اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حاکان فدان سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی اور ترکیہ کے وزراے خارجہ سے ملاقات شرم الشیخ میں غزہ پیس سمٹ کے موقع پر ہوئی، وزیرخارجہ نے امریکہ اور ترکیہ کے امن کردار پر تشکر کا اظہارِ کیا۔ اس موقع پر جنگ بندی کے قیام میں امریکہ اور ترکیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، نائب وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیرِ خارجہ حاکان فدان سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات شرم الشیخ میں غزہ پیس سمٹ کے موقع پر ہوئی، اسحاق ڈار نے امریکہ اور ترکیہ کے امن کردار پر تشکر کا اظہارِکیا۔ اس موقع پر جنگ بندی کے قیام میں امریکہ اور ترکیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا، نائب وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ و فلسطین کے عوام کے لیے عالمی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان فلسطینی عوام کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔
اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندُوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری جانوں کے نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط برتی ہے۔
اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گی جو پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔