2025-08-07@02:05:36 GMT
تلاش کی گنتی: 25036

«مہوش نے»:

(نئی خبر)
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلی میں ایک غیرمتوقع صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہوئی تھی، جس کی قیادت خود علی امین گنڈاپور نے کی، اور طے تھا کہ وہ قلعہ بالا حصار پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تاہم، کارکنوں کی بڑی تعداد کے انتظار اور توقعات کے برعکس، وہ مقررہ مقام پر آئے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔ آرامکو کا منافع مسلسل دسویں سہ ماہی میں کمی کا شکار ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس برآمدات کے جی ڈی پی تناسب میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں آج (منگل) FBR کی اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ وہ اور وفاقی حکومت متعلقہ حکام کی اصلاحاتی کاوشوں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بیوروکریٹک رکاوٹوں اور ادارہ جاتی مسائل کو ختم کرکے اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس کی انقلابی اصلاحات کو یکساں اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے...
    معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی افواہیں پھیل گئیں۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی کوہلی سے صرف ایک روز کیلئے ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ہی کوئی ملاقات ہوئی۔ A post common by Varinder Chawla (@varindertchawla) دوسری جانب پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے متعلق 2020 میں یہ افواہیں سامنے...
    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں شدید بارش کے باعث آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہاڑ سے آنے والا ریلہ دھرالی  کے علاقے میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شریک ہیں۔ ریاست میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026** میں کرائے جائیں گے۔ یہ اعلان شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ ڈھاکا میں ہزاروں شہریوں نے اُس عوامی تحریک کی پہلی سالگرہ منائی، جس نے شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں **ریلیوں، دعائیہ تقریبات اور کنسرٹس** کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے منعقد ہوئی، جہاں محمد یونس نے جولائی اعلامیہ جاری کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2024 کے طلبہ اور عوامی انقلاب کو آئینی سطح پر تسلیم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس تحریک کے نتیجے میں...
    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشعال ملک نے کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019ء کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کی ترقی مشکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔ مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند...
    اسلام سے خطاب میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن اور کاروان سلار شریک ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر...
    بھارتی فلم انڈسٹری سوگوار، کنڑا سینما کے 34 سالہ مشہور اداکارسنتوش بالاراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش بالاراج گزشتہ چند دنوں سے ریاست کرناٹکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں یرقان  کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یرقان نے ان کے پورے جسم کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار کے انتقال کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔  فنی کیریئر اور پسِ منظر  سنتوش بالاراج، معروف ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے۔ یہ افسوسناک اتفاق...
    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
    بنگلہ دیش میں قائم عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات کے فوراً بعد وہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا جائے گا جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے قبل، فروری 2026 میں منعقد کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا، حکومتی مخالفین کی...
    پی ڈی پی کی لیڈر نے کہا کہ ہم سے بولنے اور احتجاج تک کرنے کا بنیادی حق سلب کیا جا رہا ہے، یہ ہماری آواز اور ہمارے حقوق کو بھی چھینے جانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے 6 سال قبل 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس تعلق سے آج جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، مودی حکومت سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ...
    آج کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں زائرین نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ 7 اگست کو کوئٹہ سے تفتان کیطرف روانہ ہونگے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ زائرین کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔ انہوں نے حکومت...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی۔ واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق پیر اور منگل کی درمیانی شب  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر...
    مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    کانگریس نے جموں میں "ہماری ریاست، ہمارا حق" کے نعرے کے تحت مظاہرہ کیا اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئینی دفعہ 370 کی منسوخی کو آج 6 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر جموں میں کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اس دن کو "یوم سیاہ" کے طور پر منایا گیا۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کو 5 اگست 2019ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں منسوخ کیا تھا، جس کے بعد ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ کانگریس نے جموں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ...
    SWABI: خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ بند کرنے کے خلاف ڈٹ گیا، اس دوران دونوں اطراف سے موٹر وے بند کرنے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے اور گھتم گتھا ہو گئے۔ روڈ بند کرنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کر دو تو روڈ کھول دیں گے، اس دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اربعین کے لئے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، ایران اور عراق کے ہوائی اڈوں سے زائرین کے مطلوبہ مقامات تک آمدورفت کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زائرین کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پورے سفر میں مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے سنگین سیکورٹی خدشات بالخصوص زائرین کے قافلوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ  اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 اگست 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے، اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں...
    روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا اور بھارت کے درمیان روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر جاری کشیدگی پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ روسی حکومت کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایسے بیانات کو درست نہیں سمجھتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کو اپنے قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کس سے کس قسم کی تجارت...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔...
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 اراکین گرفتاری کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف  ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو  رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔
    مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سیف علی ڈومکی اور اللہ بخش سجادی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد کے زیر اہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی 37ویں برسی کی مناسبت سے ایک پُرمعنویت قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اللہ بخش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ نے خشکی میں گھرے ممالک کی تیسری کانفرنس (ایل ایل ڈی سی 3) میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ممالک کے 60 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔ترکمانستان کے شہر آوازا میں کل شروع ہونے والی کانفرنس کے پارلیمانی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی حکام کا کہنا تھا کہ ایک دہائی پر محیط ترقیاتی منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی عزم کے ساتھ قومی سطح پر قانون سازی بھی ازحد ضروری ہے۔ Tweet URL دنیا میں 32 ممالک مکمل طور پر خشکی سے گھرے ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    کراچی: مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر گئے لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی علمی تقریر یا مناظرہ نہیں بلکہ ایک جراتمندانہ اور منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس مہم جو تجربے کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت اور خوشی سے جھوم اٹھے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے سنسنی خیز ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا اور بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔ یہ...
    غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو مصر کیجانب سے حاصل وسیع تجارتی و صنعتی حمایت سے متعلق عالمی رپورٹس کے بعد مصری صدر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں مصر کے شریک ہونے سے متعلق دعوے "بے بنیاد" ہیں اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کا مقصد اب "سیاسی مقاصد کا حصول" اور "قیدیوں کی رہائی" نہیں بلکہ اس کا مقصد؛ فلسطینی شہریوں کو بھوکے مار ڈالنا، ان کا قتل عام اور مسئلہ فلسطین کا خاتمہ ہے۔ المیادین کے مطابق مصری صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی رائے عامہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی ابتر انسانی صورتحال کو "سودے بازی"...
    امریکا میں نوجوانوں میں کیفین پاؤچ استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کچھ دیر کے لیے توانائی کو اچانک بڑھا دیتی ہے۔ اس رجحان کے جلد ہی برطانیہ میں بھی مقبول ہو نے کا خدشہ ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹے پاؤچ، جو چائے کی تھیلی کی طرح ہوتے ہیں، ہونٹ اور مسوڑھوں کے درمیان رکھے جاتے ہیں اور کیفین کو براہ راست خون میں پہنچاتے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز ان مصنوعات کو پروموٹ کر رہے ہیں، خاص طور پر جم جانے والوں کے لیے بہتر کارکردگی کے لیے یا امتحانات میں چوکنا رہنے کے لیے طلبہ کو سفارش کر رہے ہیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر راب وان ڈیم کے مطابق، ٹک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسٹیٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔ دوران سماعت ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں. ہمارا کون سا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔اسلام آباد میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ پٹوارخانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے، میں نے دیکھ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو کسٹم کلیئرنس سے متعلق انقلابی اصلاحات  ملک بھر میں یکساں اور مؤثر طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ ہدایات وزیراعظم  شہباز شریف نے ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بعد جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور میں بذات خود حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اصلاحاتی اقدامات کا تحفظ کریں گے۔وزیراعظم نے اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے کی بھی...
    کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلی نے...
    سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ان کے ساتھ  پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور تین ارکان صوبائی اسمبلی  کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ عمر ایوب کو عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں مجرم قرار دے کر دس سال قید کی سزا سنا دی تھی۔ قانون کے مطابق دہشتگردی کا مجرم  پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا۔ الیکشن کمیشن نے اے ٹی سی عدالت فیصل آباد سے سزایافتہ تمام ارکان اسمبلی  کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں  پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور  سینٹ میں شبلی فراز کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔ پی ٹی آئی...
    جنوبی کوریا میں طالبہ کی ماں اور خاتون ٹیوٹر امتحانی پرچے چرانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ شہیر آنڈونگ میں تقریباً دوپہر 1:20 پر پیش آیا جہاں 48 سالہ ماں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو ہائی اسکول میں اس غرض سے داخل کرایا تاکہ فائنل ایگزام کے پرچے چوری کیے جائیں۔ تاہم اس دوران اسکول کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور دونوں کی چوری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ماں کے ساتھ اسکول میں داخل ہونے والی 31 ٹیوٹر 2024 میں اس اسکول سے رخصت ہو چکی تھی مگر اس کی فنگر پرنٹ ڈیٹا ابھی بھی ایکسیس کے لیے فعال تھے۔ ساتھ ہی اسکول کا مینٹیننس عملہ بھی گرفت میں آیا، جس پر چوری میں مدد کرنے کا...
    ڈاکٹر عمر عادل ایک سینئر پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن، فلم و ٹی وی کے نقاد اور تجزیہ کار ہیں انہوں نے حال ہی میں اداکارہ ریشم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آپس کی دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عمر عادل جو پی ٹی وی کے دور سے ٹیلی ویژن پر نظر آ رہے ہیں اور اپنے بے لاگ تبصروں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ سلیبریٹیز، سیاست دانوں، اور معاشرتی روایات کو نشانہ بناتے ہیں جس سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اس وقت وہ اپنے شو لاؤڈ اسپیکر کی میزبانی کر رہے ہیں، جس میں وہ مختلف مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں اور شو بز کی تنازعات...
    —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز پسند ذہنیت نے 18ویں ترمیم اور اختیارات منتقلی کو تسلیم نہیں کیا۔ 15 سال سے زائد عرصہ گزر گیا نیا این ایف سی ایوارڈ وجود میں نہیں آسکا۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ این ایف سی ایوارڈ اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا اعلان کردہ ہے، موجودہ این ایف سی ایوارڈ صوبوں کو ملنے والی وزارتوں کا احاطہ نہیں کرتا۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانیسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا...
    — فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سنتوش بالراج آج صبح انتقال کر گئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ سنیما کے مشہور نوجوان اداکار سنتوش بالراج بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس کا علاج کروا رہے تھے۔  ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کے پورے جسم میں جوائنڈس پھیل چکا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش بالراج کنڑ اداکار ہیں اور سینڈل ووڈ سنیما کے پروڈیوسر انیکل بالراج کے بیٹے ہیں۔ انیکل بالراج نے کریا ، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی فلمیں بینک رول کی تھیں۔
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ آگاہ کریں ہم سیکیورٹی دیں گے، تحفظ بھی دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کل چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی۔ ہم نے میٹنگ میں سب کو کہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے...
    — فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
    —فائل فوٹو  وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26ویں ترمیم میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے...
    فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے۔ قائداعظم نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے، آج وہی مودی وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا۔ بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈاروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے...
    فائل فوٹو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پٹوار خانوں میں بدعنوانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سب جانتے ہیں اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیا ڈپٹی کمشنر کو یہ معلوم نہیں کہ ان کے دفتر میں کون کرپٹ ہے۔ پٹواریوں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پٹوار خانوں میں کرپشن اور رشوت ستانی سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کئی پٹواریوں نے ذاتی منشی رکھے ہوئے ہیں اور رشوت کے عوض کام کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کے تنازعات کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن گئے جسٹس محسن کیانی...
    قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کے مشورے کے برعکس مارچ میں ممکنہ "قیدیوں کی رہائی و غزہ میں جنگبندی کے جامع معاہدے" کی غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے ہی مخالفت کی تھی! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی تازہ ترین کوششوں کے دوران ہی اسرائیلی حکام کی سیاسی و سکیورٹی نشستوں سے متعلق لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم ہی تھا کہ جس نے نت نئی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو معطل کر دیا تھا۔ قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Ajay...
    اسلام آباد:چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔منگل کے روز وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سیٹلائٹ لانچ کے ساتھ ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اب افلاک سے بھی زیادہ وسیع اور بلند ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بنی نوع انسان کا اہم ترقیاتی آلہ بن گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی یہ رفاقت دیوارِ چین کی مانند ہے جو تاریخ میں ہر آزمائش سے گزری...
    معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔ در فشاں انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز، جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ دلربا، بھڑاس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی، عشق مرشد، پردیس اور کئی دیگر مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک ’’اوور ویٹ‘‘ (موٹی) اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔ جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ...
    ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ  آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔   واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی کی کال پر احتجاج کرتے ہوئے والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈارنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا۔ عثمان ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میری بہادر والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے مناظر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔80سالہ بزرگ خاتون کو جس طرح پنجاب پولیس نے گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا، وہ عمل شرمناک، گھٹیاں اور قابل مذمت ہے۔ مزید :
    وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہوگا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، 26ویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔ اسلام آباد میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ پٹوار خانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے، میں نے دیکھ لی ہے، یہ حال ہے۔ ذرائع  کے مطابق رپورٹ کے متن میں کہا گیا...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کے روز ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی مسلسل غیر حاضری پر آئینی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن 40 دن تک مسلسل اجلاسوں سے غیر حاضر رہے تو اس کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اسپیکر، آئین اور قواعد کے مطابق ایوان کو آگاہ کر رہے ہیں کہ رول 44 (1) کے تحت شیخ وقاص اکرم اسمبلی سیشن کے 40 دنوں سے بغیر کسی رخصت لیے مسلسل غیر حاضر ہیں، تحریک پیش ہونے اور منظور ہونے کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھارت کے مظالم پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت آج بھی جواں ہے، اور نوجوان شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جانا ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے، اور یہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے...
    کراچی(کامرس ڈیسک) اگست 2025 کے لیے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ ہونڈا سی جی 125 پاکستان میں ایک مشہور اور قابل اعتماد موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنی پائیداری، کارکردگی اور سستی دیکھ بھال کے باعث بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل روزمرہ سفر، ذاتی استعمال اور شہری آمدورفت کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب ہے۔ ہونڈا سی جی 125 ایک 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جس میں کک اسٹارٹ اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ دیگر برانڈز جیسے سوزوکی اور یاماہا کے مقابلے میں اس کے اسپیئر پارٹس کی قیمت نسبتاً کم اور دستیابی زیادہ ہے، جس...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب تنقید اور دھمکیوں کو باضابط جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے خود انڈیا کو روسی گیس درآمد کرنے کی ترغیب دی تھی قبل ازیں صدر ٹرمپ نے”ٹروتھ سوشل‘ ‘پر لکھا تھا کہ انڈیا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشین کتنے لوگوں کو مار رہی ہے. امریکی صدر انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں اور اب انہوں نے اضافی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے دہلی نے ٹرمپ کی دھمکی کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیا ہے.(جاری ہے) بھارتی جریدے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے...
    عدالتیں کرپشن کا حصہ، کونسا جج کرپٹ اچھی طرح جانتا ہوں: جسٹس محسن اختر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالتیں کرپشن کا حصہ ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے، اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔اسلام آباد میں زمین کے لین دین سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی اسٹیٹ کونسل اور ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئے، ریمارکس دیے کہ مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، نہیں تو یہ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف خاندان کپورز کی جائیداد اور کنٹرول کی جنگ، جو پہلے ہی کسی بلاک بسٹر فلم سے کم نہیں تھی، اس ہفتے برطانیہ منتقل ہوکرایک نیا موڑ لے گئی جب سنجے کپور کی والدہ، رانی کپور نے اپنے بیٹے کی اچانک موت کو قدرتی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے برطانوی حکام کو ایک سنسنی خیز خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ موت ایک ”بین الاقوامی سازش“ اور ممکنہ ”قتل“ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ڈرامائی خط میں رانی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے ”مصدقہ اور تشویشناک شواہد“ موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار، ہدایتکار، اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب وہ ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے اور بجلی کے بل کو دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک آسکتا ہے۔ نبیل ظفر حال ہی میں سنو ٹی وی کے پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور ملکی مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل ظفر نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی کمی کو اپنی زندگی میں شدت سے محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “آپ نے ہمارے اراکین کو دس دس سال کی سزائیں دے دیں، اور اب ایوان سے نکال رہے ہیں۔” ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: “اگر سب کو باہر پھینک دیا تو یہ ایوان کس کام کا؟ دس اراکین کو ایوان سے اٹھا دیا گیا لیکن آپ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔” انہوں نے انکشاف کیا کہ شیخ وقاص اکرم کی درخواستیں اسپیکر کے دفتر میں موجود ہیں، مگر انہیں نظرانداز کیا جا...
    ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گاڑیوں کو خوفناک آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ فائر بریگیڈکو فون کرو! تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو اسلام جی 13 سیکٹر کی ہے جہاں گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں سمیت پوری ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرسڈیزگاڑیاں جل رہی ہیں جبکہ کچھ جل کر تباہ ہوچکی ہیں، ورکشاپ کے باہر کھڑا ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ کوئی فائر بریگیڈ کو فون کریں! خوفناک آگ میں 15 سے زائد لگژری گاڑیاں جل گئیں، بھڑکتی آگ کے ساتھ ساتھ...
    وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو انتقام سے نکالنا ہوگا، اور ہمیں مل بیٹھ کر ملک کی بہتری کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی مشاورت سے ہوتی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے پارلیمانی کمیٹی کو مضبوط کیا، جو کسی گناہ کے مترادف نہیں۔ یہ ترمیم ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپریل 2022 میں آرٹیکل 95 کے تحت قرارداد آئی، جسے صرف ڈیڑھ منٹ میں مسترد کرکے قومی اسمبلی توڑ دی گئی۔ یہ سب سیاسی مصلحت کے تحت تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے...
    پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے، کیونکہ...
     ویب ڈیسک :  پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا  اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔  اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔  اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  ان کے مقابلے میں وزیراعظم   پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2  لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے رہنماؤں سے زائرین کے مسائل اور ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں علامہ راجہ ناصر عباس کا بھرپور استقبال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کا رکن صوبائی اسمبلی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ہدایت الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے رابطہ کرکے انہیں زائرین کو درپیش مشکلات اور زائرین مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے زائرین کی حمایت کا...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فتح سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارت نے آج کے دن کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے۔ جنت نظیر وادی میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے  پھر بھی شہید کشمیریوں کے جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹے جاتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال پر حکومت متحرک، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو گرفتار کر نے کی اطلاعات سامنے آگئیں ۔    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔  پی ٹی آئی...
    امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
    بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے) ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے۔یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر...
    ایف بی آر نے ای کامرس ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے آن لائن لین دین پر ٹیکس کی کٹوتی اور رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای کامرس فروخت کنندگان کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل لین دین پر ٹیکس وصولی کے لیے نئے طریقہ کار جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدامات ریٹیل مارکیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی جانے والی اشیا و خدمات پر ٹیکس کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 01 اور سیلز ٹیکس...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مستردکرتے ہیں، آج تک یوکرائن حکام نے پاکستان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام کی طرف سے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیاگیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسک کے بیان کے معاملے پر یوکرینی حکام سے...
    لاہور: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا گھر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام دیتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رات پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا جہاں انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ جمہوریت میں کوئی طبقہ احتجاج کرے اور سرکاری املاک کا نقصان کرے تو ادارے حرکت میں آتے ہیں لیکن یہاں احتجاج شروع بھی نہیں ہوتا اور پہلے ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب...
    پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کیلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت...
    یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال، حکومت مظاہرے روکنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور، پشاور، اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان کی حکومت یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں وضاحت طلب کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مکالمے اور سفارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...