2025-05-14@17:02:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1679
«استعمال پر پابندی عائد»:
پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کوبرقراررکھنے کیلئے پنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت نوے روزکیلئے پابندی عائد کی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اخبارات اورعام صفحات پرمقدس الفاظ اورآیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیا کی ریپنگ،پیکنگ کیلئے اخبارات اورکاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے،دینی اعتبار سے...
تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بھارتی پاسپورٹس سعودی عرب کے شہر جدہ سے جاری کیے گئے تھے، جن پر بھارت کے شہر حیدرآباد کا پتہ درج ہے۔ دونوں پاسپورٹس کی معیاد سال 2028ء تک ہے۔ عبدالعزیز تاحال جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحاق کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان...
صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔ اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔ اور ورلڈ بینک کا کردار صرف ثالثی کا ہے فیصلہ سازی کا نہیں۔سندھ طاس معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے...
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: “کیا ہم نے کسی ‘نیوٹرل مقام’ پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟” رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا: “اگر ثالثی...
سٹی42: پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف بیان داغ دیا، پارٹی زوم میٹنگ کی کسی نے کنول شوذب کی ویڈیو لیک کر دی۔ کنول شوزب نے کہا پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ موسم گرما...
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف کرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پانی کی شدد قلت ہے، اس صورتحال میں بارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف کرایا گیا۔ سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے رین واٹر ہارویسٹنگ جھیل کی تعمیرکی گئی ہے، جھیل میں پچاس لاکھ گیلن تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ سی بی ڈی کا کہنا ہے کہ جھیل دوبڑے مون سون اسپیلز کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیےکافی ہے۔ یاد رہے پنجاب حکومت نے مختلف قسم کی تعمیرات کیلیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنےکا...
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو اس صدی کی عظیم فتح ملی۔ کل تک دنیا سوچ رہی تھی اور اس ایوان میں بھی خیالات ابھرے کہ ہم کسی سے کمتر ہیں۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کی ساری سیاسی قوتوں نے اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔ افواج پاکستان، سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی دلائی، بھارت نہیں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا، کشمیر ہمارا کور ایشو ہے اور ہمیشہ رہے گا، بھارت سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری اور ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے تین دن جارحیت کی، جواب میں ہم نے طیارے گرائے، ڈرون گرائے، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مدد کی، دوست ممالک نے بھی آواز اٹھائی، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بیانیہ پاکستان کا بیانیہ ہے،...
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 400 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 41 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈمرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 400 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔ اسی طرح دریائے کابل میں پانی کی آمد 39 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تربیلا میں پانی...
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کی ہے۔ اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں۔ مختلف اشیاء کی پیکنگ کیلئے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقدس اوراق اور الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اب مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کو پیکنگ کیلئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کو پیکنگ کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کی ہے۔ اخبارات اور عام...
پشاور: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Tagsپاکستان
سمبڑیال + وزیر آباد + سوہدرہ + لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں، ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے، حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے، اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے۔ صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ، راحیل کامران چیمہ، امتیاز...
جوئے کا شبہ، طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی،کھیل اسلامی قانون کے منافی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)طالبان کی اسپورٹس اتھارٹی نے افغانستان شطرنج فیڈریشن کو باضابطہ طور پر معطل کرتے ہوئے شطرنج کو اسلامی قانون کے خلاف قرار دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شطرنج پر پابندی کا اس وقت پتا چلا جب حال ہی میں قومی نے فیڈریشن کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور وظیفے بحال کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔تاہم انھیں بتایا گیا کہ شطرنج پر مذہبی بنیادوں پر پابندی عائد کر دی گئی کیوں کہ اس کھیل میں جوئے کے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔حکام نے وضاحت کی کہ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن...
طالبان کی اسپورٹس اتھارٹی نے افغانستان شطرنج فیڈریشن کو باضابطہ طور پر معطل کرتے ہوئے شطرنج کو اسلامی قانون کے خلاف قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شطرنج پر پابندی کا اُس وقت پتا چلا جب حال ہی میں قومی نے فیڈریشن کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور وظیفے بحال کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ تاہم انھیں بتایا گیا کہ شطرنج پر مذہبی بنیادوں پر پابندی عائد کر دی گئی کیوں کہ اس کھیل میں جوئے کے استعمال ہونے کا شُبہ ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے شطرنج کو اسلامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ جس کے بعد اس کھیل کے غیر شرعی ہونے کے بارے میں مکمل تسلی کی جائے گی...
کابل: طالبان حکومت نے افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھیل جوا کھیلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، جب تک شریعت کے تقاضے پورے نہیں ہوتے شطرنج کے کھیل کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت افغانستان میں شطرنج سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور افغانستان شطرنج فیڈریشن کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اگست 2021 سے اب تک کئی کھیلوں پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں خاص طور پر خواتین کی کھیلوں میں شرکت مکمل طور پر بند کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) شطرنج طالبان کی طرف سے پابندی کا شکار ہونے والے کھیلوں میں سے تازہ ترین کھیل ہے جب کہ خواتین کو بنیادی طور پر کھیلوں میں حصہ لینے سے بالکل روک دیا گیا ہے۔ کابل میں طالبان حکومت کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان اطل مشوانی نے اتوار کے روز اس پابندی کی وجہ یہ بتائی کہ شطرنج جوئے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جو حکومت کے متعارف کردہ اخلاقی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم انہوں نے کہا کہ ’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘ قانون کے تحت یہ کھیل ممنوع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیل...
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملے کے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 18 ہزار 900 اور اخراج 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 38 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400، اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد...
ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھاکہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍانہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں...

کشمیر پر ٹرمپ ثالث، شہباز کا خیر مقدم، پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھاؤں گا، امریکی صدر، بہترین پارٹنر مل گیا، وزیراعظم
واشنگٹن /اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کی قیادت کے ساتھ مل کر ہزار سال پرانے مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے‘دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ کروں گا‘مجھے پاکستان اور انڈیا کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر فخر ہے جنہوں نے دانشمندی اور ہمت سے کام لیا. وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کی شکل میں ایک بہترین پارٹنر ملا ہے جو دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو دوبارہ تقویت دے سکتا ہے اور نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری بلکہ تعاون کے دیگر تمام...

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حافظ عبدالرؤف کی موت کے جھوٹے دعوے کو بھی بے نقاب کیا، اور ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ...
ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ...
بھارتی اپوزیشن کا نریندر مودی سے پہلگام واقعے، آپریشن سندور پر پارلیمان میں جواب دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے والے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔ اس سے قبل ایوان بالا راجیا سبھا کے اپوزیشن لیڈر ارجن کھر گے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد1لاکھ31 ہزار 100 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 400 اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 43 ہزار 800 اور اخراج 1 لاکھ 14ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 100اور اخراج 13ہزار 700 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور...
لاہور: دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک...
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33...
کیف: یوکرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے رہنماؤں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے 30 دن کی جنگ بندی پر آمادہ ہو جائے۔ اس مطالبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کیف میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے امریکی صدر سے فون پر بھی بات کی۔ اسٹارمر نے کہا: "اب مزید کوئی اگر مگر نہیں، اگر روس امن چاہتا ہے تو یہ موقع ہے۔" فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو امریکا اور یورپ مل کر روس پر "زبردست پابندیاں" عائد کریں گے۔ کریملن نے اس پیشکش کو...
—فائل فوٹو واپڈا نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 36 ہزار 300 جبکہ اخراج 70 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400، اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کیا صورتحال ہے؟واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ واپڈا کی جانب سے جاری اعدد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک...
غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں انسانی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور سلووینیا کے ساتھ...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے کی منسوخی سندھ کی تاریخی فتح ہے۔ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں سندھ حکومت نے سی سی آئی میں عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا اور سندھ کے وسیع تر مفاد میں کینالز منصوبہ منسوخ کرایا ہے۔ سندھ بچاؤ تحریک کینالز منصوبے کی منسوخی پر مطمئن نہیں ہے اور اس کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے کینالز کی منسوخی کا اعلان عارضی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ سندھ کی غیر قانونی زمینیں الاٹمنٹ کرنے والے آرڈر کو بھی منسوخ کرائیں تاکہ ہمیشہ کے لیے کینالز کا منصوبہ دفن ہو جائے۔ دریائے سندھ پر 6 کینالز کے منصوبے پر پیپلز...
مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ...
—فائل فوٹو ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ اور نگرپارکر کے 5 فیڈرز کی بجلی 3 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش سے اسلام کوٹ، نگرپارکر میں 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔منگل کوبارش اور تیز ہواؤں سے مین ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول گر گئے تھے۔ بجلی کی بندش، لطیف آباد کے مکین سڑکوں پر آگئے، روڈ بلاک، ٹائر نذر آتش، ایک گھنٹے تک احتجاج حیدرآباد بجلی کی بندش ‘ ٹرانسفارمر نہ لگانے کے... دوسری جانب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی بحالی میں مزید وقت لگے گا۔حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ جاری‘کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد‘پنجاب میں تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند ‘راولپنڈی اوراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 10مئی تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر...
نیشنل سٹیزنز پارٹی (NCP) کے رہنماؤں کی قیادت میں بدھ کی شب طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے چیف ایڈوائزر کی رہائش گاہ ’جمنا‘ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، جس میں عوامی لیگ پر سیاسی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کا آغاز رات 10 بجے ہوا، جس کی قیادت NCP کے جنوبی ریجن کے چیف آرگنائزر حسنات عبداللہ نے کی۔ مظاہرین نے عوامی لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے خلاف عدالتی کارروائی کے مطالبات کیے۔ قبل ازیں، حسنات عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے اس دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین جمنا کے باہر اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک عوامی لیگ پر مقدمہ...
پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے اور ایف 16، جے ایف 17 کو نشانہ بناکر پائلٹ گرفتار کرنے سے متعلق بھارتی الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پر مبنی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہیں بغیر کسی مصدقہ تحقیقات کے پاکستان پر مسلسل الزامات کا رجحان عکاسی کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، بھارت خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہےایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے...
پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاکستان کی افواج نے مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر زتباہ کر دیا۔بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹرز نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔ مودی کے جنگی جنون کے خلاف...
ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تینوں بندرگاہوں پر سکیورٹی بڑھادی گئی ۔ پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس...
ماہرین نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے صورتحال کو سائبر سیکیورٹی بحران قرار دے دیا ہے۔ سائبر نیوز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان ہونے والی 200 سے زائد ڈیٹا خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جس میں 19 ارب 3 کروڑ 3 لاکھ 929 نئے پاسورڈز کے منکشف ہونے کے حوالے سے بتایا گیا۔ منکشف ہونے والے پاسورڈز میں 94 فی صد پاسورڈز دوبارہ استعمال یا نقل کیے گئے تھے جبکہ صرف 1 ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 15 ہزار 266 (یعنی 6 فی صد) پاسورڈز منفرد تھے۔ بعض کیسز میں یہ مختلف صارفین کی جانب سے استعمال کیے گئے تھے۔...
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ، کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تینوں بندرگاہوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی جبکہ کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں...

بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جارحیت کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ’’جنگ ‘‘ نے پورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔ بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیراعظم مزید :
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند ہونے لگی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (AISWA) نے معروف پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ بیانات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے بھارتی فوجی کارروائی کو ”بزدلانہ اقدام“ قرار دیا جبکہ فواد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے متنازع بیانیہ اختیار کیا جو مبینہ طور پر بھارت کے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے...
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں ایوان اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، جواب تو دینا ہوگا، پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صورتحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے، جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب...
حکومت نے گزشتہ ایک سال سے پابندی کا شکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے پابندی اٹھالی ہے. پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا۔پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں.جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے ایکس پرعائد پابندی ختم کی گئی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کی چیئر پرسن پلوشہ خان نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے. پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے،جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا، وزیراعظم پارلیمنٹ کے ذریعے ایوان اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر اب بھی تحقیقات کی بات کرتے ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا،جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے پاکستان میں ایکس پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین...
وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے،...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ 79 سالہ خالدہ ضیاء منگل کے روز ڈھاکہ پہنچی تو سڑکوں کے دونوں اطراف ان کے حمایتی پارٹی پرچم، تصاویر اور خیرمقدمی بینرز کے ساتھ موجود تھے۔ پارٹی ترجمان شائیرول کبیر کے مطابق وہ جنوری میں علاج کے لیے برطانیہ گئی تھیں اور اب واپس لوٹ آئی ہیں۔ خالدہ ضیاء کو 2018 میں کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا، تاہم اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد موجودہ حکمران شیخ حسینہ اقتدار سے معزول ہوئیں اور ملک چھوڑ...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاہے کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس "لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس "لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار ہندوستانی فوجی کارروائیوں پر بہت فکر مند ہیں۔(جاری ہے) ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک مختصر بیان میں کہاکہ وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی ضبط وتحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ویب ڈیسک: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبرحملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔ نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثرکرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہےہیں۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کوگمراہ کر رہے ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پرپاکستان پر سائبرحملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں ہرگز شیئرنہ کرنےکی تجویز...
پاکستان نے پہلگام واقعہ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کشیدگی کو کم کرنے، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دریاؤں کا بہاؤ روکنا یا اس کا رخ موڑنا دراصل جنگ کے مترادف ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے عالمی برادری کو ایک بار پھر...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی سرحدوں سے پڑوسی ممالک میں جانے والا پانی روک دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مقصد بھارت کا پانی صرف اور صرف ملک کے مفادات کے لیے استعمال کرنا ہے۔ وزیراعظم مودی جو ہندو ووٹرز کے جذبات اکسا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کا نام لیے بغیر پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ مودی کی تازہ دھمکی کے بعد پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ چناب دریا کے بہاؤ میں غیر معمولی اور غیر فطری تبدیلی دیکھی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان اُس وقت آیا ہے جب پہلگام واقعے میں انٹیلی جنس...
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ جس نے پاکستان کو پانی کی فراہمی بند کر دی تھی، واپس نہیں لیا جائے گا اور ‘بھارت کا پانی’ بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا ‘آج کل میڈیا میں پانی کے بارے میں بہت بحث ہو رہی ہے۔ پہلے وہ پانی بھی جو بھارت کا حق تھا، ملک سے باہر بہہ رہا تھا۔ اب بھارت کا پانی بھارت کے فائدے کے لیے بہے گا، اسے بھارت کے فائدے کے لیے محفوظ کیا جائے گا اور اسے بھارت کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔’ یہ بھی پڑھیے:...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )خود کو عہد حاضر کانوسٹراڈیمس کہلوانے والے امریکی نجومی کریگ ہیملٹن پارکر نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 100 دنوں میں دنیا کے چار بڑے خطوں میں ایسے فلیش پوائنٹس جنم لے سکتے ہیں جو عالمی سطح پر شدید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں حتی کہ تیسری عالمی جنگ کو جنم دے سکتے ہیں. رپورٹ کے مطابق کریگ نے یہ انکشاف ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ واپسی کے ابتدائی 100 دنوں کے تناظر میں کیا اور بتایا کہ کائنات سے اس کے روحانی کنکشن نے اسے چند اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تباہ کن واقعات رونما ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) کریگ نے سب سے خطرناک امکان تائیوان کے حوالے...
—فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ واپڈا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 95 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے۔ انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی بھارتی تفصیل حکومت کو بھیج دی انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تفصیل حکومت کو...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز کرکے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرتا ہے، پہلگام واقعے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے جنگی جنون بھڑکانا شروع کیا، بھارت اور اسرائیل کے درمیان گٹھ جوڑ صرف دفاعی نوعیت کا نہیں بلکہ نظریاتی ہے، یہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے ہیں، کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں میں بھارت مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کے اقدامات کر رہا ہے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی...

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی: کیا ایک پارٹی کی غلطی کی سزا قوم کو دیں، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں لیکن نظر ثانی کے گراؤنڈز نہیں بتا رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں، کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے، آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے...
بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی بند رکھنے کے بعد دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریا اب 28 ہزار کیوسک تک بھر چکا ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کا یہ اچانک اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس طرح کا غیر متوقع اقدام نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ پاکستان کیلئے سیلابی خطرات بھی بڑھا دیتا ہے۔دوسری...
ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی کی بندش کے بعد اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا گیا جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریا کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بھارت کی طرف سے پانی کا یہ غیر متوقع اخراج خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ چند گھنٹے قبل خشک نظر آنے والا دریائے چناب اب 28 ہزار کیوسک تک پانی سے بھر چکا ہے، جبکہ آج رات پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں...
معروف سیاستدان اور دانشور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے اپنے دیرینہ کارکن اور تنظیمی امور کے ماہر وقار مہدی کو نامزد کیا ہے، جو موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار پارٹی کے وفادار اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب نگہت مرزا ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میدان میں ہیں، جو خواتین کے حقوق، بلدیاتی نظام...
ارسا اعلامیہ کی جانب سے 11 جون سے ستمبر تک لیٹ خریف سیزن کیلئے پانی کی 7 فیصد قلت کا اعلان کیا گیا۔ ارسا نے پانی کے بحران کے باعث آبی ذخائر کا مشترکہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام صوبوں کو ان کی طے شدہ پانی کی مقدار فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خریف سیزن میں پانی کی صورتحال بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔ چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ارسا کے مطابق ابتدائی خریف سیزن میں 21 فیصد پانی کی قلت ہوگی، ارسا نے مئی تا 10 جون کے لئے 21 فیصد پانی کی قلت کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق...
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، ہماری دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم، وزیر دفاع کا غائب ہونا قابل افسوس ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) مولانا فضل الرحمان کی بھی گزشتہ روز کی قومی سلامتی بریفنگ پر تنقید ، کہا بریفنگ غیرسنجیدہ تھی، جن سے رابطہ کیا وہ چلے گئے، ہم سے رابطہ کرتے تو چلے جاتے، نہ پارٹی کو علم نہ پارٹی قیادت کو علم اور بریفنگ ہو رہی ہے۔ یہ چیزیں حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں، صرف فوجی اپروچ کافی نہیں، مضبوط سیاسی اپروچ ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم ، وزیر دفاع کا غائب ہونا بھی قابل افسوس قرار دے دیا۔(جاری ہے) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کےلیے مسئلہ ہے، قوم ملک کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورقومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی قرارداد آئے گی اور موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی، نہ وزیراعظم، نہ وزیر خارجہ اور نہ ہی کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا۔جے یو آئی...
پی ٹی آئی کا پاک، بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاک، بھارت کشیدگی پر حکومت سے اے پی سی بلانے اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماں کو اے پی سی میں دعوت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اورعدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے،...
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سیکیورٹی کیا ہوگی؟ اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا مگر آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے پوری کابینہ کا غائب ہونا افسوس ناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، اس کی دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکھٹی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی مگر...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، وہ 2 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں اجلاس میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی، حکومتی بنچیں خالی ہیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ ایوان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے۔ Post Views: 1
مولانا فضل الرحمان : فوٹو فائل جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، وہ 2 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں اجلاس میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی، حکومتی بنچیں خالی ہیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ ایوان کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے۔
فائل فوٹو۔ کاریز، بلوچستان میں زیر زمین آبپاشی کا نظام ہے، جو صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مگر بارشوں کے کم ہونے زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے اور حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے صوبے میں کار یز کا یہ نظام غیر فعال ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق کاریز کے نظام کو فعال کرکے پانی کے موجودہ بحران سے نمٹا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج نہ ہونے سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کاریز کو بلوچستان کا زیر زمین نہری نظام بھی کہا جاسکتا ہے۔ پانی کی سپلائی کایہ روایتی طریقہ کار زیادہ تر...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ذرائع کا کہنا...
کراچی: گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا...
—فائل فوٹو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی قوانین میں دوطرفہ معاہدوں کےلیے’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا اور سندھ طاس معاہدے میں بھی ایسا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے میں ’ٹرمینیشن‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ’ٹرمینیشن‘ بھی باہمی رضامندی سے ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری آبی امور کے خط میں ’ہیلڈ ان ابیینس‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد بھارت پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر شیراز میمنسابق واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے...
شیری رحمان---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، بگلیہار ڈیم سے پانی روکنے کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی خطرناک حد تک کمی ہوئی، دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک سے گر کر 10 ہزار 800 کیوسک رہ گیا۔ بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔...
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی سامنے آگئی، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا اور خطرناک قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روک دیا گیا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت جہلم پر واقع کشن گنگا ڈیم پر بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارت کے ”سی این بی سی ٹی وی 18“ کے مطابق بھارتی حکام نے بگلیہار ڈیم کو پہلے مکمل خالی کیا، اس کے بعد اس کے گیٹ بند کردیئے اور اب ڈیم سے پانی اس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک یہ مکمل طور پر بھر...
مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی وزارت داخلہ نے ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی حج فضائی آپریشن کے آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوئی۔ حکام نے کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد(کے پی آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر تنازعہ کھڑا ہونے سے ورلڈ آرڈر کو خراب کرنے کی خطے میں ایک مثال قائم ہو جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حالیہ کشیدگی اب براہ راست پانی کے مسئلے سے جڑی ہے اور یہی مسئلہ اس کا رخ طے کر سکتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت نے دگیر اقدامات کے ساتھ ساتھ دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا اس اعلان نے پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود کشیدہ تعلقات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ان دو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفات پاجانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈز معطل نہ ہونے کے باعث غلط استعمال کا خدشہ ہے۔ نادرا حکام کہتے ہیں لواحقین کی یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مرحومین کے شناختی کارڈ کینسل کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے یاد دہانی کے باوجود شناختی کارڈ معطل نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انتقال کرجانے والے شہریوں کے شناختی کارڈز بدستور فعال ہیں، 70 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مرحومین سرکاری ریکارڈ میں زندہ ہیں۔ یہ انکشاف نادرا کی جانب سے یونین کونسلز کے ریکارڈ کا جائزہ لینے پر سامنے آیا۔ پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست...
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے۔ تحصیل تنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سیاسی رہنماؤں کو پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ...
پنجاب کے شہر ملتان میں پانچ ماہ کی حاملہ 23 سالہ خاتون کی سسرال سے گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کی حاملہ آسیہ بی بی کی سسرال سے گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتولہ کے والد نے پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست دی۔ تھانہ اولڈ کوتوالی نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ درخواست گزار ذوالفقاری نے الزام عائد کی کہ بیٹی کو شوہر رفیق، دیور عتیق اور نند سمیت دیگر نے ملکر قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سسرالیوں نے قتل کو چھپانے کی کوشش بھی کی اور پوچھنے پر مشتعل ہوگئے تھے۔
سٹی42: بھارت کے کینہ پرور پرائم منسٹر نریندر مودی نے پاکستان کی وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کے ملکیتی دریا چناب کا پانی روکنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا۔ یہ بات انڈیا کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیٹ انڈین ایکسپریس کے دو سینئیر صحافیوں نے آج 4 مئی کو اپنی ایک خبر میں بتائی ہے. پہلگام میں انڈیا کے 26 سیاحوں کے قتل کے بارہ روز بعد بھی اندیا کی ھکومت اس سانحہ میں ملوث افراد کو سامنے نہیں لائی، کسی تنظیم کے اس حملے میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں لائی، اور بھارت اور دنیا بھر میn اٹھائے جا رہے منطقی سوالات کو نطر انداز کر کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اشتعال انگیز کارروائیوں...
شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔ TagsShowbiz News Urdu
خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں...