2025-10-21@20:23:47 GMT
تلاش کی گنتی: 59876
«کو آئین»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر اس ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فراڈ اور مالیاتی اسکیمز میں بھی خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بین الاقوامی الائنس کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ہر سال 9.3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان مالیاتی دھوکا دہی اور آن لائن فراڈ کے باعث اٹھا رہا ہے، جو کہ ملک کے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان اسٹیٹ بینک یا آئی ایم ایف جیسے اداروں کے بڑے قرض پروگراموں سے بھی کہیں زیادہ تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔ گلوبل اینٹی اسکیم الائنس اور فیڈزائی کی مشترکہ گلوبل اسٹیٹ آف اسکیمز رپورٹ 2025 میں...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا ایک اہم خط منظر عام پر آ گیا۔ یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں تحریر کیا گیا، جس میں دونوں ججز نے نہ صرف کونسل کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے بلکہ آئینی حدود کی وضاحت بھی کی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس جمع کروائے تھے اور اجلاس کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، تاہم انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود اپنی رائے دینے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے اس بات پر...
کراچی: ملک میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ فی الحال عارضی طور پر ٹل گیا ہے۔ سندھ حکومت نے فوری اقدام کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک جہاز کو 15 دن کی انڈرٹیکنگ پر کلیئر کر دیا ہے، جس سے ملک میں ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ وقتی طور پر ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او کے جہاز کی کلیئرنس کے بعد دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جہازوں کو بھی اسی بنیاد پر بینک گارنٹی کے بغیر 15 دن کی عارضی کلیئرنس ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ...
اسلام آباد: حکومت اور تنظیمات اہلِ سنت پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق طے پایا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی جب کہ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔ مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد کو فوری طور پر کھولا جائے گا اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ تمام مدارس کو بھی فوری...
پشاور میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی تینوں گاڑیاں اگرچہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت اور بلٹ پروف معیار اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ گاڑیاں کسی مقامی ورکشاپ میں تیار نہیں کی گئیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہنے کے بعد بین الاقوامی معیار کے تحت بلٹ پروف کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس کو یہ تین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے...
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی اجازت مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے *موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ* کا افتتاح کرتے ہوئے ایک اور عوام دوست اقدام کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس منفرد منصوبے کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور آسان پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ موبائل یونٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں شہری نہ صرف ایف آئی آر کا اندراج کروا سکیں گے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کو باضابطہ طور پر چابیاں سپرد کیں۔ مریم نواز شریف نے موبائل یونٹ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ عوام سے خوش اخلاقی اور...
حکومتِ پاکستان نے بڑا اقتصادی فیصلہ کرتے ہوئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم 2023 نافذ کر دیا۔ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کی اجازت ہو گی، نوٹفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کے تحت بغیر کرنسی کے مال کے بدلے مال کی تجارت ممکن ہے۔ وفاقی حکومت نے بارٹر ٹریڈ میکانزم میں اہم ترامیم بھی جاری کر دیں، بارٹر ٹریڈ اب صرف افغانستان، ایران اور روس تک محدود کر دی گئی۔ نوٹی فیکشن کے مطابق دو ممالک کے درمیان سامان کے تبادلے کو باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، “کنسورشیم” کے تحت اب ایک سے زائد پاکستانی کمپنیاں مشترکہ معاہدہ کر سکیں گی۔ انفرادی افراد کو بھی بارٹر ٹریڈ کی اجازت دے دی گئی، ایس آر او کے مطابق وزرات...
مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہل سنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونیوالے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے اعلان کیا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔صدر مسلم لیگ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور سنہ 2026 کے سیزن سے پی ایس ایل میں 6 کے بجائے آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں حیدرآباد، میرپور خاص، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ فیصلہ بولی (بِڈنگ) کے عمل اور فرنچائز خریدنے والے فریقین کی دلچسپی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مزید...
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و کشمیر، آزاد خطے کے عوام، مہاجرینِ مقیم پاکستان اور بیرونِ ملک بسنے والے کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت اپنا جمہوری اور سیاسی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور مہاجرینِ مقیم پاکستان...
کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین سروس مسلسل چھٹے روز بھی معطل ہے جبکہ دیگر ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، ٹرین کی معطلی کی وجہ بارڈر کی موجودہ صورتحال ہے جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس منسوخ کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل اپنی معمول کی آمد و رفت کے مطابق چل رہی ہیں۔ ادھر لاہور ریلوے اسٹیشن سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو رہی ہیں۔ قراقرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) سہ پہر 3 بجے، کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) شام 6 بجے، اور گرین لائن (6-ڈاؤن)...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور...
لاہور: پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
---فائل فوٹوز خیبر پختونخوا حکومت کے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی بلٹ پروفِنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیار کی ہے، کے پی پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں تاہم اِن کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ KP نے وفاق کی دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کردیںپشاور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے... واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کےپی پولیس کو...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر...
سٹی 42: سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے طلوع ہوگا ۔ 23 اکتوبر کو نظر آئے گا 23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے ۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔ سپارکو نے کہا موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند بآسانی دکھائی دے سکتا ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔اسلامی مہینے...
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حمیرا ارشد نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان آئیڈل کے بہت چرچے ہیں لیکن اس کے پینل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ فواد خان کو بٹھا دیا، کیا یہ ججز کا پینل ٹھیک ہے؟ اس پر حمیرا ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا کہ پاکستان آئیڈل میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فواد...
سٹی 42:مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے ۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل...
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز کالرآف آنر مل گیا۔ کالر آف آنر مصری اولمپک کمیٹی کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے، جو اُن شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی اولمپک تحریک اور بین الاقوامی کھیلوں کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ طیّب اکرام کو یہ اعزاز ہاکی کے فروغ کے لیے ان کی شاندار قیادت، عالمی سطح پر کھیل کی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں اور خاص طور پر افریقا اور مصر میں ہاکی کے فروغ و ترقی کے لیے ان کی حمایت کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام اور مصری اولمپک کمیٹی کے صدر انجینئر ادریس...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.90 ملین روپے ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر9...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی اورایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسدرہ سلیم سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ بارے ایجنڈاپیش کیاگیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو 21اگست 2025کو مراسلہ لکھاتھا۔(جاری ہے) مراسلہ میں پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی مزید475سیٹوں میں اضافے کی استدعاکی...
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
سندھ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان ٹیکس کے تنازع پر ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔سندھ حکومت کی جانب سے اچانک انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (cess )کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی شرط بحال کیے جانے کے بعد پیٹرولیم کارگو بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جس کے باعث ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔نمائندےکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ڈیولپمنٹ سیس 1994 میں عائد کیا گیا تھا جس کے خلاف پیٹرولیم کمپنیاں ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ گئیں جس پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے حق میں فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔نمائندے نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں...
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اتھارٹی کا فیصلہ کے الیکٹرک کی مالی کارکردگی کو مشکل میں ڈال دے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 2024 تا 2030 چارجز اور کاروبار چلانے کے سابقہ فیصلوں میں ترمیم کی ہے، نیپرا نے پاور جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ملٹی ایئر ٹیرف منظور کیے تھے۔کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر حتمی فیصلہ جاری کیا ہے، رائٹ آف کلیمز پر نیپرا نے اپنے پچھلے مؤقف کو برقرار رکھا ہے، نیپرا کے باقی امور پر فیصلہ کمپنی کے ٹیرف...
فائل فوٹو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔دونوں ججز کا خط 11 صفحات پر مشتمل ہے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا گیا ہے۔ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم پر اعتراض ہے، مجوزہ ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور، شفافیت کو محدود اور اختیارات کو ایک شخص تک محدود کیا جارہا ہے، مجوزہ ترامیم بین الاقوامی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔خط میں کہا گیا کہ ترامیم خطرناک...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر جتھے قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ جتھے کون تیار کرتے رہے ہیں، کس لیے تیار کرتے رہے ہیں، سب کو پتہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیر ہو گئی ہے، کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ ریاست قانون، قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی۔ افغانستان سے سیز فائر کیلئے وقت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی: خواجہ محمد آصفوزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سال 2025 کے دوران ڈینگی کےکل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 82، میرپورخاص میں 58، سکھر میں 9، شہید بینظیرآباد میں 2، جبکہ لاڑکانہ میں 1 کیس...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
جاپان کی حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی رہنما سانائے تاکائی چی نے قیادت کا انتخاب جیت کر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ آج شہنشاہ نرُوہیتو سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالیں گی۔ 64 سالہ تاکائی چی کا تعلق صوبہ نارا سے ہے۔ وہ سابق وزیراعظم شنزو آبے کی قریبی ساتھی اور ان کی پالیسی ’آبے نومکس‘ کی حامی ہیں۔ مزید پڑھیں: جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب تاکائی چی کو جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ کہا جاتا ہے۔ وہ ہم جنس شادی کی مخالفت، سخت امیگریشن پالیسی، اور مردوں کو شاہی جانشینی میں ترجیح دینے کی حامی ہیں۔ وہ چین کے...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آ گیا۔ دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ خط میں کہا گیا کہ ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایشیاکپ کی ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا جس میں ایشیاکپ کی ٹرافی سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی۔ اس...

عمران خان اور وزیراعلیٰ ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلی کی ملاقات ہوجائے، اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور مسروقہ و غیر مسروقہ جائیداد سیل کر دی گئی ہے، اس مذہبی جماعت کی لیڈرشپ کو تین ٹئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب زدگان سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے، ان میں سے سات پنک موبائل پولیس اسٹیشنز ہیں، پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین پولیس اہلکار بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا، علاقے کے...
سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
ورلڈ بینک گروپ کے 2025 کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں خاصا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ مائیکروفنانس بینکوں کی خاتون قرض گیروں کی تعداد 200 فیصد بڑھی ہے، اس مدت میں خواتین کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی انٹرپرائزز (ایس ایم ای) اور زرعی قرضوں کے پورٹ فولیوز میں بھی دگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں شمولیتی اور پائیدار معاشی ترقی کے فروغ میں آجر خواتین (ویمن انٹرپرینیورز) کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ورلڈ بینک گروپ کے 2025 کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرز، واشنگٹن ڈی سی میں...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اپنے اہم“ آرٹیمِس“ منصوبے کے لیے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ پروگرام میں تاخیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شون ڈفی نے تصدیق کی کہ ادارہ آرٹیمِس تھری مشن کے لیے ہیومن لینڈنگ کنٹریکٹ دوبارہ نیلامی کے لیے کھول رہا ہے۔ یہ وہی کنٹریکٹ ہے جو 2021 میں اسپیس ایکس کو دیا گیا تھا تاکہ وہ چاند پر اترنے والا خلائی جہاز تیار کرے۔ اب اس نئے فیصلے سے دیگر بڑی خلائی کمپنیاں، جیسے جیف بیزوس کی ”بلو اوریجن“ اور ”لاک ہیڈ مارٹن“، بھی اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے...
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کو تنخواہوں کے علاوہ ہر ماہ اربوں روپے بچتے ہیں، اربوں روپے آمدنی کے باوجود یہ کام نہیں کرتے اور کہتے ہیں سب محکمے ہمارے ماتحت کردو ہمارے پاس اختیارات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیئے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت سے ملی بلٹ پروف گاڑیاں ٹھکرادیں اور واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا بڑا تنازع سامنے آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وفاق کی جانب سے دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ناکارہ اور زائد المیعاد قرار دے کر انہیں وفاق کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اورسی ٹی ڈی دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن کرداراداکررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے وزیرداخلہ نے زائدالمعیادبلٹ پروف گاڑیاں کےپی پولیس کودیں،ناکارہ گاڑیاں دینے سے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں بند کمروں میں بیٹھ کر بننے والے...
پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20 ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
فائل فوٹو خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
سلوویکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اُس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ عدالت نے اس کیس میں ریمارکس دیے کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے پر کیا، اور اس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔ عدالت نے 21 سال کی سزا کی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔ شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر رہی...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو واضح کر دیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے کے لیے انہیں دبئی آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو خط لکھ کر ٹرافی سے متعلق استفسار کیا تھا۔ جواب میں اے سی سی نے آگاہ کیا کہ بھارت نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی سے ٹرافی وصول کر سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟ یاد رہے کہ دبئی میں حالیہ اجلاس کے دوران بی سی سی آئی نمائندے نے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر محسن نقوی نے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان...

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
فرانس کی سیاست میں ایک تاریخی واقعہ ہوا ہے جب سابق صدر اور وزیرِاعظم نیکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب فرانس کے کسی سابق سربراہِ مملکت کو حقیقی قید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انھوں نے 2007 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی سے غیر قانونی مالی مدد حاصل کی تھی۔ تحقیقات کے مطابق سرکوزی کی انتخابی مہم کے لیے کروڑوں یورو کی رقم لیبیا کے خفیہ فنڈز سے دی گئی تھی۔ عدالت نے اس کیس کو ”غیر قانونی انتخابی فنڈنگ“ اور ”مجرمانہ سازش“ قرار دیا ہے۔ عدالت نے سرکوزی کو پانچ...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں نیلامی کا علم ہوا۔ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کے کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نے کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط میں لکھا کہ موجودہ تشکیل کے ساتھ ترمیمی رولز کی منظوری نہیں ہوسکتی تھی۔ کچھ ججز پالیسی میکنگ کمیٹی میں رولز پر پہلے رائے دے چکے۔ دونوں ججز کی جانب سے کونسل میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا گیا ہے،خط کے مطابق اجلاس سے پہلے خط لکھا تھا جسٹس ڈوگر کے معاملے پر اپیل زیر التوا ہے، جسٹس ڈوگر کو نکال کر کونسل کی تشکیل نو ہونی چاہیے تھی۔ نیپرا...
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں 7 پنک موبائل اسٹیشنز خاص طور پر خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ ان موبائل اسٹیشنز میں مکمل خواتین عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ خواتین جو روایتی تھانوں میں جانے سے گریز کرتی ہیں، بااعتماد ماحول میں اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام اسی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس شروع کیے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں امن اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے ایک جامع سرینڈر پالیسی جاری کر دی ہے جس کا اطلاق خاص طور پر سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے ندی کنارے کے علاقوں پر ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد واضح ہے کہ ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے والے عناصر کو سماجی بحالی کے راستے فراہم کیے جائیں، مگر یہ قدم عام معافی کے مترادف ہرگز نہیں سمجھا جائے گا۔حکومتی اعلامیے میں بار بار واضح کیا گیا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کو مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا رہے گا۔ پالیسی کا مقصد جرم کی سزا کو ختم کرنا نہیں...
سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔ یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ججز میڈیا پر بات نہیں کر سکیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ججز نے...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
فائل فوٹو صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ...
پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان آئی ایم ایف کے 7...
حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی۔ حکومت سندھ کی پالیسی کے تحت 50 ڈاکو سرینڈر کریں گے، اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں 50 ایسے ڈاکو جن کے سروں کی قیمت مقرر ہے وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کے اشتہار کے مطابق کچے کا علاقہ واگزار کرانے کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کچے کے علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی پالیسی منظور کی ہے۔ جس کے تحت سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں ڈاکو ان کے لیے رضا کارانہ سرینڈر اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کچے کے 50 ڈاکو جن کے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...

دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔ آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں رہنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کام کر رہا ہے اور تمام آپریشنز کو لائیو مانیٹر کیا جاتا ہے، روٹس اور مسافروں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور بی آرٹیز کی آمدنی بھی مانیٹر کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، خواتین...
غیر ایرانی سائبر صارفین نے رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے اس بیان کیساتھ مکمل اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی صارفین نے امریکہ کی جانب سے جوہری بموں کے بے دریغ استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے، پرامن ایرانی جوہری پروگرام میں مداخلت سے متعلق اس کی "اہلیت" پر سوال اٹھایا ہے۔ گذشتہ روز گولڈ میڈلسٹ ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی لمحے کے دوران آسٹریلیا کے سفیر اور سابق وزیراعظم کیون رڈ سے کہا: ’مجھے تم پسند نہیں ہو، اور شاید کبھی نہیں ہو گے!‘ یہ جملہ بظاہر سخت تھا، مگر اگلے ہی لمحے کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا جیسے سفارتی دباؤ کا بوجھ اچانک ہلکا ہو گیا ہو۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آسٹریلوی صحافی نے صدر ٹرمپ سے رڈ کے ماضی میں دیے گئے تنقیدی بیانات کے بارے میں سوال کیا۔ ٹرمپ کو ’گاؤں کا احمق‘ کہنے والے رڈ ٹرمپ کے سامنے 2021 میں کیون رڈ نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو ’ گاؤں کا احمق‘ اور ’غیر سنجیدہ ذہنی قوت والا‘ قرار دیا تھا۔...
لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور بازاروں پر دھماکے کر کے شہریوں کو شہید کیا، ہمارا شرعی حق ہے کہ کوئی حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کی مسجد نمرہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 50 سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں 20 سالہ لڑکے کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم آفتاب عرف سورج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کی طرف سے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ وکیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے دانستہ طور پر ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ گلی کی لڑائی کو زیادتی کی کوشش کا رنگ دے کر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی ملی بھگت سے پنجاب میں زیادتی کے قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، قانونی شعور تسلیم نہیں کرتا کہ ایک نوجوان گھر میں گھس کر 50 سالہ خاتون سے زیادتی...
اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔ سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم اپوزیشن کے...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل شبر...
—فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کے الیکٹرک نیپرا کے فیصلے...
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنے لئے کیسے شوہر کی تلاش ہے۔ شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔ نوال نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو دکھاوا...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت (فرلو) پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ سال 2000 میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث فرلو پر بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی اپنی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں دی گئی سزا کے تحت جیل بھیج دیے گئے۔ وہ جیل جانے والے پہلے فرانسیسی صدر بن گئے۔ سرکوزی نے اپنی سزا اور اپیل کے دوران جیل بھیجنے کے عدالتی فیصلے دونوں کو چیلنج کیا ہے۔ ایلیزے پیلس سے پیرس کی مشہور لا سانتے جیل تک ان کا سفر پورے ملک میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی ہونے والے وزیرِاعظم کو دوبارہ عہدے پر مقرر کر دیا صدر ایمانویل میکرون نے گزشتہ ہفتے سرکوزی سے ایلیزے پیلس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر عدلیہ کی آزادی کا احترام...
ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے صو بے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کریگی۔ پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کا معاملہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو باضابطہ طور پر اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکریٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پیش کیا۔ مزید پڑھیں: محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔ بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست...