آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سیکیورٹی ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بیان کردیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، تو چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً بتا دیا گیا کے سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر ا رمی چیف سے بات چیت
پڑھیں:
واشنگٹن: امریکی صدر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، ایران کی صورتحال پر گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
امریکی ویب سائٹ ’ایگزی اوس‘ نے ملاقات سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملاقات کی اہمیت اس لیے ہے کہ سعودی عرب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔
یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو متوقع ملاقات سے پہلے ہوئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ کروانے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹرمپ سے ملاقات کے بعد سعودی وزیر دفاع نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے فون پر گفتگو کی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’ہم نے خطے میں پیش رفت اور امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔
خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقات کی۔
ٹرمپ اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات کی خبر سب سے پہلے فاکس نیوز نے دی تھی، وائٹ ہاؤس نے جمعرات کی شام تک ایگزی اوس کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
پس منظر
ایگزی اوس نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جمعرات کو ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن آئڈے سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ایسا کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، مجھے معلوم ہے کہ وہ ملاقات چاہتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو میں یہ ملاقات کروں گا۔
Post Views: 2