(گزشتہ سےپیوستہ)
دشمن یہ یاد رکھے کہ ہم دشمن کی بزدلانہ حرکتوں پر صرف بیان نہیں دیتے، ہم عمل کے لوگ ہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اسے پاکستان کی بقا کی جنگ سمجھیں گے، اور یہ جنگ دشمن کی مکمل تباہی پر ختم ہو گی۔دشمن کو یاد دلانا ضروری ہے کہ 27 فروری 2019ء کو جب دشمن نے پاکستان کی فضاؤں کو للکارا، تو ہم نے اس کے جہاز مار گرائے اور اس کے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس کیا۔ یہ صرف پاکستان کی اخلاقی برتری نہیں تھی بلکہ یہ پیغام تھا کہ ہم طاقت رکھتے ہیںمگر اس طاقت کو امن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر مجبور کیا گیا تو یہی طاقت دشمن کی تباہی کا سبب بنے گی۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، دشمن کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائیں۔ میڈیا، تعلیمی ادارے، سیاستدان، علمائے کرام، نوجوان، بزرگ، سب ایک زبان میں بولیں: پاکستان زندہ باد! ہماری یکجہتی ہی دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔ اور یہی وہ جذبہ ہے جو 1947 ء میں ہمارے بزرگوں کو ملا تھا اور آج بھی ہماری روح میں تازہ ہے۔پاکستان ایک نظریہ ہے اور نظریات کو نہ ختم کیا جا سکتا ہے نہ دبایا جا سکتا ہے۔ بھارت کی بزدلانہ حرکتیں ہمیں جھکا نہیں سکتیں بلکہ ہمیں مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ہر شہادت ہمیں طاقت دیتی ہے، ہر زخم ہمیں چٹان بناتا ہے، اور ہر ظلم ہمیں اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ ہم دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند ضرور ہیںمگر اپنی دھرتی کے محافظ بھی ہیں۔اگر کوئی ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اس آنکھ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی افواج، عوام اور قیادت سب دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو پھر ہم وہ قوم ہیں جو بدر اور اُحد کے وارث ہیں، جنہوں نے کربلا سے وفا سیکھی ہے اور جنہوں نے 1965 ء 1971 ء میں دشمن کے غرور کو پاؤں تلے روند کر تاریخ رقم کی ہے۔
ہمارے دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان صرف ایک ریاست نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک تحریک اور ایک قربانیوں کی داستان ہے۔ یہ وہ قوم ہے جو ٹوٹ کر بھی نہ جھکی، جو بکھر کر بھی نہ مٹی اور جو ہر بار نئی توانائی کے ساتھ ابھری۔ آج اگر دشمن پھر کوئی ناپاک ارادہ رکھتا ہے تو اسے بتا دیں کہ ہم سر کٹوا سکتے ہیں مگر سر جھکا نہیں سکتے۔ پاکستان کی زمین ہماری ماں ہے، اس کی حرمت پر آنچ آئی تو ہم وہ طوفان بنیں گے جو دشمن کے ہر سازشی قلعے کو بہا لے جائے گا۔ہماری افواج، چاہے بری ہوں، بحری ہوں یا فضائی وہ ہر محاذ پر دشمن کی بزدلی کو للکار چکی ہیں۔ آئی ایس آئی جیسے ادارے دشمن کی سازشوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا فن جانتے ہیں۔ ہماری فوج کے جوان صرف گولی نہیں چلاتے، وہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیتے ہیں۔ ہر شہادت ہمارے قومی پرچم کو نئی طاقت دیتی ہے اور ہر شہید کی قربانی ہمیں متحد کرتی ہے۔بھارت کی یہ بزدلانہ حرکت دراصل پاکستان کے خلاف نفسیاتی جنگ کی کوشش ہے لیکن بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر آزمائش میں کندن بن کر نکلی ہے۔ ہماری معیشت پر دباؤ ہو، دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہونا ہو، یا قدرتی آفات کا سامنا ہو، پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کو ہنسی خوشی قبول کیا اور اپنی عظمت کا ثبوت دیا۔ بھارت کی یہ بزدلی دراصل ہماری اس ہمت، حوصلے اور غیرت سے خوف زدہ ہو کر کی گئی کوشش ہے جو ہمیشہ دشمن کے لیے ہزیمت کا باعث بنی ہے۔ہم دشمن کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تمہارے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ تم چاہتے ہو کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، فرقہ واریت بڑھے، معیشت کمزور ہواور قوم آپس میں تقسیم ہو جائے۔ مگر یاد رکھو! یہ قوم لاالہ الا اللہ پر بنی ہے، اور یہ نعرہ ہمارے دلوں میں ایمان بن کر دھڑکتا ہے۔ تم ہمیں کبھی کمزور نہیں کر سکتے، تم ہماری صفوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتے، اور تم ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتے۔یہی وہ وقت ہے جب ہم سب کو بحیثیتِ قوم متحد ہو کر، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے اور ہر میدان میں دشمن کو شکست دے کر ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔ ہمارے قلم، ہماری زبان، ہماری بندوق اور ہمارے دل سب پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ دشمن کے جھوٹے پراپیگنڈے، اس کے میڈیا وار اور اس کی بزدلانہ چالیں ہماری نظریاتی و عسکری دیواروں سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جائیں گی۔پاکستان نہ صرف آج زندہ ہے بلکہ قیامت تک قائم رہے گا، ان شاء اللہ اور دشمن یاد رکھے کہ ہم پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم اس کے رکھوالے ہیںاورہم اس کے عاشق ہیں۔ ہماری سانسیں پاکستان کی امانت ہیںاور ہماری جانیں اس کے لیے وقف ہیں۔ اگر دشمن نے ایک قدم بڑھایا تو ہم دس قدم آگے جا کر اس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے، یہ ہمارا عہد ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے۔پاکستان زندہ باد! افواجِ پاکستان پائندہ باد!
کشمیر بنے گا پاکستان!
بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہر میدان میں، ہر محاذ پر، ہر وقت۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی کہ پاکستان دشمن کے دشمن کو دشمن کی کے لیے اور یہ ہے اور
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کامران اکمل نے لکھا کہ آپریشن بنیان مرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، اللہ تعالیٰ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، پاکستان زندہ باد۔
وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے مداحوں سے پاک فوج کیلئے دعا کی بھی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: شاہین، فخر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب
اس موقع پر سابق کرکٹر کامران اکمل نے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پاک فوج دشمن کے ٹھکانے پر حملہ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی کوشش کی، دشمن نمبر اپنی فوجی طاقت پر بھروسہ کرتا ہے لیکن ہماری فوج ایمان اور عزت کیلئے لڑتی ہے۔
مزید پڑھیں: "ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج میں بڑی ہوئی ہیں"
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، زمان خان، سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر فخر کا اظہار کیا۔