2025-11-03@18:50:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1745

«سفید چینی»:

(نئی خبر)
    عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 7 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اور اب ملک کی ایک چوتھائی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان، بولورما امگابازار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو ایک سنگین معاشی چیلنج کی نشاندہی کرتی ہے۔ غربت کی شرح میں سال بہ سال اضافہ 2021-22 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی 2022-23 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہو گئی 2023-24 میں یہ شرح 25.3 فیصد پر پہنچ گئی بولورما امگابازار کے مطابق، 2020 کے بعد سے غربت...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ابتدائی گھنٹوں میں تقریباً 1200 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,179.62 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 158,734.28 پر موجود تھا۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں دیکھنے میں آئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1023.34 points (+0.65%) at midday trading. Index is at 158,578 and volume so far is 382.86 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/Ps55uTRu3Q — Investify Pakistan (@investifypk) September 23, 2025 ...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے آخر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو چینی کمپنی بائٹ ڈانس سے الگ کرنے کا معاہدہ قانونی قرار دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ چین نے اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید بات چیت کی ضرورت نہیں تاہم دونوں فریقین سے حتمی شکل کے لیے چند اضافی دستاویزات درکار ہیں۔ امریکہ میں 170 ملین صارفین رکھنے والی ٹک ٹاک پر گزشتہ سال ایک قانون کے تحت پابندی کا خطرہ پیدا...
     احمد منصور: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ, ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔   کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع
    یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے "کے" ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے متعارف کردہ "K" ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا، امیدواروں کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت زیادہ آسانی سے ملے گی۔ یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے...
    پاکستانی  اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں  انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔ایکس   پرجاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ  محسن برو ،  انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو ، پلیز۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 158,726.21 پوائنٹس پر تھا، جو 688.84 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد زیادہ ہے۔ کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔ چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-27
    یہ ایک نیا فیشن ٹرینڈ بن چکا ہے جو چین میں نوجوانوں میں خاص مقبول ہو رہا ہے، جسے “دانتوں پر ٹیٹو کہا جا رہا ہے۔ اصل میں یہ “ٹیٹو” دانتوں پر براہِ راست رنگ کرنے والا کام نہیں بلکہ 3D پرنٹڈ ڈینٹل کراؤنز  پر کسٹم ڈیزائن یا الفاظ کندہ کروانے کا رجحان ہے۔  عام ڈیزائن میں شامل ہیں خوش قسمتی کے الفاظ جیسے “Get Rich” ، “Reach Success” یا “Fortune” وغیرہ۔  اخراجات تقریباً 2,000 یوان ہیں جو تقریباً 300 امریکی ڈالرز فی کراؤن ہوتے ہیں۔ قیمت مواد اور ڈیزائن کی مقدار پر منحصر ہے۔  دانتوں کے اسپتالوں میں خاص طور پر نجی کلینکس اس سروس کو فیشن ایبل سروس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  ماہرینِ ڈینٹسٹری خبردار کر رہے ہیں کہ ڈیزائن یا کندہ...
    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے، انہیں ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے آج باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی، طارق حسن پارٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں اور ملاقات میں وفد نے اپنے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں، اب ان...
    مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان مصطفی ملک نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وترجمان مصطفیٰ ملک نے واضح کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے اور نہ ہی انہیں اس طرح کے کسی عہدے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اور وہ ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ آج پاکستان باڈی بلڈنگ...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-10 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرسے صحافی نے سوال کیا۔ اس پر ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے، امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان اور چین کے درمیان جنوری سے اگست کے دوران تجارتی حجم میں 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دوطرفہ تجارت 30.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں چین کی قزاقستان کو برآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 19.4 ارب ڈالر ہو گئیں ۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) چیئرمین یوسی 4 کریم بخش نے بلدیہ کے تفریحی پارک میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں قبضے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود مافیا کی طرف ملیر میں موجود سعودیہ فیملی پارک پر قبضے کی مزید کوششوں کو جماعت اسلامی برادشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم پْرامن و قانونی جدوجہد سے مافیا کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین محلہ کمیٹی نسیم ھادی نے عوام کے تفریحی پارک کو بچانے کی کامیاب جدوجہد پر جماعت اسلامی کے ماڈل ٹاؤن چیئرمین ظفر خان۔یوسی چیئرمین کریم بخش۔وائس چیئرمین بلیغ الدین۔وارڈ کونسلر محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر...
    ویب ڈیسک: اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جب کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے کاروباری سیشن کے پہلے نصف میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 158,536.57 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 583.11 پوائنٹس یا 0.37 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان کو دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +596.38 points (+0.38%) at midday trading. Index is at 158,549.85...
    چین کے ماحولیاتی معیار میں بہتری ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ’’چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل ‘‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کے ذمہ دار نے ماحولیاتی تحفظ کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ جمعہ کے روزمتعلقہ ذمہ دار نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کی نگرانی میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ چین کے زمینی علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائن کا رقبہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی سطح پر اہم جنگلی جانوروں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی،وکیل کے دلائل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیٔرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیٔرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد آصف اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیٔرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی چیئرمین کے ویڈیو لنک پر نا آنے کا امکان ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو...
    چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر F-10 کی سروس روڈ (ایسٹ) کا نام پاکستان کے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے نام پر رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے اس اقدام کا مقصد قومی کھلاڑی کی خدمات اور شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنا اور شہر میں کھیلوں کے فروغ کو اجاگر کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد سروس روڈ کا نیا نام باضابطہ طور پر استعمال میں آئے گا۔ مزید پڑھیں: کھیل سے جنگ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔جمعرات کوچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں...
    چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ ” چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران، ملک میں آر اینڈ ڈی سیکٹر میں مسلسل سرمایہ کاری کی گئی۔ 2024 میں آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری نے 3.6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ، جو 2020 کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔ آر اینڈ ڈی میں سرمایہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...
    ایک روز قبل غیر یقینی اور محتاط کاروباری سیشن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 1300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ دوپہر 3 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 1,364.22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157,542.03 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.87 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟ خریداروں کی دلچسپی آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، ریفائنری اور پاور جنریشن سمیت کئی شعبوں میں دیکھی گئی۔  https://Twitter.com/investifypk/status/1968570706020422050 نمایاں کمپنیوں جیسے حبکو، اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کردیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفیظ الرحمان  کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کر دیا  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے  سنگل  بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کردیا۔ مزید :
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) چیئرمین پی ٹی اے کو میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت پیش ہونے والوں میں شامل تھے۔ دوران سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ’اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا، پٹیشن میں جو مانگا نہ گیا ہو اس کو...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے...
    چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم...
    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی عہدے سے ہٹانے کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے حفیظ الرحمٰن کی چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے ہٹانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے بحران اور قیمتیں آسمان تک پہنچنے کے بعد اس کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد پہنچنے کے بعد غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد یہ غریب تو کیا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی تھی۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس...
    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے گھٹ کر 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جب کہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ دوپہر 1 بج کر 5 منٹ پر انڈیکس 156,383.58 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 202.64 پوائنٹس یا 0.13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +119.43 points (+0.08%) at midday trading. Index is at 156,300.38 and volume so far is...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ  کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے  وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے  درخواست منظور  کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ جسٹس بابر ستار نے  99 صفحات پر  تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد(خبر نگار )قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور دو طرفہ روابط کے مزید استحکام دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست پروازوں کے آغاز، بزنس کمیونٹی کے لئے سہولیات اور دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کی پہلی ترجیح باہمی رابطوں کو بڑھانا ہے تاکہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کیلئے 24 گھنٹے میں دوسال کا ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ چیمبر آف کامرس کے...
    چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے کو پہلے 24 مئی 2023ء کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، 25 مئی 2023ء کو انہیں چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے، چیئرمین نے پیر کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، جو کہ انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت فائل کی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں بطور ممبر (انتظامیہ) تعینات کیا گیا تھا، جس کے اگلے ہی روز یعنی 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین پی ٹی اے بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا جو فیصلہ سنایا ہے وہ غیر منصفانہ ہے اور اس کے خلاف...
    میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن—فائل فوٹو میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے بطور چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔حفیظ الرحمٰن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت سے اپیل فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آج چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکمعدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا...
    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ)مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین...
    چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کردی۔ اپیل کنندہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے موجودہ چیئرمین ہیں جنہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنادیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہے ہیں اور اسلام...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی تعیناتی کو ثابت کیا جا سکے۔ ریکارڈ کے مطابق میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) تعینات...
    بیجنگ/جنیوا: جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کی دوڑ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین نے پہلی بار اقوام متحدہ کے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس میں دنیا کے 10 سب سے زیادہ جدت پسند ممالک میں جگہ بنا لی ہے — اور اس عمل میں یورپ کی مضبوط ترین معیشت جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ترقی بیجنگ میں نجی کمپنیوں اور ریاستی اداروں کی جانب سے تحقیق و ترقی (R&D) کے شعبے میں مسلسل بھاری سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) کی رپورٹ کے مطابق، چین اب دنیا میں سب سے زیادہ تحقیق پر خرچ کرنے والا ملک بننے کے قریب ہے۔ انوویشن...
    اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی، اس لیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور مستقل تعیناتی تک پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے 99 صفحوں کا تحریری فیصلے جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے سے کسی سینیئر ممبر کو عارضی چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔ ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔ Post Views: 3
    کراچی میں متعارف فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے کے مبینہ نقصان سے متعلق محکمہ کسٹمز کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ کی فائنڈنگ کو چیئرمین ایف بی آر نے غلط قراردیدیا۔ کسٹمز فیس لیس سسٹم ناکام بنانے میں افسران سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ملوث ہونےکی سازش کاانکشاف بھی ہوا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ادارے کے مختلف کیڈرزکے افسران کے درمیان اختلافات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کہا نئےفیس لیس سسٹم سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ پرانے سسٹم کے تحت لوگ عملے کی مدد سے مس ڈیکلیریشن کرتے تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسٹمز کا فیس لیس سسٹم واپس یا رول بیک نہیں کیا جائے گا،اس سسٹم...
    چیئرمین سی ڈی اے سے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی ملاقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد اور آستانہ کے درمیان شہری سطح پر تعاون کو بڑھایا جائے تاکہ سسٹر سٹی تعلقات کو عملی شکل دی جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، اسلام آباد ٹریفک پولیس، آئی سی ٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور غیر...
    اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے چین سے دو ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کے لیے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ ایجنڈے میں روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے اور کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر)...
    ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا،  24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے جبکہ کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر) پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر جمعے کے روز چنگدو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین میں پاکستان کے لیے نامزد سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس دورے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی طور پر پہلے ہی چنگدو پہنچ گئے تھے اور وہ صدر آصف زرداری کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران چین...
    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ کچھ ہفتے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، آلو، چاول، انڈے اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ، ماش، ایل پی جی، لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے حالیہ ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد اور ٹماٹر...
    اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ فیس معافی اسکیم کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ مستحق طلبہ مالی بوجھ کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل امتحانی مراکز کے قیام کا منصوبہ دوبارہ فعال کر رہے ہیں جن میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سائنسز لیب شامل ہوں گی تاکہ پریکٹیکل امتحانات بھی انہی مراکز میں لیے جا سکیں۔ فیڈرل ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (فیرا) کے نمائندہ وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ طلبہ کو ایک کنٹرولڈ اور معیاری امتحانی ماحول مہیا کرنا بورڈ کی ترجیح ہے تاکہ نقل اور دیگر مسائل...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر زبردست فروخت کے دباؤ نے جمعہ کے روز اپنی گرفت مضبوط کی جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے پہلے دورانیے میں 400 سے زائد پوائنٹس کھو بیٹھا۔ دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 438.73 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کمی کے بعد 155,702.51 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، ریفائنری اور بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔ Market is down at midday ????⏳ KSE 100 is negative by -453.29 points (-0.29%) at midday trading. Index is at 155,687.96 and volume so far is 103.56 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/8fhVAx5zUC — Investify Pakistan (@investifypk) September 12, 2025 ...
    ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو بڑا ریلیف مل گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ آئیندہ سماعت تک معطل کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کردیا کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرازیل کے سابق...
    عدالت نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،11 یوٹیوب چینل بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11 یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں، عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔
    پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔ سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر 100 انڈیکس 157,603.90 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 583.11 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری دلچسپی آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس ایک مرتبہ پھر 157,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑے اور انڈیکس پر اثرانداز شیئرز جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی،...
    بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے پارٹی سے وابستہ تمام سینیٹرز کی بھی تمام کمیٹیوں سے فوری طور پر مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں تو تحریک انصاف 8 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو جائے گی۔ ارکان قومی اسمبلی کے کمیٹیوں سے مستعفی ہونےکے باعث پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی 5 کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی...
    سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی سیاحوں کے ایک گروپ کے ہمراہ سائیکل پر گلگت بلتستان کے حسین علاقوں کی سیر کرتی ہوئی چترال پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے نوجوان سائیکلسٹ ٹورازم کے فروغ کے لیے کشمیر پہنچ گئے بیٹریس فیشیلی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مہمان نوازی ہی انہیں بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے۔ بیٹریس فیشیلی نے چترال میں گرم چشمہ، چترال شہر اور کیلاش جیسے اہم اور ثقافتی مقامات کا دورہ سائیکل پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ نہایت محبت کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں اور یہی رویہ پاکستان کو دنیا میں ممتاز بناتا ہے۔ مزید پڑھیے: آسٹریا کی جوڈو پلئیر و سائیکلسٹ سبرینا فلزموزر کراچی...
    لاہور: نوجوانی ہی میں سفید بال ہونے والے لاکھوں مردوزن کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی۔ چین کے یوئی یانگ (Yueyang) اسپتال، شنگھائی کے ماہرین نے سفید بال سیاہ کرنے کا جدید طبی علاج دریافت کر لیا۔ بال اس لیے سفید ہوتے کہ ہماری جلد میں موجود میلانوسائٹ (melanocyte) خلیے غیرمتحرک ہو کر زیادہ میلانن مادہ نہیں بناتے جو بالوں کو رنگ عطا کرتا ہے۔ چینی ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے، وٹامن بی 12 کی ایک قسم، adenosylcobalamin بذریعہ انجکشن میلانوسائٹ خلیوں کو دی جائے تو وہ پھر متحرک ہو کر میلانن مادہ بنانے لگتے ہیں۔ یوں سفید ہوتے بال پھر کالے ہوجاتے ہیں، یہ انجکشن تین سے چھ ماہ ہر ہفتے ایک بار لگتے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرے تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور یوکرین میں جنگ ختم ہو۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ تجویز ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی اور یورپی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران دی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکا بھی یورپ کی جانب سے لگائے جانے والے کسی بھی ٹیرف کی عکاسی کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کی یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے...
    ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم...
    سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے Shahzad saleem dg nab WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد نے اپنا استعفی چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کی ریٹائرمنٹ میں ابھی ایک سال باقی تھا،استعفیٰ تاحال چیئرمین نیب کو موصول نہیں ہوا،چیئرمین نیب بیرونِ ملک سے واپسی پر استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سلیم شہزاد ڈیپوٹیشن پر نیشنل ٹیلینٹ پول میں ڈی جی کے طور پر تعینات تھے۔ وہ 2017سے 2021تک لاہور میں ڈی جی نیب رہے اور اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم سیاسی...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، کیپیٹل ہسپتال کو اسٹیٹ لائف انشورنس کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسٹیٹ لائف انشورنس کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو بہترین...
    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ چیئرمین نیب کو بھجوایا گیا 4 صفحات پر مشتمل استعفیٰ موصول ہو گیا ہے، جس میں سلیم شہزاد نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ انہوں نے تحریر کیاکہ وہ نہایت بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہے ہیں کیونکہ صحت کے مسائل اور دیگر ذاتی وجوہات کے باعث مزید خدمات سرانجام نہیں دے سکتے۔ سلیم شہزاد نے کہاکہ الحمدللہ! میرے خلاف کرپشن کے الزامات کبھی ثابت نہیں ہو سکے۔ فوجی خدمات کے دوران انجری کے بعد میں میجر کے رینک پر ریٹائر ہوا تھا۔ استعفیٰ میں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ 1999 میں نیب کے بانی اراکین میں شامل تھے،...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔  
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 11 بجے کے قریب کے ایس ای 100 انڈیکس 157,050.17 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 486.65 پوائنٹس یا 0.31 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس پہلی مرتبہ 1,57,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +564.91...
      اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرے تاکہ ماسکو پر دباؤ بڑھایا جا سکے اور یوکرین میں جنگ ختم ہو۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ تجویز ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی اور یورپی حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران دی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکا بھی یورپ کی جانب سے لگائے جانے والے کسی بھی ٹیرف کی عکاسی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف کے باوجود انڈیا روس سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرے گا، رپورٹ ٹرمپ کی یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ الاسکا میں ان...
    ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی حکام ٹیسلا گاڑیوں کے دروازوں کے پوپ-آؤٹ ہینڈل پر پابندی عائد کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔ منگ جنگ پرو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات ہینڈل کے ڈیزائن کے فیلئر کی شرح اور حفاظتی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔ اگر نئی پابندیاں نافذالعمل ہوجاتی ہیں تو چین میں فروخت ہوانے والی تمام نئی گاڑیوں میں کمپنی کو جولائی 2027 سے مکینیکی ہینڈلز کا فیچر دینا ہوگا۔ کیوں کہ گزشتہ برس ٹیسلا کی آمدنی کا 20 فی صد سے زیادہ کا حصہ چین سے آیا ہے، اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ امریکی کمپنی اس فیچر کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن...
    پاکستان اور چین نے خلا سے متعلق تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ اسپیس سائنس ٹریننگ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان 2025 سے 2029 تک کے ایکشن پلان کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ چین نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن کے درمیان جاری 2021 تا 2030 اسپیس کوآپریشن آؤٹ لائن پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین نے چاند کی چٹانیں پاکستان سمیت کن 6 ممالک کے سائنسدانوں کو دیں؟ اس منصوبے کے ذریعے خلابازوں کے مشترکہ انتخاب اور تربیت کو ممکن بنایا جائے گا جو مستقبل میں پاکستان کی انسانی خلائی مشنز میں شمولیت کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ دونوں...
    بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ دفاع و شہدا عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانے کے افسران، چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چین میں پاکستانی  سفیر خلیل ہاشمی نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم بلند کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی وطن سے وابستگی اور قربانیوں...
    اٹلی میں منعقدہ 82 ویں وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی پر بننے والی فلم "صوت ہند رجب” (The Voice of Hind Rajab) کو سلور لائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ فلم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 5 سالہ فلسطینی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جس کی ہدایت کاری تونسیہ سے تعلق رکھنے والی کاؤثر بن ہنیہ نے کی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ “سینما ہند کو دوبارہ زندگی تو نہیں دے سکتا اور نہ ہی وہ مظالم مٹا سکتا ہے جو اس پر ڈھائے گئے، مگر یہ اس کی آواز کو محفوظ ضرور رکھ سکتا ہے۔ یہ کہانی صرف ہند کی نہیں بلکہ...
    چین کا 2060 تک PM2.5 ارتکاز سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع بیجنگ () “صاف ہوا اور نیلے آسمان کا بین الاقوامی دن” ہے۔ حال ہی میں، چین میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے نمائندہ دفتر کی میزبانی میں “صاف ہوا اور نیلے آسمان کے بین الاقوامی دن” کی خصوصی سرگرمی بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے نشاندہی کی کہ فضائی آلودگی موجودہ دور میں ماحولیاتی حوالے سے صحت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فضائی آلودگی سرحدوں سے بالاتر ہے اور فضاء کا تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر شخص صاف ہوا میں سانس لے رہا ہے۔ ماضی میں، بیجنگ دنیا بھر میں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news امریکا پاکستان چین روس سپر پاور شمالی کوریا
    فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
    پاکستان اور چین کا سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے پریمیئر لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی اسلام آباد واٹر سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے اور بارش کے پانی کو زیر زمین دوبارہ منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مثبت کارکردگی نے انڈیکس کو اوپر کی جانب گامزن رکھا۔ کاروبار کے آغاز ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +513.88 points (+0.34%) at midday trading. Index is at 152,715.75 and volume so far is 187.08 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/mhQpPVPeIX — Investify Pakistan (@investifypk) September 4, 2025 صبح 10 بجے کے قریب انڈیکس 772.20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,974.07 کی سطح پر تھا، جو کہ 0.51 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک...
    وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
    راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 29 اگست کو 11 سالہ کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں غلط تشخیص کے نتیجے میں اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا۔ بچی مسلسل درد سے چیختی چلاتی رہی اور بالآخر دم توڑ گئی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر...