2025-05-31@22:33:22 GMT
تلاش کی گنتی: 141

«پاکستان ایئر فورس کی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
      راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
    پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔ مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا واضح رہے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے تعاون سے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا انعقاد کیا۔ اس پیٹرول کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ پی این ایس اصلت کا یہ اقدام خطے میں بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر پاک بحریہ کے عزم اور اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اس وقت خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پی این ایس اصلت کا یہ پیٹرول...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
    پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے معاملے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ تک فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستانی ایئرلائنز کا آڈٹ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا لندن مانچسٹر اور برمنگھم کےلیے فلائٹ آپریشن پلان تیار ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ، جس کے حل کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔روز نامہ امت کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یومِ آب پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کی تجدید کرتا ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے محفوظ مستقبل کے لئے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے، بجلی بچانے، توانائی، ایندھن بچانے والے...
    سٹی42:صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 ءپر پیغام، کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں ، توانائی شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں،توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دارالحکومت کی فضائیں پاکستان ایئر فورس (PAF) کے طیاروں کی گرج سے گونج اٹھیں، جب یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں جنگی طیاروں نے شاندار ریہرسل کی۔ فضائی کرتب دیکھنے والوں کو مسحور کر گئے، خاص طور پر وہ لوگ جو سینٹورس مال کی چھت پر موجود تھے، جہاں انہیں PAF میراج طیارے کے نہایت قریب سے گزرنے کا شاندار منظر دیکھنے کا موقع ملا۔ یوم پاکستان کی شاندار ریہرسل میں پاک فضائیہ کے طیاروں کا دلفریب فلائی پاسٹ ریہرسل کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان شاندار فضائی کرتبوں کو کیمرے میں محفوظ کر رہے ہیں، جب کہ جنگی طیارے نیلے آسمان میں حیرت انگیز مناورز پیش کر رہے ہیں۔ پاک...
    تہران (اوصاف نیوز)ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ ایران، روس اور چین کی بحری افواج تعاون کو فروغ دینے کے لیے رواں ہفتے ایران کے ساحل پر فوجی مشقیں کریں گی۔ تینوں ممالک، جو کہ امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں، حالیہ برسوں میں خطے میں اسی طرح کی مشقیں کر چکے ہیں۔آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بطور مبصر شرکت کریں گے۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے اپنی مدت کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ مشقیں “منگل کو چابہار کی بندرگاہ پر شروع ہوں گی”، جو خلیج عمان میں جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔تسنیم کے مطابق، “چینی اور روسی بحری افواج کے...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔ حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے...
      سٹی42:  پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے سراغ لگایا ہے ک کل  بنوں کینٹ پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کی ہدایات افغانستان سے دی گئیں۔  پاکستانی سکیورٹی فورسز نے رات کے اندھیرے میں کئے گئے اس حملے میں شریک تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا۔ چار خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تو انہوں نے مایوسی کے عالم میں اپنی بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی حفاظتی دیواروں سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں ایک سویلین رہائشی گھر...
    سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں 5 بہادر فوجی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان، 13 معصوم شہری شہید، 32 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق حملے میں افغان شہری ملوث ہیں۔ منصوبہ بندی افغانستان میں موجود خوارج رہنماؤں نے کی۔ پاکستان نے افغان عبوری...
    ویب ڈیسک : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر ڈیوٹی افسر کو بلوچستان سے تین مارچ 2016 کو گرفتار کیا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ غلام خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔ملک نور اعوان...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے...
    پاکستان ایئر فورس کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی اے ایف فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، نان سٹاپ پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔آئی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) یاد رہے کہ پچھلی سات دہائیوں کے دوران، پاکستان اورانڈیاکے درمیان تین بڑی جنگیں ہوچکی ہیں، جن میں کشمیرکاتنازعہ اہم رہا ہے ۔ان تنازعات کی وجہ سے انڈیاکوہمیشہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ اتحادکے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ انڈیا، امریکا، جاپان اور آسٹریلیاکے کواڈاتحادکاحصہ ہے،جس کامقصدچین کے اثرورسوخ کوکم کرناہے لیکن پاکستان،بنگلہ دیش،اورچین کے بڑھتے تعلقات اس اتحادکے لئے چیلنج پیداکرسکتے ہیں۔امریکاکی خواہش ہے کہ کواڈاتحادکی مشترکہ طاقت سے چین کامحاصرہ کیاجائے تاکہ اس کی معاشی برتری کو روکاجاسکے۔اسی لیے نومنتخب صدرٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی ٹیرف بڑھانے کاعندیہ دیاہے۔ امریکاکی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والاسی پیک منصوبہ ناکام بنایا جائے۔اس مقصدکے لئے وہ انڈیا کے ذریعے...
    ویب ڈیسک:  لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہو گئیں، بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق 2016ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف...
    سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں، ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملک کی ترقی میں مثبت کردار کے لیے ہوں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بھر کے یونیورسٹی اور کالجز کے سٹوڈنٹس سے خطاب میں کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس آپ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، آپ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، خود کو پاکستان کی ترقی کے قابل بنائیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل آرمی چیف نے طلبا کی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی،...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے...
    احمد منصور:5فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے پروقار موقع پر عسکری قیادت نے  کشمیریوں کے حق خورادایت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے  خصو صی پیغام جاری کیا ہے۔    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج  نےکشمیریوں کے حق خورادایت اور منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کی ہے۔  سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کررہے ہیں،ظلم کے مقابلے میں ان کا غیر متزلزل عزم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے سازشوں کا جال بچھا دیا ہے وہ کسی طرح بھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے پاکستانی فورسز نے ملک میں بدترین دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی را دیگر پاکستان...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کرکے زخمی ہونے والے سپاہیوں کی عیادت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ بلوچستان کے موقع پر سیکیورٹی صورت حال پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریفنگ میں سینئر عسکری اور انٹیلیجنس حکام بھی شریک ہوئے جب کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نمازجنازہ میں بھی شرکت۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ پہنچ کر  زخمیوں کی عیادت کی اور آرمی چیف نے ہر...
       اسلام آباد (آئی این پی )یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس(  جی ایس پی پلس) اسٹیٹس کو ہلکا نہ لے،اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے، انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت بھی کی۔ دبئی ایئرپورٹ نے 2024 میں 9 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا ریکارڈ قائم کر دیا ایک انٹرویو میں  اولوف...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ مؤثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔ پاک...
    BANGKOK: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی...
    ژوب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ ژوب: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 5 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے بار بار کہا...
    ژوب : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں پاک افغان سرحد سے اندر داخل ہوئے چھ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بائیس اور تئیس جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا، خوارج پاکستان افغانستان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انہیں گھیرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا نتیجتاً چھ خوارج جہنم میں بھیجے گئے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کو کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز کے جوانوں نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) میجر جنرل محمد باقری نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستانی صدر آصف علیزرداری اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ صدر سے ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کو ایک مشترکہ چیلنج کے طور پر اجاگر کیا گیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی اور دوغلے پن کی بدترین مثال ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل اوپندر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی...
    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے منافقت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان حقائق کے برخلاف اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی روایتی بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے بلکہ بھارت کی سرحد پار جبر کی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی حربہ ہے۔...
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...