2025-09-24@12:49:31 GMT
تلاش کی گنتی: 15258

«اور زخمیوں»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں وسائل اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف صحیح تعین کا انتخاب ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ78 سال تک اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا، امیر امیر تر اور غریب ،غریب تر ہوتا چلا گیاطبقاتی تقسیم نے لوگوں کو مایوسی سے دوچار کیا جس بنا پر دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فئیر کی سازش اپناتے ہوئے عوام کو اپنے قومی اداروں اور پالیسی سازوں سے دور کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس وقت بر سر اقتدار جماعتوں اور ان کے لیڈران کا فوکس عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہونا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر 2025ء)پیس ایجوکیشن کانفرنس 2025 کا انعقاد 21 ستمبر 2025 کو اسلام آباد میں ہوا۔ اس منفرد کانفرنس کا تصور ڈاکٹر افشاں ہما نے پیش کیا، جنہوں نے سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی سے پیس ایجوکیشن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ مکمل کی ہے اور اس وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ "ایجوکیشنل پلاننگ، پالیسی اسٹڈیز اینڈ لیڈرشپ" کی سربراہی کر رہی ہیں۔صبح کے وقت تین متوازی سیشنز تین مختلف مقامات پر شروع ہوئے، جس نے کانفرنس کے تصور کو ایک نیا انداز دیا۔ یہ ایک مشترکہ کوشش تھی جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کوالٹی ایجوکیشن فورم، پیس کلب، تھیٹر والے اور TRISS اسکول سسٹم شامل تھے۔دن کا آغاز صبح 7:30 بجے ٹریل 3...
    غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )اسرائیلی بمباری میں جنگ سے تباہ حال غزہ میں مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فوج غزہ شہر کی فلسطینی آبادی پر دہشت مسلط کر رہی ہے اور دسیوں ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صبح کے اوقات میں غزہ میں کم از کم 51 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 36 غزہ شہر میں مارے گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر...
    آئی جی اسلام آباد نے رات گئے پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خدمت مرکز ایف 6 کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی اب 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری کسی بھی وقت سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ تمام خدمت مراکز کے اوقات کار صبح 6 بجے سے بڑھا کر رات 9 بجے تک کر دیے گئے ہیں جبکہ اضافی کاؤنٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مجرمانہ سرگرمیوں...
    جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز جدہ( خالد نواز چیمہ )سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کے موقع پر کازا دیورا ہوٹلز حی نسیم اور حی روضہ میں ایک پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہوٹل انتظامیہ، عملے اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجاوٹ نے تقریب کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔اس موقع پر ہوٹل کے مالک چوہدری شہزاد اور پارٹنر ناصر سنگرہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بننا ہمارے لیے باعثِ فخر...
    ویب ڈیسک :یانگو کے ساتھ گاڑی چلانا محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے کہیں بڑے فوائد ہیں،یہ ڈرائیورز کو آزادی، حفاظت، برادری کا حصہ بننے اور نئے مواقع کے دروازے کھولنے کا موقع دیتا ہے۔  یانگو کے پارٹنر ڈرائیور صرف ڈرائیور نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی تحریک کی دھڑکن ہیں جو پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو آزادانہ اور باوقار انداز میں سفر کرنے کا اختیار دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی شرائط پر باعزت روزی بھی کما رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا  ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ...
    جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
    پاکستان میں مریضوں کو درپیش برسوں پرانے بحران کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب تقریباً تمام ادویات عام فارمیسیوں پر دستیاب ہیں۔ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کے ڈی ریگولیشن (آزادانہ تعین) کے فیصلے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ اس پالیسی نے نہ صرف شدید قلت ختم کی بلکہ بلیک مارکیٹ میں منافع خوروں کے راستے بھی بند کر دیے ہیں۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق حکام، فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مریضوں کی زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی بحال ہوئی، جعلی دواؤں میں کمی آئی اور سپلائی چین پر اعتماد بحال ہوا۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فارماسیوٹیکل...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  پنجاب کے شہر ساہیوال کی ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کی غیر قانونی تحویل سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ این جی او پر کی گئی کارروائی کے دوران 18 کمسن بچوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، بازیاب کروائے گئے بچوں کی حالت ٹھیک نہیں، اِن پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے بازیاب بچوں میں 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے، بازیاب بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ChildProtectionWelfareBureau (@cpwbpunjab) انہوں نے مزید کہا کہ بازیاب کروائے گئے بچوں کے والدین اور...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے. تاہم معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔ آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم کا انتظام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔(جاری ہے) وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقوی کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان...
    اسلام آباد: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی...
    بھارت میں جوہری امور میں لاپرواہی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے، جس کے باعث یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام صورتحال بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی و غفلت کو بے نقاب کرتی ہے، بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔ انتہا پسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں میں سائبر حملوں اور ڈرون کی دراندازیوں نے فضائی سلامتی کے نظام کی کمزوریاں نمایاں کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈوں پر بد نظمی، پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار کوپن ہیگن اور اوسلو کے ایئرپورٹس پر ڈرونز کی موجودگی کے باعث پروازیں کئی گھنٹے معطل رہیں، جب کہ لندن کے ہیتھرو، برلن اور برسلز سمیت متعدد ایئرپورٹس کے چیک اِن سسٹمز پر رینسم ویئر حملہ کیا گیا۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور کسی ملک یا گروہ کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوئی، تاہم ماہرین اسے ’ہائبرڈ خطرات‘ کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ قرار دے رہے ہیں جو یورپی اہم ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔...
    سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) یانگو کے ساتھ گاڑی چلانا محض پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اس کے کہیں بڑے فوائد ہیں۔ یہ ڈرائیورز کو آزادی، حفاظت، برادری کا حصہ بننے اور نئے مواقع کے دروازے کھولنے کا موقع دیتا ہے۔ یانگو کے پارٹنر ڈرائیور صرف ڈرائیور نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی تحریک کی دھڑکن ہیں، جو پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو آزادانہ اور باوقار انداز میں سفر کرنے کا اختیار دیتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی شرائط پر باعزت روزی بھی کما رہے ہیں۔ذیل میں درج یہ 6 وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یانگو پر بطور پارٹنر ڈرائیور شامل ہونا آپ کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند فیصلوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔۱۔ ...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این  او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
    غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا جا رہا ہے۔ تھییاگو ایویلا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے ابھی ابھی دسویں دھماکے کی آواز سنی، وہ اب بھی ہمارے امن مشن پر حملے کر رہے ہیں۔ وہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی سیلز تباہ کرنے...
    امریکا نے ایچ-ون بی ویزا پروگرام کے قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اس ویزا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی تجویز کے مطابق موجودہ قرعہ اندازی کے نظام کو ختم کرکے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں زیادہ تنخواہ پانے والے اور ہنر مند غیرملکی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ایچ ون بی ویزا اب صرف امیروں کے لیے رہ گیا؟ پیش کردہ منصوبے کے مطابق درخواست گزار کی تنخواہ کے درجے پر ویزا کے انتخاب کا انحصار ہوگا۔ سب سے...
    کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز...
    ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کو 4نئی بسوں کا تحفہ دیا ہے۔  اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بسوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہیں اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سعودی عرب کے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ اور...
    غزہ: غزہ کی جانب رواں صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا جا رہا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Global Sumud Flotilla (@globalsumudflotilla)   تھییاگو ایویلا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے ابھی ابھی دسویں دھماکے کی آواز سنی، وہ اب بھی ہمارے امن مشن پر حملے کر رہے ہیں۔ وہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی سیلز...
    کراچی: شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں جمشید کوارٹر کے علاقے سے آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو ویڈ (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر لیتا اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کرتا تھا جس کے بعد خریداروں کو منشیات کوریئر سروس کے ذریعے یا ذاتی طور پر سپلائی کی...
    ویب ڈیسک:نادرا نے شہریوں کوفیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشان ہوئے بنا کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری درخواست جمع کراتے وقت نادار کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی...
    ریاض احمدچودھری غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے کشمیر مخالف ہندوتوا پالیسی پر عمل درآمد اور فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں بھارت کو اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے سے روکے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زوردے۔ انہوں نے واضح کیاکہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ...
    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے حالیہ اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ حج درخواست گزاروں سمیت قریباً 3 لاکھ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے موجود ہے۔ اس بیان نے نہ صرف اداروں کی ڈیجیٹل سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ شہریوں کی معلومات کے تحفظ سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کی کمزوری بھی آشکار کر دی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں پاکستان میں شہریوں کی ڈیجیٹل نگرانی، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور ریاستی اداروں کے ذریعے ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مزید...
    یورپی سفارت کاروں نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود اور ختم کروانے کے لئے امریکہ اور یورپ نے مشترکہ طور پر ایک انتباہی لہجے میں ایران کیخلاف دباؤ بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد تہران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کو...
    تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-13 سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈویژن کی6 میں سے 5 بلدیاتی نشستوں پر آج ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ایک نشست پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکا ہے،۔ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے سکھر سٹی اور روہڑی تحصیلوں کے عوام کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے سبب مذکورہ یونین کونسلوں کی حدود میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر سکھر عدنان بشیر کے مطابق سکھر ڈویژن میںآج ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن مٹیریل الیکشن عملے کے سپرد کردیا گیا ہے، الیکشن مٹیریل کے ساتھ عملے کو پولیس سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشن کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سکھر امین بشیر قریشی کے اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخابات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-10 ماتلی(نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی میں ہوٹل مالکان کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کے ناجائز نرخ وصول کرنے کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تک کسی بھی ریونیو آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار یا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ عوامی شکایات کے مطابق ہوٹلز میں کھانے پینے کی تمام اشیا عام مارکیٹ کے نرخوں سے تین سے چار سو فیصد زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، مگر انتظامیہ کی بے حسی کے باعث یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔شہریوں نے بتایا کہ صرف 100 گرام وزنی روٹی 20 روپے میں بیچی جا رہی ہے جو کہ مقررہ سرکاری نرخ سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-7 بدین (نمائندہ جسارت)ریونیو ملازمین کی تنظیم ال سندھ ریونیو ایمپلائز اور محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی تنظیم گسٹا ، محکمہ صحت اسپتالوں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے الائنس کی اپیل پر ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کر کے کلاس رومز کو تالے لگا کر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ محکمہ ریونیو کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختارکار آفسوں کی تالہ بندی کر کے روز مرہ کے سرکاری امور کا بائیکاٹ کیا اور ملازمین نے ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال اور مظاہرہ کرنے کے علاوہ ڈی سی آفس سے ڈی سی چوک کراچی روڈ تک احتجاجی مارچ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری اداروں میں تالابندی اسکول کالج بند یونیورسٹی میں چار دن کی چھٹی اساتذہ کا احتجاج حکومت کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے یہ موت اور زندگی کا سوال ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکا مار رہی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات بل کے خلاف سندھ بھر کی طرح ٹنڈوجام کے بھی تمام سرکاری اداروں میں ملازمین نے ہڑتال کی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے احتجاج کی وجہ سے چار یوم کے لیے یونیورسٹی کو بند کر دیا جب کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-24 کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے فیس لیس نظام ای چالان پر بہت کام کیا ہے اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں بھی ترامیم کرائی گئی ہیں اب ٹریفک پولیس کراچی بھی فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جا رہی ہے‘ پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا، دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-12 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن F-47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028ء تک متوقع ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے ائر اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔ ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے ٹیم کا ہدف ہے کہ 2028ء تک یہ طیارہ فضا میں ہو، پچھلے کئی سال کی ریسرچ، سیکڑوں ٹیسٹنگ گھنٹے اور ہزاروں گھنٹے کی انسانی محنت کے بعد...
    وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی فر نیچر لیونگ ایکسپو کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ۔ نمائش میں 50 سے زائد فرنیچر سے وابسطہ کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو شہریوں کیلئے پیش کیاجبکہ شہریوں کی جانب سے بہترین اشیاء کو سراہا۔شہریوں نے رعائتی نرخوں پر دستیاب اشیاء میں دلچسپی لیتے ہوئے بھر خدیداری کی نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹری محمد امان پر اچہ نے نمائش کا دورہ کیا اور کمپنیوں کے نمائندگان میں تعریفی سر ٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ امان پراچہ کا کہنا تھا کہ فر نیچر لیونگ ایکسپو کی وجہ سے کاروباری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ایک اہم ترمیم کی تجویز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ترمیم کا مقصد وقف مینجمنٹ کمپنیوں کا تصور متعارف کرانا ہے اور ان کمپنیوں کے لائسنس اور نگرانی کے لیے ایک علیحدہ قانونی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ مجوزہ سیکشنA 42 ایس ای سی پی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ایسی کمپنیوں کو لائسنس دے جو وقف کے اثاثے سنبھالیں گی۔ یہ کمپنیاں منافع کے بجائے غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کریں گی۔ ان کا کام ہوگا کہ وہ وقف کے اثاثوں کا انتظام شریعت کے اصولوں اور وقف کے مقاصد کے مطابق کریں۔یہ تاریخی اقدام پاکستان کا پہلا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنٹ ساز ادارہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے ایک نئی پرائیویٹ لمیٹڈ ذیلی کمپنی قائم کرے گی اور 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ بیسٹ وے سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس (19 ستمبر 2025) میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی انویسٹمنٹ اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔واضح رہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ 1993 میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن لانڈھی ٹائون ایاز محمد خان نے کراچی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جمہوری طریقے سے قیام اور منتخب ہونے والے مجلس عامہ کے تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لوکل گورنمنٹ کی مختلف اداروں کے میڈیا اآفیسرز کو درپیش مسائل کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ مجلس عامہ کے اراکین سمیت دیگر تمام ممبران بلدیاتی اداروں کے بارے میں مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپوٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم پرکاش کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور ایک تیس بور پستول برآمد کیا گیا۔ ملزم پرکاش وہی مجرم ہے جو 2025ء میں تھانہ الفلاح کے مقدمہ الزام نمبر 17/2025ء میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدید نوعیت کے انسانی المیے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھوک سے مرتے بچوں، بے گھر افراد اور زخمیوں کو ضروری امداد پہنچائی جاسکے۔ اردن کے بادشاہ نے فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی نیو یارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہار یکجہتی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک اور افرادی قوت کی برآمد کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا رواں برس کے آخر میں کویتی ولی عہد کی پاکستان کے سرکاری دورے پر میزبانی کے منتظر ہیں، دونوں...
    سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے، مئی 2025ء میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...
    سعودی عرب کا 95ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخاتے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سفارتی اور مذہبی تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عہد کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب ہر حال میں پاکستان کے...
    آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی کے آئین کے تحت ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔ ان خلاف ورزیوں میں فعال گورننس ڈھانچے کا فقدان، یو ایس اولمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کی حیثیت حاصل کرنے میں ناکامی، اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات شامل...
    چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کو امداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کی صورتحال کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ 80 سال قبل متعدد ممالک نے عالمی امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی تھی، تاہم آج یہ ادارہ مختلف جانب سے اپنی صلاحیتیں محدود کرنے...
    کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالدعباس نے...
    اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب دنیا کے بہت سے ممالک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے دعویٰ کیا کہ کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رکھتی اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آتی ہے تو وہ صرف اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار CBS چینل کے مارننگ شو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا حق ہے اور اس حق سے انکار انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واحد راستہ یہی ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے...
    یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز /آئی پی ایس ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوائی ہیں۔میں نے سات جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کر کے رکوائی ہیں، جنگ بند کروانے کے عمل میں اقوام متحدہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام نہیں...
    غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے غزہ اور یوکرین کے حالات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ سعودی عوام کو قومی دن کی خوشیاں مبارک ہوں، یہ دن اتحاد، فخر اور جشن کا دن ہے جسے اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور صدر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کرسٹیانو رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں اور سعودی فٹبال کے بڑے اسٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کے اس پیغام کو مداحوں نے بھرپور پذیرائی دی اور سوشل میڈیا پر سعودی عوام نے رونالڈو کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب آج اپنا 95واں یوم آزادی منا رہا ہے...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے دنیا میں امن کے لیے اقوام متحدہ کو تشکیل دیا تھا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقا کے لیے ایک موثر اور اجتماعی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
    یورپ میں گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ انکشاف اسپین میں قائم بارسلونا انسٹی ٹیوٹ برائے گلوبل ہیلتھ  کی ایک تازہ تحقیق میں کیا گیا ہے جو معروف جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟ تحقیق کے مطابق 2024 کا موسمِ گرما یورپ کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوا۔ صرف تین برسوں میں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ محققین نے بتایا کہ 2024 میں یورپ بھر میں گرمی سے 62 ہزار 775 افراد کی اموات ہوئیں جو 2023 کی...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے جنونیوں نے ایک مسجد کے امام کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مردہ سمجھ کر پھینک کر چلے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے گاؤں لکھن پور میں مقامی مسجد کے امام محمد مصطفیٰ پر ہندوتوا کے شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ انھوں نے امامِ مسجد مصطفیٰ پر دباؤ ڈالا کہ جے شری رام کے نعرے لگائیں۔ جب امام مسجد نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو ایک درجن سے زائد حملہ آوروں نے بے پناہ تشدد کیا۔ اُن کی داڑھی نوچی گئی، ٹوپی اتاری، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے نصف گھنٹے تک بے رحمی سے مار پیٹ کرتے رہے۔ جب امام مسجد کی حالت غیر ہوگئی تو مردہ سمجھ کر...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے سندھ کے ہم منصب شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت بھاشن دینے کا شوق ہے۔ اگر سندھ میں واقعی بہتر انتظامات تھے تو سیلاب زدگان کی مکمل بحالی ابھی تک کیوں نہیں ہو سکی؟ یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین منجمنٹ ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق وہ اس سے بھی زیادہ معتبر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سمجھتی ہیں، جو ملتان میں موجود رہ کر ریسکیو و ریلیف آپریشنز...
    کراچی: شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت...
    جہاز میں داخل ہوتے ہی مسافروں کا سامنا ایک خوش اخلاق اور مسکراتے چہرے سے ہوتا ہے۔ یہ مسکراہٹ سفر کو خوشگوار بناتی ہے، مگر اس کے پیچھے ایک تلخ حقیقت چھپی ہے۔ یہ چہرے اکثر تھکن، دباؤ اور بیماری کی کہانی سناتے ہیں۔ مئی 2025 کی ایک تازہ تحقیق (Scientific Reports) نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ فضائی میزبانوں کے خون میں مسلسل پروازوں کے بعد DNA repair mechanisms متاثر ہوتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ جسم میں oxidative damage اور inflammatory responses بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ ڈاکٹر جاوید بلوائی کا کہنا ہے کہ عالمی تحقیقات جیسے Harvard Flight Attendant Health Study اور CDC رپورٹس...
    فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو نیویارک میں اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے نکلے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے میکرون کے قافلے کو، جو فرانسیسی سفارت خانے کی جانب جا رہا تھا، روک دیا کیونکہ علاقے کی سڑکیں بند تھیں۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے فرانسیسی سفارت خانے تک فاصلہ تقریباً 1 میل تھا۔ سڑک کی بندش کا مظاہروں یا کسی احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بلکہ اس کی وجہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ ٹرمپ کا صدارتی قافلہ اس علاقے سے گزر رہا تھا جس کی وجہ سے نیویارک پولیس نے فرانسیسی صدر کا قافلہ روک دیا۔ New York police stopped French President Macron’s motorcade...
    پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے سعودی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کا یومِ وطنی نہایت جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیامقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات اور لازوال بھائی چارے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں پر قائم ہے۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی...
    پالتو جانوروں کے جھگڑے کا انوکھا انجام، دہلی ہائی کورٹ نے بچوں کو ’امول چھاچ اور پیزا‘ کھلانے کا حکم دے دیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایک دلچسپ اور انوکھا حکم دیتے ہوئے دو ہمسایوں کو، جو پالتو جانوروں کے تنازع پر جھگڑ پڑے تھے، کہا کہ وہ صلح کی شرط کے طور پر سرکاری یتیم خانے کے بچوں اور عملے کو ’امول چھاچ اور سبزی والا پیزا‘ کھلائیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسپین کے ایک قصبے میں مرنا کیوں منع ہے؟ دلچسپ وجہ جسٹس ارون مونگا کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ہمسایوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارپیٹ اور بدسلوکی کے الزامات میں مقدمات درج کرائے تھے، تاہم بعد میں دونوں نے...
     وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد کی گئی اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب شامل ہیں۔ وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ...
    اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
     اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔  شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر...
    چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
    اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور...
    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) انتہائی افسوسناک خبر یہ ہے کہ اے ٹی وی کے سابق سینئر رپورٹر مظہر اقبال اسلام آباد روات ٹی چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب مرحوم اپنے گھر جا رہے تھے۔ راستے میں موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ مرحوم مظہر اقبال ایک باصلاحیت، مخلص اور پروفیشنل صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی اچانک وفات سے صحافتی برادری اور قریبی احباب گہرے...
    عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری کے پہلے نصف میں منعقد ہوں گے اور یہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔ چیف ایڈوائزر نے یہ بات پیر کو نیویارک میں امریکی خصوصی ایلچی برائے جنوبی و وسطیٰ ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے ملاقات کے دوران کہی۔ US Special Envoy on South Asia Calls on Chief Adviser New York, September 22: Chief Adviser Professor Muhammad Yunus on Monday said the Interim Government is making comprehensive preparations to ensure a free, fair, and peaceful general election in the first half of February.… pic.twitter.com/pwhlxpJDPv — Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) September 23, 2025...
    برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈسلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی سزا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج ہوں گے، بلکہ گرفتاریاں بھی ہوں گی اور گاڑیاں ضبط بھی کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا ان کا کہنا تھا کہ کارروائی بلا امتیاز ہوگی، شہری کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہر ممکن...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
    برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈا سلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ تہذیب کی بنیاد انصاف پر ہے، اور ظلم کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ اسلام میں اسی انصاف پر زور دیا گیا ہے، اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایک منصف ریاست کی مدد کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ 23 ستمبر 2010 کو، عافیہ کو بدنام زمانہ ایف ایم سی کارسویل (FMC Carswell) میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، جسے عام طور پر ’’خوف کا گھر‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سزا بنیادی طور پر ناقص تھی۔ یہ مقدمہ غیر قانونی تھا کیونکہ عافیہ ایک پاکستانی شہری تھیں جنہیں ان کے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں سے اغوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط، یوسی 5 چیئرمین طلحہ خان، یوسی 4 چیئرمین کریم بخش، یوسی 3 چیئرمین عبدالمعیز، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن لیاقت مارکیٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ ڈسپنسری، یوسی 4 جی ایریا ٹی ایم سی اسکول، یوسی 3 ٹی ایم سی سرسید اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پرا یگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی نے ٹاؤن چیئرمین کو جاری کاموں پر بریفنگ دی جس پر ٹاؤن چیئرمین نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-11-2 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن ( مکی شاہ ٹائون ) کی یوسی 9 نیو گوٹھ کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کی بے لوث عوامی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری ہے علاقہ مکینوں کے تعاون سے ہی انشاء اللہ یوسی کو مثالی یوسی بنایا جائیگا ، ہم نے علاقہ مکینوں سے جو بھی وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں بہت جلد دیگر دیرینہ مسائل کی طرح یوسی نیو گوٹھ کے مکینوں کو پانی کے سلسلے میں درپیش مشکلات بھی حل ہو جائینگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی کے وارڈ 2کی پٹھان برادری کی جانب سے اپنے دیئے گئے اعزازیہ کے موقع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں عام شہریوں کے لیے اپیل کا مناسب فورم موجود نہیں۔عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مجرموں کو اپیل کا حق دینے کے لیے 45 دن میں قانون سازی کا حکم دے دیا۔سویلین کے کورٹ مارشل کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیلوں کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا اور یہ تفصیلی اکثریتی فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔سویلین کے کورٹ مارشل کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ7مئی 2025ء کو سنایا گیا تھا۔عدالت عظمیٰ کے 7رکنی آئینی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا جن میں سے 5 ججز نے انٹراکورٹ اپیلوں کو منظور اور 2ججز نے مسترد کیا تھا۔عدالت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-7اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والے طلبہ اب آسانی سے درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکیں گے،حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء دوبارہ شروع کر دی ہے ، جس کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس اسکیم کا مقصد ایسے طلبہ کو ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا ہے جن کے گھرانے مالی دبا وکے باعث لیپ ٹاپ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔.لیپ ٹاپ سے طلبہ نہ صرف آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک میں حصہ لے سکیں گے بلکہ آئی ٹی مہارتوں کے ذریعے فری لانسنگ اور ریموٹ ورک کے ذریعے اپنے خاندان کی مدد بھی کرسکیں گے۔طلبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-5دبئی (صباح نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای نے9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عاید کردی۔ جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی لگائی گئی ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔ امیگریشن سرکلر کے مطابق مذکورہ ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کردی گئی ہیں، جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔ خبر ایجنسی