2025-09-19@00:08:22 GMT
تلاش کی گنتی: 904
«بھارت کیخلاف»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے منافقت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان حقائق کے برخلاف اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی روایتی بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے بلکہ بھارت کی سرحد پار جبر کی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی حربہ ہے۔...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
ڈاکٹر من موہن سنگھ، بھارت کے سابق وزیر اعظم، ایک ایسی شخصیت تھے جنہیں ان کی دیانت داری، علمی قابلیت، اور ملک کے لیے بے شمار خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ بھارت کے پہلے سکھ وزیر اعظم تھے، جنہوں نے 2004 سے 2014 تک دس سالہ اقتدار کے دوران ملک کو اقتصادی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے جسد خاکی کو نگم بودھ گھاٹ لے جایا گیا، جہاں ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ تاہم، ان کی آخری رسوم راج گھاٹ پر منعقد نہ کرنے کے فیصلے نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اس فیصلے کو ڈاکٹر من موہن سنگھ کی...
بھارتی ریاست منی پور میں سیکورٹی کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پورمیں بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاؤنٹرز کےخلاف کوکی قبیلے اور دیگر تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ حالیہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا افسر زخمی ہوگیا۔ احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے افسر مطاہرین کو دھمکیاں دینے لگ۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے۔ منی پور میں گاؤں کے گاؤں تباہ ہوچکے ہیں۔ مودی کے دور حکومت میں مذہبی عدم برداشت اور فرقہ واریت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیموں کا منی پور پر قابض ہونا مودی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔...