ایلون مسک نے بھی مذہبی تبلیغ کا علم بلند کردیا، امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایلون مسک نے روحانی بیداری کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے امریکیوں سے چرچ واپسی کی اپیل کی ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ اور معروف ارب پتی ایلون مسک نے مذہب اور سماجی اقدار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے قدامت پسند سماجی کارکن چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک کے “ہولی ری وائیول” (روحانی بیداری) پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ دوبارہ چرچ اور ایمان سے جڑیں۔
ایریکا کرک نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ “امریکا کو دوبارہ ایمان، خاندان اور برادری کی بنیادوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔” ایلون مسک کی جانب سے اس پیغام کی تائید کو امریکا میں روایتی اقدار اور قدامت پسند روحانی سوچ کے فروغ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
مسک کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کی ہے اور ملک بھر میں مذہب کے قومی و سماجی زندگی میں کردار پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایلون مسک کا یہ اقدام امریکی معاشرے میں بڑھتی ہوئی مذہبی بے حسی کے خلاف ایک علامتی پیغام ہے، جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ ٹیکنالوجی اور جدیدیت کے دور میں بھی روحانی وابستگی کی اہمیت برقرار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع سائٹ غربی میں احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز