لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا یے کہ چڑیا گھر میں بڑوں کے لیے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپے میں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے الگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکیج 500 روپے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدے تھے اور بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھر کا ٹکٹ 300 یا 500 روپے ہو گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کے لیے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہو گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب چڑیا گھر کے ٹکٹ

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔دونوں کنٹریکٹس جمعہ کو تقریباً 2 ڈالر فی بیرل کی کمی پر بند ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ بعض رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں گراوٹ کے پیش نظرپاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کاامکان ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • ڈنمارک کے چڑیا گھر نے ’ٹائیگرز‘ کے لیے شہریوں سے زندہ جانور عطیہ کرنے کی اپیل کر دی
  • روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کا الزام مسترد، یوکرائن سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ
  • روپیہ مضبوط، ڈالر کمزور! قیمتوں میں مزید کمی کی پیشگوئی
  • یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد، کیف سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • چینی کی قیمتوں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کاچیف جسٹس پاکستان کو خط
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم  
  • بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا
  • عمران خان نے کبھی ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر نہیں کی، علی امین گنڈاپور کی وضاحت
  • پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم