع پا کر دونوں لڑکیاں ایئرپورٹ کے قریب ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس جا پہنچیں جہاں سے اِنہیں ایئرپورٹ تھانے منتقل کر کے اِن کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد جبکہ...
کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا کی 3روزہ نمائش کا اختتام ہو گیا ،نمائش میں برطانیہ،ترکیہ،آذربائیجان، سعودی عرب، چین اورامریکا سمیت مختلف ممالک نے بھر پور شرکت کی ،کراچی ایکسپو سینٹر نمائش میں جدیدٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مختلف ممالک سے اہم مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،800 سے زائدکمپنیوں اور 300بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شمولیت نے ایونٹ کو کامیاب بنایا ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے-شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن قراردیتے ہوئے کہا ہے ایس آئی ایف سی نے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع دے کرترقی کی امنگ پیدا کر دی،ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
کراچی: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جو 16 سے 18 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کی جانب سے، بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر، جناب جاوید بلوانی، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے منتظمین کو ایک اس نوعیت کے اہم اور وسیع پیمانے کے ایونٹ...
ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر بھی ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے ایک پروموشنل پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں دکھایا گیا، جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا۔ اس رویے پر کرکٹ فینز نے شدید ردِعمل دیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔ اس کے جواب میں کراچی کنگز نے بھرپور تخلیقی وار کیا۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا، جبکہ بھارتی کپتان کو دھندلے سائے میں پیش کیا گیا۔ تصویر میں نمایاں گھڑی کی سوئیاں 6:00...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں، تاریخ کا جبر تھا۔ اس وقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے 2018ء کا الیکشن چرایا۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے پر اس سال کام شروع ہو جائے گا۔ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ...
کراچی: کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور معطلی کا عمل جاری ہے۔ حالیہ تبدیلیوں کے تحت چار ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. جب کہ ایک ایس ایچ او کو معطل کر کے ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت انسپکٹر فہد حسن کو ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر آفتاب عباسی کو ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا چارج دے دیا گیا۔ انسپکٹر زاہد کمبوہ کو ایس ایچ او سولجر بازار مقرر کیا گیا، سب انسپکٹر عرفان میو کو ایس ایچ او مدینہ کالونی تعینات کیا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے) مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک...
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو ایکسپو سینٹر میں “معرکہ حق” کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد ہوگا، جہاں شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر عمر کے لوگ آرام دہ ماحول میں شرکت کرسکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور اس تاریخی موقع کو جوش و خروش سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔ مزید...
سٹی 42 : پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔ مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی مشق میں مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے...
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔ وہاڑی، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 9 افراد گرفتار آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو...
فائل فوٹو کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی تھی۔واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے جنہوں نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں جبکہ آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ کے گھر میں سانپ کو پکڑ لیا گیا۔ جہاز میں سانپ، بھارتی اسمگلر درجنوں زہریلے سانپوں کے ساتھ پکڑا گیا ممبئی بھارتی کسٹم حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے... ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو ورکرز نے ایک زہریلا سانپ پکڑا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق علاقے میں دیگر سانپوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ آگ لگنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ آگ نے قریبی 2 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ساتھ والی عمارت کو خالی کرالیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کی شدت کے باعث پہلے 5 منزلہ عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوا اور پھر پوری عمارت زمین بوس...
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جب کھ چھتیں اور دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آگ متاثرہ فیکٹری سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی چھت تک پھیل چکی ہے۔ آگ کے بے قابو ہونے سے 5 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی کچھ چھتیں بھی بیچ سے منہدم ہو گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی ایک ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ دریں اثنا آگ...
کراچی کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وہیں دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کو ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وہ اپنی بقیہ زندگی ایک اچھے انسان کی طرح گزار سکتے ہیں اور سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے اہم فرد بن سکتے ہیں۔ اب یہ قیدی پر منحصر ہے کہ وہ بغیر کچھ سیکھے بغیر قید مکمل کرلے یا تعلیم کے ساتھ فن میں مہارت حاصل کرلے۔ کچھ قیدی تو ایسے بھی ہیں جو نا صرف فنکار بن چکے ہیں بلکہ ان کے فن پاروں کے چرچے جیل سے باہر تک ہورہے ہیں۔ ’وی نیوز‘ نے اعجاز نامی قیدی کے بارے میں کچھ عرصہ قبل ایک کہانی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا کر...
کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی
—جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔ حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک ملازم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی میں اتری، پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنے بیگ کےغائب ہونے کی شکایت کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت طارق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی اے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، جب حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو ایک مختصر مزاحمت کے بعد اس نے گرفتاری دیدی۔ ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی...
فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں قومی ایئرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔خاتون مسافر نے کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے، پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، ملازم کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں گزشتہ سال ریبیز زدہ گائے کے کسان کو کاٹنے کے واقعے کو عالمی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے لانڈی میں یہ انوکھا اور خطرناک واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا جہاں ریبیز (کُتّے کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری) میں مبتلا ایک گائے نے اپنے ہی مالک کو کاٹ لیا۔ خوش قسمتی سے کسان نے بروقت طبی امداد حاصل کی، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ اس واقعے کو ایک بین الاقوامی طبی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک 18 سالہ کسان کو اس وقت گائے نے ہاتھ اور انگوٹھے پر کاٹ لیا جب وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...
ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ، درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔ نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میںمون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ، موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی...
مریم نیا لیاری میں رہتی ہے۔ یہ بستی شاہراہِ پاکستان سے 18 کلومیٹر دور ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ نیا لیاری سے کوئی بس نہیں چلتی۔ جب سے چین کے تیارکردہ چنگ چی رکشے چلنے شروع ہوئے تو اس بستی کے لوگوں کو ایک سواری کی سہولت مل گئی۔ چنگ جی میں بشمول ڈرائیور 8 سے 10 افراد سفرکرتے ہیں۔ نیا لیاری میں خواتین کی اکثریت مختلف نوعیت کے کام کرتی ہے۔ ان میں سے بیشتر عورتیں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ چنگ چی کا کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 110 روپے تھا۔ نئی بستی کی محنت...
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آنے کے بعد تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔ غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے تین روزہ میچوں کے پہلے روز گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے صرف ایک میچ زون پانچ اور زون سات کے درمیان یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہو سکا۔ جبکہ زون ایک اور زون سات کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر اور زون دو اور زون چار کے درمیان بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے والے میچز گزشتہ رات دن بھر کی بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد بارش کی...
کراچی: ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر اور صحافی مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سینئر صحافیوں نے انہیں ایک محنتی اور بااصول انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحافی ہمہ وقت خبروں کے حصول کے لیے متحرک رہتے تھے اور وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر کیا جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، فلائی جناح کی لاہور سے آنے والی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی، تاہم کپتان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پرواز جیسے ہی لینڈنگ کے قریب پہنچی تو طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ کپتان نے فوری طور پر صورتحال سے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو آگاہ کیا اور طیارے کو محفوظ طریقے سے زمین پر اتار لیا۔محکمہ ایوی ایشن کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں کیڑے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پیش آئی۔ صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کے مطابق، متاثرہ تاجر شاہ رخ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، جب کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے...
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں منعقدہ ایک...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ایجوکیشن ایکسپو 2025میں دوروزہ الخدمت بنو قابل کی گریجویشن تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب دوسری جانب مختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں کراچی کو دنیا کے بدترین قابلِ رہائش شہروں میں ایک بار پھر شامل کرلیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (EIU) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق کراچی کو 173 شہروں میں سے 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی پانچ شعبوں صحت، ثقافت و ماحول، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور استحکام کی بنیاد پر کی گئی۔ کراچی کو 100 میں سے صرف 42.7 پوائنٹس ملے، جب کہ رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن 98 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا بہترین شہر قرار پایا۔ اس کے بعد ویانا، زیورخ، میلبورن اور جنیوا بالترتیب فہرست میں شامل ہیں۔ کراچی پاکستان کا واحد شہر تھا جو اس عالمی فہرست میں شامل ہوا مگر بدترین پوزیشن...
کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
کراچی: شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور...
فوٹو اسکرین گریپ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آہریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جو دوبارہ بھڑک...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
کراچی : ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد کو سوسائٹی قبرستان میں آہوں سسکیوں کے ساتھ منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصر جامع مسجد اکبر شاہراہ قائدین پر ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ، عزیز واقارب ایکسپریس کے ملازمین کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کراچی پریس کلب، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، صحافیوں، کیمرا مینوں، فوٹو گرافرز، کرائم رپورٹرز اور دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔ واثق محمد 30 برس سے زائد شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اس دوران انہوں نے وہ ایکسپریس نیوز سمیت مختلف...
ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
سٹی 42: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعوکیا ،کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا ،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر...
مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے افسر (کیپٹن)بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسزکے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین...
پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔ عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ عثمان عقیل کو پاک...
فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77؍کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام ہو گیا، فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے کہ ترقی کے لئے منصوبے بنائے ، آرڈیننس 1980 کے سیکشن 10 میں تحریر ہے کہ زمین کے استعمال، زونز اور زمین مختص کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کرے ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کو سال 2015-16 کے دوران 257پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے 53 درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی ایکسپورٹ...
پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف اسٹیل ساز کمپنی انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (ISL) نے کراچی میں واقع اپنے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر کے فعال کر دیا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹس کے ذریعے کیا گیا۔ کمپنی نے بیان میں کہا، ’ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ کراچی میں ہمارے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور اب پوری طرح فعال ہے۔ یہ قدم ہماری طویل مدتی پائیداری حکمت عملی کے عین مطابق ہے جو توانائی...
ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔ لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔ اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔...
کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا، متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پرپہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل پانچوں میچز جیت کر10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 4 میچز میں دو کامیابیوں اورایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھےاور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز5 میچز میں سے ایک جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب میں جرائم پر مزید...
—فائل فوٹو گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔ یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی...