2025-09-18@02:10:42 GMT
تلاش کی گنتی: 169

«ثناء یوسف کے»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائعپاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ...
    ہم نے دشمن کے 25 ڈرونز مار گرائے، میوزیم میں رکھیں گے: عطاء اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم ہو چکی ہے اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، مگر پاکستان کے دفاعی نظام اور بہادر شاہینوں نے بھارت کے غرور کو خاک میں...
    امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا جرم بن گیا، کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلیے احتجاج کرنے پر پولیس نے درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا۔ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں جاری مظاہروں نے اس وقت نیا رخ اختیار کرلیا، جب درجنوں طلباء نے مرکزی لائبریری کے ایک حصے پر قبضہ کیا، پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے 50 طلباء کو گرفتار کرلیا، جن کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی ہتھکڑیاں تھیں۔ یہ مظاہرہ اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف یونیورسٹی کی تاریخ کے بڑے احتجاجوں میں شمار کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے لائبریری کی دوسری منزل پر واقع ریڈنگ روم کو ’آزادی زون‘ قرار دیتے ہوئے بینرز...
    لاہور‘ بہاولپور‘ مریدکے‘ نکیال‘ الہٰ آباد‘ فیروزوالہ  (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرید کے مسجد پر انڈین جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سمندری کے شہری کا جسد خاکی سمندری پہنچ گیا۔کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل...
    اسلام آباد: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات...
    اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے بعض اہم دستوری نکات کی وضاحت کی اور صوبائی صدر کی فعالیت پر تحسین پیش کی۔
    طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے مارچ کا اہتمام کیا، اس دوران 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گيا ہے، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر آئے، بتایا جائے انہیں کس نے تل ابیب بھیجا تھا؟انکا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‎پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ‎پیپلز پارٹی وفاق...
    سٹی 42 : وزیراعظم  کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ‎اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔   رانا ثنا اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‎‎قائد محمد نواز شریف  وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‎اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ‎پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔  ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، یورپی ملک نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران کیا گیا،جہاں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اسکالر شپ کا مقصد ہونہار پاکستانی طلباء کی مدد کرنا ہے اور ہنگری کے جاری تعلیمی تبادلہ پروگرام کا حصہ ہیں۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے پہلے ہی 1,700 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔ عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں...
    طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی اور طلباء کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے جامعہ تک سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر دھرنا دیدیا۔ سکردو میں ترابی چوک پر بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر یونیورسٹی تک روڈ کو جنگی بنیادوں پر میٹل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترابی چوک پر طلباء کے احتجاج میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما شیخ احمد ترابی، وزیر الیاس اور پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر اقبال نے بھی شرکت کی...
    اسلام ٹائمز: امریکہ میں صیہونی لابیوں کے اثر و رسوخ اور وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کی صیہونی حکومت کیساتھ ملی بھگت کے پیش نظر فلسطین کے مظلوموں اور غزہ کے باشندوں کی حمایت کو ناقابل معافی جرم سمجھا جاتا ہے اور اسکے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں فلسطینی حامیوں کیخلاف مظالم میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے ایجنڈے میں طلباء کی گرفتاریوں اور انخلاء کیساتھ ساتھ ان یونیورسٹیوں کو فنڈز کی بندش بھی شامل ہے، جہاں صیہونی مخالف احتجاج ہوئے ہیں۔ اسکے باوجود امریکہ میں فلسطینیوں، خاص طور پر غزہ کے باشندوں کی حمایت اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کیلئے مظاہرے جاری ہیں، جسکی...
    سٹی42: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشنکرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی قابضین کو ہاسٹلز سے نکال دیا ۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق آپریشن وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بلا امتیاز کیا گیا، جس سے ہاسٹلز میں 600 طلباء کے لیے نئی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے محروم مارننگ کے 300 طلباء کو فوری طور پر الاٹمنٹ دی جا چکی ہے جبکہ مزید 300 طلباء کو بھی جلد ہاسٹل دیے جائیں گے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح آپریشن کے دوران بعض کمروں سے شراب اور آئس جیسی...
    وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی، وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلیمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات...
    دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، او آئی سی اسرائیل کے ظالمانہ، غاصبانہ اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرے، اُمت مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں سانحہ نشتر پارک اور فلسطین کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، 11 اپریل 2006ء میں عیدمیلاد النبی (ص) کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت 63 علماء و مشائخ کو شہید کردیا گیا تھا، جس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد عباس قادری، مرکزی رہنماؤں افتخار احمد...
    ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
    اپنے بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ جیالوں کو لوگوں کے طعنے سننے پڑ رہے ہیں، یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزراء کرپشن میں ملوث اور جیالے و پارٹی رہنماء مایوسی کا شکار ہیں۔ جیالوں کے کام تو نہیں ہو رہے ہیں الٹا انہیں عوام کے طعنے سننے کو مل رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی...
    اسلام ٹائمز: کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم عالمی یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بعد نماز جمعہ تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکردو میں جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ سندوس میں ادا کی گئی، جس کے بعد القدس ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء چوک پہنچی،...
    حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن اسرائیل خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی مجاہدین کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع سکھر کے زیر اہتمام حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں و علماء کرام سمیت بزرگوں، خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ ریلی کی...
    حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن اسرائیل خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی مجاہدین کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ القدس کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں و علماء کرام سمیت بزرگوں، خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ ریلی کی قیادت چوہدری اظہر حسنین،...
    سکھر پریس کلب پر اپنے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کی سرپرستی کرنے والی سامراجی طاقتوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ ظالم اسرائیل کی حمایت ترک کریں اور عالمی برادری پر زور دیں کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو فوری بند کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی یوم القدس کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر سمیت سکھر میں بھی یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول پر اسرائیل کے قبضے اور جارحیت کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے مرکزی القدس ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی...
    متحدہ علماء محاذ کے تحت یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
    مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت...
    علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال...
    جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
     ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جو نواں شہر چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوجائیں گی، نواں شہر چوک پر قائدین خطابات کریں گے، امریکی و اسرائیلی پرچم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات میں طارق چوہدری کو صدر، شمائلہ نورین اور سہیل اقبال چیمہ کو نائب صدور، محمد قاسم کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت ادارے کی بہتری، کارکنان کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات ادارے کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے...
    اسلام ٹائمز: آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ 17واں سالانہ...
    سیمینار سے علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مسلم پرویز، ڈاکٹر صابر ابومریم، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی، محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ محمد حسن شریفی، ناصر احمد ایڈووکیٹ، پاسٹر امانوئیل، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو متحدہ علماء محاذ کے تحت آل پارٹیز القدس سیمینار، 27 رمضان جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا متحدہ علماء محاذ کے تحت آل پارٹیز القدس سیمینار، 27 رمضان جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا متحدہ علماء محاذ...
    علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر، علمدار حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع...
    جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز تھے۔ ان کی وفات پر پوری قوم سے تعزیت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد جے یو آئی کا انمول اثاثہ تھے، وہ قومی سطح کے رہنما تھے، ان کا خلا برسوں تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔ ایک بیان میں مولانا شہاب کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد مرحوم انتہائی زیرک، ہوشیار اور سدا بہار شخصیت ہونے کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کے دست راز...
    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن نفیسہ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمدنے بتایا 2002 میں ایچ ای سی قیام کے وقت 37 فیصد لڑکیاں یونیورسٹی میں ہوتی تھیں،اس وقت 48 فیصد لڑکیاں اور 52 فیصد لڑکے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا ہراسگی کے حوالے سے پالیسی یونیورسٹیوں سے اڈاپٹ کرنے کا کہا ہے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں خواتین کو ہراساں کرنے کے سکینڈل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے...
    علماء مشائخ نے کہا کہ غذائی و طبی امداد میں اسرائیلی رکاوٹوں کو ختم کروایا جائے، حماس حزب اللہ و دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے غزوہ، بدر و احد، حنین و خندق کی یادیں تازہ کرکے استعمار سے نبرد آزما مجاہدین کے حوصلوں جذبوں کو تقویت و جلا بخشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے خلاف متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء مشائخ نے مساجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی، مسلم حکمرانوں اور خصوصاً پاکستانی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک...
    اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...
    شہادت مولا علی (ع) کی مجالس و جلوس کے انتظامات و سکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث یوم علی (ع) کے موقع پر عزاداری کے جلوسوں اور مجالس عزاء میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ 19 رمضان المبارک سے لے کر 21 رمضان المبارک تک مجالس عزاء اور عزاداری کے پروگرام منعقد کر کے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی بارگاہ میں...
    سعید احمد:پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پر مشکلات، یکم مارچ سے ہی پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ پرمشکلات ۔ماہ صیام کے آخری عشرے میں عمرہ کی منصوہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں، ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ ویزہ کے اجراء کی شرح میں کمی، کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے عمرہ ویزوں کے اجراء پر کوٹہ سسٹم لگا دیا گیا ،تقریباً 100 میں سے دس افراد کو ہی ویزہ جاری ہو رہا ہے،پورٹل میں ویزہ کے اسٹیٹس بارے کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔  پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
    حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اسلام میں پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے پروفیسر عطاء اللہ شاہ شدید زخمی ہوئے جنھیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تاحال ہوش میں نہیں آئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے، سی ٹی سکین ہوا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کی جا رہی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
    کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
    امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
    امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ...
    پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق طلباء تنظیم کے کارکنوں کے خلاف پولیس نے  ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی اور زین  کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مقدمہ میں تین نامزد اور 30 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر  کے متن  کے مطابق ملزمان نے دفتر میں موجود افراد پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
    مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقراء یونیورسٹی کراچی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے ”مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی جمائو اور ماحولیاتی مسائل” کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور تدریسی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ماحول پر اس کے تباہ کن اثرات کی مذمت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے قائداعظم کے اس بیان کو دہرایا کہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب  حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع  نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
     سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے ساتھ مل کر متعارف کرائی جانے والی سکالرشپس کا مقصد سندھ کے باصلاحیت طالب علموں کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، اپنے قیام کے بعد سے او پی پی نے اب تک آکسفورڈ میں 48 پاکستانی گریجویٹ اسکالرز کی مدد کرتے ہوئے 6 لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران لیڈی مارگریٹ ہال...
    بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلباء کی رُکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا...
    دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
    غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
    اپنے بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کو تباہ کن نئی صورتحال سے دوچار کردیا ہے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے تباہ کن اثرات سے مغربی و یورپی ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر...
    اسریٰ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقرری مقابلے سے طلباء خطاب کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں ریلی نکالی جاری ہے
    سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
    علماء و ذاکرین نے کہا کہ آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسہ رسول، سردار جنت سیدنا امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی ولادت باسعادت پر خود اللہ...
    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے ساتھ حالیہ معاہدے کے بعد انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ آئی بی سی سی کی تصدیق کےلیے درکار دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ اس معاہدے کے تحت اب ایبٹ آباد بورڈ کے طلباء کو آئی بی سی سی تصدیق کے لیے دستاویزات کو سیل شدہ لفافے میں لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس اقدام کے تحت ایبٹ آباد بورڈ کے ذریعے تصدیق شدہ طلباء کا ڈیٹا آئی بی سی سی کو براہ راست دستیاب ہو گا، جس سے طلباء آئی بی سی سی کی آن لائن...
    ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب اور دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں توسیع نمبروں اور اضافی نمبروں کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی پورٹل پربروقت درخواست نہیں دے سکے تھے، طلباء و طالبات اور انکے والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے...
    وہائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر پروفلستینی مظاہروں میں شرکت کرنے والے شہریوں اور طلباء کے خلاف آرڈر پر دستخط کریں گے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل مخالف مؤقف کے تدارک اور شہریت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے کالج طلبہ کے بے دخلی اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لینے والے دیگربیرونی شہریوں کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ ٹرمپ کے آرڈر کے حوالے سے جاری فیکٹ شیٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ جسٹس ڈپارٹمنٹ کو دہشت گردی کے خطرات، آگ لگانے اور امریکی یہودیوں کے خلاف کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف جارحانہ انداز میں سزائیں دینے کا حکم جاری کریں گے۔ فیکٹ شیٹ...
    اویس کیانی: صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رپورٹ کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دی, انہوں نے اس موقع پر کہاامید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  قبل ازیں، تمام سفراء کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر...
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا شدید زخمی بچوں کو عنقریب پاکستان میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ اس مقصد کے لیے برطانوی ڈاکٹرز پر مشتمل تنظیم ’ڈاکٹرز آف رحمان‘ حکومت پاکستان اور چند دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے اس کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران ’جنگ نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے روح رواں ڈاکٹر یوسف الدین شیخ نے بتایا کہ مزید 150 فلسطینی طلباء کو غزہ سے پاکستان بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کی تعداد 325 ہوجائے گی۔ ڈاکٹر یوسف الدین...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔   یونی ورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات اُن کے لیے باعث مسرت ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا، یونیورسٹی آف لندن کے المنائی نیٹ ورک نے گزشتہ کئی دہائیوں میں مسلسل ترقی کی ہے اور توقع ہے کہ یہ مستقبل میں بھی مزید کامیاب مراحل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونی ورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔یونی ورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات اُن کے لیے باعث مسرت ہے.انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونی ورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی ڈیڈلائن کو سنجیدہ نہیں لیتا، وزیر اطلاعات عطا تارڑعطا تارڑ نے کہا کہ نو مئی کے فیصلے عجلت...
    —فائل فوٹو سندھ اسمبلی نے طلباء یونین کے انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی قرارداد اکثریت رائے سے مسترد کر دی۔اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ طلباء یونین بحال کر کے دو ماہ میں الیکشن کے احکامات دیے گئے تھے۔محمد فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی طلباء یونین کے انتخابات کروانے کے احکامات دیے تھے، طلباء کے بنیادی حقوق کے مطابق جلد از جلد طلباء یونین کے انتخابات کروائیں جائیں۔ حکومت فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرے: حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونین سازی طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ وزیرِ پارلیمانی امور اور وزیر داخلہ سندھ...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
    صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 28 فلسطینیوں کو شہید کر دیا اور درجنوں دیگر کو زخمی کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ کے وزارت صحت نے آج دوپہر اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 فلسطینیوں کو شہید کیا اور 89 افراد کو زخمی کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق، غزہ کے شہداء کی تعداد 46,565 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 109,660 تک بڑھ چکی ہے۔ وزارت صحت غزہ نے مزید کہا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں...