2025-09-19@02:39:46 GMT
تلاش کی گنتی: 138
«سرمایہ کاری اور تجارتی»:
(نئی خبر)
چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا، چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا ، اور اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی نئی فہرست اسی سال کے دوران جاری کی جائے گی جس میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وسطی اور مغربی خطوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کی...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان اور ترکیہ کے مابین 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت دونوں ممالک سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفرا اسٹرکچر اور دفاعی شعبے سمیت جدید ٹیکنالوجی منتقلی پر مزید تعاون کو فروغ دیں گے ۔ اسی طرح پاکستانی پاکستان اور ترکیہ نے کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے ذریعے برآمدات میں اضافے اور تجارتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخلص اوردیانتدار کاروباری برادری قیمتی اثاثہ ہے، پاکستان کی معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا، لوگوں کو روزگار بھی آپ ہی کی کاوشوں سے ملا۔ زراعت، صنعتی ترقی،اورتجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے۔ ملکی کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وفد کے شرکا نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کی آمد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہےْ آپ...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی. مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد...

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی
اسلام آباد : چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ پیر کو میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔ انہوں...
حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تعاون سے ملک کے صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان زونز کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کا بنیادی مقصد برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا، تجارتی خسارے کو کم کرنا، اقتصادی تحفظ کو فروغ دینا اور مغربی ممالک سمیت عالمی منڈی میں تین ارب صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں وافر مقدار میں خام...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ...
ایپل کی جانب سے امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جائے گی اور جس کے بعد 20 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل امریکا میں آئندہ چار سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس اس اقدام سے 20 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے، ایپل کی جانب سے اب تک کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ اعلان ایپل کے سی ای او ٹم کک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جو امریکی کمپنیوں پر اپنی پیداوار کو واپس لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس...

ایپل:آئندہ چار برس میں امریکہ میں پانچ سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 20 ہزار ملازمتیں تشکیل دینےکا اعلان
ویب ڈیسک — ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ایک بڑی امریکی کمپنی اپیل نے پیر کے روز کہا کہ وہ اگلے چار برسوں میں ملک کے اندر 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس میں ٹیکسس میں مصنوعی ذہانت کے سرورز کے ایک بہت بڑے مرکز کی تنصیب بھی شامل ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے امریکہ کے اندر تحقیق اور ترقی سے متعلق شعبوں میں روزگار کے تقریباً 20 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔ اپیل متوقع طور پر یہ سرمایہ کاری امریکہ سے خریداری ، ااس کے لیے ترسیل، اور ” ایپل پلس سروس” کے ٹی وی شوز اور فلموں سمیت تمام شعبوں میں کرے گا۔ ایپل نے اس بارے میں بتانے...

وزیراعظم شہبازشریف اورصدر الہام علیوف نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی،دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق ،وزیراعظم اور صدر کی مشترکہ پریس کانفرنس
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کو حتمی شکل دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ دفاعی پیداوار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی کی خریدو فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ پیر کو یہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربایئجان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ یقین دہانی کروائی کہ آذربائیجان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس...

امریکا کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی،...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ایک طرف جہاں سعودی عرب کو ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے وہیں سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کا رخ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 546 ملین سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ دوسری جانب سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات...

امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک...

امریکی اقدامات سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بری طرح متاثر ہوگا، چینی وزارت تجارت
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا ، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے کے لئے امریکی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی قومی سلامتی کے بے جا استعمال کا امتیازی سلوک پر مبنی ایک غیر تجارتی طرز عمل ہے ، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معمول کا معاشی اور تجارتی تعاون بری طرح متاثر ہوگا۔امریکہ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری پر سیکیورٹی جانچ پڑتال کو سخت کرنے سے امریکہ میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں...

شہازشریف سے ایگزیکٹیوڈائر یکڑز کی ملاقات : پاکستان میں معاشی اصلاحات کا سفرتیزی سے جاری : عالمی بنک کی تعریف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر جام کمال کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025ء معاشی استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی، نیا ٹیرف فریم ورک سرمایہ کاری، برآمدات اور روز گار میں اضافے کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی سے درآمدی محصولات میں بہتری اور ملکی مصنوعات میں مسابقت بڑھے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ساڑھے 8 ارب کی منظوری دے دی گئی، جام کمال خانوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کےلیے 8 اعشاریہ 5 ارب روپے کی منظوری...

پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری...
کراچی( کامرس رپورٹر) صدرپاکستان بزنس فورم(کراچی چیپٹر)،بانی وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اورکنوینراسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی ، ایف پی سی سی آئی ملک خدا بخش نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو مؤثر بنانے کی جانب بھی پیش قدمی ہوگی۔ملک خدا بخش نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے بلکہ امریکا،برطانیہ اور یورپ سمیت افریقی ممالک کے مابین بھی پاکستان...
کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
اسلام آ باد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہا ہے حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے طویل مدتی پالیسی فریم ورک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت طویل مدتی پالیسی فریم ورک اور پالیسی استحکام یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ غیر ملکی کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے اعلی سطح کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد کی قیادت انادولو گروپ کے صدر برائے کارپوریٹ امور، مواصلات اور پائیداری اتیلا یرلکایا نے...
پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے نمایاں کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرم شیخ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری فوری طور پر آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے، سود کی شرح کافی کم...
چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے خط میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سن کر کونسل کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، لیکن اس سے جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک میں ٹیرف کے مقابلے میں فرق برقرار رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس کونسل نے مسابقتی ممالک کے ساتھ برآمدی مراعات کے جامع بینچ مارکنگ کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خاص طور پر چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جسے 3 سال میں حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اس قابل ستائش مقصد میں علاقائی طور پر غیر مسابقتی توانائی...
پاکستان کی معیشت گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار رہی ہے، کئی دفعہ اچھی بھلی ترقی کی راہ پہ گامزن معیشت کو پٹڑی سے اکھاڑ پھینکا گیا اور یوں معیشت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ مگر اس سب کے باوجود، پچھلے ایک سال میں معیشت اور معاشی ترقی میں کچھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اقتصادی ترقی کی شرح، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبہ، دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں اضافہ وہ سب عوامل ہیں جو پاکستان کی معیشت کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ اب بھی پاکستان کی معیشت کے سامنے کئی چیلنجز موجود ہیں لیکن پھر بھی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اس کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی مندی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔ بدھ کے روز کاروباری دورانیے میں پیٹرولیم سیکٹر کی کچھ کمپنیوں میں خریداری...
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معیشت کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت نے چھ ماہ میں بہتری ظاہر کی ہے۔ جی ڈی پی کی گروتھ 2.5 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں معیشت میں کمی آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زار 7.2 فیصد رہا اور اس سے پہلے اس کی سطح 28.8 فیصد تک گئی تھی۔ زرعی سیکٹر میں 6.2 فیصد کی ترقی ہوئی۔ صنعتی سیکٹر نے ملے جلے نتائج دیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سروسز سیکٹر میں مثبت آثار ہیں۔ جولائی سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 2 بلین ڈالر مثبت رہا۔ ایف ٹی آئی میں 20 فیصد کی گروتھ ہوئی۔ زرمبادلہ...
ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
عالمی بینک پاکستان میں دس برس کے دوران بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دس سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،پاکستان ان شاء اللہ یقیناً معاشی بلندیوں کو چھوئے گا ، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی اقتصادی صورتحال کی بہتری بالخصوص شرح سود کو کم کرنے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے گزشتہ روز ڈیووس سوئٹزر لینڈ میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی ہی دنیا میں فوسل فیول کی پیدا کردہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاؤ کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں کو ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان اور بالخصوص سندھ صوبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم سندھ حکومت نے...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلٹیشن سینٹرز‘‘ کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) پر پبلک غیر درج شدہ کمپنیو کے لیے رجسٹریشن اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم (آر ٹی پی) کے آغاز کی تجویز دیتے ہوئے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔پی ایس ایکس پر اہل غیر درج شدہ پبلک کمپنیوں کی رجسٹریشن، مالی نتائج کی عوامی اشاعت کے ساتھ ملا کر، پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کی مرئیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ اس اقدام سے توقع کی جاتی ہے کہ کمپنیاں بہتر کارپوریٹ گورننس طریقوں، معلومات کے افشاء اور دستاویزات کو اپنانے کے لیے متحرک ہوں گی؛ اور بڑھی ہوئی شفافیت اور عوامی جوابدہی کی ثقافت کو اپنائیں گی۔مشاورتی کاغذ میں مرحلہ وار نفاذ...
ڈھاکہ :ڈھاکہ، بنگلہ دیش: پاکستان کے تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں 12 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیرالدین سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کے لئے سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے پر بات کی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس دورے کو ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان ہمیشہ...