2025-11-04@19:17:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1663
«ہے ایرانی»:
(نئی خبر)
پاکستان کی قومی مینز والی بال ٹیم نے سعودی عرب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-3 سے شکست دے کر تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ بحرین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں پاکستان نے گروپ ای کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو ہرا کرگروپ چیمپئن کے طور پر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور اس وقت اسکور 24-24 تھا، جس کے بعد نیٹ فالٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان نے فتح حاصل کی۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان اتوار کو پول ایف کی نمبر 4 ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ پاکستان نے اپنے...
اسلام آباد پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے گزشتہ روز مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر جان دے دی۔ اس واقعہ کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی ذہنی کیفیت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں ان کی خود کشی اور آخری فون کال سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ صارفین کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ یہ واقعہ واقعی خود کشی تھا یا کسی اور پہلو کا معاملہ ہے۔ خرم اقبال نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی وجہ...
تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کے دونوں 100 میٹر کے رنرز فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹر کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنا ریکارڈ 13.60 سیکنڈز سے بہتر کر کے 13.09 سیکنڈز تک پہنچا لیا، مگر مقررہ وقت 12.09 سیکنڈز تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ادھر بوائز 100 میٹر ریس میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں پوزیشن پر رہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ان کا وقت 11.20 سیکنڈز رہا۔ یہ گیمز بحرین میں جاری...
بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے 100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا. جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فرنچائز کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے باضابطہ نوٹس بھی بھیج دیا ہے، یہ اقدام بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی فرنچائز کے مالک علی ترین کے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر عوامی سطح پر کیے گئے تنقیدی بیانات کے بعد کی گئی۔ اپریل میں علی ترین نے ایک پوڈکاسٹ کلپ...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ،پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے، پاکستان کی خطے میں کلیدی حیثیت ہے۔اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہا ہے، معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شاہراہیں علاقائی رابطہ کاری میں کردارادا کررہی ہیں، حکومت ریل اورروڈنیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی...
کچھ دن پہلے کی بات ہے، امی کے پاس بیٹھی تھی کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر بات شروع ہوئی، باتوں باتوں میں امی نے بتایا کہ آج سے کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود من مرضی کے زیور بن ہی جاتے تھے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنا مہنگا ہو گیا کہ اب شاید ہی متوسط طبقے کی کوئی خاتون اپنا پسندیدہ زیور آسانی سے خرید سکے۔ امی کی باتوں کے بعد میں نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ پاکستان میں ایک سال میں سونے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔ اور اس وقت پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 3...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار اور موسیکار ہارون شاہد نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر کی جانے والی تنقید کا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔ ہارون شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بحث غیرمعمولی اور بے وقوفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں فواد خان اور بلال مقصود جیسے نامور موسیقاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ What a stupid debate! The fact that she doesn't know about Fawad and Bilal Bhai as musicians is the real alarming thing in all of...
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی یوسی 11لائنز ایریا کے چیئرمین نعمان حمید کی خلاف قانون گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ہائر پاکستان کے سی ای او احمد علی مفاہمی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر جو ان کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ بھی ہیں، نائب امریکی صدر کے ہمراہ اسرائیل اور غزہ کے دورے پر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کشنر نے اسرائیل کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ساتھ غزہ کے تباہ حال علاقے کا دورہ بھی کیا اور ملبے کے ٹنوں وزنی ڈھیر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں جیرڈ کشنر یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھر کر ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ اس موقع پر انھوں نے نیتن یاہو حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عظیم اتحاد میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطینیوں...
اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمراں جماعت کا امتحان ہے۔ یہ بھی پڑھیے اکبر ایس بابر نے وفاق سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی، ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے...
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے تقریبا 1 ماہ کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قائم ریجنل دفتر کے سربراہ کو تعینات کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایچ ای سی کے ریجنل دفتر میں سربراہ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے ایچ ای میں تعینات گریڈ 19 کے افسر سلیمان احمد کو کراچی ریجن کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایکسپریس نے اس معاملے پر منگل کو اس حوالے سے خبر دی تھی نئے تعینات ہونے والے افسر سلیمان احمد اس سے پہلے بھی کراچی میں اسی عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ...
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی راہداری کھولے تاکہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فرانسیسی صدر نے کہایہ اب صرف ایک مطالبہ نہیں، انسانیت کی پکار ہے۔ سرحدوں پر خوراک کے ٹرک موجود ہیں، لیکن غزہ کے اندر معصوم بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ یہ قابلِ قبول نہیں۔میکرون نے زور دیا کہ جنگ بندی کے بعد بھی غزہ میں حالات بدستور انتہائی نازک ہیں۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور...
دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبے کی پہلی ہیلتھ کانفرنس جاری ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ سیکریٹری ہیلتھ۔ ہیلتھ پروگرام کے زمہ داران کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز( ڈی ایچ اوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ( ایم ایس) اور صوبائی ہیلتھ مینیجرز شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط۔ مؤثر اور پائیدار بنانا ہے۔کانفرنس میں شریک شرکاء اپنی کارکردگی، کامیابیوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کی مداخلت ایران کے اندرونی اور دفاعی معاملات میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آیت خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے یہ محض ایک خواب ہے کیونکہ ایران اپنی سائنسی اور دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے، اگر کوئی معاہدہ دباؤ یا زبردستی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی اورایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسدرہ سلیم سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ بارے ایجنڈاپیش کیاگیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی تعدادمیں اضافہ کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو 21اگست 2025کو مراسلہ لکھاتھا۔(جاری ہے) مراسلہ میں پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجزمیں ایم بی بی ایس کی مزید475سیٹوں میں اضافے کی استدعاکی...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایشیاکپ کی ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا جس میں ایشیاکپ کی ٹرافی سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لینا ہوگی۔ اس...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے قومی ایئرلائن اور ایک نجی ائیرلائن کی اپروول بہت بڑا بریک تھرو ہے۔ 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر پہلی پرواز جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید نجی ائیرلائنز کی بھی برطانیہ فلائٹس میں دلچسپی ہے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہماری ایوی ایشن انڈسٹری کی بہت تباہی و بربادی ہوئی۔ امریکہ کی براہ راست پروازوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امید ہے یو ایس کے لیے پروازوں کی اجازت بھی مل جائے گی۔ قومی ائیرلائن کی پرائیویٹائزیشن اب چند ہفتوں کی بات ہے۔ پرائیویٹائزیشن کے بعد قومی ایئرلائن بیٹرے میں نئے جہازوں کی شمولیت ہوگی۔ نئے...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا آباد(نمائندہ جسارت) صدر پی ایم اینڈ ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے اعتراف کیا ہے کہ میڈیکل کالجز زیادہ فیس لے رہے ہیں، نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں خود سے اضافے کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا ڈاکٹر مہیش کمار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، سیکرٹری صحت، ڈی جی، ارکان کمیٹی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈاکٹر شاذیہ سومرو نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ اٹھادیا۔ ڈاکٹر شازیہ سومرو نے کہا کہ 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہوگا، ایک امیداوار کا شناختی کارڈ، نمبر تبدیل ہے، چیئرمین نے کہا کہ فیس 18 لاکھ سے 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ہیک ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے دیگر ارکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہیکرز نے ڈاکٹر نکہت کے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنا شروع کر دیے اور مختلف نمبروں سے رابطہ کر کے مالی مدد کی درخواستیں بھیجنا شروع کر دیں۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے اس واقعے کی اطلاع نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو دے دی ہے، لیکن ایک دن گزرنے کے باوجود ان کا واٹس ایپ اکاو¿نٹ ابھی تک ریکور نہیں ہو سکا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ہیکرز ان کے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج کر انہیں مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر...
کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ آئی ایس ڈی اے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
بھارت کو ایشیا کپ جیتے ہوئے 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، تاہم ٹیم ابھی تک اپنی فتح کی ٹرافی وصول نہیں کر سکی۔ بھارت نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ مگر میچ کے بعد تقریب میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی ٹیم نے ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟ متعدد رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی ٹرافی اب بھی دبئی میں اے سی...
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ اس کے علاوہ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت...
مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی ماہرین کے مطابق نیا ایران۔اسرائیل تصادم اب محض وقت کی بات رہ گیا ہے۔ امریکا، اسرائیل اور کئی یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔ مغربی ممالک تہران پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ شام، لبنان، عراق اور یمن میں مسلح گروہوں کی مدد کر رہا ہے اور ایٹمی پروگرام کو خفیہ طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ جواباً ایران نے بھی اپنی علاقائی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تہران اب سفارتکاری سے زیادہ عسکری تیاری پر زور...
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے معاشی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ مصر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے نظام کو پذیرائی مل رہی ہے، کئی امریکی کمپنیاں...
اسلام آباد:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، سعوی سفیر نواف بن سعید المالکی، گو گروپ کے سی ای او ودیگر سعودی عرب کے اشتراک سے گو اے آئی ہب کاافتتاح کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-34 جسارت نیوز
اسلام ٹائمز: سیستان اور بلوچستان کی عدلیہ پر حملہ کرکے ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچوں سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ یہ دہشت گرد صرف اور صرف اس صوبے کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ گھناؤنی حرکتیں کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کے صہیونی آقاؤں نے پہلے اس سمت میں قدم اٹھایا تھا۔ لیکن نہ صرف یہ کہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ اب بلوچ عوام کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کی مذموم حرکتوں کے باوجود اس صوبے میں اتحاد، دوستی اور بھائی چارے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کا صوبہ سیستان اور بلوچستان ہو یا پاکستان کایہاں پر...
اسلام ٹائمز: سیستان اور بلوچستان کی عدلیہ پر حملہ کرکے ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچوں سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ یہ دہشت گرد صرف اور صرف اس صوبے کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ گھناؤنی حرکتیں کر رہے ہیں۔ جس طرح ان کے صہیونی آقاؤں نے پہلے اس سمت میں قدم اٹھایا تھا۔ لیکن نہ صرف یہ کہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ اب بلوچ عوام کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کی مذموم حرکتوں کے باوجود اس صوبے میں اتحاد، دوستی اور بھائی چارے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران کا صوبہ سیستان اور بلوچستان ہو یا پاکستان کایہاں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-8 کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔میاں زاہد حسین نے اس کامیابی پروزیرخزانہ محمد اورنگزیب خان اوران کی معاشی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پاکستان کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-21 جسارت نیوز
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی سینٹرل جیل میں آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کیلیے لیپ ٹاپ پیش کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ معاشی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق پایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کے وزیر تجارت سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت بھی ہوچکی ہے۔ رانا افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025ئ) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔واضح رہے کہ فوڈ...
ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے...
دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
قدیر ہاؤس میں سماجی رہنما مرحوم خواجہ قدیر احمد کی فاتحہ چہلم میں ان کے صاحبزادے خواجہ عتیق احمد,خواجہ نصیر احمد، حاجی محمد حنیف طیب,قاضی عدنان فرید ،کاشف سرور پراچہ، کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین زبیر موٹی والا, جاوید بلوانی ادریس میمن ,انس پارکر ,ا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو پاورجن قادِرپور لمیٹڈ (ای پی کیو ایل) جو اینگرو انرجی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے نے بدھ کو اہم انتظامی عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اطہر ابرار خواجہ کو دوبارہ چیئرمین کے طور پر منتخب کیا ہے جبکہ عدیل قمر کو 14 اکتوبر 2025 سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔دونوں عہدے کمپنی کے اگلے ڈائریکٹرز کے انتخاب تک برقرار رہیں گے۔ای پی کیو ایل ایک آزاد پاور پلانٹ ہے جو گھوٹکی کے قادر پور میں 217 میگاواٹ کی پرمیٹ گیس پر مبنی پلانٹ چلاتا ہے۔ کامرس رپورٹر گلزار
سٹی 42 : سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پریس نوٹ جاری کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سینٹرل سپیرئیر سروسز کا امتحان جسے عام طور پر سی ایس ایس کے امتحان کے نام سے جانا جاتا ہے ہر سال مختلف سرکاری محکموں میں گریڈ سترہ کی خالی اسامیوں کے لیے امیدواران کی بھرتی کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد پاکستان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کرتا ہے۔ امیدواران کو سی ایس ایس کے امتحان میں شامل ہونے کے تین مواقع دیے جاتے ہیں۔ سی ایس ایس امتحان کیلئے...
جنگ فوٹو ماہرین اور اینکرز نے کہا ہے کہ آزادیٔ اظہار سے ہی ملک میں ترقی ہوتی ہے، ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، حقیقی تبدیلی تنقید سے نہیں بلکہ نظام کو بہتر بنانے کی کوشش سے آتی ہے۔جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام شعبہ ابلاغ عامہ میں ’میڈیا ورس 2025ء‘ کے دوسرے ایڈیشن سے متعلق منعقدہ تقریب سے نامور مقرین نے خطاب کیا۔سدرہ اقبال نے کہا کہ ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، ہم اکثر صرف اختلاف کے لیے بولتے ہیں، جڑنے کے لیے نہیں، آج جب مشینیں بھی ہمارے جذبات کی تصدیق کرتی ہیں، اصل گفتگو اور جسمانی اشارے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئے ہیں، غلطیاں ہمیں تراشتی ہیں،...
بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سےجنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیا کہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا۔ بہار اور مغربی بنگال کے انتخابات کے پیش نظر بھارتیوں نے یہ پروپیگنڈا دہرانا شروع کیا۔ یہ پروپیگنڈا وہ ہر ریاستی انتخابات سے قبل دہراتے ہیں۔ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے...
کراچی پورٹ اور ایئرپورٹ پر چہرہ شناس نظام کا استعمال، یہ ٹیکنالوجی کیا ہے اور عام مسافر کو کیا فائدہ ہوگا؟
کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں پر سیکیورٹی اور رسائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک اور چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنالوجی کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ کراچی پورٹ پر ٹیکنالوجی کا استعمال کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق کراچی پورٹ پر سیکیورٹی اور رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں چہرہ شناسی اور دیگر بائیو میٹرکس نظام شامل ہیں۔ کراچی پورٹ پر داخلی اور خارجی دروازوں پر رسائی کنٹرول سسٹم نصب ہے، جو بائیو میٹرکس، اسمارٹ کارڈز، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کسٹمز کلیئرنس...
غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ میں امداد داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی ’انرا‘ نےکہا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لائی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، ایجنسی نے مطالبہ کیا کہ امداد پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ بیان میں کہنا تھا یو این آر ڈبلیو اے کی امداد، خوراک، صفائی کی کٹس، ادویات اور عارضی خیموں کے لیے ضروری سامان غزہ کے باہر گوداموں میں موجود ہے، جنہیں اسرائیلی ریاست نے اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کےلیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط...
Caeli Énergie نامی فرانس کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایسی نئی ٹیکنالوجی پیش کر رہی ہے جو روایتی اے سی کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا کم بجلی استعمال کرتی ہے، اور 4 گنا زیادہ ٹھنڈک فراہم کرتی ہے۔اس ٹیکنالوجی میں ایڈیابیٹک کولنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ قدرتی طریقہ ہے جہاں پانی ماحولیاتی ہوا میں بخارات بن کر گرمی جذب کرتا ہے جس سے ہوا ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ Caeli ٹیکنالوجی میں ہوا براہِ راست پانی سے رابطہ نہیں کرتی یا نمی شامل نہیں ہوتی جس سے اندرونی نمی کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔اس ماڈل میں ہر 1 واٹ بجلی استعمال کرنے سے تقریباً 14 واٹ کا ٹھنڈا پن پیدا ہوتا ہے جو روایتی اے سی یونٹس کی...
اسلام آباد:۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے 2008ءکے بعد سے لیے گئے قرض کی تفصیلات مانگ لیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور سیف اللہ ابڑو نے کہاہے کہ قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کااجلاس چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لیے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ قرض ملنے کی خوشی ایسے منائی جاتی ہے جیسے بیٹا پیدا ہوا ہو، ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل گیا لیکن ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک ہی بیٹھ جائے۔ تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اب تک لئے قرضوں کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین قرض مل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے تحریک لبیک کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہ تو کسی ملک کے لیے قابلِ برداشت ہیں اور نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔پیرکووزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور لڑنے والی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے، تو ایسے وقت میں پاکستان کی سڑکوں پر کسی مذہبی گروہ کی جانب سے جو دو سال سویا رہا اور اب جذباتی نعرے لگا کر سادہ...
لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے تھا‘ یہ اپنے خاوند کے ساتھ کاروبار چلا رہی تھی‘ امریکا میں ری سیشن آیا تو کمپنی ڈیفالٹ کر گئی‘ خاوند بیوی سے بہت محبت کرتا تھا‘ وہ زندگی کی 67 بہاریں دیکھ چکا تھا‘ اس نے سوچا میرے پاس دو آپشن ہیں‘ ہم میاں بیوی ڈیفالٹر زندگی گزاریں یا میں مر جاؤں اور میری بیوی کو انشورنس کی رقم مل جائے اور یہ اپنا بڑھاپا عزت کے ساتھ گزار لے‘ خاوند نے یہ سوچا اور اگلے دن خودکشی کر لی‘ خاوند کے بعد انشورنس کا کیس شروع ہو گیا‘کیس ذرا لمبا ہو گیا۔ اس دوران بینک نے اینا بل کے اثاثے بیچنے کا اعلان کر دیا‘ اینا بل کو...
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر 2025ء) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کا خیرمقدم کیا، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل (SPJBC) نے کی۔یہ دورہ، جو 7 سے 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہااور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی انضمام اور طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانا تھا۔ وفد میں سرمایہ کاری، مالیاتی خدمات، زراعت و مویشی بانی، توانائی، انفراسٹرکچر و تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، ہاسپٹیلٹی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سرمایہ کار اور کاروباری رہنما شامل تھے۔(جاری ہے) لاہور میں منعقدہ اجلاس...
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں سے لیے گئے قرضوں پر سخت سوالات ہوئے، کمیٹی نے 2008ء سے اب تک کے قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے آئی ایم ایف سمیت مختلف اداروں سے لیے گئے قرضوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جن سے ملک ہی بیٹھ جائے، یہاں مصیبت یہ ہے کہ قرض اتارنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے، صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے کہ 100 ملین ڈالر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں سے لیے گئے قرضوں پر سخت سوالات ہوئے، کمیٹی نے 2008ء سے اب تک کے قرضوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے آئی ایم ایف سمیت مختلف اداروں سے لیے گئے قرضوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جن سے ملک ہی بیٹھ جائے، یہاں مصیبت یہ ہے کہ قرض اتارنے کے لیے قرض لیا جاتا ہے، صبح ٹی وی چلائیں تو خوشی سے بتایا جاتا ہے کہ 100 ملین ڈالر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کی سکیورٹی اور سافٹ ویئر سپورٹ 14 اکتوبر 2025 سے ختم ہو جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد اس او ایس کے لیے آفیشل اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گے، البتہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کو استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ونڈوز 10 جولائی 2015 میں متعارف ہوا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد کمپنی اس کی زندگی باضابطہ طور پر ختم کر رہی ہے۔ اس وقت تقریباً 43 فیصد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز ابھی بھی ونڈوز 10 پر چل رہی ہیں۔صارفین کے سامنے تین بنیادی راستے ہیں: اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو تو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کر لیں، ورنہ نیا کمپیوٹر...
ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں؛سپیکر بابرسلیم سواتی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی کہنا چاہتا ہوں ہم ابھی بھی آپ سے محبت کرتے ہیں،کیوں ہمارے بچے جو مسلح افواج میں ہے اس پاک سرزمین کا دفاع کررہے ہیں،روز شہید ہورہے ہیں،ہم محبت کرتے ہیں،مگر اداروں کا کام پارلیمان چلانا نہیں ہے۔ سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے کہاکہ علی امین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے بڑے زبردست طریقے سے دور اقتدار گزار ااور بڑے باوقار طریقے سے انہوں نے پارٹی قائد کے حکم پر بغیر کوئی تاخیر کئے لبیک کہا۔ معروف صحافی عارف الحق عاردف کے اعزاز میں کشمیری کمیٹی جدہ کے نصر اقبال کاعشائیہ ،ناامیدی نہیں ہونی...
پاکستان یونائیٹڈ ورکرزفیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ممبر ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد پیرمحمدکاکڑ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس چوہدری سالک حسین سے محنت کشوں کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ وصول کر رہے ہیں اس موقع پر وفاقی سیکرٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
سٹی 42: پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کرگئے اصغر ولیکا کئی عرصے سے علیل تھے ان کی عمر 78 سال تھی ،اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔ ایشین کنفرڈیشن آف بلیرڈ کے صدر بھی رہے ،اصغر ولیکا نے پاکستان میں پانچ بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی ۔ پاکستان نے 1994 میں اصغر ولیکا کے دور میں پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا ۔ آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ ، بڑی گرفتاریاں
جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب آ گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔اِن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں 14500 سے زائد آپریشنز کیے...
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔پاک افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،...
کراچی(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے ۔مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے جب کہ ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے ۔مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپ نے مینجمنٹ اسکلز کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے ، پروفیشنلز پیدا کیے ہیں اور ورکشاپس کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھایا ہے ۔ میپ نے بہتر مینجمنٹ کرنے والے نئے افراد کو موقع فراہم کیا۔
ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحید کونسلا آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (سیج)کے سیمنار سے خطاب کررہے ہیں،سیج ممبران بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اہلِ غزہ کی امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلِ غزہ کی امداد اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے عزم کے ساتھ جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سیکڑوں شہری ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئے، جنہوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عوام نے پھول نچھاور کیے، فلسطینی پرچم بلند کیے اور مشتاق احمد کی حمایت میں پرجوش نعروں سے ایئرپورٹ کا ماحول گرما دیا۔رپورٹ کے مطابق استقبالیہ میں خواتین، بچے اور نوجوان بڑی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو جس طرح ہٹایا گیا، وہ صرف بادشاہت میں ممکن ہے، یہ جمہوریت میں ممکن نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں بانی چیئرمین کی کوئی قانونی حیثیت یا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں کوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی گئی، نہ ووٹنگ ہوئی، نئے پارلیمانی لیڈر کے انتخاب کے لیے پارلیمانی پارٹی کا کسی قسم کا انتخابی عمل نہیں ہوا۔ سابق سینیٹر مشتاق...
خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم پاک ایران بہترین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ میجر سبطین حیدر بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ اے این پی پارلیمانی اور جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملک کی سیاسی روایت کو مستحکم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا حالیہ بیان پارلیمانی بالادستی کا غیرمشروط اثبات ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے ایوان کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ ایمل ولی خان کی سینیٹ میں تقریر کا محور یہی بنیادی نظریہ تھا، جس میں کسی فرد یا ادارے کی بے حرمتی کی نیت قطعی بھی شامل نہیں تھی، معذرت نامناسب الفاظ کے استعمال کے حوالے سے ہے جوکہ جمہوری مزاج اور شائستہ سیاسی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان...
پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے بعد پاکستان اور بنگلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے تاہم کسی بھی قسم کے سیلاب کا خدشہ موجود نہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 22 ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 55 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 59 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی پر 31 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 31 ہزار،...
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اہل غزہ و حماس سے اظہار یکجہتی اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں، کراچی بار کے صدر عامر نواز و
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ایمل ولی خان اور میاں افتخار حسین—فائل فوٹو اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کی تقریر پارٹی کا باضابطہ بیانیہ ہے، پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے۔پشاور میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہم پارلیمان کی بالادستی چاہتے ہیں، پارلیمانی سوال کا جواب بھی ایوان میں دیا جانا چاہیے، میڈیا پر اس بات کا جواب دینا مناسب نہیں۔میاں افتخار نے کہا کہ ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس لینا نقصان دہ اور خطرناک رویہ ہے، مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بتائے کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، حکومت ذاتی حملوں کے بجائے آئینی پلیٹ فارم استعمال کرے۔انہوں نے کہا...
میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان...
مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی متنازع بیانات، کبھی جھگڑوں اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہنے والے رجب بٹ اس بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔ اس وقت رجب بٹ پاکستان سے باہر برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں ان کے خلاف مختلف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے متعدد ذاتی سوالات پوچھے گئے، جن میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا سوال ان کے اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے مبینہ تعلقات سے متعلق تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ...
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے مقدمات کی کھچڑی بنانے والوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی ڈیل کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔علیمہ...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عدالت میں ججز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جج صاحب بھی دباؤ میں ہیں اور ان کی بھی کچھ مجبوری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں اور کیسز بہت اچھے طریقے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا ہے کہ یہ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکم پرعملدرآمد کروائے، یہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے گی، عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ ہونے کے بارے میں آرڈر میں لکھوں گا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتا شہری محمد عمر عبداللہ کی بازیابی کیلیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ لاپتا شہری کے والد خالدمحمود عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کوآگاہ کیا کہ لاپتا عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکائونٹ میں حکومت کی جانب سے مقررکردہ 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-25 سیف اللہ