مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ہے۔ جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں دیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کر لوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں جاکر یہ سارا کیس مزید کھلے گا اور یہ سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔ ناصر جاوید رانا پر سپریم کورٹ نے بھی اعتراض اٹھائے تھے۔ اس قسم کے ججز آپ ہائی کورٹ میں بھرنے کی کوشش کررہے ہیں جو چوری ،ڈاکا اور مینڈیٹ چور کو تحفظ دیں گے
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مشکلات نے مجھے فولاد بنا دیا، میمونہ قدوس
شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی کے چیلنجز نے انہیں اس قدر مضبوط بنا دیا ہے کہ انہوں نے کبھی خود کو کمزور یا نازک محسوس نہیں کیا۔
ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے میمونہ قدوس نے اپنی جدوجہد اور شوبز میں کیریئر بنانے کے سفر پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں کم عمری میں اپنے آبائی شہر سے اکیلے نکلنا پڑا، اور اس فیصلے کے نتیجے میں انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ نے بتایا کہ والد کی علالت کے دوران گھر کی تمام تر ذمے داریاں ان کے کندھوں پر آگئیں، جس کے باعث وہ ذہنی طور پر نہایت مضبوط ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حالات کے آگے جھکنے کے بجائے خود کو اس قدر پُرعزم بنایا کہ کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں ایک لڑکی ہوں۔
میمونہ قدوس نے مزید کہا کہ میرے مزاج میں اب نزاکت یا دکھاوے جیسی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ جو کچھ میں باہر سے نظر آتی ہوں، اندر سے بھی ویسی ہی ہوں۔
اپنے اصولوں سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ کبھی کسی کی توہین نہیں کرتیں، چاہے وہ کتنا ہی جونیئر کیوں نہ ہو، اور نہ ہی کسی کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ ان پر انگلی اٹھائے۔
Post Views: 4