2025-05-22@21:00:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2360

«کراس بارڈر ای کامرس کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں  30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے، جو  گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
    پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپ کی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی دو ارکان پر مشتمل یہ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یورپی ماہرین کی جانب سے پاکستانی ریگولیٹرز کو جدید یورپی معیار کے مطابق ای ٹی ڈی اور ای ڈی ڈی پر خصوصی تربیت دی جائے گی یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایوی ایشن ساکھ کو بحال...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کوفون پر ہی دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد...
    بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔  پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے...
    کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں‘: بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے زریعے بات کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا، اس سے پہلے ایران نے براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کردیا تھا مگر ساتھ ہی بالواسطہ بات...
    سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب...
    اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق و‎زیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو...
    لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
    کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: کورکمانڈر کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں...
    فوٹو فائل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت  268ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فورم نے شہداء کے ایصال و ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، فورم نے اعادہ کیا کسی کو بلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فورم کے شرکاء نے شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان...
    اسلام ٹائمز: ایران کے میزائل سسٹم اور ڈرون ٹیکنالوجی نے امریکیوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ امریکی و اسرائیلی دفاعی نظام بھی ایران کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں امریکہ اگر ایران پر حملے کی حماقت کرتا ہے تو جوابی وار برداشت نہیں کر پائے گا، کیونکہ ایرانیوں کیساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ ایک ایسی چیز بھی ہے، جو امریکہ و اسرائیل کے پاس نہیں، وہ ہے، جذبہ شہادت، ایرانیوں میں یہ جذبہ بدرجہ اُتم موجود ہے اور اس کا مقابلہ دنیا کی کوئی ٹیکنالوجی نہیں کرسکتی۔ تحریر: تصور حسین شہزاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے اپنا ایٹمی پروگرام بند نہ کیا تو مارچ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروائی جا رہی ہے جو ملک میں ہائبرڈ گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے ہی پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں کیا اسپورٹیج ایل، گوگو باکس ای وی، جے اے سی ٹی9 ہنٹر، ایم جی ایچ ایس ٹرافی، اور اسوزو ڈی میکس جیسے ماڈلز پہلے ہی لانچ ہو چکے ہیں۔ اب ہنڈائی بھی اپنی مقبول ایس یو وی، ٹوسان کے ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ میدان میں اترنے والی ہے۔ دسمبر 2024 میں پاکستان میں ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ کو پہلی بار دیکھا گیا تھاجس کے بعد گاڑی کے ممکنہ لانچ سے...
    لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی...
    فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے، ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ مل کر بجٹ کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور ٹیکس ریونیو، اخراجات میں کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کرے گا۔ اہم نکات: ٹیکس نظام میں اصلاحات: آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس وصولی کے نئے اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔ صوبائی زرعی ٹیکس: صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے...
    برطانوی حکومت نے ہنگامی سفری دستاویزات اور ایمرجنسی پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا جو کہ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ ہنگامی سفری دستاویزات ETD، یہ ان ہنگامی حالات میں جاری کی جاتی ہے جب عام برطانوی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹس کے مطابق یہ عام طور پر صرف ایک سنگل یا واپسی کے سفر کے لیے ویلڈ ہوتا ہے۔ ایمرجنسی پاسپورٹ صرف انتہائی خاص حالات میں جاری کیا جاتا ہے جب ETD بنانا ممکن نہ ہو۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔ وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے نئے مالی سال میں ٹیکس...
      صدر مملکت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان پیپلز پارٹی کا گزشتہ روز ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی...
    ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ایونٹ  کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، ایسے میں شائقین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ 6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 37 روز تک جاری رہنے والے...
    شہری نے شواہد کے ساتھ یہ انکشاف کیا کہ وہ ان افسران کو بڑی رقم ادا کر چکا ہے اور اس کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میر وقار احمد نے اس بدعنوانی کے کیس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے دو افسران کیخلاف کرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ شہری کی شکایت پر تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے محکمے کے دو افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جن پہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ رشوت...
    چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔نوجوانوں کوجدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرناحکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ میں سے اکثر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہوگا کہ آپ کا شناختی کارڈ جیب سے گر گیا، گم ہو گیا یا آپ کسی جگہ بھول کر آ گئے۔ پرانے وقتوں میں لوگ شناختی کارڈ ملنے پر اسے لیٹر باکس میں ڈال دیا کرتے تھے اور وہ درج پتے پر پہنچ جایا کرتا تھا، لیکن اب یہ سلسلہ بھی معدوم ہو چکا ہے۔ جب بھی کوئی شناختی کارڈ گم ہو جاتا ہے تو اسے بنوانے کے لیے ایک شہری کو کئی طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ پہلے پہل تو گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف ائی آر درج کروانا پڑتی تھی اور اس کی کاپی جمع کروانے پر ہی نیا شناختی کارڈ جاری ہوتا تھا۔ آج...
    کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایمبولینس ڈرائیور محمدعلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کرائم سین اور اسپتال پہنچ گئی ہے، زخمی ہونے والی لڑکی گھروں میں کام کرتی تھی، مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔  نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبعیت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔ صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی ملاقاتوں پر پابندی...
    سندھ کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے چیئرمین حضرات کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیئرمین حضرات کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے فوری طور پر نئے چیئرمین حضرات کو جمعرات ہی کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی تاکہ موجودہ چیئرمین عدالت سے مزید حکم امتناعی نہ لے سکیں۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوا، ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔ آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام واضح...
    ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025ء کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آفیشل اینتھم ریلیز کر دیا گیا۔ جس میں معروف گلوکاروں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اینتھم ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے کسی نے اس کی تعریف کی تو وہیں کئی شائقین ایسے بھی تھے جنہیں اینتھم پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کا موازنہ علی ظفر کے گزشتہ گائے ہوئے اینتھم سے کر ڈالا۔  رانا علی نامی ایکس صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل 1,2 میں جو علی ظفر نے جو گائے تھے وہ مزہ اس کے بعد کسی اینتھم میں نہیں آیا۔ پی ایس ایل 1,2 میں جو علی...
    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اسکے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ تین عرب ممالک نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ العالم کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج...
    اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں عالمی مصالحت کار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ایران کو واضح دھمکیوں کے بعد مسلم دنیا کی جانب سے فوری طور پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے امریکہ کے سامنے مسلم دنیا کا احتجاج ریکارڈ نہ کرانا ایک مجرمانہ غفلت ہے، اس طرز عمل سے او آئی سی کے قیام کا مقصد ختم ہو جائیگا اور مسلم دنیا کا شیرازہ بکھر جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مصالحتکار اور ممتاز تجزیہ کار فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو کھلے عام حملے کی دھمکیاں دینا امن پسند دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اگر بڑی طاقتیں اس طرح کا رویہ اپنائیں گی...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
    ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
    ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
    پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب  کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا  جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیئے گئے ہیں، آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے، سپیشل افراد کیلئے روزگار پروگرام اور رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔...
    امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم نے حافظ نعیم اور ایمل ولی خان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
    ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کے حالیہ معاندانہ و دھمکی آمیز بیانات پر روسی وزارت خارجہ نے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کے نتائج پورے خطے کیلئے "تباہ کن" ہونگے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں! بین الاقوامی امور کے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری سے پورے خطے کے لئے "تباہ کن" نتائج برآمد ہوں گے۔ اعلی روسی سفارتکار نے ایران کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی معاندانہ...
      کوئٹہ: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر 2 دن میں گرفتار خواتین کو رہا نا کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق لک پاس مستونگ پر بی این پی (مینگل) کا دھرنا اختر مینگل کی قیادت میں پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا،ماورائے آئین خواتین کی گرفتاری قابل قبول نہیں، 2 دن میں خواتین کو رہا نہ کیا گیا تو کوئٹہ کی جانب مارچ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کی رہائی تک واپس نہیں آئیں گے اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ Post Views: 1
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)،، ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج (ڈی ایس ای)، اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج (سی ایس ای) نے تینوں اسٹاک ایکسچینجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر گذشتہ جمعرات کو کولمبو میں دستخط کیے گئے.اس معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی اور اشتراک، انسانی وسائل کا تعاون، مصنوعات کی ترقی، ریگولیٹری کوآرڈینیشن، سرمایہ کاروں کا تحفظ، اور مارکیٹوں کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔دستخط کی تقریب میں ڈی ایس ای کے چیئرمین مومن الاسلام، سی ایس ای کے چیئرمین دلشان وراسی کارا، اور سیکیورٹیز...
    بیجنگ:چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا ہےکہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کا ایسٹرن تھیٹر منگل کے روز سے آرمی، بحریہ ، فضائیہ اور راکٹ فورس پر مشتمل افواج کو منظم کر کے ہوائی جہازوں اور بحری جہازوں کو مختلف سمت سے جزیرہ تائیوان کےقریب لا رہا ہے، تاکہ بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنڑول حاصل کرنے ، سمندر اور زمین سے حملہ کرنے اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے سمیت دیگر پروگراموں کی مشق کی جائے اور تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ تائیوان کی علیحدگی پسندی کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ اور موثر...
    لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک  کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں...
    ایس آئی ایف سی کے مثبت کردار کے کے باعث برآمدات میں اضافہ اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات کو فروغ حاصل ہوا ہے، برآمدات 28 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات میں 179 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے برآمدی ترقی ویژن کے مطابق پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار ہے۔ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق معروف کمپنی ہونڈا نے 40 ہونڈا سٹی گاڑیوں کی پہلی کھیپ جاپان برآمد کی ہے۔ ...
    وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش، ملائیشیا، میانمار کے رہنماؤں جبکہ بحرین کے بادشاہ، ترکمانستان ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے صدورسے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اپریل میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ ڈھاکہ کا ذکر کرتے ہوئے تجارتی وفد کی شمولیت کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی، اور...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور  سرحد پر تعینات افسروں اور  جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
    تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ر کیا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اور اگر امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل کرتا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بمباری کی جائے گی تو امریکا کو ایک سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے۔ وہ ہم پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو ہمیں بہت زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر وہ کوئی شرارت کرتے ہیں تو وہ یقیناً ایک مضبوط جوابی ضرب کا سامنا کریں گے۔ اور اگر وہ ماضی کے برسوں کی طرح ملک میں فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں،...
    اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تشدد، تشدد سے آتا ہے جب کہ امن، امن کے ذریعے ہی قائم ہوتا ہے۔ امریکہ اپنے اقدامات کے اثرات اور نتائج دیکھ کر فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے معاندانہ اور دھمکی آمیز خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر بمباری کی دھمکی دی جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے ایران پر بمباری کی کھلی دھمکی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکی اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظاتی نظام...
    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے فارما انڈسٹری میں ڈیریگولیشن پالیسی کا نفاذ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ فارماسیوٹیکل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے اس اہم شعبے کا منافع 210 فیصد اضافے کے ساتھ 13.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ڈی ریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد فارما سیکٹر کی 3 اہم کمپنیوں کے منافع میں 44 فیصد سے لے کر 339 فیصد تک زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2024 میں فارما سیکٹر کی مجموعی آمدن 21.1 فیصد اضافے سے 196.8 ارب روپے ہو گئی۔ ڈی ریگولیشن سے ادویات کی دستیابی بہتر، پیناڈول سمیت اہم ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی فارما...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سالانہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1297 ارب سے کم کرکے 1233 ارب روپے کر دیا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے ٹیکس وصولیاں 1233 ارب روپے کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، ٹیکس وصولی میں کمی آئی ایم ایف سے معاہدے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپےکم ہوئی، مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220...
    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران...
    اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ ہم رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے، تمام کارکنوں، ساتھیوں، الیکٹبلز اور پارٹی ذمہ داران سے اپیل کروں گا کہ اس عید کو سادگی سے منائیں۔ ایمل...
    معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نمائندہ ایجنسی آئی سی اے (انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے سربراہ مغیز احمد شیخ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں۔ کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا، اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔ اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی ای سی بی نے رجسٹریشن معطل کردی ذرائع کے مطابق...
    ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو  وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت  ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی،...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کامیابی سے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں...
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی “ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
    بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی  بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف اور درج مقدمات کے خاتمے کے لیے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز بی این پی مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو خضدار، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ اور مستونگ سے ہوتے ہوئے لکپاس کے مقام تک پہنچ چکا ہے۔ بی این پی مینگل ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن قافلہ رواں دواں رہا تاہم لکپاس کے...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے...
    اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پا کستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ ، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف)  پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔  جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسی لیٹی پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام میں 7 ارب...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حالیہ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج...
    اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حالیہ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج...
    ویب ڈیسک : بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)  کا لانگ مارچ پارٹی کے سربراہ اخترمینگل کی قیادت میں مستونگ پہنچ گیا۔ سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا جو کوئٹہ کی جانب رواں دواں ہے۔لانگ مارچ مستونگ پہنچ گیا۔ اس حوالے سے اختر مینگل کا کہنا تھاکہ رکاوٹوں کو عبور کرکے منزل پر پہنچ کر دھرنا دینگے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے لانگ مارچ میں شرکت کریں، پرامن احتجاج کو حکومت سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا، ریلیاں اور مظاہرے کوئی شوق سے نہیں کرتا، مجبور ہوکریہ راستہ اختیار کیا جاتا ہے، پرامن طورپرلانگ مارچ کررہےپیں،رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں یہ نامناسب عمل ہے۔ ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے گزشتہ سال لاطینی امریکہ اور غرب الہند کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا جہاں گلیشیئر ختم ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں شدید طوفان آ رہے ہیں اور خشک سالی و تباہ کن سیلاب زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔عالمی ادارہ موسمیات (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ 2024 میں چلی کے سلسلہ کوہ اینڈیز سے لے کر برازیل میں ایمازون تک اور گنجان شہروں سے ساحلی علاقوں تک موسمیاتی مسائل نے لوگوں، معیشتوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔ Tweet URL 'لاطینی امریکہ اور غرب الہند میں موسمیاتی صورتحال' کے عنوان سے شائع ہونے والی اس...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے...
    رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ (سب نیوز)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقوی اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین...
    کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ و غیر قانونی اسلحے کیس کی سماعت ہوئی۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو نامزد کردیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے.ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا. اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے اجازت طلب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفی کمال نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی کارکردگی اور حالیہ ترقیاتی اقدامات کا جامع جائزہ لینے کی غرض سے ادارے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے وزیر صحت کو کونسل کی اپریل 2023 میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی نمایاں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت کے دورے میں پاکستان میں طبی اور ڈینٹل کی تعلیم میں بہتری کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ زیر تعلیم اور فارغ التحصیل طلبہ کے نصاب کو جدید...
    کراچی: سہراب گوٹھ گبول چوک کے قریب سحری کے وقت دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔ ایکسپریس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے  لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت محمد عمید ولد سیتول خان کے نام سے کی گئی، مقتول جمالی گوٹھ انڈس...
    ہائی نان میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بوآؤ،ہائی نان (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 کا آغاز ہوگیا۔ چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ جمعرات کے روز افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔2001 میں قائم ہونے والا بی ایف اے ایک غیر سرکاری اور غیر نفع بخش بین الاقوامی ادارہ ہے جو علاقائی اقتصادی انضمام کے فروغ اور ایشیائی ممالک کو ان کے ترقیاتی اہداف کے قریب لانے میں پرعزم ہے۔ 25 سے 28 مارچ تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کا موضوع ’’بدلتی دنیا میں ایشیا، ایک مشترکہ مستقبل...
    —فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمدانسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔ مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی کارروائی کی جس میں 2 خوارج مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے...