اسپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی باز گشت نے زور پکڑ لیا۔

بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔

قیاس آرائیوں نے اسوقت جنم لیا جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل

بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ نہیں دیکھا گیا تاہم افواہیں گرش کررہی ہیں کہ 2024 انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے بعد سے جوڑے میں اختلافات چل رہے ہیں۔

منیش پانڈے اور اشریتا شیٹی نے دسمبر 2019 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے

اس سے قبل بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان بھی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھی جس پر دونوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے تردید کی تاہم کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ایک روز قبل انکی اہلیہ دھناشری ورما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ بول اٹھیں

دوسری جانب بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس سے میرے احباب اور خاندان والوں کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے طلاق لے کر ڈانسر سے تعلقات قائم کرلیے؟ تصویر وائرل

انہوں نے بنا تصدیق خبر پھیلانے پر تنقید کرتے ہوئے خبررساں ایجسنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے کی رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے، ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہایتی گری ہوئی حرکت تھی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے درمیان کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہوگیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہونے پر صارفین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعت نے ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوادیا۔

ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم، دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی۔

پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہورہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر بھارتی حکومت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

بھارت سچ کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کرے، پاکستان کی آواز سرحدوں کے پار سنی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:سیالکوٹ: بچے گھروں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرنے لگے

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش
  • بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا، پاکستان پہلا قدم نہیں اٹھائے گا: اسحاق ڈار
  • رن لینے کے دوران بیٹر کا جیب سے موبائل فون گر پڑا، کرکٹر پر تنقید
  • بھارت کی پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ
  • پاکستان کامیزائل تجربہ،بھارت میں پریشانی کی لہر
  • پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
  • پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کے تابڑ توڑ مکے ‘بھارتی حریف ناک آئوٹ 
  • دماغ کی بتی روشن کریں
  • پاکستان کا ملی نغمہ بھارت کے یوٹیوب چینلز پر نشر ہوگیا
  • آئی پی ایل اکھاڑا بن گئی، تھپڑ کے بعد کرکٹر نے ساتھی کو لات مار دی