2025-10-05@07:24:38 GMT
تلاش کی گنتی: 4213
«فیصل علی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-18 فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی۔ فیصل آباد ائرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کےروس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-10 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے 8 اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید50بجلی چور پکڑے گئے جن کو78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 31 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل23153بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ36لاکھ69ہزارسے زائدڈیڈکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب49 کروڑ59لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے ایک ارب 87کروڑ 75لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے مختلف شعبوں میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور تنظیم نو کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں اسپیشل برانچ کو مکمل طور پر پیپرلیس اور جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، فائنانس اور اسپیشل برانچ سمیت ایس ایس پیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اس وقت عوامی سہولت کے تحت پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن آن لائن فراہم کر رہا ہے۔...
پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال...
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری اونیل نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تجارتی مواقع، موسمیاتی تعاون، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ پر گفتگو ہوئی، تجارتی، تعلیمی اور ماحولیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئرلینڈ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اصول پسندی اور ترقی کی علامت ہے، اسلام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔(جاری ہے) نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے...
بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان المرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ تمام...
نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر جنیوا چلے گئے لندن نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے کے دورے پر... فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
فیصل آباد: جعلی فٹ بال ٹیم کے بعد بیرون ملک جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار ہوگئی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر مارشل آرٹس کے کھلاڑی ظاہر کر کے روس جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی مارشل آرٹس ٹیم فیصل آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے روس جا رہی تھی، جعلی ٹیم میں اقبال مرتضیٰ، عبدالوہاب، شاہزیب خان، سمیع اللہ، محمد سلیمان شامل ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کا جھانسا دے کر روس جا رہے تھے، مسافروں کا تعلق لاہور، گجرانوالہ، حافظ آباد، نوشہرہ اور راولپنڈی کے سے ہے، ابتدائی تفتیش میں تمام مسافروں کو مارشل آرٹس کے کھیل سے لاعلم پایا گیا، ٹیم کے مبینہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محنت کشوں کیلئے رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر محنت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 720 فلیٹس کی الاٹمنٹ کے عمل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ورکر ویلفیئر کمپلیکس فیز ٹو کے 680 فلیٹس کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ فیز 2 کی تکمیل کے بعد فیز 3 کی تعمیر کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا...
عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیرِاعظم نتین یاہو کے آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کیے جانے والے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تقریر کے دوران اِن تمام ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اُٹھ کر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے موقع پر تمام مسلم اور عرب رہنما جنرل اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ نتین یاہو نے گریٹر اسرائیل منصوبے کی بات کی تھی جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب ممالک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ دوسری...
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر...
معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے پاکستان میں فیملی ولاگنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نوجوان نسل کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’تفریح کے نام پر ماؤں اور بہنوں کو بلاوجہ دکھایا جا رہا ہے، جو کہ درست عمل نہیں ہے۔‘‘ شکیل صدیقی نے واضح کیا کہ اگر ماں کو کچن میں کھانا بناتے دکھایا جائے تو یہ قابل قبول ہے، لیکن موجودہ ولاگنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حدود سے تجاوز ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’میرا 12 سالہ بیٹا بھی فیملی ولاگز دیکھتا ہے، جس پر مجھے شدید فکر ہے۔ جب...
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانےکا امکان ہے جب کہ کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں...

لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل ،رسید اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت دفاع نے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کردی اور رسید عدالت میں پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،حکومت کی جانب سے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی، وزارت دفاع اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقم آن لائن منتقل کرنے کی رسید عدالت میں پیش کردی۔ کوئٹہ، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ، 5افراد زخمی جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کے والد سے مکالمہ کرتے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا موجودہ حجم ملک کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66فیصد زیادہ ہے،پاور سیکٹر کا گردشی قرض جولائی 2025 تک 1661ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض تب جنم لیتا ہے جب بجلی چوری، وصولیوں میں ناکامی اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث فروخت کی گئی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی۔جب بجلی تقسیم کار کمپنیاں خریدی گئی بجلی کی پوری قیمت ادا نہیں کرتیں تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مکمل ادائیگیاں نہیں کر پاتی اور پیداواری کمپنیاں فیول کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔بجلی کی...
صیہونی وزیراعظم نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا، جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے مندوبین اسمبلی ہال سے اٹھ کر باہر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں ’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبے کا ذکر کیا تھا، جسے مسلم ممالک کے رہنماؤں نے عرب دنیا کی سلامتی اور...
---فائل فوٹو پاکستان کے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا موجودہ حجم ملک کے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے بھی 66 فیصد زیادہ ہے۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض جولائی 2025ء تک 1661 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض تب جنم لیتا ہے جب بجلی چوری، وصولیوں میں ناکامی اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث فروخت کی گئی بجلی کی پوری قیمت وصول نہیں ہوتی۔جب بجلی تقسیم کار کمپنیاں خریدی گئی بجلی کی پوری قیمت ادا نہیں کرتیں تو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو مکمل ادائیگیاں نہیں کر پاتی اور پیداواری کمپنیاں فیول کی ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں۔بجلی کی پیداوار سے لے کر تقسیم اور فیول سپلائی...
حال ہی میں ایک فیملی نے امریکی ریاست آرکنساس کے علاقے کریٹر آف ڈائمنڈز میں 2.79 کیریٹ کا بھورا ہیرا دریافت کیا ہے۔ اس ہیرے کا نام انہوں نے “William Diamond” رکھا ہے۔ یہ پارک میں اس سال اب تک کی تیسری بڑی دریافت ہے۔ پارک کے عملے کا کہنا ہے کہ بھورے رنگ کے ہیرے وہاں “plastic deformation” کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، یعنی بنتے وقت ساختی عیوب پیدا ہو جاتے ہیں جو روشنی کو فلٹر کر کے رنگ بدل دیتے ہیں۔ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ زائرین جو ہیرا تلاش کرتے ہیں وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اسے رجسٹر کرا لیں۔ بھورے رنگ کے ہیرے نسبتاً عام...
ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلےکئے گئے جبکہ پبلک اورپرائیویٹ میڈیکل اینڈڈینٹل کالجز کیلئے ایڈمشن پالیسی منظور کی گئی۔ اجلاس میں سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ،اوورسیز پاکستانیزکے بچوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 10ہزار ڈالر فیس مقرر کا بھی فیصلہ کیا گیا،پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجزکی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-17 لاہور(صباح نیوز) ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور میں طلبہ کے حقوق کے لیے ہونے والا دھرنا تاریخی کامیابی ہے۔ فیسوں میں کمی، طلبہ سہولیات کی فراہمی اور دیگر مطالبات کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ جب طلبہ متحد ہو کر اپنی جائز آواز بلند کرتے ہیں تو کوئی طاقت ان کے حقوق کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل اسلامی جمعیت طلبہ کی اس مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے جو وہ دہائیوں سے تعلیمی اداروں میں کر رہی ہے۔ جمعیت نے ہمیشہ طلبہ کو ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑا ہونا سکھایا اور ان کے جائز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-08-7 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان مارلینا آرمیلن کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم...
—فائل فوٹو سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں چند نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا، جبکہ 4 سے 5 ارکانِ سندھ کابینہ کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ سندھ کابینہ میں رد و بدل اور قلمدان میں تبدیلیاںسندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے کئی وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو ٹیلی فون کالز موصول...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس چوری کرنے والوں کی نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خبردار ہوشیار!! حالیہ انکم ٹیکس کے گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس دینے کی شرح کم از کم 15 فیصد اضافی ہوئی تو پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے ورنہ اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے پھر 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ سوشل میڈیا میں لگژری...
ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے کیوجہ سے بدقسمتی سے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے آزادی پسند رہنما اور میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے لداخ میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ پُرتشدد مظاہرے جموں و کشمیر کی تقسیم اور تنزلی کے یکطرفہ فیصلے کا نتیجہ ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ لداخ کے مظاہروں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے، ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم اور تنزلی کے یکطرفہ فیصلے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ٹرانسفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور ہائی کورٹ کے ججوں کا ٹرانسفر آئین اور قانون کے مطابق قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں سینیارٹی اور تبادلے کے کیس کا 55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہاگیا ہے کہ اصل نکتہ یا بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے سے پہلے صدر مملکت کو متعلقہ جج کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ سب سے اہم دوسرا پہلو مشاورت کا عمل ہے، مشاورت کے عمل میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں نجی زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جو 90 دن کے اندر کیسز کا فیصلہ سنائیں گی۔ پیرا فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام قبضہ مافیا کے خلاف تاریخی پیشرفت ہوگی، خاص طور پر غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے۔ ان کے مطابق زمین پر قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے پنجاب انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی ترمیمی بل کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، جسے دسمبر تک پنجاب اسمبلی سے...

پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم...
فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں۔اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہوچکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان سب کیلئے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح کم از کم...
حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت کی ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کیساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق 660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے...
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تینوں اضلاع...
اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے. نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجینئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا.جس میں اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، حافظ طاہر محمود اشرفی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، مولانا پیر شمس الرحمٰن، محمد یوسف اعوان، سید افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، رانا محمد شفیق...
شبلی فراز اور عمر ایوب—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) اور نامور وکیل بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل کیے۔پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی رکنِ پارلیمنٹ کی نااہلی کا طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 225 میں الیکشن...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا، مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔ یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دے دیا۔لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ءمیں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
پریس کانفرنس کے دوران ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے، میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پی ٹی وی سینٹر اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چند قبل گرین لائن منصوبہ کا دورہ کیا تھا، فیز ٹو پر کام تیزی سے جاری تھا مگر اب میئر کراچی نے توسیعی کام رکوا دیا، وفاق کراچی کے شہریوں کو سہولیات دینا...
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیوائس کے اندر میسجز کا ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر صارفین کو ایپ سے نکلے بغیر ہی چیٹس کا فوری ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے یہ فیچر 180 ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز میں اس فیچر کے تحت انگلش، اسپینش، ہندی، پرتگیز، رشین اور عربی زبانوں کی سپورٹ دستیاب ہوگی۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں 19 زبانوں کی سپورٹ ایپل ٹرانسلیشن کے تحت دستیاب ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صارفین اب مختلف زبانوں کے میسجز کا ترجمہ...
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صارفین سے کمپنی کی ویب سائٹ پر صرف آن لائن درخواست جمع کروانیکی اجازت دیدی گئی,سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صرف ایل این جی کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی شروع کر دی,درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ، پراپرٹی کی دستاویزات لازمی قرار دیدی گئیں. درخواست کیساتھ ہمسایہ صارف کا گیس بل لگانا بھی لازمی قرار دیدیا گیا,پہلے سے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی درخواستیں جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا،جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے صارفین کے لئے علیحدہ لنک دیا گیا ہے،جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے حامل صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر کنکشن دیا جائیگا۔...
راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا...

’کیا پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں؟‘، لازوال عشق کے ٹریلر پر تہلکہ مچ گیا
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیشِ نظر پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ...
دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے...
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ سیاحتی ویزا2025 ء کے آخر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ ہوگا۔جی سی سی گرینڈ ٹورزنامی ویزا بالکل شینگن ماڈل کی طرز پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر کی سہولت دے گا۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا حتمی منظوری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی درخواستیں دی جا سکیں گی۔ اگرچہ جی سی سی کے شہری پہلے ہی خطے میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔فیصل امین کے نوٹس میں کہا گیا کہ ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی رہنما کے الزامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔لیگل نوٹس میں ایمل ولی سے 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر 1 ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
غیر متنازعہ فیصلوں کیلئے مشہور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر ہیرلڈ ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بارنسلے میں پیدا ہونیو الے ڈِکی برڈ نے 1956 میں بطور ٹاپ آرڈر بیٹر کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم، انجریز کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر جاری نہ رکھ سکے۔1970 میں امپائرنگ کی شعبے میں قدم رکھنے کے بعد وہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 76 بین الاقوامی ایک روزہ میچز (جن میں تین ورلڈ کپ فائنلز شامل ہیں) میں امپائرنگ کے فرائض...
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
سٹی42ؒ:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق، یہ توسیع بیچز کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ قوانین کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ میں دو بار تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے پہلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی ابتدائی توسیع 25 ستمبر تک کی گئی ہے۔ تاہم، اگر اس...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس 29ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا۔ اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی(ایس ڈی پی آئی) کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحیدنے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کرنے سے ملک میں بجلی مہنگی ہوسکتی ہے ،پاکستان میں پن بجلی سب سے سستی ہے، مگر اس میں اب جیو پولیٹیکل عنصر بھی شامل ہوگیا ہے،بھارت نے انڈس واٹر ٹیریٹوری کو معطل کر کے پاکستان کو آنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کا اعلان کیا ہے ،پانی کی قلت سے ڈیمز کے زریعے بننے والی بجلی میں کمی ہوگی جس کو مہنگے فاسل فیول سے پورا کرنا ہوگا۔،اگر پاکستان کے دریاؤں میں پانی ایک فیصد کم ہوتا ہے تو اس سے بجلی کی پیدوار میں 5.8 ارب روپے کا اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان اور سعودیہ کی بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا اہم ترینکردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-10لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صف اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا...
قومی اسمبلی کے 29 ستمبر کہ ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کر دی گئی. دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
سعودی عرب،خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور رابطہ عالم اسلامی نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن عمل کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے بیان میں کہا’ تینوں ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طورپر تسلیم کیے جانے کا فیصلہ خوش آئند اور اہم تاریخی و منصفانہ اقدام ہے۔ سیکرٹیری جنرل کا کہنا تھا’ اس فیصلے سے فلسطینی عوام کے حق کو تسلیم کرنے کی راہیں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز کی جانب سے دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان علی نواز نے جمشید دستی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنا دی، دفعہ 82 کے تحت 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال، 471 کے تحت 2 سال، دفعہ 200 کے تحت 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ مہر حسیب قادر...
پاکستان حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جبکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف معاہدے سے متعلق پالیسی بیان پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا جس میں معمول کا پارلیمانی ایجنڈا، قانون سازی، مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف...

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقہ کارکووضع کرنا تھا۔اس حوالے سے طبی ماہرین نے اپنی قیمتی تجاویزاور آراء سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران پاکستان بالخصوص پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کینسرکے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔(جاری ہے) وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایازنے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کوابلیشن ٹیکنالوجی...
اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں سنایا گیا۔
حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کیا جائے گا، اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیر دفاع خواجہ آصف پاک سعودیہ معاہدے پر پالیسی بیان دیں گے۔خیال رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے...
جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم،سیشن کورٹ نے فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا...
ملتان: سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جائے گا۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2ہفتے جاری رہےگا، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئےگا۔ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔ جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے یہ پیش رفت مالی نظم و ضبط، سرمایہ کاروں...
کراچی کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت کے مطابق ملزم عبداللہ سلیم نے اپنی دوست کی منگنی کی تجویز مسترد ہونے کے بعد جعلی اکاؤنٹس بنا کر اس کی نامناسب تصاویر شیئر کیں اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ نے الزامات ثابت کردیے ہیں کہ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے خاندان کی عزت کو مجروح کیا، اس کی رضامندی کے بغیر ویڈیوز اور تصاویر عام کیں اور سوشل میڈیا پر...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین حکومت کے لیے اللہ کی طرف سے مہمان ہیں، کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں، سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں، جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ گھروں اورگلیوں سے موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار مریم نواز کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور حال ہی میں پرتگال سمیت کئی مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو ’نمائشی اقدامات‘ قرار دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق یہ اعلانات خطے میں حقیقی امن کی ضمانت نہیں بن سکتے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ واشنگٹن کی اولین ترجیحات میں ’’سنجیدہ سفارت کاری‘‘ کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنا، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی شامل ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن و ترقی صرف اس صورت ممکن ہے جب حماس کو اس عمل کا حصہ نہ بنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا...
کراچی میں مجسٹریٹ کی عدالت نے ایک شخص کو ایک خاتون کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر ان پر نامناسب تصاویر شیئر کرنے اور ان کے ذریعے بلیک میلنگ کی کوشش کرنے پر مجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ (ایسٹ) یسرہ اشفاق نے ملزم عبداللہ سلیم کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 20 (شخصی وقار کی خلاف ورزی)، 21 (شخصی و صنفی عصمت دری کی خلاف ورزی) اور 24 (سائبر اسٹاکنگ) کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ہر جرم پر 2، 2 سال قید کی سزا دی۔ یہ بھی پڑھیے: ہزاروں خواتین کی تصاویر بلا اجازت شیئر کرنیوالے غیر اخلاقی فیس بک پیج کیساتھ کیا ہوا؟ عدالت نے قرار...
اسلام آباد: ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے، جس کا اظہار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر 19.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک...
امریکا نے اپنے قریبی اتحادیوں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو ’نمائشی اقدام‘ قرار دیتے ہوئے مخالفت کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اس اقدام کو ’دہشت گردی کے لیے غیر معمولی انعام‘ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی ترجیح نمائشی اعلانات نہیں بلکہ سنجیدہ سفارت کاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد پرتگال کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان ان کے مطابق اسرائیل کی سلامتی، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں پائیدار امن امریکی پالیسی کی بنیادی ترجیحات ہیں، تاہم یہ سب اس وقت ہی ممکن ہے...
امریکا نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو "نمائشی اقدام" قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی اصل ترجیح امن کے لیے سنجیدہ سفارت کاری، اسرائیل کی سکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ہے، نہ کہ نمائشی اعلانات۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزید ممالک بھی ایسے فیصلے کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے ان ممالک کے فیصلے کو مسترد کر دیا...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، 6 نکاتی عملی روڈمیپ پیش نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کا نیویارک میں مصروف شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: اقوام متحدہ...
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اُنہوں...
برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سربراہ پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیاکی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امید کرتے ہیں کہ ان شا اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اِس کیلئے جدوجہد کی،ان...
لیبیا میں پولیس اہلکاروں کے لیے داڑھی رکھنے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اُس وقت واپس لیا گیا جب عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا اور فوجی قیادت نے بھی معاملے میں براہ راست مداخلت کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزارت داخلہ کے نائب وزیر فرج قعیم نے ہفتے کی شام ایک اہم بیان میں اعلان کیا کہ پولیس اہلکاروں کے داڑھی رکھنے پر پابندی کا فیصلہ منسوخ کیا جا رہا ہے۔ پابندی کیوں لگائی گئی تھی؟ اس سے قبل وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکار داڑھی نہیں رکھ سکتے، کیونکہ یہ پولیس کے ظاہری ڈسپلن اور پیشہ ورانہ تاثر...
میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت واضح ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت...