2025-07-25@23:53:42 GMT
تلاش کی گنتی: 4679

«اور کراچی»:

(نئی خبر)
    ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، مسلح ڈکیتیوں اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت ایک غیر محفوظ، خوفزدہ اور قانون سے ماوراء شہر بن چکا ہے جہاں عام شہری کی جان و مال کسی بھی وقت خطرے میں ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں جرائم کا مکمل راج ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صرف جون 2025ء میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5000 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 3883 موٹرسائیکلیں، 138 گاڑیاں اور 1436 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے جبکہ...
    —فائل فوٹو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے حالیہ اجلاس میں 33 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 64 طلباء و طالبات کو ایم فل جبکہ 1 طالبعلم کو ایل ایل ایم اور 11 طلباء و طالبات کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں اسماء بتول (حیاتی کیمیا)، عائشہ صدیقی (بائیو ٹیکنالوجی)، ہما اکرم، مرزا کاشف بیگ، محمد سید الحق، محمد آصف، سحرش ہما (بزنس ایڈمنسٹریشن)، سندھیا کماری، بی بی زرینہ(کیمسٹری ایچ ای جے)، محمد حسن...
    کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان...
    کراچی کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیلاش کی لاہور میں تدفین کردی گئی ہے۔ میت کو اداکارہ کے لواحقین آج کراچی سے لاہور منتقل کر کے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی۔ حمیرا اصغر کی لاش ان کے خاندان نے وصول کی تاہم اسے گھر کے بجائے سیدھے قبرستان لے جایا گیا جہاں نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا۔ انہوں نے میت نہ لینے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا...
      مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق: مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔ ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن: کراچی ڈویژن: 14.75...
    کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ گھر والوں کو ان کے گھر کا پتا معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی اور ہمارا حمیرا کے ساتھ فون پر رابطہ ہوتا تھا لیکن ہمیں کراچی میں ان کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ وہ 2018 میں کراچی چلی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟ حمیرا اصغر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیے گئے وسیع اختیارات کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ تاجروں اور صنعتکاروں نے 19 جولائی کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر متنازع قوانین واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد ایف بی آر کے متنازع قوانین 37(A) اور 37(B) کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین کاروباری طبقے کے لیے خوف اور غیر یقینی کی فضا پیدا کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر اہم شہر کراچی تیزی سے آبادی کے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور ہر سال اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہورہا ہے، یہ اضافہ صرف شرحِ پیدائش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر ہجرت بھی اس کی اہم وجہ ہے۔روزگار، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی تلاش میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں افراد کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تقریباً 50 ہزار متاثرین نے اس شہر کو اپنا مسکن بنایا۔ ماہرین خدشہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ، تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کیلیے گورنر سندھ میدان میں آئے اور واضح کیا کہ میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر علی کا بھی بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس...
    آبادی میں یہ بے تحاشا اضافہ صحت، تعلیم، پانی، صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے بنیادی شعبوں پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے جس کے پیشِ نظر بجلی چوری، پانی کی قلت اور ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر معاشی حب کراچی کی آبادی اب 2 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں ہر سال 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، یہ اضافہ صرف پیدائش سے نہیں بلکہ ملک کے دیگر علاقوں سے ہجرت کی ایک بڑی لہر کی وجہ سے بھی ہے۔ کراچی میں بڑھتی آبادی نا صرف پانی جیسی بنیادی زندگی کی ضرورت کی فراہمی میں مسائل پیدا کر رہی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ کی...
    نجی ایئرلائن ایئرسیال کا مسافر لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کی پرواز کی بجائے جدہ کی پرواز میں بیٹھ گیا اور سعودی عرب پہنچ گیا۔ مسافر نے دو گھنٹے سفر کے بعد ایئر ہوسٹس سے پوچھا کہ کراچی کب آئے گا، تب عملے کو علم ہوا کہ کراچی کا مسافر جدہ کی پرواز میں بیٹھا ہے۔ایئرلائن کے عملے کے علاوہ ایف آئی اے امیگریشن کو بھی ڈومیسٹک مسافر کے انٹرنیشنل فلائٹ میں بیٹھ جانے کا علم نہیں ہوا۔ایئرلائن کے عملے نے مسافر کے بورڈنگ کارڈ پر فلائٹ کا سیکٹر نہیں دیکھا صرف سیٹ نمبر دیکھ کر نشست پر بیٹھا دیا۔ مسافر کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر سعودی ایمیگریشن حکام نے کچھ دیر حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔...
    کراچی: شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کلفٹن میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب پھوار ہوئی۔ آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل فعال رہ سکتی ہیں۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 13 جولائی تک جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز اور جامشورو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 13 جولائی سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں بارش متوقع ہے۔اس سسٹم کے تحت کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی 15 سے 17 جولائی کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہرقاند میں مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے بعد سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ  کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی. مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی. ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے...
    کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ  18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ...
    — فائل فوٹو  کراچی میں آج بھی صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان کراچی میں آج بھی صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت...
    نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
    بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔ایس ایس پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد عام خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے۔قرآن کی دعوت میںموجودہ دور کے مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے۔انسٹیٹیوٹ کو معاشرے میں متعارف کرانا اور بہترین ماحول میں قرآن کے ذریعے تربیت کرنا ہمارا مشن ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ و تربیت یافتہ افراد کی زیر نگرانی قرآن انسٹیٹیوٹ معاشرے کے لیے صالح افراد کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔یہ ایسا علمی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے خصوصی کورسز اور سمر کیمپ بھی تمام کیمپسز میں جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے گنجان آباد علاقے سیکٹر 5-B/3 میں سیوریج مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کرلی، علاقے کی گلیاں اور سڑکیں بدبو دار پانی سے بھر گئیں، جس کے باعث مکین شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے شکایات موضول ہونے کے بعد چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ متاثرہ علاقے کے ہنگامی دورے کے دوران برساتی نالے اور مین ہولز کی ابتر حالت کا جائزہ لیا اور فوری صفائی اور نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ درحقیقت یہ ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے، مگر اس محکمہ کی مجرمانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے نوجوانوں میں ای سگریٹ کے استعمال کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیاہے۔خواتین ،مردوں ،کم عمر بچے اور بچیاں میں بھی ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے، نوجوانوں میں یہ لت تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی میں یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں جس میں گلشن اقبال،ملیر کینٹ،ماڈل کالونی،کلفٹن،گلستان جوہر منورچورنگی،اورنگی ٹائون سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں ویپ کیفے،ویپ لیب،ویپنگ کلب اور ویپ پوائنٹ کے ناموں سے دوکانیں موجود ہیں جہاںباآسانی اس کی خرید و فروخت جاری ہے۔کراچی میں ای سگریٹ کا استعمال40 فیصد تک ہوگیا ہے۔ کراچی میں نوجوانوں کی اکثریت ای سگریٹ کی لت میں مبتلا ہونے لگی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
    —علامتی تصویر دنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی مسافر ملک شاہ زین نے بتایا ہے کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا، 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا جس کے لیے نجی ایئر لائن پرواز سے ٹکٹ حاصل کیا۔مسافر کے مطابق وہ علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچا، بورڈنگ پاس لیا، بس کے ذریعے میدان میں کھڑے جہاز میں سوار ہونے کے لیے پہنچا، جہاں ایئر لائن کے 2 جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونے کی وجہ سے دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تاجر دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون -AA37  اور 37 B کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو مزید...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
    کراچی: پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل ہوگیا۔ ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن جمعرات کو مکمل ہوگیا۔ پی آئی اے کی آخری بعد از حج پروازجمعرات کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی، پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی ائی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔  حج آپریشن کے لئے پی...
    کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے سے کیے گئے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی نے کہا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور چیمبر، سیالکوٹ چیمبر، فیصل آباد چیمبر، کوئٹہ چیمبر، راولپنڈی چیمبر اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔ صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ 19جولائی کو پرامن ہڑتال کی جائے گی، ایک روزہ پر امن ہڑتال کے بعد مرحلہ وار ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے...
    لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کراچی پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ مرحومہ ہمشیرہ کی میت وصول کر کے اسے آبائی شہر منتقل کر سکیں۔ ڈی آئی جی جنوبی کراچی سید اسد رضا کے مطابق، نوید اصغر نے کراچی پہنچ کر ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی اور تھانہ گزری کے ایس ایچ او فاروق احمد سنجرانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بہن کی میت کو لاہور لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اسے وہیں سپرد خاک کیا جا سکے، ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ پولیس میت کو بھائی کے حوالے کر دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: شہرت کی دھند میں چھپی لاش،’ 9 ماہ تک کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی میں نوجوانوں  میں ای سگریٹ کے استعمال کے رحجان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیاہے۔خواتین ،مردوں ،کم عمر بچے اور بچیاں میں بھی ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ نوجوانوں میں یہ لت تیزی سے پھیل رہی ہے اور کراچی میں یہ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے شہر کے مختلف علاقوں جس میں گلشن اقبال،ملیر کینٹ،ملیر ماڈل کالونی،کلفٹن،گلستان جوہر منورچورنگی،اورنگی ٹاﺅن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں میں ویپ کیفے،ویپ لیب،ویپنگ کلب اور ویپ پوائنٹ کے نام سے دوکانیں موجود ہیں جہاںباآسانی اس کی خرید و فروخت جاری ہے۔ای سیگریٹ کے استعمال کا براہ ر است اثر پھیپھڑوں پر پڑ رہاہے۔کراچی میں ای سگریٹ کا استعمال30 فیصد تک ہوگیا ہے۔...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی نے پولیس افسران سے ملاقات کی، بھائی اور بہنوئی نے ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اداکارہ حمیر اصغر کی لاش وصول کرنے کے لیے تھانے سے باضابطہ لیٹر کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے۔ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ملنے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش کے معاملے پر...
    واقعے کے وقت علاقہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث جبران علاقے کے ایک برف فروش کے ہمراہ اپنے گھر مکان نمبر 204 کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو ملزمان آئے اور جبران اور برف فروش سے لوٹ مار شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی۔ مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا، حراست میں لیے گئے افسران میں ڈائریکٹر لائسنز سیل عرفان نقوی، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاری عاصم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر، جہنگی خان بلڈنگ، انسپیکٹر ذوالفقار شاہ اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر آصف رضوی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر میں پولیس نے چھاپہ مار کر 5 ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کو حراست میں لے لیا، پولیس کے چھاپے کے دوران وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی،مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹائون کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات...
    کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے...
    — فائل فوٹو کراچی میں آج بھی صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکانکراچی میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایس ایس پی ساو?تھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ایس ایس پی ساو¿تھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ...
    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے۔ قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے جڑے حادثات میں مجموعی طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے حالیہ پریس بریفنگ میں بڑے فخر سے کہا کہ ’’ٹریفک جرمانے اتنے زیادہ ہونے چاہئیں کہ دوبارہ خلاف ورزی کا سوچا بھی نہ جائے‘‘ اور ساتھ بتایا کہ نیا قانون عدم ادائیگی کی صورت میں 21 روز بعد جرمانے کو دوگنا، 90 دن بعد ڈرائیونگ لائسنس منسوخ اور 180 دن بعد شناختی کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان سن کر پہلا سوال یہی بنتا ہے کہ سزا کا یہ کوڑا صرف عام شہریوں کی پیٹھ پر کیوں؟ خود پولیس کی صفوں میں چھپی وہی رشوت خور ’’کالی بھیڑیں‘‘ کن قوانین کے خوف سے کانپتی ہیں؟یہاں محکمہ پولیس میں رشوتوں کی بات کی جائے تو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں آج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹائون چیئر مینوں کے ایک وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکرٹریٹ تغلق ہائوس میں ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی میں ایس بی سی اے اور حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات ، لیاری میں منہدم شدہ عمارت سمیت بڑی تعداد میں مخدوش عمارتوں ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی و عوامی مسائل اور سالانہ ترقیاتی اسکیموں میں ٹائون اور یوسی چیئر مینوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) بیڈ گورننس کا شاہکار سندھ حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے بعد موٹرسائیکلوں پر اجرک کے نشان والی نئی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد شہریوں نے موٹرسائیکلوں کا استعمال کم کردیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر جرمانے پر اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے دیے گئے احکامات واپس نہیں لیے گئے تو اس سے شہری اشتعال میں آسکتے ہیں اور یہ حکومت کے لیے اہم سیاسی مسئلہ بن کر سامنے آسکتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر جاوید عبداللہ سید نوید احمد اور جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے چیف جسٹس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی اجرک والی نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کے نام پر کراچی کے شہریوں اور تاجروں سے 8 ارب روپے کی سرکاری ڈکیتی کا نوٹس لیں اور اس کی اڑ میں پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار سے کراچی کے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو حکمرانوں نے سونے کی چڑیا سمجھ لیا ہے اور انہیں پانی بجلی گیس ٹرانسپورٹ پختہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی اور وڈیرانہ ذہنیت میں کراچی سمیت پورے صوبے میں کرپشن کا سسٹم چل رہا ہے اوربربادی کا سفر جاری ہے ،ایس بی سی اے سمیت ہر ادارہ رشوت اور نااہلی کا گڑھ بنا ہوا ہے ،کراچی میں اس وقت 588 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں۔گزشتہ 5سال میں تعمیر شدہ ایک لاکھ عمارتوں میں سے 85فیصد عمارتیں منظوری کے بغیر تعمیر کی گئیں ،40اور 60گز کی کئی کئی منزلہ عمارتیں بن گئیں ہیں ،حکومتی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل عہدیداران کا ایک اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ زونل عہدیداران اور ریجن کے عہدیداران جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، کوارڈینیٹر اعظم خان، صدر زون 1 اجمل نصیب، صدر زون 2 جمیل احمد، صدر زون 3 محمد رئیس، نائب صدر زون 4 سید محمد عاصم ، سیکریٹری زون 5 محمد سعید جبار، صدر زون 6 ضیاء احمد صدیقی، صدر زون 7 مظہر علی اعوان ، زون 1 کے سیکریٹری عارف وحید، زون 2 کے سیکریٹری نصرت اللہ، زون 4کے ٹریڑرار نوشاد احمد خان اور ممبر ٹورنامنٹ کمیٹی ظفر احمد نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں “لیاری متاثرین سیل” قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ سیل لیاری میں گرنے والی اور خالی ہونے والی عمارتوں سے متاثرہ خاندانوں کی فوری معاونت اور ان کے مسائل کے حل کیلیے کام کرے گا۔ ’’لیاری متاثرین سیل‘‘ متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ کرکے متاثرہ خاندانو ں کی مدد اور ان کی شکایات ان تک پہنچائے گا۔ متاثرین کیلیے ہیلپ لائنز 1366 اور 021-99204748 قائم کر دی گئی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ لیاری کے متاثرین کی داد رسی ہماری اولین ترجیح ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 22 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں قتل، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، اور گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث افراد شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں ایک مغویہ کو بازیاب بھی کرایا گیا اور چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اتحاد ٹاؤن اور SSOIU تفتیشی ٹیموں نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان، نسیم ولد محمد زمان اور محمد عمر ولد محمد فاروق کو گرفتار کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) بیڈ گورننس کا شاہکار سندھ حکومت کے غیر منطقی فیصلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے بعد موٹرسائیکلوں پر اجرک کے نشان والی نئی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد شہریوں نے موٹرسائیکلوں کا استعمال کم کردیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر جرمانے پر اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے دیے گئے احکامات واپس نہیں لیے گئے تو اس سے شہری اشتعال میں آسکتے ہیں اور یہ حکومت کے لیے اہم سیاسی مسئلہ بن کر سامنے آسکتا ہے۔اس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2025ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا ملکی امیج تباہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اس موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی...
    سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سینئر صحافی، کئی کتابوں کی مصنفہ اور سیکڑوں صحافیوں کی استاد زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کر گئیں۔زبیدہ مصطفیٰ کی عمر 84 برس تھی، وہ چند ماہ سے علیل تھیں، انہوں نے زندگی میں تعلیم اور خواتین کے حقوق پر خاص طور پر کام کیا۔سینئر خاتون صحافی 50 برس سے زائد عرصہ شعبۂ صحافت سے وابستہ رہیں، وہ اپنی زندگی میں کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں جبکہ انہوں نے 8 کتابیں بھی تحریر کیں۔ زبیدہ مصطفیٰ نے بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر سیکڑوں کالم تحریر کیے، وہ انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکی تھیں۔کراچی پریس کلب...
    کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے وفد نے وزیر بلدیات سعید غنی سے سندھ سیکریٹریٹ تغلق ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں کراچی کے اہم شہری مسائل خصوصاً غیر قانونی تعمیرات، مخدوش عمارتیں، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے کراچی میں ایس بی سی اے کی مبینہ ملی بھگت سے جاری غیر قانونی تعمیرات، لیاری میں منہدم عمارت کے سانحے، شہر میں موجود 588 مخدوش عمارتوں، اور شہری انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی کے تناظر میں سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے زور دیا کہ ان عمارتوں میں رہائش...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے حکام سے رابطہ کر کے میت کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے، اسی باعث ابتدا میں میت وصول کرنے سے انکار کیا گیا، تاہم اب وہ راضی ہو چکے ہیں اور جلد کراچی آ کر میت وصول کریں گے۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ کے اہلِ خانہ نے میت لینے سے انکار کر...
    —فائل فوٹو سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ اور فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول، حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان، اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری اور کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہمی اورگاڑیوں پر لگی رجسٹریشن نمبر کی تختیاں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔شہرقائد میں سماجی کارکن اور کراچی نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم...
    کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔ کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس...
    سعید غنی—فائل فوٹو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی سے جماعتِ اسلامی کے بلدیاتی وفد نے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔جماعتِ اسلامی کے وفد کی قیادت بلدیہ کراچی میں قائدِ حزبِ اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ نے کی ہے۔ملاقات میں جماعتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن چیئرمین بھی شریک تھے، وفد نے کراچی کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی کے ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو فنڈز کی بروقت فراہمی کا معاملہ ملاقات میں اٹھایا گیا۔جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو مناسب فنڈز کی بروقت فراہمی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ بلدیات سے ملاقات میں...
    لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
    کراچی نوجوانان پارٹی کے چیئرمین فیضان حسین نے ایکسائز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ شہر میں تو ایسی نمبر پلیٹ فروخت ہو رہی ہیں اور وہاں پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے...
    کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جبکہ فیضان حسین کو فی الفور...
    کراچی: تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پراہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد تاج کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ ملزم کے حوالے سے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مارکیٹ میں تمام رجسٹرڈ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں منیوفیکچرر حضرات اور امپورٹرز...
    مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لیاری کے یو سی چیئرمین اور واٹر کارپوریشن افسران نے شرکت کی، لیاری کے یو سی چیئرمینز نے میئر کراچی کو پانی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شہر میں بلا تفریق پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور غیر قانونی کنکشنز کا بھی خاتمہ کیا جا رہا ہے، حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال ڈالی جا رہی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئی کینال کا افتتاح...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد شہر میں مخدوش عمارتوں کے سروے کا کام جاری ہے۔ کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے۔  دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16 ،لوئر گزری میں 7، چودھری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک  جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں بھی 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔  سی بی سی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران یہ عمارتیں جانوں اور املاک کے لیےخطرہ بن سکتی ہیں، مالکان اور کرایہ داروں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایت...
    —فائل فوٹو کراچی میں کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مخدوش عمارتوں کے سروے کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں سی بی سی نے 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی ہے، دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7 عمارتیں مخدوش قراردی گئی ہیں۔سی بی سی کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5 اور پنجاب کالونی میں 14 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانجن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ اس کے علاوہ پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر شوہر اور دیور نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا، نور عائشہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی، نور عائشہ کی سات سال قبل ایوب سے شادی ہوئی تھی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے اس کے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلانے کا الزام...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں سفاک شوہرنے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی کو تیزاب پلاکرقتل کردیا، مقتولہ خاتون 2 بیٹیوں کی ماں تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر8 بی آللہ آباد کالونی میں سفاک شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ نورعائشہ نامی خاتون کوتشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون دوران علاج دم توڑگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ 4 جولائی کی صبح پیش آیا تھا، پولیس نے مقتولہ خاتون کے والد علی اکبرکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے گزشتہ روز ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی جس کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا لیکن اداکارہ کے والد نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ حمیرا اصغر کی وفات کے بعد ان کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کیرئیر اور والدین سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی شہر میں رہتی ہوں اور والدین سے مہینہ مہینہ ملنے نہیں جاتی لیکن پھر بھی ان کو پتہ ہوتا ہے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے  پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے...
    کراچی(شوبز رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا جبکہ والد نے ماڈل کی میت لینے سے انکار کر دیا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ ورثاء نے بھی لاش دیکھنے کراچی جانے سے انکار کردیا پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کر رکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔ واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا...
    اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آںے سے انکار کر دیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کاکہنا ہےکہ اداکارہ کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں تاہم انہوں نےدوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے حمیرا کی لاش اس وقت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ اداکارہ کے گھر والے آجائیں تاکہ کارروائی کو آگے بڑھائیں۔...
    کراچی: مون سون میں پرندوں کی ہوائی اڈے پربہتات کے سبب طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے ۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کراچی) پر طیاروں کے لیے پرندے ایک بار پھر خطرہ بن گئے ۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کپتانوں کو باضابطہ طور پر خبردار کردیا  ہے۔ مون سون سیزن میں پرندوں اور حشرات الارض کی کراچی ائیرپورٹ اور اطراف میں بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جس کے بعد طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے تمام پائلٹس کو دوران لینڈنگ اور ٹیک آف سخت احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نیا نوٹم جاری  کیا ہے۔ واضح رہے کہ پرندے طیاروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک بار پھر شدید ماحولیاتی خطرے کی زد میں آ گیا ہے، جہاں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی پرندوں کی غیر معمولی تعداد نے پروازوں کے محفوظ آپریشن کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔اس غیر متوقع صورتحال کے باعث ایوی ایشن حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے تمام فضائی کمپنیوں کے پائلٹس کو ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اور مکمل احتیاط کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی آمد کے ساتھ ہی کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پرندوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بارش...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ہر گھرانے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس کم از کم مہران گاڑی تو ہو تاکہ کبھی فیملی کے ساتھ نکلنا ہو تو آسانی سے سفر کیا جا سکے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک عام پاکستانی کے لیے اس مہنگائی میں گاڑی خریدنا نا ممکن نظر آتا ہے۔ گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔ کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے۔ اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ...
    لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی رضوان رضی نے کہا ہے کہ "پنجاب کا امپورٹر پہلے افغانیوں کی سمگلنگ کے نتیجے میں پستا تھا اور اب کراچی کی مناپلی کی شکل میں پسے گا، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا "۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ایف بی آر کے  چیئرمین نے اپنے ابتدائی ناکام منصوبے کی کامیاب بریفنگ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی جس سے پورے ملک کے درآمد کنندگان پر ایک عذاب ٹوٹ پڑا ہے، اے آئی کی غلطی دور کروانے کے لئے ہر امپورٹر کو کراچی جانا پڑے گا اور یوں پورے ملک کا ڈیڑھ سو فیصد کراچی دیتا ہے کی بکواس اور مزید مضبوط ہو گی...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق شہر کے 9 ٹاؤنز میں واقع 59 عمارتوں کو بوسیدہ اور ناقابلِ رہائش قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان 59 میں سے سب سے زیادہ 33 عمارتیں داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں، جن میں سے 26 عمارتیں نجی ملکیت میں ہیں۔ فہرست میں شامل عمارتوں میں 46 رہائشی جبکہ 12 کمرشل نوعیت کی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22 عمارتیں ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں رہی۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 44 عمارتوں میں تاحال لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے دو نوٹسز...
    مقررین نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے نویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق آرٹس کونسل سے پریس کلب تک ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی جبکہ حریت رہنمائوں ایڈوکیٹ...
    کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں مون سون سیزن میں پرندوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئر لائنز کو خبردار کردیا۔ جاری نوٹم میں پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
    کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی.  واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے.  واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
    کراچی: ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین نمبر 5 میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی جو تقریباً 20 سے 25 دن پرانی تھی، خاتون کی شناخت 35 سالہ حمیرا اصغر علی کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شوبز تھا اور وہ مذکورہ فلیٹ میں اکیلی ہی رہائش پذیر تھی۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر علی مذکورہ فلیٹ میں 2018 سے کرایے پر رہائش پذیر...
    نومبر میں ہونے والی یومِ اقبال کی تقریب میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو کواگر دفتری اور عدالتی زبان نہ بنایا گیا تو اس کا زندہ رہنا مشکل ہوگا اور نئی نسل کا، جو نہ اردو پڑھ سکتی ہے اور نہ لکھ سکتی ہے، اپنے دین اور وطن کے ساتھ تعلّق کمزور ہوتے ہوئے ٹوٹ جائے گا،اس ضمن میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔ اپریل کی تقریب میں بھی محترم مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور راقم نے اردو کو زندہ رکھنے کی اہمیّت کو اُجاگر کیا اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ راقم نے اس بات پر زور دیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)یسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا ماسٹر پلان بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں مریم نواز طرز کی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کریں، سندھ حکومت کی جانب سے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کو مسترد اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ کراچی شہر میں 700 مخدوش اور لاکھوں غیرقانونی اور ناقص میٹریل سے تعمیر کی گئی عمارتیں شہریوں کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈال رہی ہیں،گزشتہ 5 سال میں غیرقانونی طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی بھر میں حلقہ جاتی سطح پر نئی تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس126 ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے لیے محمد حسن خان کو صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ اہم فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت اور چیئرمین بلاول زرداری کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پارٹی کی تنظیم نو اور ازسر نو فعال کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد کراچی میں نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔محمد حسن خان کیمبرج سے تعلیم یافتہ، معروف ماہر ریاضی اور تعلیم کے شعبے کی ممتاز شخصیت ہیں۔ وہ ہیپی پیلس گروپ آف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن سات ہزار روڈ اور برساتی نالے خستہ حالی کا شکار۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-G میں واقع سات ہزار روڈ اور اس سے متصل برساتی نالے کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچے اور شہریوں سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرXEN بی اینڈ آر اشتیاق حْسین،افسران فیصل صغیر،ساجد صدیقی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے سات ہزار روڈ اور برساتی نالے پر پْلیا کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار روڈ کی حالت اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کی جانب سے سالانہ اہتمام حلیم کا انعقاد مقامی بینکوئٹ میں کیا گیا۔صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ اہتمام حلیم میں شہر کی معروف سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ معزز مہمانوں کو کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصر اللہ چوہدری،سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی،اہتمام حلیم انتظامی کمیٹی کے انچارج و خزانچی زین علی اور دیگر اراکین نے خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پرکے یوجے کے منتخب اراکین جس میں محمد فاروق سمیع، منصور احمد، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اظفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، عارف حبیب، عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ اورعطاالرحمن بھی مو جود تھے۔مہمانوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے اوربحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کامطالبہ ۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے...
    سیکیورٹی اداروں نے عاشورہ کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔اورنگی ٹاؤن اور لیاری سے سیکیورٹی اداروں نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5واں فرار ہوگیا ہے، جو چاروں ملزمان کا ہینڈلر تھا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عاشورہ کے جلوس میں شامل ہونا تھا، فرار ہونے والے ملزم کے پاس ڈرون، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کافی عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر اور سلیپر سیل تھے، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی کئی دن پرانی لاش ملی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہو سکے گی۔   پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز چھ کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اداکارہ کی لاش ملی جس کو قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاش دیکھ کر اُن کا اندازہ ہے کہ خاتون کی موت کو کئی روز گزر چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاش عمارت کے چوتھے فلور پر واقع فلیٹ سے ملی ہے۔ متوفیہ حمیرا اصغر علی کا...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ غیر معیاری بلڈنگیں کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں، جو ناقص میٹریل سے تیار کی جاتی ہیں، خدا نخواستہ اگر شہر میں زلزلہ آئے گا تو یہ عمارتیں ڈھیر ہو جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی۔ کراچی میں چیئرمین آباد حسن بخشی نے سینئر وائس چیئرمین سید افضل ندیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء سے 2025ء تک عمارتیں گرنے کے 12 واقعات ہوئے، جس میں 150 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 2 قسم کی عمارتیں گریں، جو مخدوش...