ایک اور پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی دفاعی حصار کو چکناچور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے جس قوم کوللکارا ہے وہ میدان جنگ میں بھی افواج کے ساتھ اور بے خوف ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق پاکستانی فتح -1میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانےکی ایک اور ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے۔
ویڈیو سے واضح ہے کہ جذبہ جہاد سے سرشار یہ قوم بے خوف ہوکر بھارتی تباہی کامنظر دیکھ رہے ہیں
پاکستان نے فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے کئی بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیاہے
پاکستانی میزائل سسٹم کا اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا بھارتی نام نہاد عسکری برتری کو شدیددھچکاہے
حملے سے دشمن کے متعددٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ بھاری نقصان کی اطلاعات بھی ہیں۔
3 درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا نے تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Minuteman III) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
امریکی ائیر فورس کے مطابق یہ میزائل کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا اور تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مارشل جزائر میں موجود رونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس ٹیسٹ سائٹ پر کامیابی سے ہدف پر جا لگا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ GT 254 سیریز کا حصہ ہے، جو امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کی درستگی اور کارکردگی کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
میزائل غیر مسلح تھا اور اس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ری انٹری وہیکل نصب کیا گیا تھا۔
یہ تجربہ اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے فوج کو تین دہائیوں بعد جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ “امریکا کو اپنی دفاعی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر ایٹمی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنی ہوگی۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، Minuteman III میزائل امریکا کے نیوکلئیر ڈیٹرنس سسٹم کا بنیادی حصہ ہے اور اسے صرف اس صورت میں استعمال کیا جائے گا جب امریکا پر کسی دشمن ملک کی جانب سے جوہری حملہ کیا جائے۔