2025-05-12@12:55:51 GMT
تلاش کی گنتی: 17950

«سخت خطرات»:

(نئی خبر)
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تین سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ ماہی کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 1031ارب 26 کروڑ کے مالی وسائل حاصل ہوئے جن میں مرکزی حکومت کی جانب سے قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبے کو 824ارب 86کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ صوبے کو اپنے طور پر...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پردھماکہ،دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار ہے، شہداء میں کانسٹیبل عالم زیب اور آئے ایس آئی لائق زادہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کی، وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے...
    ایران کے وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں دونوں فریقوں کے مواقف ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوئے ہیں۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا اوران ملزمان کو امریکی قونصل خانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی اور دونوں ملزمان کو امریکی قونصل خانے کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی کے مسئلے پر گفتگو ہوگی۔ وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف دوسری جانب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج اسکیم کے تحت جانے کے خواہشمند تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نجی منظمین (Munazzameen) کے ذریعے حج پیکجز کی بکنگ کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ مملکت سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مقرر کردہ وقت کے اندر بعض نجی منظمین کی جانب سے مشاعر (طوافہ و قدانہ) واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختص کوٹے میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب اس اسکیم کے تحت کل کوٹہ تقریباً 25,698 عازمین تک محدود کر دیا گیا ہے، اور حج 2025 کے لیے کسی بھی قسم کے اضافی کوٹے کی منظوری نہیں دی...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام...
    وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتا دی۔اٹھ مقام میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات مظہر سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی  کامیاب ہے،  عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کیلئے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا ہے کہ ’ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اُن سے ایک صحافی نے پاکستان سے حالیہ لڑائی میں فرانسیسی ساختہ رفال جیٹ فائٹر گرنے کا سوال کیا تھا۔ اتوار کی شام نئی دہلی میں پاکستان سے حالیہ لڑائی اور دوطرفہ جھڑپوں کے دوران ہونے والے واقعات پر میڈیا کو بریفنگ میں انڈین ایئر مارشل کا رفال گرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ ’ہم سے جو سوال پوچھا جانا چاہیے، اور ضرور پوچھا جانا چاہیے وہ یہ ہے کہ کیا ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارا جو مقصد تھا کہ دہشت گرد کیمپوں کو ختم کرنا ہے، تو اس کا جواب...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو معاملے کی  اعلیٰ سطح  انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے 10 مئی 2025 کو بنوں میں منعقدہ ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے اسکریننگ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگی اور پیپر لیک ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نجی گیسٹ ہاؤس سے چند افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل نے جواب دیا ہے کہ ’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے ایئرمارشل اے کے بھارتی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رفال طیارے گرائے گئے ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟‘ ان سوالات کے جواب میں انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی نے جواب دیا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا ہے، ہم لڑائی کی حالت میں ہیں...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا،...
    نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، جس میں چین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی شریک تھا ۔ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات...
    کراچی:انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں۔ ملزمان عقیل اور تبسم ضیاء نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
    امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
      پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں  کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
    —فائل فوٹو تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تھیوری اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 12 مئی کو معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 7 اور 8 مئی کو ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
    بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے تیار ہوا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور...
    پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی...
    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں کردار ادا کیا، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
    بیجنگ :ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ روسی رائے عامہ کا خیال ہے کہ صدر شی کی تقریب میں شرکت کی اہمیت تاریخی ہے اور یہ چین اور روس کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار ہے ۔ سال 2025 خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سال نہ صرف جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور...
    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن...
    چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
    ---فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباؤ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباؤ ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا تو مزید دباؤ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غلط فہمی تھی کہ پاکستان کمزور ہوگیا ہے، امریکا نے کچھ دن تک کہا کہ آپ لوگ خود معاملے کو دیکھ لیں، نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کا مطالبہ کیا۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اعزاز چوہدریسابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو انٹیلی جنس اطلاعات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ...
    سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہونہار شاگرد کی حیثیت سے علامہ مشتاق ہمدانی مرحوم نے نہ صرف ایک ذہین و فطین طالب علم، ایک بہترین استاد و مدرس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا بلکہ عملی زندگی میں فلاحی و رفاہی عوامی شعبوں میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت اور مرکزی رہنماء علامہ مشتاق حسین ہمدانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر مرحوم کے خانوادے، شاگردان اور عقیدت مندوں سے تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے ہونہار...
    انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے طول و عرض میں تنظیم کی بہتری اور قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، قومی و ملی محاذ پر آپ کی استقامت قابل تحسین ہے، قیادت اور قوم کے لیے آپ کا خلوص بلاشبہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُنہیں وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو دوباری ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا، عزاداری ونگ کے وفد میں...
    سٹی42: پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے 1484 ٹریفک حادثات پر بروقت خدمات فراہم کیں، ترجمان ریسکیو  کے مطابق ان حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1780 شہری زخمی ہوئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 1363 مرد اور 417 خواتین شامل ہیں جن میں سے 726 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر ترجمان نے بتایا کہ ان حادثات میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں کی رہی جن کی تعداد 1453...
    موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔ موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے لیکن بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی،بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت...
    وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو—فائل فوٹو وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پر بھارت کے بزدلانہ حملے سے نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کو ٹھیک ٹھاک جواب دیا جائے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ دررخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کی اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ پیرول پر...
    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو،...
    جنیوا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات کے پہلے دن کو "زبردست پیش رفت" قرار دیتے ہوئے اسے دونوں عالمی معیشتوں کے درمیان "ٹوٹل ری سیٹ" (مکمل نئی شروعات) کہا ہے۔ یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک سفارتی رہائش گاہ میں ہوئے، جن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ شریک تھے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا: "بہت سی باتوں پر بات ہوئی، بہت کچھ طے پایا۔ یہ مذاکرات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔" ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ چین اگر امریکی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹ تک رسائی دے تو امریکی درآمدات پر موجود 145 فیصد...
    تاجر رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے مرکزی تنظیم تاجران دن رات کوشاں ہے اور ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کرنے پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایما پر ایف بی ار کو مزید اختیارات دینے کے صدارتی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اگر صدارتی آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں تاجر برادری پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہو جائے گی، انجمن تاجران...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی  ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ دررخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کی اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔...
    پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔ دونوں ہی جانب مختلف واقعات سے تعلقات پر بہت گہرا اثر پڑتا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت بالترتیب چودہ اور پندرہ اگست سن انیس سو سنیتالیس کو آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کو برطانوی ہند کو ہندو مسلم آبادی کی بنیاد پر تقسیم کرنے پر آزاد کیا گیا تھا۔ بھارت جس میں ہندو اکثریتی قوم تھی، ایک سیکولر ریاست قرار پایا جبکہ مسلم اکثریتی قوم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ریاست کا نام دیا گیا۔ آزادی کے وقت سے ہی دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات استوار رکھنے کا عزم ظاہرکیا تھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ میں چینی حکام کے ساتھ تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے سماجی رابطے کے پیلٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان مذاکرات ایک دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر بحث ہوئی اور بہت ساری باتوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کسی پیش رفت کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ ہم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے چین کو امریکی تجارت کے لیے دستیاب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اچھی پیش...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کیف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ‘پرعزم’ ہے، تجویز ہے کہ 15 مئی سے بات چیت شروع کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر دستخط صدر پیوٹن کی یہ پریس کانفرنس اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی رہنماؤں نے روس کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی غیر مشروط 30 روزہ جنگ بندی کو قبول نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف پابندیاں بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے اگلے ہفتے مذاکرات کی امید کے ساتھ بات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے کوئی...
    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا متنازعہ ترین سانحہ ہے، سانحے کے 2 سال گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں لائے جاسکے۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ دو سال سے اس سانحہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، کون سے خفیہ ہاتھ سانحہ میں ملوث تھے، آج تک ان ہاتھوں کا تعین نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا متنازعہ ترین سانحہ ہے، سانحے کے 2...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
    لاہور: لاہور میں متحرک چور گینگ کی خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے 4ہزار امریکی ڈالر اور 5لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں خواتین چور اقصٰی، رابعہ اور ان کے ساتھی عاقب اور اسامہ شامل ہیں۔ انچارج ناصر امین کے مطابق ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 15عدد موبائل فونز، 14 عدد لیپ ٹاپ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزمان گھروں کی ریکی کرتے اور...
    بھارت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے مارک روبیو نے ہفتہ کی صبح پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے بھی بات کی تاکہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست پہنچائی جا سکے۔ اسی دوران بھارت نے سعودی حکومت سے بھی رابطہ کیا اور پاکستان کیساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں اس کی سفارتی مدد طلب کی۔ پھر سعودی وزیر خارجہ نے ہفتے کی صبح اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور نئی دہلی کی جانب سے امن کی درخواست پہنچائی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  جنگ بندی کرانے کیلئے براہ راست مداخلت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
    بھارت نے حالیہ دنوں پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد ہفتے کے روز جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے تاہم اس اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا ہے۔ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اس جنگ بندی مذاکرات میں سعودی عرب اور ایران سمیت متعدد ملکوں نے قیام امن اور دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں۔ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان میں راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس سمیت متعدد اہداف کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تو پاکستان نے اس کا جواب ‘آپریشن بنیان مرصوص’ سے دیا اور فوراً ہی انڈیا میں کئی فوجی تنصیبات کو فتح میزائل، جنگی طیاروں، ڈرونز اور بھاری توپخانے کے ذریعے ہدف بنانے...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
    واشنگٹن+ اسلام آباد+ بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے + آئی این پی+ اے پی پی) بھارت اور پاکستان مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان اور بھارت کو مبارک باد دیتا ہوں۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے تصدیق کی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق شام4:30 بجے سے عمل ہو چکا ہے۔ پاکستان بھارت کے ڈی جی ایم اوز کل12...
    روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اختتام ہو گیا ہے جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوں گے اور کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی جائے گی، روس مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے جب دونوں فریقین سنجیدگی کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہوں۔ صدر پیوٹن کے مطابق، "ہم ایک ایسے حل کے خواہاں ہیں جو خطے میں پائیدار امن قائم کر سکے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یوکرین بھی خلوص...
    پاکستان کے جوابی حملوں میں 4فضائی اڈوں پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا، صوفیہ قریشی ادھم پور، آدم پور ، پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان، پاکستانی طیاروں نے حملے کیے ، بھارتی ترجمان سیکرٹری خارجہ ، فوجی عہدیداروں کے اترے چہرے ،ایسا محسوس ہوا نقصانات چھپا رہے ہیں، میڈیا بھارتی فوج نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں فضائی حملوں سے دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اس کیلئے پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرے ۔نئی دہلی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر جنگی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ بھارت نے پہلگام میں ہوئی دہشت گردی کے واقعے کو بلا جواز اور یک طرفہ پاکستان کے سر تھوپ دیا۔ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر فیصلہ سنا دیا کہ یہ سب کیا دھرا پاکستان کا ہے۔پاکستان کی جانب سے بار بار یہ مطالبہ عالمی برادری کے سامنے رکھا گیا کہ بھارت ثبوت بہم پہنچائے، ثبوتوں کے بغیر یہ الزام تراشی اس کی بد نیتی پر مبنی ہے۔ اس بدنیتی کے ثبوت واقعے کے دس منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ انتہائی مشکل علاقے میں جہاں عام آدمی کی دسترس مشکل ہے، واقعے کی ایف ائی آر 20 منٹ کے اندر...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے باعث جہاں بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں وہیں لائن آف کنٹرول پر بھی دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور گولہ باری ہورہی ہے، لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، اور انہیں دشمن ملک بھارت کا کوئی خوف نہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا حویلی کہوٹہ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ ہے جہاں دوسری طرف دشمن ملک بھارت کی فوج ہے، جہاں سے سول آبادی پر گولہ باری کی جاتی ہے۔ حویلی کہوٹہ کے عوام حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی کسی خوف کا شکار نہیں ہوئے، علاقے میں جہاں دیگر روزمرہ کی سرگرمیاں جاری ہیں،...
    اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں پری بورڈ امتحانات 2025ء کی تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ تقریب امتحان تقسیم انعامات پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام پری بورڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔بلاول بھٹو نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ  وہ بھارت جو کہہ رہا تھا کہ ہم بات چیت نہیں طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے ،پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد سیز فائر کے لیے  تیار ہوا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ روایتی جنگ سے متعلق پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہم بھارت سےنہیں جیت سکتے ،لیکن پاک فوج اور ائیر فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد صرف بھارت ہی نہیں پوری دنیا پرواضح ہوگیا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھِی...
    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ ہم نے بھارتی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر دفاع نے مزید...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ نیتن یاہو کابینہ کے تعلقات اسوقت دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ میں "بدترین صورتحال" سے دوچار ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی انتہا پسند سیاسی جماعت "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل و امریکہ کے باہمی تعلقات میں انتہائی گراوٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ اس بارے اسرائیل چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں اویگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ جو شخص یہ بھی نہیں جانتا کہ 1 سال اور 7 ماہ بعد بھی حماس کو کس طرح سے شکست دینی ہے، وہ 17 سال بعد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، ہم بار بار بھارت کو...
    روزمرہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو گردوں کے افعال میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے کے افعال میں خون کو صاف کرنا اور فضلہ کو خارج کرنا شامل ہے لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جو گردوں کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال نمک بلاشبہ ایک ضروری شے ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے جس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان کے اندر موجود باریک خون کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر میں اضافے سے ہونے والا نقصان گردوں کو خون کو صحیح طریقے سے صاف کرنے سے بھی روکتا ہے۔ لہٰذا نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے اور کھانے کو...
    انہوں نے کہا کہ یقین ہے اس سے ان کے کئی اہداف حاصل ہوں گے جیسا کہ پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے اور دنیا میں غربت کا خاتمہ شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر عہدیدار ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ارب پتی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ اکرم کے نام سے کی گئی جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو منی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہباز زخمی ہوگیا جبکہ ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری باغیچہ کے بھی...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف رات 11 بج کر 05 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا خطاب رات 11 بج کر 05 منٹ پر پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ قوم سے خطاب میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے تفصیلات رکھیں گے اور اعتماد میں لیں گے۔
    گذشتہ بدھ سے شروع ہونے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران دو امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چین میں تیار کردہ جے-10 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارت کے کم از کم دو فوجی طیارے مار گرائے گئے، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ “رافال” طیارہ بھی شامل ہے۔ اگرچہ بھارت نے کسی بھی طیارے کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے تاہم پاکستان کے وزیر دفاع و خارجہ نے جے-10 طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی، البتہ انہوں نے استعمال شدہ ہتھیاروں یا میزائلوں سے متعلق کچھ نہیں کہا۔ خفیہ معلومات کا خزانہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تناؤ نے چین کے لیے سنہری موقع فراہم کیا، جسے ماہرین ایک “قیمتی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف رات11بجکر 5منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف موجودہ حالات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ Post Views: 5
    اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،افواج،ایئرفورس کومبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی افواج نےتاریخی مقابلہ کیا ہے، دنیا کی تاریخ میں کسی نے رافیل طیارے نہیں گرائے تھے، پاکستان ایئرفورس نے بھارت کےپانچ جہازگرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمنہ توڑجواب کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹا، پاک،بھارت مذاکرات کا واحد حل بات چیت ہی ہے، بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، بھارت کوپرانےمعاہدوں پرعمل درآمد کرنا...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔واشنگٹن سے جاری بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں سے میں اور نائب صدر جے ڈی وینس بھارتی اور پاکستانی حکام سے رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قومی سلامتی مشیر عاصم ملک سے بات ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی مشیر اجیت ددول سے بھی بات ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک وسیع تر مسائل پر کسی غیر جانب...
    اس سے پہلے مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر ضلع گلگت میں آج رات کو بلیک آوٹ کی مشق کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد گلگت شہر میں آج رات کو ہونے والی بلیک آؤٹ کی مشق منسوخ کر دی گئی۔ اس سے پہلے مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر ضلع گلگت میں آج رات کو بلیک آوٹ کی مشق کی جائے گی، تمام عوام الناس سے تعاون کرنے کی اپیل ہے کہ رات 8 بجے سے رات 8 بج کر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ مزید یہ کہ تمام اسٹریٹ...
    العربیہ سے اپنی ایک گفتگو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مسقط میں ہونے والے امریکہ-ایران غیر مستقیم مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر "عبدالطیف رشید" نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ اسی طرح ہمارے درمیان طولانی سرحد بھی موجود ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں لیکن ابھی تک عراق میں امریکی فورسز کی تعیناتی کا مسئلہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عسکری اتحاد کی ہمارے ہاں موجودگی، دونوں ممالک کی حکومتوں کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعلیٰ نے سرینگر میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی...
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گزشتہ رات بھارتی فائرنگ سے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نیلم کے مطابق گزشتہ رات وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد شہید 5 زخمی ہوئے ہیں،3 مکانات مکمل تباہ ،19 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم جاری گولہ باری میں ٹھہراؤ کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال ؛بھارتی فائرنگ سے تین دکانیں مکمل تباہ جبکہ 14 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا، شیل لگنے سے ایک ٹرک اور سوزوکی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال آٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم: بھارتی فوج کی جانب...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے نزدیک فضائی حدود میں ایک مشکوک ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون کی پرواز کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حساس ادارے مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے...
    سربراہ جامعہ شہید مطہری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اظہار تعزیت کیا، ان کی قومی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دینی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بالخصوص آپکا پرتاثیر اور جازبیت سے بھرا انداز تبلیغ وتقریر لائق تقلید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور علامہ حسن رضا ہمدانی نے ملتان میں جامعہ شہید مطہری کا دورہ کیا۔ صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی نے علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے۔  امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا تھا۔ نک رابرٹسن نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فون کے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا جس کے دوران بھارت پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔ پاکستان نے نہ صرف بھارتی دفاع...
    سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ دریں اثنا اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے بات کی۔ شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔ مزیدپڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
    پاکستانی میزائل حملہ نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا: امریکی صحافی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں جنگ بندی کیسے ہوئی؟ امریکا کے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے سیز فائر کی تفصیلات بتا دیں۔امریکی صحافی نک رابرٹسن کے مطابق پوری دنیا کئی دنوں سے سیز فائر کرانے کی کوششیں کر رہی تھی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ نک رابرٹسن نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والی میزائلوں کی بارش کی۔امریکی صحافی کے مطابق پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور...
    کراچی پورٹ سے نکالے جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوگا۔پورٹ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کو امپورٹ، ایکسپورٹ مال ترسیل کےلیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ سے نکالا جانے والا تیل بردار جہاز آج رات دوبارہ لنگر انداز ہوجائے گا۔ذرائع کسٹمز کی کار گو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے، کل سے کیماڑی اور منوڑہ سیر کےلیے کشتیاں بھی چلنا شروع ہوجائیں گی۔
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الالمور نیتلی بیکر کی ملاقات ہوئی ۔  ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ اس کے علاوہ امریکہ کی سیز فائر کی کاوشوں اور کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ نیتلی بیکر نے وزیراعظم کو امریکی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، سیز فائر سے متعلق دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں نے آئیندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی ۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے امریکی ناظم الا امور کے پیغام اور ملاقات بارے صدر مملکت آصف علی...
    بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کے بارے میں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے آگاہ کیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے 3 بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔ فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہوا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے۔؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ بات پوری دنیا عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن پھر پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیالیکن پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اورتکبر سے بچنا ہوگا ۔ فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے۔ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر کون سی مسنون دعا پڑھیں؟ ...