پشاور:

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔

لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔

ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق، پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔

پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کی

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق  طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید جبکہ ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رکھنی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشت گرد مولوی نذیر کمانڈر ہلاک
  • اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی.ایرانی صدر
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • ڈیرہ بگٹی میں گَشتی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
  • اسرائیلی حملے قابل مذمت، ایران کو جوابی کارروائی کا پورا حق ہے، عوامی ورکرز بلوچستان
  • ایران کی اسرائیل پر جوابی کارروائی جاری، 6 ہلاک، 80 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ