2025-11-07@00:02:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1267

«پولیس مقابلہ»:

(نئی خبر)
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار،مدارس کیخلاف بھی ایکشن کی تیاری جیوفینسنگ مکمل، واٹس ایپ گروپس میں شامل افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے 2716 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے 251 ، شیخوپورہ سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں...
    باجوڑ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں لیگی رہنما اورایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرئع کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا، دھماکے سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ واضح رہے مبارک زیب خان نے اگست 2024 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، ا ±نہوں نے 2024ءکے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8 باجوڑ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔
    سٹی42: اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت کے پہلے ہی دن وفاقی حکومت کے وزیر کے گھر پر بم سے حملہ ہو گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سنگین واقعہ کا نوٹس لینے کی بجائے صنم جاوید کے کئی روز پہلے پراسرار مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس لینا ضروری سمجھا۔باجوڑ  میں وزیراعظم شہباز  شریف کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور  اور  رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ  ہوا اور کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا۔ پولیس نے اسے "نامعلوم افراد کی کارروائی" قرار دے دیا اور اس حملہ کی مناسب تحقیقات ہی نہیں کیں۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس...
    لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے  2716  پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے  251 ، شیخوپورہ  سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
    ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا،  ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
    تھانہ نون کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے کچھ روز قبل بلیو ایریا میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کو قتل اور قیصر اشفاق کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ چیکنگ کے دوران ملزمان نے...
    مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول...
    کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...
    غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے لاہور سے احتجاج شروع ہوتے ہی پرتشدد ہو گیا لیکن ٹی ایل پی اور ان کے حامیوں کی جانب سے اس احتجاج کو مسلسل پُرامن قرار دیا جا رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں ٹی ایل پی کے کارکنان کو ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اُن کے کارکنوں کا طرزِ عمل کچھ اور کہانی سناتا ہے۔ یہ سب انتشار کے زمرے میں آتا ہے اور معاشرے کو ایسے رویوں سے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاج میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:  شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک پولیس حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی، جہاں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چنگچی رکشہ کے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں کے سوار ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، اسی طرح ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری، غلط پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار فائل فوٹو  وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ عوام کراچی میں افراتفری سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اشتعال انگیزی اور افواہیں پھیلانے والوں کےخلاف اقدامات کیے جائیں، قانون کی رٹ کے خلاف جانے والوں سے دفعہ 144 کےتحت نمٹا جائے۔اپنے بیان میں ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس کو شہر کے مختلف مقامات پر مستعد اور الرٹ رکھا جائے، اینٹی رائٹس دستوں کو تیار رکھا جائے۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی میں اس وقت کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی سے مظاہرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علی گڑھ: بھارت میں کروا چوتھ کی رات 12 دلہنیں زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔ سبھی کا تعلق بہار سے تھا۔ انہوں نے شام کو سات رسمی قسمیں کھائی تھیں۔ اس رات کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو نشہ آور چیز پلا کر فرار ہو گئے۔ متاثرین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شادیاں کرانے والے دلال بھی اپنے اہل خانہ سمیت مفرور ہیں۔ساسنی گیٹ کے رہنے والے نہال شرما اور اس کے بیٹے پراتیک شرما نے بتایا کہ ان کی ملاقات چند روز قبل اگلاس کے سچن ٹھاکر سے ہوئی تھی۔ سچن نے انہیں بتایا کہ بہار سے کچھ نوجوان خواتین آئی...
    سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔  شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔ 
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
    پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر وفاق سے5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ پولیس اہلکار و افسران، بکتر بند گاڑیاں، نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت لاہور بھیجنے کیلئے الرٹ کردی گئی حکام کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک سے پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان ہے، اس مقصد کے لیے وفاق سے بھی 5 سو پولیس اہلکار و افسران کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 8 بکتر بند گاڑیاں اور نفری اینٹی رائٹ کٹس سمیت پولیس ہیڈ کوارٹر میں لاہور بھیجنے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے میں امام مسجد بھی شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اس حملے میں ایک سویلین سمیت چھ پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج اسلام کے نہیں بلکہ دین کے دشمن ہیں، امت کے...
    لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمود اور ایلیٹ کانسٹیبل ثنا اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ...
        تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے دوران صورتحال مزید سنگین ہو گئی، جب مشتعل کارکنان نے پولیس وین پر قبضہ کر لیا اور ایک سرکاری بس پر بھی حملہ کر دیا۔ ٹی ایل پی کی جانب سے امریکی ایمبسی کے سامنے احتجاج اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد سے پنجاب، خصوصاً لاہور میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مارچ کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، تاہم تحریک لبیک کے کارکنان نے جوابی طور پر پولیس پر حملے شروع کر دیے۔ TLP is a TERRORIST Organization! BAN TLP! pic.twitter.com/F4mB9f4dSv — I b r a h e e m  (@Ibraheeeeem92) October 8, 2025 سوشل...
    پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی...
    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دوائسہ کے علاقے میں خاندانی تنازع کے دوران باپ اور بیٹے کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیا۔ اسی دوران معاملے میں بیچ بچاؤ کرنے آئے ایک شخص پر بھی ایسڈ جا گرا۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر دوائسہ ہائر سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جھگڑا کھیت میں پڑے بجلی کے تاروں کو لے کر شروع ہوا تھا اور خاندان کے دو گروپ دو دن سے باہمی تلخیاں کر رہے تھے۔ جھگڑے کے دوران ایک فریق نے ایسڈ پھینکا، جس سے دونوں باپ بیٹے اور درمیان آنے والا...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔  آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
    پشاور (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے رات گئے تک ڈیوٹی پر موجود اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور...
    ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ٹریننگ سینٹر پر 7 سے 8 دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر اچانک حملہ کیا۔ ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے فضا گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھی اور مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس...
    ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کردیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ مقابلہ جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے دس کلومیٹر دور اور تھانہ صدر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا، تین راکٹ لانچر پولیس ٹریننگ اسکول پر داغے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ، ایس پی سی ٹی...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جمعے کی رات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی...
    وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آبادپولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنراور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والےاسلام آباد پولیس و فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا،انہوں نے نے جوانوں سے کھانے پینے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انہیں ایران سے یہاں لے کر آئے گی اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایاکہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر اسپیشل...
    انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ تحریک لبیک کارکنان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان کو پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزماں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملہ کیس میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک  110 کارکنان کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے 110 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 12 دن کا جسمانی...
    فائل فوٹوز وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔ بھارت:...
    اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
    ٹریفک پولیس نے ای چالان جمع نہ کرانے والی 2 ہزار 546 گاڑیاں بلیک لسٹ کر کے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیئے۔  ٹریفک پولیس نے اُن شہریوں کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود جرمانے ادا نہیں کرتے۔ یہ کارروائی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تعاون سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ قرار دی گئی۔ گاڑیوں کو شہر بھر میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جائے گا۔ اور تمام واجبات ادا ہونے تک گاڑیاں ضبط رہیں گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے ایک جامع پلان...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ حال ہی میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں زیادہ تر واقعات میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) اشفاق انور نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھٹی میں پولیس کی ایک چوکی پر دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا چوکی انچارج احمد نواز حملے میں شدید زخمی ہوئے...
    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماڈل کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک نشتر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) جرمن وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے ایک مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، جن میں الیکٹرو میگنیٹک پلسز، جی پی ایس میں خلل اور سگنل جامنگ جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ ڈوبرنڈٹ نے کہا، ''اس کا مطلب ہے کہ ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے کا عمل اب وفاقی پولیس کے لیے باقاعدہ طور پر ممکن ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہجرمنی اپنے اتحادی ممالک اسرائیل اور یوکرین سے جدید ڈرون دفاعی نظام سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں ایک مشترکہ ڈرون دفاعی مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں ریاستی اور وفاقی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔(جاری ہے) دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا...
    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
    —فائل فوٹو پشاور پولیس نے واہ کینٹ کوہستان کالونی میں مطلوب ملزمان کے ساتھ مقابلہ کا ہے جس کے دوران مطلوب ملزم آدم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آدم دہشت گردی، قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب تھا، جو دھمکی آمیز آڈیو اور ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: پولیس مقابلہ میں 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم آدم نے پشتخرہ میں انجن آئل کے گودام پر فائرنگ کر کے ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔ پولیس کے مطابق کوہستان کالونی میں مقابلے میں مارا گیا ملزم آدم افغان شہری ہے، جس نے پاکستانی شہریت کی جعلی دستاویزات بنائی ہوئی تھیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں ایک نومنتخب خاتون میئر پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرس اسٹالزر (Iris Stalzer) جو حال ہی میں ہیرڈکے (Herdecke) شہر کی میئر منتخب ہوئی تھیں، ان کے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایرس اسٹالزر کو شدید زخمی حالت میں ان کے گھر کے اندر پایا گیا، حملے کے بعد وہ زخمی حالت میں خود کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لانے میں کامیاب ہوئیں، جہاں سے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ...
    اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی جبکہ پولیس اب کسی پریس کلب میں داخلے سے قبل انتظامیہ کی اجازت لے گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات کی، جبکہ نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
    کراچی: شہر قائد میں سعیدآباد یوسف گوٹھ کے علاقے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور ایک خطرناک بھتہ خور کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بدنامِ زمانہ صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا سرگرم کارندہ ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم ایک اشتہاری مجرم ہے اور کراچی پولیس کو بھتہ خوری، ڈکیتی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھانہ بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار، پولیس کے مطابق تھانہ بٹھائی نگر پولیس رات گئے معمول کے گشت میں مصروف تھی کہ فلٹر پلانٹ کے نزدیک 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ مشکوک ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم عمران راجپوت ساکن مسو بھرگڑی زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جب کہ اس کے دیگر دو ساتھی اکرم ولد علی محمد سولنگی اور دانیال ولد عقیل قریشی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوہاٹ (صباح نیوز) کوہاٹ کے ٹرائل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار حضرت عمر شہید جبکہ ایف سی حوالدار بہادر خان زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واقعہ کے فورا بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے،ج کہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے انٹرویسٹ میں فائرنگ کے بعد پولیس نے 60 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مشتبہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرتی گاڑیوں اور پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے ممکنہ طور سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں۔ ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، اسے بعد از گرفتاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔سڈنی: فائرنگ کے بعد ماہرین جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں انٹرنیشنل ڈیسک سیف...
    جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنیوالے مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے عمارت کو بھی نذر آتش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع خاران میں جوڈیشل کمپلکس پر حملے کرکے جج کو اغوا کر لیا، جبکہ عمارت بھی نذر آتش کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، جنہوں نے عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت گلزار، وحید اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی...
    کراچی: شہر قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے بعد ایس آئی یو اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر مارا گیا۔ ہلاک ملزم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایدھی کے مطابق دونوں ملزمان کو اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی ایک اور کامیاب وارادت عمار ٹاون کے قریب سے دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان ک سے موٹر سائیکل چھین لی مذاحمت کرنے پر اسیزخمی کر کے فرار ہو گئیتفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوں کی واردات بڑھتی جارہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر یہ اپنی کاروائی کر رہے ہیں رات ہونے سے پہلے پہلے کوئی نہ کوئی واردات کے اپنے گھر کو روانہ ہو جاتے ہیں ٹنڈوجام عمار ٹاون سیعلی مرتضیٰ چنڈ نامی نوجوان ٹنڈوجام سے کیسانا موری کی جانب باغ پر جا رہا تھا کہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسے یرغمال بنا لیا اور اس...
    مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔ جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے...
    برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں سینیگاگ حملے کے دوران پولیس کی کارروائی میں غلطی سے ایک متاثرہ شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی پولیس کی فائرنگ سے ہوا۔ یہ واقعہ یوم کپور کے موقع پر پیش آیا جب ایک برطانوی نژاد شامی شہری نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور پھر چاقو سے حملہ کیا، حملہ آور پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، 2 ملزمان گرفتار برطانوی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو گولی لگی جو ممکنہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران لگی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین دروازے کے قریب موجود تھے اور حملہ آور کو اندر...
    نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں...
    اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں  صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس...
    راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والے واقعے سے متعلق پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ والد...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء)کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کی نقل و حرکت کا ٹریکر لاگ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔(جاری ہے) تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ اس معاملے...
    اسلام آباد+ شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کر کے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس اہلکاروںکے دھاوا کا واقعہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے درمیان رابطے کی کمی کا پیش آیا۔ سرکل انچارج اور مجسٹریٹ کے درمیان رابطے کا تسلسل ہوتا تو پولیس اہلکاروں...
    کراچی: کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ شہر بھر میں ہاؤس رابری، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گشت پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ریپیٹر، 4 عدد 30 بور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یوم کِپور پر ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے وار اور کار سے ٹکر مارنے کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی، اسے حملہ آور سمجھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی لوگوں کی جانب دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق چاقو کے وار اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
    وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو  پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی  اہلکار  کے  پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔‎  محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ ‎پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدداسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا...
    پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں و کشمیری مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرامن کشمیری مظاہرین اور صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، پریس کلب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو کشمیری عوام کے جائز احتجاج برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی آزاد صحافت کو۔ حکومتی وزرا کی جانب سے محض نوٹس اور معافی کو اس بربریت کے سامنے ایک مذاق قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر:ـ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں2افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا. جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس...
    صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) افضل بٹ نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس اہلکاروں کا حملہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے۔اسلام آباد پریس کلب میں پولیس اہلکاروں کے زبردستی گھسنے، صحافیوں اور ملازمین پر تشدد کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے مارشل لا، ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس دیکھی، اُس دور میں بھی ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔پولیس یا ریاستی اداروں کو مطلوب شخص اگر پریس کلب کے اندر آجائے تو قانون نافذ کرنے والے اہلکار باہر کھڑے رہتے تھے، تاکہ مطلوبہ شخص باہر نکلے اور وہ قانونی کارروائی مکمل کریں۔انہوں نےکہا کہ آج کا...
      برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔  برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔  مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔  پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور...
    برطانیہ میں شمالی مانچسٹر کی ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ واقعہ یومِ کپور (Yom Kippur) کے روز پیش آیا جو یہودیوں کا مقدس ترین دن تصور کیا جاتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 9:30 بجے کے قریب ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سناگاگ، کرمسل میں ایک کار نے لوگوں کو روند ڈالا اور ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی جسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔تفصیلات  کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی،‎‎ ‎محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پمز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا...
    اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، مجھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر میں صحافیوں سے معذرت کرتا ہوں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ان کے چند لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے مین ہینڈلنگ...
    اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب میں پولیس داخل اور توڑ پھوڑ، ’اب تو صحافی پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں’ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ طلال چوہدری کی صحافیوں سے معذرت اس موقع پر نیشنل پریس کلب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش  آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔    پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کو پکڑنے کیلئے پولیس کلب داخل ہوئی، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفۓ ٹیریا میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد  کسی  صورت  برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں  ملوث  اہلکاروں  کا تعین  کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
    مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر...
    آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔ شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت...
    آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں۔ پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ...
    حیدرآباد: تھانہ نسیم نگر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنامِ زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ڈیتھا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نسیم نگر عبدالمالک ابڑو پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران نوید ماچھی اور حبیب اللہ ماچھی نامی ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو...
    حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔ اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم...