راولپنڈی:

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی خصوصی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

 آج کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی، اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی رضا مندی کا اظہار کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلسمنٹ میں اعتماد کا فقدان ہے خصوصی ملاقات کے بعد ابھی تک اعتماد سازی کی کوئی فضا قائم نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں میں چلوں گا، ملاقات میں اسٹیبشلمینٹ سے مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی نے انگریزی کا جملہ I would like to have that بولا۔

ذرائع کے مطاق اسٹیبلشمینٹ سے ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں تاحال کوئی حل نہیں نکلا جبکہ علی امین گنڈا پور جو کوشش کررہے ہیں یا امریکی پاکستانی جو ملے ہیں ان کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ختمی جواب نہیں آیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمیبنٹ میں جتنا فاصلے کم کرنے والے کوشش کررہے ہیں اتنا ہی فاصلے بڑھانے والے کوششیں کررہے ہیں، کچھ سیاسی قوتیں کوشش کررہی ہیں کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمینٹ کی لڑائی رہے، ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمیٹ سے اعتماد میں فقدان کے باوجود بانی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرات جاری رکھنے کا کہا۔

ایکسپریس کے نمائندے نے بیرسٹر سیف سے سوال کیا کہ آج کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات ہوئی، جس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ فضل الرحمان کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ علی امین پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ڈی آئی خان میں ہمارا سیاسی اختلاف الگ حیثیت رکھتا ہے اور اگر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پی ٹی آئی کا قومی سطح پر اتحاد بنتا ہے تو علی امین کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی نے اعظم سواتی کی اسپیکر کے پی کی شکایت پر علی امین کو کہا کہ آپ ان کو بٹھائیں اور صلح کرائیں، بانی نے وزیر اعلیٰ کے پی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکردگی پر نظر رکھیں اور کابینہ میں جو وزیر لانا ہے اس کے فیصلے کریں۔

وزیر اعلیٰ نے بانی کو بتایا کہ ہم نے افغانستان حکومت کو انگیج کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو ٹی او آرز بھیجے ہیں لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا جس پر بانی نے کے پی اور بلوچستان کے حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی دہشتگردی پر افغانستان سے بات چیت اور رابطہ رکھیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی اندرونی لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضول لڑائی جھگڑے میں توجہ بٹتی ہے، وزیراعلی کا جو کردار ہے وہ ادا کریں،  بانی نے کے پی پارٹی صدر جنید اکبر پر زیادہ بات نہیں کی جبکہ ملاقات میں آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بانی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نیشنل پارٹی ہے اور باقی سب علاقائی پارٹیاں بن گئی ہیں، بلوچستان اور کے پی کے حالات ٹھیک کرنے کے لیے سب سے مقبول بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پس پردہ ڈال کر سیاسی استحکام نہیں آسکتا اور نہ ہی مستقل بنیادوں پر کوئی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی نے دونوں رہنماؤں سے بار بار کہا کہ ذاتی پسند اور نا پسند کو بیچ میں نہیں لاؤں گا اگر اسٹیبلشمینٹ بات کرنے کو تیار ہے تو ہونی چاہیے جبکہ آج کی ملاقات میں 9 مئی کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی میں پہلے بھی ایسی اسپیشل ملاقاتیں کرائی گئی ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی دوبارہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق بانی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی ہوئے کہا کہ ملاقات میں نے کہا کہ کا اظہار کے ساتھ

پڑھیں:

ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔یہ بات ایڈووکیٹ فیصل  چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی. نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں. بانی کی صحت اچھی ہے، انھیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو بھی روکا گیا ہے. لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے، باقیوں کو روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی. عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے. بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ  قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے. ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی، باہر ہونے والی مختلف پیش رفت پر بھی انھیں آگاہ کیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلا بھی بانی سے ملے. ملاقات بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے،کیوں اجازت نہیں دیتے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکھٹا کر سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے. بانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے. لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں. متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انھوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اسمیں شامل کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔عمران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی. انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی  وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
  • پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی