محب مرزا اور صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش، کیا نام رکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔
انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام “ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)
بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے صنم اور محب کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی:نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعےآن لائن فراڈ اور جوئے کا دھندہ چلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ اور جوئے کا نیٹ ورک بےنقاب کیاگیا اور پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم ساگر کمار جوئے کی ویب سائٹس چلانے میں ملوث ہے اور سائبر اسپیس کے ذریعے آن لائن سٹہ بازی کرائی جاتی تھی۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے قبضے میں لیے گئے موبائل اور دیگر آلات سے میچزکے دوران سٹے بازی کے شواہد بھی ملے ہیں اور ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔