2025-12-14@05:41:54 GMT
تلاش کی گنتی: 3450

«لے آتا»:

(نئی خبر)
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
    بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی میں جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی، جنگ کے دوران فیلڈ مارشل نے بلا خوف میری مشاورت سے فیصلے کیے۔وزیراعظم نے باغ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ 137 کنال پر محیط اس دانش اسکول میں تقریبا 800 بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی میدان کی طرح معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانے کے لیے...
    کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب سینڈرا جینسن لانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریبا 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات...
    بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز باغ: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو زوردار تھپڑ رسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7نئے نکور جہاز گرائے،...
    ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔ تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملےگی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ  پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ  اضافہ کیا گیا تھا۔ پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا...
    اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں کرپشن اور گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ پانچ سال کے اندر گورننس کی اصلاحات کے پیکج پر عمل کر لے تو اس کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد (قریبا 20 سے 26 ارب ڈالر تک) اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن  کی  تشخیصی سپورٹ جاری کر دی  گی ہے اور اس رپورٹ کے اجرا سے ائی ایم ایف کے بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور جاری قرضہ پروگرام کی قسط  کے اجراء کی اخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی...
    بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ 22 نومبر سے کسی بھی ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈر کیلئے ایران میں داخل ہونے یا ٹرانزٹ کیلئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔۳وع اسلام ٹائمز۔ ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا سے استثنیٰ معطل کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فیصلہ 22 نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کا فیصلہ بھارتیوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بہت سے ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں بھارتیوں کو لالچ دے کر ایران لے جایا گیا اور وہ وہاں پھنس گئے۔ ان سے روزگار کے جھوٹے وعدے کئے گئے اور دیگر ممالک میں واپسی...
    بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون...
    بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11...
    ریاض احمدچودھری کیڈٹ کالج وانا پر حملے کرنے والے دہشت گردوں اور حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا – دہشت گرد پوری کاروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے، حملے کی منصوبہ بندی خارجی "زاہد” نے کی اور خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند” کے نام سے قبول کیـ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گزشتہ ویک اینڈ پر دو بڑے سائبر حملوں میں حکومت کے تمام اداروں کو نشانے بنانے کی کوشش کی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ٹی سی حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی سروسز فراہم کر رہا ہے، جن اداروں کی ہوسٹنگ این ٹی سی کے پاس ہے ان پر سائبر حملے کامیاب نہیں ہوئے۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دسمبر میں اسلام آباد میں فری وائی فائی کا آغاز کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔بتایا گیا ہے کہ...
    انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی میزبانی میں 3 روزہ عالمی خلائی کانفرنس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے۔ اس علامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے عالمی منظرنامے میں ایک نئے باب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ یہ سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس، جس کا نام ’انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ ہے، 20 نومبر تک جاری رہے گی۔ 3-day International Conference on Applications of Space Science and Technology #ICAST2025 will start at the Institute of Space Technology in Islamabad tomorrow@ISTIslamabad #RadioPakistan #News https://t.co/biTlWQA9PO pic.twitter.com/h7k5l85wpx — Radio Pakistan (@RadioPakistan) November 17, 2025 کانفرنس اسپیس اینڈ...
    لاہور:گیلپ سروے نے معاشی بہتری کے حکومتی دعوﺅں کاپول کھول کے رکھ دیا، 92 فیصد کاروباری طبقے نے کاروباری صورتحال منفی قرار دے دی، 88 فیصد کا مستقبل سے مایوس، ملکی سمت سے متعلق کاروباری اداروں کی رائے منفی 8 فیصد ہو گئی۔ گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس 16ویں ویوکی رپورٹ جاری کردی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ 2025کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اعتماد میں معمولی کمی آئی ہے تاہم مجموعی طورپر کاروباری اعتماد اب بھی 2024کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مثبت ہے۔ موجودہ کاروباری صورتحال کے بارے میں مثبت تاثر گزشتہ سروے کے 20فیصد سے کم ہوکر 8فیصد ہوگیا ہے، جواس بات کی عکاسی ہے...
    بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب نو بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3  اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا،بھارت کیخلاف جنگ میں جذبہ ایمانی سے فتح ملی ، اللہ کے حکم کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں جس طرح نبی کریم ﷺکو اللہ نے کامیابی دی، اسی طرح ہمارے لوگوں کو کامیابی دی، جنرل عاصم منیر کا ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں گفتگو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اگر دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسی طرح جواب دیں گے جیسے مئی میں دیا تھا۔فیلڈ مارشل نے ایوان صدر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قسط2 بلوچستان کے کان کنوں کی زندگی غربت اور خطرے کے درمیان جھول رہی ہے۔ مزدوروں کو نہ رہائش، نہ صحت، نہ تعلیم کی سہولت میسر ہے۔ وہ ایسے عارضی جھونپڑوں میں رہتے ہیں جہاں پینے کا صاف پانی تک نایاب ہوتا ہے۔ ان کی محنت صوبے کی معیشت کو توانائی فراہم کرتی ہے مگر ان کے اپنے گھروں میں اندھیرا ہے۔ یہ طبقاتی تفاوت دراصل ایک بڑی معاشی ناانصافی کی علامت ہے، جہاں وسائل سے مالا مال صوبے کے باسی اپنی ہی دولت کے ثمرات سے محروم ہیں۔ کان کن بلوچستان کے اصل معمار ہیں، مگر انہیں ریاست کے صنعتی ڈھانچے میں کبھی تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ـ-4 جنرل اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کا کردار بلوچستان میں مائنز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8اور گہرائی 76کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 13کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد  میں موجود ہیں،  اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال  کیا گیا،   جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔ سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر انکا استقبال کیا، یادرہے کہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے...
    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین بربریت میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کیا۔ Shattered glass and scorched floors show where Israeli settlers set fire to a mosque near the village of Salfit in the occupied West Bank, Palestinians say pic.twitter.com/mEFGoizlDY — Reuters (@Reuters) November 13, 2025 فلسطینی اتھارٹی...
    کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس اور خطے کے دیگر ممالک کے سفارتی وفود، پروفیسرز و تجزیہ کار چار پینلز میں بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں جارحیت اور دفاع کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و بین الاقوامی مطالعاتی مرکز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کا عنوان "بین الاقوامی قانون پر حملہ، جارحیت اور دفاع" ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" شریک ہیں۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 350 ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔ کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس...
    اسلام آباد‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کو اکانومسٹ کے خلاف ضرور قانونی ایکشن لینا چاہئے۔ اگر بیرسٹر گوہر نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔ یہ ثابت ہونا چاہئے کہ عدالتوں نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کو ضرور برطانیہ میں کیس کرنا چاہئے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ عدالت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پتا چلنا چاہئے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا جو استعفے نہیں دے رہے وہ...
     کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما   ڈاکٹر فاروق ستار نے  شکوہ  کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری او ر چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ زرداری اور بلاول کو ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کی طاقت ہم نے دلوائی۔ایک انٹرویو میں  فاروق ستار نے  کہا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما کو یہ شکوہ ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں۔سینئیر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔‘‘فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا جب اُن کے اور سردار احمد...
    مشیر وزیر اعظم اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اللہ کا نظام ہے کہ انسان جو کرتا ہے وہی بھرتا ہے۔ ایک شخص نے ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا اور آج وہی شخص معافی مانگنے پر مجبور ہے، موجودہ مہنگائی حکومت کی پیدا کردہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف معاہدے کا نتیجہ ہے جو اپنے آخری سال میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک میں تیل و گیس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گیس سہولت سے سب سے زیادہ آسانی گھریلو خواتین کو حاصل ہوگی، حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطر سے لیکوئیفائیڈ گیس کا معاہدہ بھی کیا ہے۔تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث برسوں تک کنکشنز پر پابندی رہی، تاہم امید ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ملک میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوں گے۔ رانا...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس نے یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر داغے ہیں جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے اس حملے میں شہری آبادی، رہائشی عمارتیں اور توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں میں آذربائیجان کے سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ ہے جس پر آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ  عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
    سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالج کی فیکلٹی کی بغیراین او سی دوسرے کالج تبادلے کی اجازت دے دی۔  پرائیویٹ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبر کو تبادلے کیلئے استعفے کی کاپی مہیا کرنا ہوگی، فیکلٹی ممبر کو نئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا آفر لیٹر اور بیان حلفی دینا ہوگا۔  واضح رہے کہ سابق پالیسی میں چھوڑے گئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا ای او سی لازم تھا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پی ایم ڈی سی کی فیکلٹی کے تبادلے کی نئی پالیسی جاری، اطلاق آئندہ سال سے ہوگا۔ سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج میں تبادلے کیلئے این او سی کی شرط بدستور...
    چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز سلام آ باد : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد خودکش بم حملے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ انھیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وانگ ای نے اس حملے کی شدید مذمت کی، متاثرین کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے...
    لاہور (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا اب تو دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اپنے فیصلے خود نہیں کرتے تھے بلکہ روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے خبر شائع کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثرانداز ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنے فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے، روحانیت کا لبادہ اوڑھی...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کئے جاتے تھے۔  عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا گیا تھا، یہ کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکر جریدے میں ہوا ہے؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مجھے بتائیں یہ خیبر پختونخوا میں کتنے پروجیکٹ لے کر آئے ہیں؟ ...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے نے اسٹوری چھاپی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھی، بانی پی ٹی آئی فیصلے ایکسپرٹ سے نہیں بشریٰ بی بی سے پوچھ کر کرتے تھے۔عطا اللّٰہ تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں تمام فیصلے ایک خاتون کرواتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے اِن کی اہلیہ کرتی تھی، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے اِن کی اہلیہ کیا کرتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا کہ پاناما کیس کو واپس لینے کے لیے 10 ارب روپوں کی پیشکش کی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزام سے شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا، ان الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ میں کل مضمون شائع ہوا جس میں بتایا گیا کہ عمران خان توہمات کی بنیاد پر اہم فیصلے لیتے تھے، معیشت اور خارجہ پالیسی ماہرین طے کرتے...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کہہ چکے ہیں دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین سے خطاب - کولاج فوٹو: اسکرین گریب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی لوگ دھماکوں میں ملوث نہیں۔وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کہہ چکے ہیں دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اس کیڈٹ کالج وانا کو پہلے سے بہتر بنوائیں گے۔ کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے درندے ہیں، ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، محسن نقویمحسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا۔ کیڈٹ کالج...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/ فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ  ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کیلئے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف نے اسے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور میں کے ایم یو ہسپتال کے تعاون سے عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ذیابیطس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی و قومی مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کے ایم یو ذیابیطس سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جسے شرکاء نے ذیابیطس سے بچاؤ، آگاہی اور تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان دنیا میں ذیابیطس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال 2025 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد آن ڈیوائس حملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق ان میں 27 فیصد عام صارفین اور 24 فیصد کارپوریٹ ادارے متاثر ہوئے، جنہیں انفیکٹڈ یو ایس بی ڈرائیوز، سی ڈیز، ڈی وی ڈیز اور خفیہ انسٹالرز کے ذریعے مال ویئر پہنچایا گیا ہے۔کیسپرسکی کے عالمی سیکیورٹی ماہر دمتری بریزِن نے جمعہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کے سائبر خطرات کے منظرنامے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔ تاوان کی غرض سے سائبر حملے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارپوریٹ سائبر واقعات کی بڑی وجہ ہیاس کے خلاف مثر دفاع کے لیے پریوینشن اور رسپانس...
    سٹی42: پنجاب اور اسلام آباد میں نو مئی 2023 کے سانھہ کے مجرموں کے مقدمات کے ٹرائل مکمل ہو گئے اور  کئی مقدمات میں مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اب صوبائی  حکومت "تحقیقاتی کمیشن" بنانے کا اعلان کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی حکومت   ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘  کو ختم کرے گی۔ وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے  9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے، آگ لگانے اور تمام املاک تباہ و برباد کرنے کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے ڈھائی سال بعد تحقیقاتی...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
    پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
    ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ کا خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری، کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علم و انصاف پر حملہ کرنیوالے دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افعانسان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، یہ جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ برادر اسلامی ملک کے وقار کو بھی مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں مجرموں کو کیفرکردار...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
     اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/ فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کیلئے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرانے کا کہا،...
    اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کے لیے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلیگرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں...
    جوڈیشل کمپلیکس جی11 اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو (IB) اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں خودکش حملے کے سہولت کار اور دہشتگرد سیل کے 4 اہم ارکان گرفتار کر لیے گئے۔ ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک بے نقاب تحقیقات کے مطابق گرفتار دہشتگرد ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے اس نیٹ ورک سے وابستہ تھے جس نے اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی۔ کمانڈر سعید الرحمان عرف داد اللہ (مقیم افغانستان) نے ٹیلی گرام کے ذریعے پاکستان میں موجود گروہ کو حملے کی ہدایات دیں۔ ہینڈلر کا اعتراف دورانِ...
    اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم...
    غزہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جہاں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ مسلسل جنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور مشکل حالات نے ان کے جذبے کو کمزور نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نتائج کے اعلان کے بعد غزہ کے متاثرہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کامیاب طالبات کے خاندانوں نے تباہ حال ماحول کے باوجود جشن منایا اور اپنی بچیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہونے والے کئی طلبہ اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم ان...
    معروف ہاکی اسٹیڈیم مولا‌نا بھاشانی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں افراز اور ندیم احمد نے دو، 2 گول اسکور کیے، جبکہ عماد بٹ، غضنفر علی، وحید اشرف رانا اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حزیفہ حسین اور امیرالاسلام نے گول داغے۔ میچ کے آغاز میں میزبان ٹیم نے 3 پاکستانی حملے روکے اور اچھا آغاز کیا، تاہم جلد ہی پاکستان نے برتری حاصل کرلی۔ کپتان عماد بٹ نے چوتھے منٹ میں پنلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور کھولا۔ اسی دوران بنگلادیش کے گول کیپر رومن سرکار سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی پہلے...
    جاپان تائیوان کے معاملے پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے ، چینی وزارت خارجہ بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی حکومت کی جانب سے ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔ جاپانی حکومت نے “تائیوان کی علیحدگی ” کی وکالت کرنے والوں کو تمغے دینے پر اصرار کیا ہے جو تائیوان کے معاملے پر جاپان کا ایک اور غلط اقدام ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ، چین-جاپان تعلقات کی سیاسی...
    سٹی42: پاکستان کے قبائلی ضلع وانا میں کیڈٹ کالج میں گھس کر اے پی ایس پشاور کی طرح سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کا قتل عام کرنے سے پہلے ہی مارے گئے تمام دہشتگرد افغانی نکلے۔  کیڈٹ کالج وانا پرحملہ کے ماسٹر مائنڈ اور  اس کے سہولت کاروں کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا۔ انتہائی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کنے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور  اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں ذرائع نے بتایا کہ حملےکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم بدنام زمانہ خارجی دہشتگرد...
    پشاور: (نیوزڈیسک) سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کاروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری جیش الہند کے نام سے قبول کی، خارجی نورولی فتنہ الخوارج سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔ فاسٹ بولر...
    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے مرکزی ملزم تک سیکیورٹی ادارے پہنچ چکے ہیں اور مقدمہ میں پیشرفت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی طور پر وہ واپس جانے کا فیصلہ کر چکے تھے، تاہم پاکستانی حکام کی بات چیت اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظام کے بعد سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے...
    کیڈٹ کالج وانا پرحملہ کرنے والے ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کاروں کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے اور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ حملےکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا جب کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی ’زاہد‘ نے کی اور پھر دہشتگرد افغانستان سے ملنے والی ہدایات پرعمل کررہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی گئی، افغان طالبان کی طرف سے فتنہ الخوارج پر دباؤ رہتا ہے کہ اپنی اصلی شناخت استعمال...
    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل کر رہے تھے۔ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی ’زاہد‘ نے کی، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمے داری ’جیش الہند‘ کے نام سے قبول کی۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج کے تمام 627 طلبہ اور اساتذہ کو 14 گھنٹے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے، کالج...
    کیڈٹ کالج وانا حملے کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، دہشت گرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی  "زاہد" نے کی، خارجی نور ولی محسود  کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی- سیکورٹی ذرائع  نے کہا کہ خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لئے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا، افغان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو نے استعفے کا اعلان کیا، واپس نہیں لے سکتے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھاکہ میرے مطابق سیف اللہ ابڑو آج ووٹ نہیں دے سکتے،سینیٹ میں پاس ہونے والے قانون میں اتنی غلطیاں نکلیں کہ دوبارہ لایا جارہا ہے۔ مزید :
    سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سکندر بخت نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان...
    اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ)  قومی اسمبلی میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے 27ویں ترمیم پر اظہار خیال کے دوران  پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کا باپ بھی 18ویں  ترمیم ختم نہیں کرسکتا۔ پاکستان کی افواج کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے، اپوزیشن کا کام حکومت کا احتساب کرنا ہے۔ اپوزیشن کو چاہئے تھا وہ کمیٹی میں بیٹھتی۔ میثاق جمہوریت میں کیے وعدے پورے کرنے جا رہے ہیں۔ اس آئینی ترمیم کے بعد کوئی سوموٹو نہیں ہوگا۔ اس ترمیم کے بعد کوئی جج اپنی مرضی سے ازخود نوٹس نہیں لے گا۔ پاکستان نے...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تقرری سے متعلق ایک اہم آئینی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے لئے ایگزیکٹو کو عدلیہ سے مشاورت لازمی طور پر کرنا ہو گی۔  جسٹس بابر ستار نے 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ججز کی سروس کی شرائط میں آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور بیرونی دبائو سے آزاد ہو کر اختیارات کا استعمال شامل ہے اور وفاقی حکومت ججز کی تقرری یا برطرفی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد ہی استعمال کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دوسرے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ججز اسلام آباد کی عدلیہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ Our special thanks to the Sri Lankan Cricket Team for their visit and for a good display of cricket. Our best wishes and gratitude #FriendshipNotOut — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 12, 2025 وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ My heartfelt gratitude to the Sri...
    وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے کا حملہ آور پاکستانی نہیں تھا، نہ اسے پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کے بارے میں کچھ جانتا تھا،افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد میں خود کش بمبار کہاں سے آیا؟ جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ خود کش بمبار نے اسلام آباد میں داخلے کے لیے کرائے پر لی گئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز استعمال کی ہیں۔ طلال...
    آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر میں طلب کرلیا گیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ، ائیرفورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ترمیم شدہ آئینی شقوں کی روشنی میں قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہو رہی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وانا میں ایک بار پھر دہشتگردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ان دہشتگردوں میں افغان بھی شامل تھے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر آئے اور امن میں شریک ہو۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے، پہلے جب افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو افغان وزیر خارجہ بھارت میں تھے۔ انہوں نے...
    کابل: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے یہ دہشت گرد حملے انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ طالبان حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کرتا ہے اور ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ طالبان حکومت نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-01-4 کابل (صباح نیوز)امارت اسلامیہ افغانستان نے اسلام آباددھماکے اور وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر حملے کی مذمت کی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت اسلام آباد میں دھماکے اور وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر حملے کی مذمت کرتی ہے جس میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے۔ سیف اللہ
    بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس 13 نومبر تک معطل، صوبے کے مسافروں کو شدید مشکلات محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز 12 سے 14 نومبر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب یہ فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی اور شہری بلا تعطل اپنی ضروریات کے لیے سفر کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں مسافر بس سروس 12 سے 14 نومبر 2025 تک معطل کرنے کا...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے دارلحکومت اسلام آباد میں کچہری میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کی تحقیقات شفاف ہوں اور ملوث عناصر کو فوری انصاف کے کٹہرے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افغانیوں نے پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے، انہیں فوری نکالا جائے۔ زخمی شہریوں نے دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک ہے، روز اول سے قربانیاں دے رہے ہیں اور ملک کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی زخمی کا کہنا ہے کہ افغانی دہشتگرد بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کر رہے ہیں اور افغانی عناصر نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف غداری کی ہے، اس لیے انہیں فوری نکالا جانا چاہیے۔...
    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیر قانون نے پمز اسپتال اسلام آباد میں اسلام آباد خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی، اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ وزیر قانون نے زبیر اسلم گھمن ایڈووکیٹ کے خودکش دھماکے میں شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسپتال انتظامیہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہ برتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ حملے قوم...
    اسلام آباد حملے کے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت پکڑا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور سیکیورٹی ادارے واقعات کی جامع تفتیش کر رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے وانا کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا مطلب ہے کہ دہشتگرد شکست کھا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی انہوں نے کہاکہ افغان طالبان کی جانب سے کیے گئے تمام حملوں کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں، یہ ممکن نہیں کہ افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر یہاں حملے ہو سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تاہم دہشتگردی کے پیچھے موجود عناصر تک...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے میں کوئی سیاست نہیں کی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالتوں پر حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے اور وہ تمام سیکیورٹی اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشتگردی کے موضوع پر سیاست نہیں ہوگی۔ بیرسٹر گوہر کا اسلام آباد خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ pic.twitter.com/DD1a5yUFee — PTI (@PTIofficial) November 11, 2025 بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دشمن نے ہماری عبادت گاہوں اور عدالتی اداروں کو نشانہ بنایا، اور جہاں بھی دھماکہ ہوگا اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا...