2025-09-18@00:52:20 GMT
تلاش کی گنتی: 277
«ہزار کیوسک پانی کا»:
پشاور: پشاور کے نادرن بائی پاس پر ایک گیس ٹینکر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گیس ٹینکر نادرن بائی پاس کی پلی کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک چھت سے ٹکرا کر پھنس گیا، جس کے نتیجے میں گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اب تک ٹینکر سے 70 فیصد سے زائد گیس لیک ہو چکی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ پانچ فائر وہیکلز اور دو ایمبولینسز موقع پر موجود رہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر کے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے ورنہ فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے بصورت دیگر ملک میں فوڈ سکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے جنہیں سنبھالنا مشکل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر نوٹس لیتے ہوئے ایگریکلچرل ایمرجنسی نافذ کی اور وفاقی سطح پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں جو موجودہ صورتحال کے حل...
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک...
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پانچ دہشتگرد ہلاک کر کے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا. وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی. وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا. رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپارکو ڈے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیے گئے جو پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہ ٹکٹ آئی کیوب – قمر، پاک سیٹ – ایم ایم 1 اور ای او – 1 کی کامیاب لانچ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے جاری کیے گئے ہیں، جو ملک کے خلائی پروگرام کیلیے نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔آئی کیوب – قمر، جو 3 مئی 2024 کو چین کے مشن چانگ ای – 6 کے ذریعے لانچ کیا گیا، پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا جس نے چاند کے مدار میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کیا اور سورج و چاند کی تصاویر حاصل کیں۔پاک سیٹ –...
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی کے بعد دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث کچے کے علاقے زیر آب آگئے۔ وفاقی وزیر معین وٹو کے مطابق دریائے چناب میں پنجند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح مزید کم ہو رہی ہے جبکہ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح مستحکم ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے جبکہ منگلا ڈیم 95 فیصد بھر چکا اور مزید 4.30 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔ سندھ میں پانی کی آمد و اخراج محکمہ...
سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں 3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو...
ویب ڈیسک: پنجاب میں سیلاب نے تباہی کی خوفناک داستانیں رقم کر دیں، جہاں متاثرہ اضلاع میں پانی کی بھرمار کے باعث بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا۔ پانی کے اترنے کے بعد ہی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز ممکن ہوگا۔ کئی بستیاں اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ کئی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ لاہور کی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں 82 ہزار 952 افراد کو نقصان پہنچا اور 36 ہزار 658 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ علی پور میں کئی بستیاں جیسے بستی لاشاری، بستی چنجن، بستی میسر اور بستی چانڈیہ سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ خان گڑھ ڈوئمہ،...
علی رامے: پنجاب میں دریاؤں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ میں ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ میں ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ میں ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا دریائے چناب میں مرالہ پر...
علی رامے:پنجاب میں دریائے راوی کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 10 ہزار کیوسک، جبکہ بلوکی کے مقام پر 29 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک رہا۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر پانی کی صورتحال قابو میں ہے اور فی الحال کسی مقام پر سیلاب کا خطرہ موجود نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریا¶ں میں مجموعی طور پر پانی کا بہا¶ نارمل ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہا¶ 3 لاکھ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہا¶ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی مقدار 89 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب مرالہ، خانکی، قادر آباد اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہا¶ نارمل ہے۔ڈی جی کے مطابق دریائے راوی جسڑ، شاہدرہ، سدھنائی...
پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر...
پنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز ملتان /سکھر /رحیم یار خان (سب نیوز)پنجاب کے تمام دریاوں کا پانی سندھ میں شامل ہونے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا،گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ 12ہزار269 کیوسک اور اخراج 5لاکھ 82ہزار942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،نشیبی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی،کندھکوٹ کے کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے جبکہ سیلاب کے باعث...
پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ (پی ڈی ایم اے) نے گڈو بیراج پر 14 سے 15 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز، چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی ہیںکہ وہ الرٹ رہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور تمام اسٹیک ہولڈرز حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ علاوہ ازیں ارین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے بتایا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی...
پنجاب کے تمام دریاؤں کا پانی سندھ میں شامل ہونے کے بعد دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا پہنچ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ 12ہزار269 کیوسک اور اخراج 5لاکھ 82ہزار942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ نشیبی علاقوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ کندھکوٹ کے کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے جبکہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی...
علی پور، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح میں کمی، بندبوسن میں ریسکیو کارروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز علی پور:(ائی پی ایس)تحصیل علی پور میں دریائے چناب پر واقع ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق ہفتے کے روز پانی کی آمد و اخراج 4 لاکھ 22 ہزار 552 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں یہ کمی عارضی ہو سکتی ہے تاہم مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا، کچے کےکئی علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب
پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا، کندھکوٹ کےکچے کےتمام علاقے زیرآب آگئے، سیلاب کےباعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئیں جب کہ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جب کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد آنے والا سیلاب گڈو بیراج کے راستے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا ہے، گڈوبیراج پر درمیانے درجے کےسیلاب کے بعد کندھکوٹ کےکچے کے تمام علاقے زیرآب آگئے اور ان کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئی ہیں، اور پانی بڑھنے کےباعث حفاظتی بندوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے، اور...
گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 44 ہزار 658 کیوسک جبکہ اخراج 5 لاکھ 14 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں 31 ہزار 996 کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پانی کی بلند سطح کے باعث کچے کے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس، منگی اور چاول کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس...
سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے...
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے سے انتہائی اونچے درجے کا سیلاب کے باعث اوچ شریف کے کئی دیہات زیر آب آگئے، سیلاب متاثرہ ہاتھوں سے دستی کشتیاں بنا کر سامان منتقل کرنے لگے ہیں۔ سیلابی صورتحال بڑھنے سے موضع گمانی، بختیاری اور بلہ جھلن کے مزید دیہات زیر آب آگئے جبکہ سیلابی ریلا آنے کے باوجود کافی تعداد میں لوگ بستیوں میں موجود ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے دشواری کا سامنا ہے۔ موضع بختیاری میں ایک شخص مویشی منتقل کرنے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے...
ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔ تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
لاہور، ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ پنجند پر گزشتہ تین روز سے پانی کے اخراج میں کمی آرہی تھی تاہم گزشتہ رات پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کے قریب سیلابی ریلا سمکہ چاچڑاں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دریائے چناب کے تریموں بیراج پر پانی کے اخراج...
لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک...
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔اور انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ان میں سے ایک اعجاز چوہدری بھی ہیں جنہیں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ جس کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 9 ستمبر 2025 کو ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان...
پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے تباہی مچا دی ہے۔ ملتان کے جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں ڈوب گئیں اور مکین گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے جلال پور پیروالا اور شجاع آباد میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا...
ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے متجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے تجاوز کر گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ واپڈا کے مطابق ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 24 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔منگلا میں پانی کی سطح 1221 فٹ اور ذخیرہ 64 لاکھ 16...
پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرا ریلا سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجند بیراج پر پانی میں 97 ہزار 706 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔ آمد اور اخراج اس وقت 4 لاکھ 46 ہزار 820 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق تریموں بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 8 ہزار 371 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 151 کیوسک ہے۔ ادھر سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 990 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 26 ہزار 497 کیوسک ریکارڈ کیا...
بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج کے دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورے والا کے قریب جملیرا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3...

بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری
بھارت نے دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل، فلڈ الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بھارت کی جناب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے اور بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث دریائے چناب، ستلج اور راوی کے بہا ومیں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ پہلے سے بپھرے دریائے چناب سے خوفناک سیلابی ریلہ ملتان ڈویژن میں داخل ہوگیا۔دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے خطرناک سیلابی ریلہ چھوڑے جانے کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5 لاکھ 31 ہزار کیوسک کا ریلہ داخل ہوگیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5ستمبر تک دریاوں کے بہا میں غیر معمولی اضافہ ہوگا جبکہ دریائے چناب...
ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز) ملتان کے مقام پر دریاوں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاو اندازے سے بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاو بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔دوسری جانب...
کراچی: دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 6 سے 7 ستمبر کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 369,649 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 354,224 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سکھر بیراج پر بھی کچھ اضافے کے ساتھ اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 300,575 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم...
انڈونیشیا بھر میں پیر کو ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے جبکہ دارالحکومت جکارتہ میں فوج تعینات کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک گیر احتجاج کے دوران کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ احتجاج ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے شاہانہ مراعات پر عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے۔ پیر کی سہ پہر جکارتہ میں قومی پارلیمنٹ کے باہر کم از کم 500 مظاہرین جمع ہوئے جن کی نگرانی کے لیے درجنوں پولیس اہلکار موجود تھے۔ فوجی اہلکار بھی پہلے موجود تھے لیکن چند گھنٹوں کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ ہزاروں مزید مظاہرین سماٹرا کے شہر پالمبنگ، بورنیو کے شہر بنجارماسن، جاوا کے شہر یوگیاکارتا، اور سولاویسی کے شہر مکاسر میں جمع ہوئے۔ مظاہرے کیوں ہو...
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ ہر دو ماہ بعد پاکستان کو کسی بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ستمبر کے ابتدا میں ایک بار پھر بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ اسلام آباد میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں سیلاب سے متعلق اپ ڈیٹ جبکہ نقصانات اور ریسکیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ فلڈ سے متعلق جو بھی کام ہورہا ہے وہ مشترکہ اقدامات ہیں، پنجاب، شمالی علاقوں سے پانی بہہ کر آیا جبکہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم این اے نے ایڈوانس الرٹ کی ذمہ داری بھرپور...
ملک اس وقت سیلاب کی مشکل صورتحال سے دوچار ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔ فورم میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سیلاب کی صورتحال، وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بتائے گئے اعداد و شمار فورم کے روز ریکارڈ کیے گئے لہٰذاجب یہ فورم شائع ہوگا تو اس وقت کی صورتحال میں تبدیلی ممکن ہے۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔ عرفان علی کاٹھیا (ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب) مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر...
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر بغیر اطلاع کے دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے ہیڈ مرالہ کے مقام پر شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے، تاہم اس حوالے سے پاکستان کو کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اچانک فیصلے کے نتیجے میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ ایریگیشن حکام کے مطابق بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا یہ سیلابی ریلا 8 لاکھ کیوسک پر مشتمل ہے، جو جلد پاکستان میں داخل ہو جائے گا۔...
حیدرآباد: پنجاب سے سیلابی پانی سندھ کی طرف بڑھنے لگا جس کے باعث گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے پر کنٹرول روم سکھر بیراج نے درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گدو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 819 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 3لاکھ 7 ہزار 956 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 3ہزار 480 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 52ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73ہزار844 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پانی...
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق: دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے۔ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔ تریموں بیراج میں بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جو ایک دن میں ایک...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بھی تباہ کن ریلے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد پاکستانی دریاؤں میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے دو دن انتہائی...
ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے آئندہ دنوں میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ ہے اور صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ???? India opens all gates of Salal Dam. Flood warning in river Chennab issued again in Pakistan in next 24-36 hours. pic.twitter.com/8nKckhbn5k — South Asia Index (@SouthAsiaIndex) August 30, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مادھوپور ہیڈورکس ٹوٹنے کے باعث مزید پانی پاکستان کی طرف آ رہا ہے۔ لاہور فی الحال سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہے تاہم قصور اور ملتان کے اضلاع کے لیے الرٹ جاری ہے۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جھنگ شہر کو...
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت سے آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہے، وفاقی حکومت کی کوشش تھی لیکن بھارت کے ساتھ انفارمیشن شیئر کرنے کا کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گجرات اور منڈی بہاوالدین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، کل ہمیں ستلج کی جانب زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا، گنڈا سنگھ والا پر پانی میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل قصور میں 22 دیہات کو...

پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر آنے کی توقع ہے۔ تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 2 بج کر 38 منٹ پر بند کر دیے گیے ہیں۔ تربیلا سے پانی کا ٹوٹل اخراج 156000 کیوسک ھو گا اور سیلابی سطح معمول کے بہاؤ پر ہو گی۔ ہمیشہ کی طرح سپل ویز اپریشن کرنے سے پہلے پیشگی اطلاع دی جایئگی۔ #Tarbela #StayAlert #StaySafe #FFD pic.twitter.com/6uCpbYkRK6 — FFDLahore (@ffdlhr) August 30, 2025 ترجمان کے مطابق ہمیشہ کی طرح سپل ویز...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں شدید سیلاب سے خبردار کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق تینوں مشرقی دریاؤں میں موجود شدید سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی دریائے سندھ میں بھی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈ ورکس سے گزریں گے۔ گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ اگر بند توڑ کر پانی کا رخ موڑ دیا گیا تو گڈو بیراج پر بہاؤ کم ہو کر ساڑھے 7 سے 9 لاکھ کیوسک تک رہ...
دریائے راوی میں شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا ہیڈورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے، حکومت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ ہیڈ بلوکی پر اونچے...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ مشرقی دریا پنجاب میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ صوبہ آنے والے دباؤ کو سنبھال سکے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) سے درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔ ارسا نے چشمہ بیراج پر پانی روکنے اور تربیلا سے اخراج کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ گڈو بیراج پر ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کیوسک پانی کا...
لاہور(ویب ڈیسک)دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے...

پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین، ہیڈ قادرآباد پر بند ٹوٹنے کا خدشہ، متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایات
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کو بچانے لیے شگاف بھی ڈالا گیا تاہم اب بھی انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریا کنارے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔ چناب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 91 ہزار...
دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو ہیڈ ورکس کی 8 لاکھ کیوسک کی گنجائش سے تقریباً 2 لاکھ کیوسک زائد ہے۔ یہ تفصیلات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ قادرآباد پر پانی کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، اور خاص طور پر بائیں جانب بند کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے، جس کے سنگین اثرات ہو سکتے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ اگر بند ٹوٹا تو حافظ آباد اور چنیوٹ کے وسیع علاقے شدید...
اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے، یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر...
سیالکوٹ میں مون سون بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے اور پانی کی آمد 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ جب کہ خطرناک سطح عبور ہونے کے بعد فوج اور آرمی ایوی ایشن کو ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ مرالہ پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے زیادہ ہو گیا ہے، جبکہ خانکی کے مقام پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ بیراج پر پانی کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے، رپورٹس کے مطابق پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو ہیڈ مرالہ کے حفاظتی بند کو گجرات...
لاہور: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 4.6 لاکھ کیوسک تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں یہ مقدار 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر سکتی ہے جو بہت بلند سیلاب کی سطح ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے بلند درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ دریائے راوی میں بیئن، بسنتار اور ڈیک نالوں میں زائد پانی کے...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بھاؤ تیز اور بلند ہوگیا جس کے تحت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلا، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم...
مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔ تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ...
اوکاڑہ: بھارت کی جانب سے اچانک دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد اوکاڑہ کے مقام پر ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ فلڈ کاسٹنگ ذرائع کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزار 664 کیوسک جبکہ اخراج 98 ہزار 353 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کا بہاؤ اسی طرح جاری رہا تو سیلاب اونچے درجے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ریونیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے ہنگامی بنیادوں پر الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ جاری کرتے...
حیدرآباد: سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث معمول کا بہاؤ نچلے درجے کے سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔ فلڈ کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان فلڈ کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ کوٹری بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 2 ہزار 675 کیوسک ہو چکا ہے، جب کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر کے باضابطہ گزارش کر کے پارٹی کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے تاہم بطور وکیل بلا معاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا اور ائندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن فراڈ سے بچنے اور اپنا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے پیچیدہ پاس ورڈ استعمال کریں۔ پی ٹی اے نے پاس ورڈ سیکیورٹی کے حوالے سےعوام کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ پی ٹی اے کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خدمات اور ای میل اکاؤنٹس کے لیے پیچیدہ پاس ورڈ ضروری ہے ۔ ٹو فیکٹر تصدیق ضرور فعال کریں اور پاس ورڈ باقاعدگی سے تبدیل کرتے رہیں۔ پاس ورڈ آپ کا پہلا دفاعی حصار ہے اسے مضبوط بنائیں۔ ایک مضبوط پاس ورڈ ہی ذاتی ڈیٹا کو محفوظ اور سائبر خطرات سے دور رکھتا ہے ۔ ایک پاس ورڈ کو کئی اکاؤنٹس پر استعمال نہ کریں۔ڈکشنری کے الفاظ اور تاریخ پیدائش...
ایمل ولی خان— فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا تھا، انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرواٸی تھی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قاٸدین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت بدترین سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے کئی قیمتی زندگیاں چلی...
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں چار لاکھ کیوسک سے زیادہ سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سپل وے سے پانی کے اخراج میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کافر ڈیم ٹوٹ جانے سے زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس کے سائیٹ ایریا میں پانی داخل ہونے سے مشینری و کنٹینرز پانی میں ڈوب گئے ، جس کی وجہ سے منصوبہ پر جاری کام عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) سائیٹ ایریا پر موجود مشینری و ہیوی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر...
—فائل فوٹو شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔محکمۂ ایریگیشن کے مطابق نالہ بئیں میں 5100 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، نالہ ڈیک میں 10300 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ بہاول پور میں دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، پانی کی سطح 18.70 فٹ ہو گئی ہے۔ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا اخراج 59287 کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 41700 کیوسک ہے۔ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا اخراج 32030 کیوسک ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 24207 اور اخراج 22307 کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پر پانی کی آمد 17778 کیوسک ہے۔
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں غیر ملکی مزدوروں کو ڈلیوری کا کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ حکم گورنر الیگزینڈر بیگلوف نے جاری کیا، جو پہلے صرف ٹیکسی سروسز تک محدود تھا لیکن اب تمام قسم کی ڈلیوری خدمات، جیسے کوریئر، سامان کی ترسیل اور گھر پر کھانا پہنچانے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی ملازمت کم کرنا، خدمات کا معیار اور حفاظت بہتر بنانا، اور مقامی افراد خصوصاً طلبہ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ کاروباروں کو نئے ضوابط پر عمل کرنے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ روس کے 49 علاقوں میں اس سے پہلے بھی ایسی پابندیاں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ژوب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7تا 11اگست، 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔شہدا و غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملکی امن و ترقی کے لیے فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) جاری بیان میںصدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے...
راولپنڈی+ لوئردیر + (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ضلع ژوب میں سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔...
سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔ یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
برطانیہ کے وزیرِ اعظم نے ’ننجا تلواروں‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ پابندی انگلینڈ اور ویلز میں جمعہ سے نافذ ہو چکی ہے، اور اب کسی بھی شخص کے لیے ایسی تلوار کو عوامی مقام پر رکھنے پر چار سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں فسادات: چینل 3 ناؤ کا گرفتار صحافی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے یہ فیصلہ چاقو سے ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے حکومت کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ جولائی میں ایک ماہ پر مشتمل معافی مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد خطرناک ہتھیار عوام سے واپس لیے گئے۔ یہ پابندی اس وقت عمل میں...
چنیوٹ، پپلاں، میانوالی (نوائے وقت رپورٹ) دریائے چناب اور سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کے باعث متعدد دیہات متاثر ہو گئے ہیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی کیفیت بدستور قائم ہے، دریا میں اس وقت ایک لاکھ 4 ہزار 139 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کے باعث قریبی علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرِ آب آ گئی ہیں جس سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں،...
حسن ابدال(نیوز ڈیسک) حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ویگو ڈالا برساتی نالے میں بہہ گیا،پانچ افراد لاپتہ ہوگئے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے پانچ افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا،لاپتہ افراد میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ویگو گاڑی میں 10 افراد سوار تھے،ریسکیواہلکاروں سمیت غوطہ خوربھی موقع پرموجود ہیں۔ Post Views: 4
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کرنا حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف ہے، ہمیں یقین ہے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، گریز کرے کہ لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کیلئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کئی بار اعلیٰ ترین فورمز پر اہم ترین اجلاسوں میں بیٹھ کر تو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ریاست کی پالیسیوں کی حمایت کی آج اچانک ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی کی مخالفت کیوں کرنے لگے اور عموماً خاموش رہنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج علی امین کو خود جواب دینا پرا، یہ سوالات آج شب پاکستان کے نیوز چینلز پر کئی اہم اینکرز کے شوز میں تجزیہ کاروں کی ڈیبیٹ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا سینئیر اینکر اور جرنلسٹ عبدالمالک نے اپنے شو میں کہا، اچانک "آل پارٹیز کانفرنس" بلائی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) راولپندی کے علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے پوش رہائشی علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی نالے میں بہنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں کے کنارے سے ملی، تاہم ان کی بیٹی اور گاڑی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاتون کی تلاش تک سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام...
گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے سکردو اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بار بار ہونے والے ’کلاؤڈ برسٹ‘ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ لیکن جو پہلے اس تواتر سے نہ ہوا وہ اب کیوں ہو رہا ہے؟ آئیے اسے سمجھتے ہیں۔ ”کلاؤڈ برسٹ“، یا بادل کا پھٹ جانا، ایک ایسا قدرتی واقعہ ہے جسے سن کر ایسا لگتا ہے جیسے آسمان پھٹ پرا ہو۔ لیکن یہ ایک مختصر وقت میں ہونے والی بہت زیادہ بارش ہوتی ہے، جو عام طور پر کسی ایک مخصوص علاقے تک محدود رہتی ہے۔ ذرا تصور کریں، آپ باہر کھیل رہے ہوں اور ایک لمحے میں آسمان سے ایسا پانی برسے جیسے ہزاروں بالٹیاں ایک ساتھ انڈیلی جا رہی ہوں—یہی کلاؤڈ برسٹ...
ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج...
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر...
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 22 جولائی کو باپ اور بیٹی کار سمیت نالے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، رات کے اندھیرے کے باعث ابتدائی روز تلاش محدود رہی، تاہم آج صبح روشنی ہوتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تلاش کا دائرہ سواں پل اور گورکھپور تک بڑھا دیا گیا ہے، جہاں ٹیمیں پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم دونوں سمتوں میں شواہد تلاش کر رہی ہیں۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مربوط انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر...

’مدد کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کسی نے نہ سنا‘: اسلام آباد میں کار کے ساتھ ڈوبنے والے ریٹائر کرنل اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے...
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند...
پشاور: تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ Tagsپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان...
تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے....