2025-11-19@15:56:02 GMT
تلاش کی گنتی: 8819
«کو زبردستی رجسٹر»:
(نئی خبر)
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے معروف اینکر ارنَب گوسوامی نے نئی دہلی دھماکے پر اپنی نشریات کے دوران پہلی بار بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر کھل کر سوالات اٹھا دیے، جس سے بی جے پی حکومت مشکل میں پڑ گئی۔ ریپبلک ٹی وی کے لائیو پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ "الفلاح یونیورسٹی سے صبح 7:40 پر نکلنے والی گاڑی کس طرح 60 کلومیٹر طے کر کے لال قلعہ پہنچی، کسی نے دیکھی کیوں نہیں؟" اینکر نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں تو پھر دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کیسے کسی چیک پوسٹ یا ناکے پر روکی نہیں گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج وکلاء کی کم تعداد عدالتوں میں پیش ہوئی، وکلاء صرف ارجنٹ کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔زیادہ تر وکلاء عدالت میں پیش ہو کر التواء کی استدعا کر رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگرد حملے اور واقعات بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا نتیجہ، تجزیہ کار کراچی اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر دھماکے پر... اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے واقع کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بار کونسل نے وکلاء و سائلین کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے کے امکانات زیر غور ہیں۔منگل کو اپوزیشن گیلری میں کچھ رہنماؤں نے تجویز پیش کی کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کیا گیا تو اسپیکر سردار ایاز صادق کو زبردستی کرسی سے ہٹایا جائے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اوچھی حرکتیں اپنی اصل شخصیت ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کی کارروائی کی اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، اور ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید استفسار کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔شرجیل میمن نے...
سٹی42: اسلام آباد میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الاؤنسز ختم کیے جانے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیتے ہوئے عدالتوں کی تالہ بندی کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کورٹس، اسپیشل سنٹرل کورٹ، بینکنگ کورٹ اور دیگر وفاقی عدالتوں میں آج بھی کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالتوں کے دروازے بند ہونے سے کئی اہم مقدمات التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔ سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا احتجاجی ملازمین بینکنگ کورٹ کے احاطے میں جمع ہیں جہاں انہوں نے اپنے الاؤنسز کی بحالی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-7 خیرپور (جسارت نیوز) میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کا کرایہ 18 فیصد اضافہ کو تاجر برادری نے مسترد کردیا سکھر میونسپل کارپوریشن کی طرح ہر تین سال بعد 10 فیصد اضافہ مقرر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تاجر برادری نے میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کے کرایہ میں 18 فیصد اضافہ کو مسترد کردیا شہر بھر میں بینرز آویزاں اس سلسلے میں تاجروں نے بتایا کہ 2021 میں سکھر میونسپل کارپوریشن نے عدالتی نگرانی میں میونسپل دکانوں کے کرایہ میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد میونسپل کارپوریشن اور تاجروں کے درمیان معاہدہ کے تحت ہر تین سال بعد کرایہ میں 10 فیصد سکھر انتظامیہ کی جانب سے...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، تاہم ترقیاتی منصوبے شہری سہولیات کے ساتھ ساتھ شاندار مستقبل کی نوید ہیں۔ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور شہر کے پائیدار مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے۔فور منصوبہ کراچی کے عوام سے کیا گیا وہ وعدہ ہے، جس کے تحت شہر کو صاف، معیاری اور وافر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اپنے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔ منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر...
کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکا خیز مواد کے شواہد ملے۔دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے، بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد خودکش...
ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 مسافر گاڑیاں دب گئیں تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کو ملبے سے نکال کر روڈ کو ٹریفک...
انتظامیہ نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر خودکش حملے اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن، قانون اور انسانی جانوں کے خلاف سنگین جرم ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں،واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیراعظم نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ...
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے، 8.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے حیوانات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جو ہمدردی، اختراع اور انسانیت کی تجدید کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بایو ڈائیورسٹی ری وائیول...
ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ افغانستان...
بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کو حکمران جماعت بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔ سفاک مودی سرکار کی نئی دہلی دھماکے کو لیکر فالس فلیگ پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ بھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا کہ جب بھی بی جےپی بحران میں آتی ہے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، دہشتگردی یا دھماکے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ریاست بہار میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی سرکار کڑے امتحان سے کم نہیں ہیں۔ صحافی روی نیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 41 روز سے جاری طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت کی سرگرمیاں بحال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 40 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کی حمایت کرنے والوں میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے 8 ارکان بھی شامل تھے۔تاہم، اس بل کو باضابطہ طور پر نافذ ہونے کے لیے ایوانِ نمائندگان سے بھی منظوری حاصل کرنا ہوگی، جہاں حکمران ری پبلکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر کام کرنا پڑا،...
سینیٹ آف پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور آئینی بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات، پارلیمانی ڈھانچے اور ریاستی اختیارات کی نئی ترتیب کے متعلق تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا مستقبل کیا ہوگا؟ ان ترامیم کو حزبِ اختلاف اور خصوصاً بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بلوچستان میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور نیشنل پارٹی جیسی سرگرم قوم پرست جماعتوں نے مشترکہ طور پر ترمیم کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان...
بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے نئی دہلی دھماکے کو انتخابی فالس فلیگ قرار دے دیا، بی جے پی حکومت پر انگلیاں اٹھنے لگیںبھارتی صحافی شالنی شکلہ نے کہا: “ہر بار جب بی جے پی بحران میں آتی ہے، دہشتگردی یا بلاسٹ کا نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، فوراً پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے”کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پردیوت بوردولوی کا انکشاف: “یہ سب بہار انتخابات سے پہلے کا ایک متوقع سیاسی اقدام تھا”صحافی روی نیر نے لکھا: “بہار الیکشن کے دوران بی جے پی کمزور پوزیشن پر ہے، مزید ایسے دھماکوں کی...
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت آج کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور ان مسائل سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ صدر کو استثنیٰ ملنا چاہیے پھر وہ استثنیٰ دیا گیا ، اسحاق ڈار وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل دنیا میں امن و امان اور استحکام برقرار رکھنے میں ناکام ہو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ماضی کے تمام معاہدوں سے مختلف ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے، اور اس ڈیل سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری کو مرحلہ وار ختم کر رہا ہے، اور امریکہ بھارت کو اس تبدیلی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ Trump on India: They don't love me right now, but they will love us again. pic.twitter.com/V0kg7LNEnl — Clash Report (@clashreport) November 10, 2025 ٹرمپ...
نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
واشنگٹن: امریکی تاریخ کے سب سے طویل 41 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 60 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 40 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ حیران کن طور پر اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق بل کو نافذالعمل ہونے کے لیے ابھی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے حتمی منظوری درکار ہے، جہاں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور تھے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے ملک میں بجلی اور گیس کے نرخ بڑھائے جانے کی کوششوں کو صنعتی مخالف سرگرمیاں قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ آج منگل کوسوئی سدرن کی جانب سے گیس125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی ،سوئی سدرن نے اوسط مقررہ قیمت 1658 روپے 56 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے حالانکہ انکی یہ درخواست موجود معاشی حالات میں غیر مناسب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اوگر ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں پیدا کرے گی ۔ صدر نکاٹی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے کے بعد 2 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 9لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیریکے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 مسافروں میں سے 2کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ بچا لیا، تاہم باقی 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر چار گشتی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیا گیا پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہد کا بیان آنے کے بعد سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں، عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ چند روز سے علیل تھے تاہم ان کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت کے حامی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔سینیٹر منظور کاکڑ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر بحث کا آغاز کیا، سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی ذات کا مسئلہ نہیں، یہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی میں صبر کا مادہ نہیں ہے، خاموشی اور صبر سے بات سنیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار دہشت گرد کس نے جیلوں سے نکالے، ہم نے اسی لئے ان کا نام طالبان خان رکھا تھا کہ وہ طالبان کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ایک...
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی لاشیں سپتال منتقل کر دی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہونیکی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جنہیں بجھانے کے لیے گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
نیٹو کو ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ یہ دراصل ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ساتھ امریکی صنعت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن نے نیٹو اور یورپی یونین کو اربوں ڈالر کی امریکی اسلحے کی برآمدات کو روک دیا ہے۔ امریکہ کی تاریخ میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتائج نے ملک کے اتحادیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ مبینہ طور پر اس صورتحال کے نتیجے میں نیٹو اور یورپی یونین کو اربوں ڈالر کی اسلحے کی برآمدات میں تاخیر ہوئی ہے۔ اس سے متاثر ہونے والی مصنوعات میں AMRAAM میزائل اور HIMARS ملٹی...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 30 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئمہ کرام اور دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف جمعیت علماء اسلام کا موقف نہیں بلکہ وفاق المدارس کا بھی متفقہ مؤقف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام لاہور کے زیرِاہتمام سبزہ زار لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ مساجد کو وظیفہ دینے کے نام پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا...
تھائی لینڈ، ملائیشیا (ویب ڈیس) سمندری سرحد کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جس میں میانمار، روہنگیا اور بنگلادیشی تارکینِ وطن شامل تھے۔ تھائی حکام نے اطلاع دی کہ اب تک چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس میں دو بچے شامل ہیں، جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کے لیے سمندری گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ ادھر حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 230 مسافروں...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔...
بھارتی اداکارہ سیلینا جیتلی نے اپنے بھائی، میجر وکرنت کمار جیتلی کے لیے ایک جذباتی اور فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر سیلینا نے لکھا، ”میرا ڈمپی، امید ہے تم ٹھیک ہو، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے لیے ایک بھی رات بغیر آنسو بہائے نہیں گزاری، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہوں…“ یہ جذباتی پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت...
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
امریکا میں جاری حکومت کی بندش کے باعث اتوار کے روز 3,300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور وفاقی ٹرانسپورٹ وزیر نے خبردار کیا ہے کہ فضائی سفر بالکل رکنے کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ یہ پروازیں اس وقت منسوخ ہوئیں جب ریپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان نے عبوری فنڈنگ بل پر اتفاق کیا تاکہ حکومت کی بندش کو ختم کیا جا سکے، جو 40 دن تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیے: شٹ ڈاؤن جاری رہا تو امریکی شرح نمو منفی ہوسکتی ہے، وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کا انتباہ فضائی سفر میں رکاوٹیں اس وقت بڑھ گئیں جب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے) نے گزشتہ ہفتے فضائی ٹریفک میں کمی کے احکامات جاری کیے، جس...
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔ بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ،...
یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے سرینگر، کولگام، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت دس شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے سم کارڈ، موبائل فون, لیپ ٹاپ، دستاویزات اور کتابیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں...
معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔ ان کے عالمی کنسرٹس کے دوران حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی دلجیت دوسانجھ کو براہِ راست دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گلوکار کے کنسرٹ کے دوران نعرے لگائے گئے، جس سے پروگرام میں بدنظمی پیدا ہوئی۔ اب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بھی سبوتاژ کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ اس تقریب میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم دلجیت دوسانجھ نے ان تمام دھمکیوں...
سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
برف پگھلنے لگی،مذاکرات کا عمل اچھا ہے، دیواجیت سائکیا کی محسن نقوی سے ملاقات دونوں فریق جلداز جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے، سیکرٹری بی سی سی آئی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے والی بھارتی ٹیم اب منتوں پر اتر آئی ہے ۔دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم...
ریاض احمدچودھری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور انہیں پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن کے اوول آفس میں دیوالی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔جوہری طاقت رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے خشکی، فضا اور سمندر میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا، یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کے اعلان کے تحت ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے۔ 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جن میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اور انکار پر طاقت کے زور پرغیر قانونی تسلط قائم کرلیا۔ تاریخی شواہد کے مطابق بھارتی افواج نے جونا گڑھ میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے، بڑے پیمانے پر قتل و غارت، خواتین کی عصمت دری اور املاک کی تباہی کی گئی، اس کے...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، جنہوں نے اس قومی سوچ کو بھرپور حمایت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لیے 27...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چاروں ترامیم مسترد کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق آرٹیکل 140 اے میں ترامیم، بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبائی نشستوں میں اضافے کی ترامیم پیش کیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔ اِسی طرح مسلم لیگ ق کی ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم سے متعلق ترمیم اورعوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخواہ صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ترامیم بھی مسترد ہوئیں۔ دوسری جانب صدر پاکستان کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ تاحیات ہو گا، مجوزہ ترمیم کے تحت صدارتی استثنیٰ...
’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کی اپنی ذمہ داری کو نہیں توڑے گا، تاہم اگر دیگر ممالک پابندی توڑیں تو روس بھی ٹیسٹ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز یہ بیان پسکوف نے اس تنازع کے بعد دیا جس کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مبنی تھی کہ پینٹاگون نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرے۔ ٹرمپ نے روس اور چین پر ’خفیہ‘ نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے کا الزام عائد کیا، جسے دونوں ممالک مسترد کر چکے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی روس کی بین الاقوامی...
بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے...
امریکی فضائی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے جاری حکومتی احکامات کے تحت ملکی ایئر لائنز اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی پروازوں میں کمی پر مجبور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار یہ قدم ائیر ٹریفک کنٹرول اسٹاف کی شدید قلت اور 40 روز سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ فضائی عملے کی قلت، 42 ائیرپورٹس متاثر ایف اے اے کے مطابق ملک کے 42 ہوائی اڈوں اور کنٹرول سینٹرز میں عملے کی کمی کے باعث تاخیر اور منسوخیوں کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ شہروں میں اٹلانٹا، نیوآرک، سان فرانسسکو، شکاگو اور نیو یارک شامل ہیں۔ ہزاروں...
جرمنی کے ایک ہسپتال میں عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک میل نرس نے ہڈ حرامی کی انتہا کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مرد نرس نے اپنی نائٹ شفٹ میں کام چوری کے مقصد سے مریضوں کو خواب آور ادویات دیں تاکہ وہ سب سوتے رہیں۔ نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 سے زائد مریضوں کی ہلاکت کی کوشش کے الزام میں عدالت نے عمر قید کی سزا دی ہے۔ نرس نے عمر رسیدہ مریضوں کو بہت زیادہ مقدار میں نیند اور درد کم کرنے والی ادویات مثلاً Morphine اور Midazolam دی تھیں تاکہ نائٹ شفٹ کو آرام دہ بنایا جائے۔ عدالت نے نرس کے جرائم کو “خاص سنگینی کا جرم” قرار دیا ہے...
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی بہترment کے لیے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت PHA کو 40 کروڑ روپے ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گی، جو مالی سال 2025-26 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ابتدائی فنڈز باغبانی، شجرکاری اور شہری تزئین و آرائش کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔یہ اقدام PHA کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور شہری ماحول کو خوشنما، سرسبز اور جدید خطوط پر ڈھالنے کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا فنڈز کی فراہمی سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں شجرکاری اور خوبصورتی کے منصوبے تیز...
واشنگٹن: امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں عملے کی شدید کمی اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی جانب سے 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 4 فیصد کٹوتی کے حکم کے بعد امریکا کا فضائی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ جمعہ سے اتوار تک دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے آغاز سے اب تک فضائی سفر میں سب سے بڑا تعطل قرار دیا جا رہا ہے جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، پروازوں میں کمی کا آغاز اس ہفتے 4 فیصد سے ہوا ہے جو 11 نومبر تک 6 فیصد، 13 نومبر تک 8 فیصد اور 14 نومبر...
اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
نیوزی لیںڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 56 اور ڈیرل مچل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور شمار اسپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ روماریو شیفرڈ (49) اور شمار اسپرنگر (39) کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 78 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔...
ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا اسلام ٹائمز۔ ریاست جوناگڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے۔ 1947ء میں کئی خود مختار ریاستیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کا شکار ہوئیں، جس میں ریاست جوناگڑھ بھی شامل تھی۔ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے ہوا تھا، تاہم بھارتی سیاستدان سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جوناگڑھ پر دباؤ ڈال کر فیصلہ بدلنے پر اصرار کیا، بھارت کو اس پر منہ کی کھانا پڑی اور اس نے ریاست پر زبردستی غیر قانونی تسلط قائم...
غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں...
حکومت نے ملک کی پہلی قومی صنعتی پالیسی (این آئی پی) وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کر دی ہے، جس میں صنعتی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی میں شامل مراعات کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری حاصل کی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں مختلف...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سینیٹ سے ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے باکو سے واپس پہنچتے ہی حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو عشائیہ پر مدعو کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج (اتوار) شام کو حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ وزیراعظم حکومتی واتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو 27ویں ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سینٹ سے 27 ویں ترمیم کی منظوری کے معاملے پر آج حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو مدعو کرنے کے دعوت نامے موصول ہو گئے۔ حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو آج شام 6 بجے مدعو کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس کے ساتھ کھیلنا بند کریں، اب وقت آ گیا ہے کہ بندش ختم کی جائے اور فوری طور پر ملک کو کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی تاریخ کی طویل ترین حکومتی بندش ختم کرنے کے بل کو سینیٹ میں منظور ہونے کے لیے کم از کم 60 ووٹ درکار تھے، لیکن اکثریتی ڈیموکریٹس نے اس بنیاد پر اس بل کو مسترد کر دیا کہ یہ ٹرمپ کو بعض ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کا وسیع اختیار دیتا ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ریپبلکن سینیٹرز ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس کے ساتھ کھیلنا بند کریں،...
پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37۔5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابرار احمد نے 4وکٹیں لیں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی، فیصل آباد میں پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی...
ریاض احمدچودھری شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ کانپور سے شروع ہونے والے مذہبی تنازع نے 4 ستمبر کو بڑے فسادات کی شکل اختیار کر لی جسے مبصرین نے "گجرات ٹو” قرار دیا ہے، یہ آگ تیزی سے دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی۔ فسادات کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں متعدد معصوم مسلمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ میں بدل چکا...
کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پا س کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور کریم آباد سے وابستہ ہزاروں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہونے کے حوالے سے بڑی تعداد میں دکانداروںکے ساتھ کریم آباد انڈر پاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد شہر کا ایک بڑا معاشی حب اور ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ہے جسے سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص منصوبہ بندی نے کریم آباد انڈر پاس کے نام پر تباہ اور بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ، یہاں بازارفیصل ، مینابازار ،عدیل مارکیٹ ، بنی سعد مارکیٹ ، ،میمن مرکز ،اسپتالوں ،کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنے 20نکاتی پلان کو دنیا کے سامنے قانونی جواز بنا کر پیشکیا جائے ۔۔ اس منصونے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے فلسطینی ریاست کا کہیں ذکر نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج غزہ میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے اور ٹونی بیلر نگران ہوں گے جو اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں ، اس قراقرداد کی عرب ممالک کھل کر مخالفت نہیں کر سکتے ا اس کی وجہ یہ ہے وی خود حماس جیسی فلسطین کی آزادی کے کام کر نے والے لوگوں کے عملی طور پر مخالف ہیں اور وہ امریکا ڈرتے ہیں ۔...
کنونشن میں علامہ شبیر میثمی، کاظم رضوی، مولانا ریاض حسین روحانی، قاری ضمیر زیدی، سید اظہار بخآری، سید جواد حسین رضوی، مولانا اختر حسین کاظم، مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان زین العابدین جعفری، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جروار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سولہواں مرکزی تین روزہ عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سندھ کے شہر سکھر میں جاری ہے، جہاں ملک بھر کے جعفری طلبائ، سابقین، علماء اور مہمانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر میثمی، عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن سے سابق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و تحصیل صدر شیعہ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے...
تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موٹیہاری-شیوہر-سیتامڑھی ریلوے لائن منصوبہ، جس کا عوام کئی برسوں سے مطالبہ کررہے تھے، مرکزی حکومت نے کم ٹریفک کے بہانے سے منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بہار ریاست کے دورے سے قبل ایکس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے 20 سالہ دورِ حکومت کے باوجود وزیر اعظم جب بہار کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں ہیں تو انہیں صرف بندوق، سِکسر اور گولی یاد آتی ہے لیکن ریاست کی ترقی کے نام پر ان کے پاس صرف جھوٹے وعدے اور فریب ہیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ آج وزیراعظم سیتامڑھی اور بیتیّا پہنچنے والے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کا شٹ ڈاؤن مزید جاری رہا تو آئندہ دنوں میں ملک بھر میں فضائی پروازوں کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، آئندہ ہفتے سے ابتدائی طور پر 10 فیصد پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شان ڈفی نے کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی حفاظتی ٹیم کے اعداد و شمار کے مطابق اسٹاف کی کمی کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہوگیا ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی بڑی تعداد تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کام پر نہیں آرہی اور کئی افراد گزر بسر کے لیے دیگر ملازمتیں کر رہے ہیں، جیسے ریستورانوں میں کام...
پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 27 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں...
اسلام آباد: سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آج فیصلہ کن تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بالرز کی تباہ کن باولنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر 143 رنز پر آوٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نےپاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اسپینر ابرار احمد نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے ،محمد نواز اور سلمان علی آغا کی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے بھی دو شکار کیے۔ واضح رہے کہ تین...