2025-05-08@11:10:23 GMT
تلاش کی گنتی: 3254

«کو نہیں مانتا»:

(نئی خبر)
    پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں میں داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت  کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ قبل ازیں بھارت نے کہا تھا کہ پاکستانی پرچم والے جہازوں کو اس کی کسی بھی بندرگاہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہندوستانی پرچم والے جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت کا فوکس محصولات اور ٹیکسز بڑھانے پر ہے، حالانکہ فوکس اخراجات پر ہونا چاہیے، اخراجات ان ایریاز میں بھی ہو رہے ہیں جو آئینی طور پر وفاقی حکومت کی ذمے داری نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 638 ارب روپے کے اخراجات وفاقی حکومت نے صرف تین شعبوں میں کیے ہیں جو آئینی طور پرصوبائی معاملہ ہے۔  انھوں نے کہا کہ حکومت اگلے سال کا ٹیکس ہدف14307ارب روپے رکھنا چاہ رہی ہے، یہ مجوزہ ہدف آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے، اس ہدف کو حاصل کرنے کیلیے وفاقی حکومت کو کم از کم 500 ارب سے...
    اسلام آباد: قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی محنت کش جوکہ پاک چین دوستی کی بنیاد میں سنگ میل بنے گلگت کے تاریخی خاموش قبرستان میں ان کی قبریں صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ ان جذبوں کی علامت ہیں۔  چینی محنت کشوں نے دنیا کی بلند ترین سڑک کو حقیقت بنایا، دشوار گزار پہاڑی راستے، شدید سردی اور جان لیوا چٹانیں ان کے حوصلے کمزور اور ارادے متزلزل نہ کر سکے۔ قراقرم ہائی وے محض ایک سڑک نہیں بلکہ پاک چین دوستی کا زندہ اور اٹل نشان ہے، اس کی تعمیر میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی کارکنوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ...
    اسلام آباد: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اس دفعہ جو پاکستان کا سفارتی موقف ہے وہ زیادہ مضبوط ہے، اس کی پذیرائی بھی زیادہ ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کا موقف بہت ہی کمزور ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تو اس دفعہ ہندوستان کا سفارتی محاذ میرے خیال میں بہت کمزور ہے، زیادہ ان کو جو مسئلہ ہوا ہے وہ یہ ہوا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو اتنا بھڑکا چکے ہیں ان دی پراسیس کہ اب لوگ یہ توقع کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں جو بتایا تھا کہ ہم ان لوگوں پہ جنگ مسلط کریں گے تو اب...
    پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
    بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق  فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے کہا کہ پیکا جیسے متنازع کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو آزادی اظہارِ رائے جیسے بنیادی آئینی حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کے کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور کروڑوں روپے سرکاری اشتہارات وصول کرنے والے ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان اپنے ورکرز کا اس حد تک استحصال کر رہے ہیں کہ انہیں حکومت کی مقرر کردہ کم سے کم اجرت کی پالیسی کے تحت تنخواہیں بھی ادا نہیں کر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کی جانب سے خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔ لیکن بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کیا تو پاکستان سے منہ توڑ جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ 2019 میں بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، قیدی بھی واپس کیا، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے۔ بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی، کوئی خط، پارسل بھی وصول نہيں کرے گا بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا...
    رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال خصوصاًٍ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اور بھارتی مذموم عزائم پر گفتگو کی گئی۔ علامہ سید...
    سٹی 42 :  مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج کے دن ساری صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اجمل آصف کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ کالج  سدھار اور مختلف ترقیاتی  منصوبہ جات کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثنا اللہ خاں نے منصوبہ جات کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حبیب اللہ نے خصوصی شرکت کی ۔  قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی مسلم لیگ ن رہنماوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔  رانا ثناءاللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ   آج یوم...
     لاہور کی مشرقی سرحد پر واقع واہگہ بارڈر پر ہر شام سورج غروب ہونے سے پہلے ایک ایسا منظر سامنے آتا ہے جو قوم کے جذبے، غیرت اور یکجہتی کا مظہر ہوتا ہے۔ یہاں پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے درمیان پرچم اتارنے کی پریڈ ہوتی ہے جو 14 اگست 1959 سے باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس پریڈ کا مقصد سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، فوجی مہارت اور قومی وقار کا اظہار کرنا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک قومی جذبے، عوامی شرکت اور حب الوطنی کے اظہار کی روایت بن چکی ہے۔ پاک بھارت hALIO کشیدگی کے باعث اس پریڈ کی نوعیت مزید جذباتی اور ولولہ انگیز...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے، لیکن دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں دونوں ممالک کے درمیان تنازع آگے نہ بڑھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ کسی سفارتی ذرائع سے ایسی تجویز نہیں آئی کہ بھارت کو فیس سیونگ دی جائے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش نہ کی جاتی تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہم دوست ممالک کے...
    بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگا دی، کوئی خط اور پارسل بھی بھارت وصول نہيں کرے گا۔ بھارتی وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہِ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی، پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت سے مشروط ہوگا۔ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا جائے گا، وزارت اطلاعاتوزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا جن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرنے کی اجازت دیتا ہو ، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔پاکستان شملہ معائدہ کرے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بل کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی...
    پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر...
    پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈو شہیرآفریدی نے بھارتی باکسرترجوت سنگھ باوا کو دھول چٹا دی، بھارتی باکسر چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگیا۔ شہیرآفریدی نے حریف باکسر پر مکوں کی بارش کی، بھارتی باکسر شہیر آفریدی کے مکے سہہ نہ سکا اور رِنگ میں ڈھیر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔ شہیر آفریدی نے اب تک 18 حریفوں کا سامنا کیا ہے، 16...
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا...
    سابق انڈین کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ وہ پچھلے مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کو رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا اسپورٹس ٹوڈے کو ایک خصوصی انٹرویو میں گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو ہندوستانی حکومت انہیں...
    سابق کپتان سنیل گواسکر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگے۔ اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی فیصلوں پر چلتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایشیاکپ میں کچھ مختلف ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ ایشیاکپ کا مستقبل تاریکی میں ڈوبنے لگا انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیاکپ کے مشترکہ میزبان ہیں لیکن اگر...
    سابق کپتان سنیل گواسکر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگے۔ اسپورٹس ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی فیصلوں پر چلتا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایشیاکپ میں کچھ مختلف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا ایشیاکپ کے مشترکہ میزبان ہیں لیکن اگر حالات نہیں بدلے تو میں پاکستان کو اب ایشیا کپ کا...
    پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے...
    دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: صدر، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے، دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ صدر مملکت...
    کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے جدا کیا جارہا ہے، دنیا میں کوئی قانون ایسا نہیں جو میاں بیوی اور خاندان کو جدا کرسکتا ہے، بھارت ماؤں کو بچوں سے جدا کررہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر کے مسئلے کا حل نہیں چاہتی اس لیے پاکستان کی طرف سے تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، آر ایس ایس کی سرکار پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بل کے ذریعے مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کے لیے صورتحال خراب کردی ہے، کیا...
     (ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے، بھارت جموں وکشمیر میں اپنی انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کے بجائے سرحدوں سے باہرکیوں دیکھ رہا ہے،ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔   تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے،انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3 ہزار 500 سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرز بھجوا دیے گئے ہیں۔ ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔ اس فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے بھی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز یونین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے ۔ پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کریں گے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل...
    اقوام متحدہ: بھارت سے  بڑھتی کشیدگی کے  باعث پاکستان نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کے مطابق جب  مناسب وقت آئے گا تو پاکستان سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایک واقعہ پیش آیا، لیکن اب جو صورتحال جنم لے چکی ہے، وہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت کے اہم میڈیا، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پاکستان کی طرف سے بلاک کر دیے گئے ہیں اور ان کے آپریشنز پاکستانی حدود...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس...
    گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کا  کہنا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، بھارت کو یہ نہیں پتا کہ کراچی کو تو عادت ہے بغیر پانی کے رہنے کی۔ پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا چین سمیت دیگر ممالک پر منفی اثر پڑے گا، بھارت کا یکطرفہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگا، آبی معاہدے کی معطلی پر عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔  کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ بھارت مدارس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف دوسرے ممالک کے سربراہوں اور سفیروں سے بات کر رہے ہیں، تمام جماعتیں اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی ہیں جو اچھی بات ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ معاملہ فہمی اور عزت واحترام کا رویہ اپنایا ہے، انہوں نے اے پی ایس واقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو خود دعوت...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی آسان نہیں، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم پر رجوع کریں گے، مودی نے ووٹ بنانے کےلیے یہ سارا ڈراما رچایا ہے، بھارت پر عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ دباؤ بڑھا ہے، ابھی یہ نہیں کہوں گا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔ پانی اور خوں اکٹھا نہیں بہہ سکتا، سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر رپورٹ تیار تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی کہ بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف خواجہ محمد آصف نے کہا...
    وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے پاس بھارتی حملے سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات تھیں، بھارت نے حملے کی کوشش کی تو اس بار فنٹانسٹک ٹی نہیں ، فنٹاسٹک مار ماریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ ہم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کہا تو بھارت کے غبارے سے ہوا نکل گئی، اس بار بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر معطل کیا جبکہ پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر کا اسٹیٹس بدلا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت چکرا گیا ہے کہ وہ حملے کی بات کر رہے ہیں اور ہم مذاق اُڑا رہے ہیں، بیانیے کی جنگ میں...
    اسلام آباد: وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین اور پاکستان برے وقت کے اتحادی پڑوسی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے چین ہر طرح کی مدد کرے گا۔  وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر کہیں بھی دہشت گردی کا حملہ ہو تو بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب درانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف دہشت گردوں نے حملے کیے لیکن چین نے...
    بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں  پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
    خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی...
    مظفرآباد: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آپ کے وزیراعظم نے گزشتہ تین دنوں میں مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر پر ایک بیانیہ دیا ، اس پر ہندوستانی میڈیا آپ کے وزیراعظم کا غلط تلفظ کے ساتھ نام لے کر چیختا اور چلاتا رہا ، ہندوستان نے تمام ٹیلی ویژن اور یوٹیوب چینلز اپنے ملک میں “بین “ کردئیے جن پر میرے انٹرویوز چلے ، دشمن کو ہمارے بیانیے کی طاقت کا اندازہ ہے ، ایک ارب سے زائد آبادی کا وزیراعظم 45 لاکھ آبادی والے وزیراعظم کے ہاتھوں پٹ گیا ، یہ اس لیے ہوا کہ میرا یقین ہے کہ طاقت کا محور و مسکن خدا کی ذات ہے ، مودی کی...
    سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔  عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں تھا، موجودہ حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔  پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو خاموشی بزدلی ہے اور بزدلی تباہی کی پہلی سیڑھی، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکرِ اسلام علامہ سید جواد نقوی نے پہلگام کشمیر میں پیش آنیوالے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی حکومت نے ایک بار پھر اپنی پرانی روش اسلام دشمنی، پاکستان دشمنی اور مسلمانوں کیخلاف ظلم و تشدد کو...
    میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت آج دو مئی بروز جمعہ کو جاری کی گئی۔ علاقائی حکومت کا یہ اقدام بظاہر گزشتہ ماہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کےبعد اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے 22 اپریل کو اپنے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر مسلح افراد کے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، اس حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام آباد اس الزام کو مسترد...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو ہم بھرپور قوت سے اس کا جواب دیں گے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کا دو ٹوک موقف ہے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ہم امن کے خواہاں ہیں تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس نے وہ خط دیکھا ہے جو ایئر انڈیا نے بھارت کی وفاقی حکومت کو ارسال کیا ہے۔ اس فضائی کمپنی کے مطابق اگر یہ پابندی سال بھر جاری رہی، تو اسے 591 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو گا۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بائیس اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد نئی دہلی نے پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ جوابی کارروائی میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود سے بھارتی پروازوں کے گزرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے بھارتی ایئر لائنز کو ایندھن کے...
    اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم اختر...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کااسی اندازمیں جواب دینے کے لئے پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج مکمل طور پرتیاردکھائی دے رہی ہیں اوراس سلسلے میں جہلم کے علاقے ٹلہ فائرنگ رینج میں فوج کی بڑی مشقیں جاری ہیں،جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دینگے،آرمی چیف سید عاصم منیر نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری...
    پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور خطے میں جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ کوئٹہ کے معروف علاقے مسجد روڈ پر مختلف مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں، اور یہ مقام مذہبی ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر کوئٹہ کی ہندو اور سکھ برادری کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تاثرات سکھ اور ہندو برادری کوئٹہ مختلف مذاہب مذہبی ہم آہنگی وی نیوز
    گزشتہ ماہ پاک افغان تعلقات کے درمیان ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور بدھ 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ گزشتہ روز پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذیل میں 150 افغان تجارتی مال بردار ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت دی جو کہ بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ایک غیر معمولی اقدام تھا، لیکن اس میں اہم بات یہ تھی کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغان ٹرکوں کو اجازت نامے سے متعلق جو مراسلہ افغان...
    اسلام آ باد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے پہلے ہمارے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تھی، رات گفتگو کے بعد آج ہمارے پاس جو چین کے سفیر ہیں وہ وزیراعظم سے ملے اس کو کنیکٹ کر لیں، ایران، سعودی عرب، ہمارے سارے دوست۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دفعہ لوگوں کو اطمینان ہے، میمز بن رہی ہیں، بے فکر اس سینس میں ہیں کہ ہماری سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ صورت حال نارمل ہوئی ہے اس وجہ سے جو سوچ رہے تھے ویسا ہوا نہیں، پاکستان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں رات 2 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کی وجہ بیان کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کنفرم انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، وزیر اطلاعات انہوں نے کہاکہ ہماری افواج الرٹ ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر بھارت نے ہمارے خلاف کچھ کیا تو دس گنا حساب برابر کریں گے۔ عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بھارت کو عالمی سطح پر نقصان کا سامنا...
    پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال مختصر حج پیکج متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت حجاج کو 2 یا 3 بستروں کے الگ کمرے میسر ہوں گے تاکہ انہیں زیادہ پرائیویسی اور سہولت حاصل ہو۔ یہ بھی پڑھیں حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 حجاج کے لیے اضافی رہائشی بندوبست کیا گیا ہے، منیٰ میں جدید...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بارڈر ٹریڈ و ساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیرخواہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے لاکھوں لوگ اور خاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کی کامیابی میں تاجر برادری نے ہر سطح پر ساتھ دیا۔ حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو علماء و مشائخ کنونشن اور 25 مئی کو یوتھ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ قومی مسائل کے حل، اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے 26 نکات بنائے ہیں۔ اس...
    جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے دیگر ریاستوں کے اپنے ہم منصبوں سے بات کرتے ہوئے کشمیری طلباء اور باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ونے نروال کے یوم پیدائش کے موقع پر انکی اہلیہ ہمانشی نے آج بھارتی عوام سے ایک جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا "ہمیں مسلمانوں یا کشمیریوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، ہم امن چاہتے ہیں"۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں کشمیری طلباء اور مسلمانوں...
      نئی دہلی: پاکستان کی فضائی حدود کی بھارتی طیاروں کے لیے بندش سے بھارتی حکومت شدید پریشان کا شکار ہے جہاں بھارتی ائیرلائنز نے کروڑوں کے نقصان سے آگاہ کردیا ہے۔ بھارتی ایوی ایشن وزیر کی زیرصدارت بھارتی ائیرلائنز کا اجلاس ہوا جہاں بتایا گیا ہےکہ ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، آکاسا ایئر، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کا بزنس ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ وزیر ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائنز کو فوری مالیاتی مدد دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونےسے ہفتہ وار 800 بھارتی پروازوں متاثر ہوئی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود بندش سے ایئر انڈیگو نے سینٹرل ایشن فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے،...
    بلوچستان علماو مشائخ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی، عسکری،  نظریاتی اور اخلاقی طاقت رکھتا ہے اور بھارت کی ایک غلطی اس کو زبردست سبق سکھا دے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا بھارت کو فنٹاسٹک ٹی کا طعنہ، اس بار مختلف تواضع کی دھمکی جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطا الرحمان اور دیگر علما اور مشائخ نے کہا کہ بھارت علما اور عوام کی خاموشی کو ہر گز کمزوری نہ سمجھے۔ علما نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی اسٹرائیک کور منگلا کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔  دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک نامی مشق کا مشاہدہ کیا، مشق میں منگلا اسٹرائیک کور کے دستوں نے حصہ لیا، جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی جنگی مناظر کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ فوجی دستوں نے ہم آہنگ، متحرک اور مؤثر کارروائیاں پیش کیں ۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا کہ پاکستانی افواج ہر جارحیت کا منہ...
    بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، عالمی برادری پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے، ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، 2ایٹمی قوتوں میں کشیدکی کم نہ ہوئی تو محدود جھڑپیں جنگ کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت...
    بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں ، دوست ممالک رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے...
    نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی مضبوط حمایت اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے مخلصانہ پیشکش پر چین سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جمعرات کو ملاقات کے لیے آئے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت وہ چین کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر چین کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے 22 اپریل سے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو سمجھا اور پہلگام واقعے کی قابل اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی مخلصانہ پیشکش کی توثیق کی۔ شہباز شریف...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و بھارت ایٹمی طاقت ہیں، خدا نہ کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی ایٹمی تصادم ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ فضائیہ اور بحریہ سمیت ہماری مسلح افواج بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگیں ہو چکی ہیں، ہماری یہی امید ہے کہ اب ایسا نہ ہو، ہوش مندی غالب آئے۔بلاول بھٹو نے زور دیتے ہوئے کہا...
    سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا: شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائےگا معاملات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات یکم مئی کو ایک ترمیم شدہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس سے بھارتی پاکستانی سرحد پر پھنسے ہوئے لوگوں کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو زیر التوا کلیئرنس کے بعد اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کے ذریعے بھارت سے روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہے گی۔ بھارت نے پہلے کہا تھا کہ اٹاری واہگہ سرحد 30 اپریل کو بند کر دی جائے گی۔ پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک...
    پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اس وقت سینیئر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا جب انہوں نے پوچھا کہ بحیثیت سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کیا مشورہ دینے چاہیں گے؟ یہ بھی پڑھیں:’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے اس سوال پر معید یوسف کا جواب تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟ #TheInterview by Karan Thapar:@YusufMoeed, Pakistan's former National Security Advisor, on the Escalating India-Pakistan Crisis Full conversation: https://t.co/uwYY1S3kg5 pic.twitter.com/Z4t1i2tKF9 — The Wire (@thewire_in) May 1,...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائےگا معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے...
    سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھےگا، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے، امن نہیں آئے گا۔  شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہےہیں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کےلیے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے،  پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصّہ ہے۔ شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کے ثبوت اب تک عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کیے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بھارتی ثبوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھی نظر انداز کیا گیا، نئی دہلی کی خاموشی...
    نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک نے عارضی طور پر اپنے سفارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں، ساتھ ہی اہم ترین معاہدوں کو معطل کرنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں اور ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ بھارت نے ممکنہ طور پر محدود فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی پروفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ دنیا کے 99 فیصد انسانوں کو ختم کر سکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی تقریباً 99 فیصد آبادی کا خاتمہ ہو سکتا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے) یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے، ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے...
    بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے مگر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: رضوان سعید شیخ دوسری...
    تل ابیب:اسرائیل میں مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جسے دہائی کی سب سے بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان شاہراہ کو بند کردیا گیا،صہیونی حکومت نے آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی برداری سے مدد مانگ لی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب نے بدھ کو شدید گرمی کی وجہ سے لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے کئی قصبوں کو خالی کرا لیا ہے اور ایک اہم شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ اسرائیل کے...
    امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے متحرک ہوگیا۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، حالیہ کشیدگی میں ملکر کمی لانے پر زور دیا، وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان اور امریکا نے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون...
     سٹی 42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر ،محنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں،یکم مئی قربانی، ہمت اور جہدوجہد کا روشن باب ہے،ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ صرف آج بلکہ ہر دن،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا...
    سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مہنگائی کی وجہ سے دھاڑی دار طبقے بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ اس لئے میں ہمہ وقت کوشاں ہوں کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار، غریبوں کو اسپیشل پیکجز وغیرہ فراہم کرا کر انکی زندگیوں میں خوشحالی لا سکوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1884ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی جریدے نیوز ویک کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم لڑائی نہیں چاہتے وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، لیکن اگر قومی وقار کا دفاع کرنا پڑا تو پاکستانی قوم کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تعمیری کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دنیا میں جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کا عزم قابل تحسین ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم...
    سٹی42: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ  فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ رہنما جے یو آئی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، سیاسی قیادت اور عسکری قیادت بھی شامل ہو اور عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں، 9 مئی، توشہ خانہ اور القادر کیس کو ایک سائیڈ پر رکھ کر ملک کا سوچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، پہلگام حملے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بار بار بھارت کو بتا رہے ہیں پاکستان کو آزمانا نہیں، اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہوگی، اس کے بعد معاملہ کدھر جائے گا یہ پاکستان طے کرے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بار بار بھارت کو بتا رہے ہیں پاکستان کو آزمانا نہیں۔ یہی بات 2019 میں بھی بھارت کو بتادی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چنا تو یہ ان کی...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے بی جے پی کی حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کے حکم کے چند روز بعد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر اِنسانی عمل قرار دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کے سینیئر رہنما اور کولگام ضلع سے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا "یہ بے دخلی مہم غیر انسانی ہے، یہ خواتین کشمیری مردوں سے شادی کے بعد یہاں آباد ہوئیں، یہاں خاندان بسائے اور پُرامن زندگی گزار رہی ہیں، وہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے کا حصہ...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بیانات نے صورتحال کو پیچیدہ کر دیا ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے...
    بالی ووڈ کے معروف کہانی کار اور نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت کردی۔ سیاحتی علاقے پہلگام میں حملے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں پاکستانی اداکاروں اور ان کی فلموں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ تاہم کچھ اداکاروں اور اداکاراؤں نے ان پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیانات دیئے ہیں۔ بالی ووڈ کے صف اوّل کے اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں، فی الوقت پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ نغمہ نگار جاوید اختر نے مزید کہا کہ اگر میں اس پابندی کے حق میں ہوں تو اس کے دو پہلو ہیں اور دونوں کو سمجھنا...
    پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد انڈین ایئرلائنز کو شمالی انڈیا کے شہروں سے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے لیے ہفتہ وار دو ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ایندھن کے زیادہ استعمال اور طویل پرواز کا سبب بن رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ اس کے جائزے کی رو سے انڈین ایئرلائنز کے لیے ان اضافی آپریشنل اخراجات کا ماہانہ تخمینہ تقریباً 10 ارب 13 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام حملے کے بعد کشیدگی میں اضافے کے سبب پاکستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت سے صرف جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آرہا ہے، عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی تفتیش پاکستان پر الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا نہایت تحمل سے جواب دیا، پہلگام حملے پر بھارت کا جذباتی اور غیرمنطقی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ...
    خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاونٹس سے 36ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلی کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن...