سٹی 42 : آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر دکھایا کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، پاک فوج کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا، پاک فوج نے بھارت کی ملٹری انسٹالییشنز تباہ کر کے رکھ دیں ۔ 

پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا: ہم ایک ذمہ دار، متحد اور باوقار قوم ہیں؛ مریم اورنگزیب

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بنیان مرصوص نے  دشمن پر پاک فوج کی  ہیبت طاری کر دی ہے ، پاک فوج نے صرف بھارت کے ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ، پاک فوج کی Accuracy کمال ہے ، پاک فوج نے خطے میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے ، کشمیری عوام اور مسلح افواج یک جان دو قالب ہیں ، قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا بھارت کو جواب ضرور ملے گا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک فوج کی پاک فوج نے نے کہا کہ

پڑھیں:

(پاک، بھارت کشیدگی) شاہ رخ خان کی فرنچائز میں پاکستانی کرکٹر شامل

بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلیے محمد عامر اور عثمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا
اداکاری کے بعد کھیلوں کے میدان میں دلچسپی ، کئی کرکٹ فرنچائز کے مالک ہیں ، رپورٹ

انڈین پریمئیر لیگ کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود اپنی فرنچائز میں 2 پاکستانیوں کو شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا ہے۔شاہ رخ کی فرنچائز نے سی پی ایل کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حا صل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • (پاک، بھارت کشیدگی) شاہ رخ خان کی فرنچائز میں پاکستانی کرکٹر شامل
  • ایران اسرائیل جنگ بندی؛ ٹرمپ نے سیزفائر کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا
  • ایران اسرائیل جنگ بندی؛ ٹرمپ نے دنیا کو حیران کردینے والا کارنامہ کیسے انجام دیا
  • پاک بھارت کشیدگی،شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2پاکستانیوں کو شامل کرلیا
  • وزیر اعظم آزادکشمیر سے پیر محمد مظہر سعید شاہ کی ملاقات
  • کالجز میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر
  • سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
  • سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل
  • خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام، چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا
  • دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران