2026-06-02@21:10:45 GMT
تلاش کی گنتی: 3673
«اسلام آباد پولیس میں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد پولیس نے جنوری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی جرائم میں 31 فیصد جبکہ سنگین جرائم میں 50 فیصد واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جنوری میں 2 ہزار 161 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا۔ ڈکیتی، راہزنی، کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 40 گینگز کے 99 ارکان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران 31 گاڑیاں، 47 موٹر سائیکلیں اور چھینا اور لوٹا گیا قیمتی سامان...
لاہور میں 3 روزہ بسنت فیسٹیول کی آمد کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے بسنت کے محفوظ اور پُرامن انعقاد کے لیے ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو ہی منظور شدہ پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لاہور پولیس کو ہدایت کی کہ پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت، نیز بسنت سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بسنت کی ہرگز اجازت نہیں، پتنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) سندھ پولیس کی سربراہی میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی تھی۔ امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں و صنعتکاروں کے جان و مال کا تحفظ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا۔ صنعت و تجارت کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اس شعبے کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار سندھ پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے خدا داد کالونی میں ایک حیران کن حادثہ پیش آیا جہاں بے قابو کار ریسٹورنٹ کے باہر حلوہ پوری کی تیاری کے لیے رکھی گئی کڑاہی میں جا گھسی۔ حادثے کے نتیجے میں گرم تیل گرنے سے چار ملازمین جھلس کر زخمی ہو گئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا مالک گاڑی پارک کر کے قریب ہی کہیں گیا ہوا تھا۔ مزید پڑھیں کراچی، کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق اسی دوران گاڑی میں موجود اورنگزیب نامی نوجوان نے گاڑی اسٹارٹ کر دی، جس کے باعث کار بے قابو ہو...
لاہور: (نیوزڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ میری ترجیحات لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنا ہے۔ عہدے کا چارج لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ میری ترجیح ہو گی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جو کام شروع کئے گئے ہیں انکو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا کہ میری ترجیحات پولیس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کرنا ہے، زیادہ اکھاڑ بچھاڑ پر یقین نہیں رکھتا۔ راؤ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ جو اچھا کام کرے گا وہ میری ٹیم کا حصہ ہو گا، جو اچھا کام نہیں کرے گا اس کو تبدیل کیا جائے...
دہلی کے مرکزی علاقے کاننگھٹ پلیس میں ایک 36 سالہ بزنس مین، شیوام گپتا، کو 3 فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے ہلمٹ سے مار کر شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد وہ اسپتال میں لگ بھگ مہینہ بھر زندگی اور موت کی لڑائی لڑنے کے بعد 19 جنوری کو جان سے گزر گیا۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کر دی ہے اور گپتا کے خون آلود کپڑے فرانزک کے لیے قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے شیوام گپتا پر مباحثے کے بعد ہلمٹ سے حملہ کیا اور اسے کاننگھٹ پلیس کے...
عثمان انور نے اصلاحات، عوامی خدمت میں نئی مثالیں قائم کیں، محسن نقوی کا سابق آئی جی پنجاب پولیس کو خراج تحسین
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کی انقلابی اور مؤثر قیادت نے پنجاب پولیس کو ازسرِنو تشکیل دیا اور پیشہ ورانہ معیار، اصلاحات اور عوامی خدمت میں نئی مثالیں قائم کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور کے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب اچانک تبدیلی کی وجہ کیا بنی اور راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا فیصلہ کس کا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ‘ان کے وژن اور متحرک قیادت کے باعث آنے والے مہینوں میں عوام کو حقیقی اور...
ڈولفن سکواڈ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ڈولفن پولیس نے غیرقانونی طور پر پتنگ فروشی و ممنوع ڈور فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈولفن سکواڈ نے بھاٹی گیٹ سے پتنگ سازی و آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق حکومتی ہدایات کے برعکس پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی میں مجموعی طور پر 150 سے زائد غیر رجسٹرڈ پتنگیں جبکہ ممنوعہ دھاتی ڈور، کیمیکل، تندی و مانجھے والی ڈور کی 4 چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔ ڈولفن پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حکومتی ضابطے پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ نان رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کی اطلاع 15 پر دیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے...
لاہور: اسلام پورہ پولیس نے کوریئر کمپنی پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل نجی کورئیر کمپنی کی دکان پر اسلحے کے زور پر واردات کی تھی، دوران واردات ملزم نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت ممکن ہوئی جس کی مدد سے اسلام پورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی ہسپتال میں ہو گا۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ماحولیاتی مسئلہ ہے بلکہ ایک انسانی اور سماجی و اقتصادی چیلنج بھی ہے، قونصل جنرل واضح رہے کہ...
کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے تھانہ پاک کالونی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ پرانا گولیمار کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ملزم سے ایک پستول اور زمان ٹاؤن سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں کراچی میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف پولیس مقابلہ، 2 گرفتار، ایک فرار پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت امیر اللہ عرف میرو کے نام سے کرلی گئی...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ترجمان کے مطابق شام 5 بجے سے 6 بجے کے دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ راولپنڈی، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی وے کا استعمال کریں۔ اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ،...
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئندہ 13ویں پارلیمانی انتخابات کے دوران جو بھی شخص پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے کی کوشش کرے اسے گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: چینی سفیر کی جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات ڈاکٹر شفیق الرحمان نے پیر کو سیتاکنڈا ہائی اسکول و مدرسہ گراؤنڈ میں منعقدہ 11 جماعتی انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کرپشن، ووٹوں کی خرید و فروخت اور خوف و ہراس کی سیاست کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیر قانونی پیسے کے ساتھ آتے ہیں وہ مدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے کورنگی میں 8 سے زائد مسلح ملزمان جیولرز کی کئی دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ شہر قائد کے صنعتی علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں جرائم پیشہ عناصر نے بڑی ڈکیتی کی واردات انجام دے دی، جہاں مسلح ملزمان کے ایک گروہ نے جیولرز کی متعدد دکانوں کو نشانہ بنایا اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گیا، یہ واردات کورنگی ایریا مارکیٹ میں پیش آئی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور چوکیدار کے بیان سے معلوم ہوا ہے کہ واردات میں آٹھ سے زائد مسلح افراد ملوث تھے جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں بدنامِ زمانہ ہادی افغانی ڈکیت گینگ نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ناکہ پر چیکنگ کے دوران مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکو فرار ہونے لگے۔ مزید پڑھیں: افغان سیٹزن کارڈ والے باشندوں کی واپسی:اب تک کتنے افغان باشندے واپس جاچکے ہیں؟ پولیس ٹیم نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔ فائرنگ کے دوران فرار کی کوشش میں ایک ملزم اپنے...
کالعدم تنظیم کے حملے کے بعد خالق شہید پولیس اسٹیشن کو لوٹنے والے شہریوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے پولیس نے سرکاری املاک واپس مانگے ہیں، ورنہ کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اسٹیشن سے سرکاری املاک لوٹنے والے شہریوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے رضاکارانہ طور پر سامان واپس لانے کا پیغام دیا ہے، بصورت دیگر ملزمان کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم کے حملوں کے دوران کوئٹہ کے عبدالخالق شہید پولیس اسٹیشن پر بھی حملے ہوئے۔ جس کے بعد شرپسند عناصر فرار ہو گئے، تاہم عام شہریوں نے پولیس اسٹیشن میں لوٹ ماری شروع کر دی۔ سماجی رابطوں کی...
پنجاب میں بسنت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں دھاتی اور کیمیکل ڈور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں بسنت فیسٹیول کو محفوظ بنانے کے لیے صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو منظور شدہ پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے کی اجازت ہے، خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات آئی جی پنجاب کے مطابق بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف قانون فوری حرکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر اور دیور نے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے واقعے کو طبعی موت قرار دے کر خاموشی سے تدفین بھی کر دی تھی، تاہم حقیقت اس وقت سامنے آئی جب میت کو غسل دینے والی خاتون نے مقتولہ کے گلے پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے اور اہلِ محلہ کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد قتل کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، تاہم واقعے کی مکمل تفصیل میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی...
جس مسافر بس میں ڈیش کیم نہیں ہوگا وہ بس روڈ پر نہیں آئے گی، ہر بس میں 2 ڈرائیوروں کا ہونا لازمی ہوگا، موٹروے پولیس
کراچی(آئی این پی )ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں سیفٹی اور مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے ڈیش کیمرے لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ڈرائیوروں کی نگرانی، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے، جس سے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔ ایک انٹرویو میں سید فرید علی نے بتایا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی بہت سے اقدامات کئے گئے تھے، اب ہم نے مسافر بسوں میں ڈیش کیمرے لگائے ہیں جن سے ڈرائیوروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی اس کیلئے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا ہے جس میں ڈرائیوروں کا سارا ڈیٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-08-10 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 1950 افراد، 1450 گھروں اور 388 دکانوں، ہاسٹلز اور پلازوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس دوران 361 موٹر سائیکلیں اور 131 گاڑیاں بھی چیک کی گئیں۔آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کے لیے 10 مشکوک افراد اور 4 موٹر سائیکلیں تھانے منتقل کی گئیں۔ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔ شہریوں سے...
سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سول و پولیس افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3فروری کا اجلاس منسوخ کر کے نئی تاریخ 13فروری مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت افسران کی گریڈ 18سے 19میں ترقیوں کیلئے رواں ماہ 3فروری کو طلب کردہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر کے افسران کی...
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے لیے مختص چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور پولیس کا بسنت کے پُرا من انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شیورٹی بانڈز لینے کا حکم دیا اور کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔بلال صدیق کمیانہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر...
جماعت اسلامی کے تحت آج دوپہر 3 بجے شارع فیصل پر ’جینے دو کراچی‘ مارچ کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آواری ، صدر سے ایئر پورٹ جانیوالے شہری ایف ٹی سی سے کورنگی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ سندھی مسلم سے اللّٰہ والی سگنل سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ ایئر پورٹ سے ہوتے ہوئے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ کارساز سے شہر آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں! مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کا اٹل اور ابدی فرمان ہے کہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں، جب ریاست خود جبر، انتقام اور ناانصافی کی علامت بن جائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے، بزرگ، بیمار اور باوقار سیاسی شخصیت کے گھر پر دھاوا بولنا طاقت کی علامت نہیں بلکہ بوکھلاہٹ، خوف اور اخلاقی شکست کا کھلا اعلان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر، ممتاز عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پر پنجاب کی فارم...
لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ایک شہری کے ساتھ دل دہلا دینے والی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے 2 ہزار تولے سے زائد چاندی فروخت کرنے کے بعد گھر لوٹ جانے والے شخص کو نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے کی نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ شہری کے ساتھ مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، جس سے شہری کے ہاتھ اور ٹانگ پر گولیاں لگیں، تاہم وہ جان بچانے میں کامیاب رہا۔ پولیس حکام کے مطابق شہری چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا کہ شیراکوٹ کے علاقے میں اسے ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور لوٹ مار کا آغاز کیا۔ شہری...
پولیس اور ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولیس خدمت مرکز کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے بورڈ میں لگی، جس پر اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو پھیلنے سے قبل ہی مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں حملہ کرنے والا خود کش بمبار کہاں کا تھا، کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ صورتحال مکمل طور پر...
سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کے الزم میں ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کو ملزم قرار دے دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین کو سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کا ملزم قرار دے دیا گیا۔ یہ انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور پر مشتمل انکوائری کمیٹی نےتیار کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو موقع سے تھانہ بھاٹی لےگئے، انہوں نے غلام مرتضیٰ کےساتھ آنے والے دیگر رشتے داروں سے پوچھ گچھ کرنے کے بجائے فوراً جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والدکو فون کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم پولیس آفیسرز...
لاہور بھاٹی گیٹ واقعے پر جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر مبینہ تشدد کے معاملے کی وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرنل کانٹیبلٹی برانچ آئی سی بی نے تحقیقات مکمل کر لیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس افسران غلام مرتضیٰ کو ایس ایچ او کے کمرے میں غیر قانونی طور پر تقریباً 4گھنٹے تک حراست میں رکھ کر تشدد کرتے رہے،ایس ایچ او کے کمرے میں نصب کیمرے کی ویڈیو شواہد کے طور پر حاصل کی گئی،جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔غلام مرتضیٰ نے بیان دیا کہ پولیس افسران نے اس پردبائو ڈالا کہ وہ اپنی بیوی اوربیٹی کے قتل کا الزام قبول کرے، انکوائری ٹیم نے ملزم کو شورکوٹ لے جا کر اس کا بیان بھی ریکارڈکیا،...
گھریلو تشدد سے متعلق قانون کی منظوری کے چند روز بعد ہی راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ لاریب نے دو روز قبل گھریلو جھگڑے کے بعد 12 بور رائفل سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کا 28 سالہ شوہر جواد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد خاتون فرار ہو گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جواد حسین کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ مقدمے...
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے موبائل پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ حملے کے بعد پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی...
لاہور: ماں اور بیٹی کی ہلاکت کیس میں پولیس انکوائری مکمل، ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بھاٹی زین قصور وار قرار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر بھاٹی کے علاقے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کے معاملے کی انٹرنل کاؤنٹیبلٹی برانچ نے اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق انکوائری ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور نے کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی زین کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں افسران نے غلام مرتضیٰ کو تھانے بھاٹی لے جایا اور اس کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ نہیں کی۔ پولیس نے غلام مرتضیٰ پر ایس ایچ او کے کمرے میں تشدد کیا، جس کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر بھاٹی کے علاقےمیں جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر پر تشدد کے معاملے کی انٹرنل کاؤنٹیبلٹی برانچ نےانکوائری مکمل کر لی۔ پولیس نے کہا کہ انکوائری ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور نے کی، رہورٹ کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او نے بیان نے کہا کہ افسران بالا نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، غلام مرتضیٰ پر ہلکا پھلکا تشدد کیا تھا۔ انکوائری میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی قصور وار قرار دئے گئے، ایس پی اور ایس ایچ او خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو موقع سے تھانہ بھاٹی لے گئے، دونوں پولیس آفیسرز نےغلام مرتضیٰ...
—فائل فوٹو ٹیکسلا میں 3 روز قبل فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 28 جنوری کو ٹیکسلا کے علاقے پنڈ نوشہری میں پیش آیا تھا۔اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمہ کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور ملزمہ نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کی تھی۔مقتول کے بھائی کے مطابق اس کے بھائی سید جواد حسین شاہ کی عمر 28 سال تھی اور اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل لاریب سے ہوئی تھی جو اکثر ناراض ہو کر اپنے میکے چلی جاتی تھی۔بھائی کا کہنا ہے کہ صبح بھائی جواد شاہ کے کمرے میں سے شور شرابے کی آواز آئی تو ہم بھاگ کر اس...
کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع غربی کے علاقے اور اورنگی ٹاؤن فتح کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ضلع غربی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وارث ولد اقبال کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول، کارتوس اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے کریم آباد میں واقعے اپووا کالج گراؤنڈ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی...
کراچی: پریڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرونکس کی دکان کے ملازمین سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق الیکٹرونکس شاپ کے 2 ملازمین صدر میں قائم نجی بینک سے نقدی نکلوا کر جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو صدر زیب النسا اسٹریٹ جیولرز کی دکان کے قریب اسلحے کے زور پر ان سے 80 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ قائم قام ایس ایچ او پریڈی شاہ فیصل نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ دکان کے ملازم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ...
لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکورہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی۔سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے بیوی اور بیٹی کے گٹر میں گرنے کو فیک کہا، ایس ایچ او زین نے تھانے میں مجھ پر تشدد کیا، پولیس مجھ سے بیوی اور بیٹی کو غائب کرنے کا اعتراف کرواتی رہی۔غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا،...
پشاور: لکی مروت کے علاقے دلو خیل پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل، لکی مروت سے ہے. مارے گئے ڈاکو مسافر بس میں ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق احمد ٹاون کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار بعد میں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
—فائل فوٹو راولپنڈی میں ایک ٹرک سے 20 ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے قریب ایک ٹرک سے پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان بر آمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ اسلام آباد: 7 ہزار پتنگیں، 6 ہزار سے زائد ڈور برآمد، پتنگ فروش گرفتاراسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نےکارروائی کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے پتنگ سپلائیر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بسنت قریب آتے ہی آسمان کو روشن کرنے والی سرچ...
ویب ڈیسک: بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس پر اور اس کے کزن پر تشدد کیا اور بیوی اور بچی کے قتل کا جھوٹا اعتراف کرانے کی کوشش کی۔ غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچی کو اپنی آنکھوں سے سیوریج لائن میں گرتے دیکھا، تاہم ایس پی اور ایس ایچ او اس پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے رہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ پولیس زبردستی قتل منوانا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لیے تشدد کیا گیا۔ ...
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کے واقعے میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس افسران پر تشدد اور زبردستی قتل کا اعتراف کرانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق خاتون اور بچی کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے پر انہیں ہی حراست میں لے لیا۔ نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایس پی بلال اور ایس ایچ...
’جیو نیوز‘ گریب لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیس نے بیوی بچی کے قتل کا جھوٹا اعتراف کرنے کے لیے تشدد کیا، پولیس زبردستی قتل منوانا چاہتی تھی۔ جیونیو سے گفتگو میں غلام مرتضیٰ کہا کہ اس نے بتایا کہ دونوں کو اپنی آنکھوں سے گرتے دیکھا، ایس پی اور ایس ایچ او کہتے تھے جھوٹ بول رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ کزن تنویر کو بھی پکڑا ہوا تھا، موبائل بھی لے لیا تھا، بیوی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی اس کے ساتھ سیر کے لیے آیا تھا۔ بار بار سانحات، وجہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوجداری قوانین نظر انداز...
پولیس افسران نے مجھ پر تشدد کیا او بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے: غلام مرتضیٰ
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کے شوہر نے الزاما عائد کیا ہے کہ پولیس افسران نے ان پر تشدد کیا اور بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیوریج لائن میں گرنے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ جب میں بیوی اور بچی کے سیوریج لائن میں گرنے کی اطلاع دینے کے لیے پولیس اسٹیشن گیا تو پولیس نے مجھے ہی حراست میں لے لیا، ایس پی بلال اور ایس ایچ او زین نے مجھ پر تشدد کیا۔ خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ ڈی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سانگھڑ(جسارت نیوز )ضلع سانگھڑ میں قتل و غارت گری عروج پر ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، وزارتِ داخلہ خصوصاً آئی جی سندھ نوٹس لیں ۔ یہ بات جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران نے ڈاکٹر سلیم آرائیں کے نمازجنازہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ امیر ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری،امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ظہیرالدین بابر ، محمد طفیل ، راجا وسیم احمد ،محمدابراہیم لغاری ، نائب صدر الخدمت فاونڈیش ضلع سانگھڑ محمد رشید راجپوت نے محمد سلیم آرائیں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس انتظامیہ بھتہ خوری کی وصولی ،منشیات فروشوں کی سرپرستی اور چوروں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، باشعور افراد خصوصاً بھرے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کیماڑی میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب بلدیہ کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے سیورج لائن میں گرنے کے واقعے میں پولیس نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال، سائیٹ انچارج احمد نواز شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ حادثاتی موت کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لاپرواہی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھاٹی گیٹ علاقے میں ماں اپنی بیٹی سمیت سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ انتظامیہ نے ابتداء...
احتجاج کرنیوالے ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے ملازمین کی حمایت کرنیوالے سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس نے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی گرفتار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج ایک بار پھر سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آئیں۔ کوئٹہ پولیس نے حسب روایت ملازمین پر ہلہ بول دیا۔ ملازمین کی گرفتاری کے موقع پر ان کی حمایت کرنے والی سیاسی شخصیات کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نیشنل پارٹی...
بنوں(نیوزڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ ڈی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو فیکٹری ناکے پر روک لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے،پولیس نے سہیل آفریدی کو آگے جانے سے روک دیا، سلمان اکرم راجہ ،شفیع جان اور دیگر پارٹی رہنما بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔ مزید :
سپریم کورٹ نے برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات کا حقدار ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں کی جانے والی سرکاری اپیلیں مسترد کر دیں۔ عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو برطرفی کے پچھلے واجبات دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر تمام بقایا جات ادا کیے جائیں۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ فیصلے میں عدالتی حکمت کے اظہار کے لیے نظم اور معروف اقوال کا حوالہ بھی دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا: انصاف...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات پانے کے حقدار قرار ہے۔ سپریم کورٹ نے بقایا جات ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سرکاری اپیلیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو برطرفی واجبات کا حقدار قرار دے دیا۔ عدلت نے برطرف پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ کے اندر تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ فیصلہ میں شعر بھی لکھا گیا فیصلے کے...
’’رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے‘‘ برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات پانے کے حقدار قرار ہے۔ سپریم کورٹ نے بقایا جات ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سرکاری اپیلیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو برطرفی واجبات کا حقدار قرار دے دیا۔ عدلت نے برطرف پولیس اہلکاروں کو ایک ماہ کے اندر تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر اعتراض برقرار سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات حاصل کرنے کا حق دار ہے۔ عدالت نے تمام بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا اور خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جو پولیس اہلکاروں کے پچھلے واجبات دینے سے انکار کر رہا تھا۔ عدالتی پیغام اور اصولی موقف سپریم کورٹ نے فیصلے کے آغاز میں ایک نظم کے الفاظ درج کیے جس کے مطابق انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ مزید براں عدالت نے ولیم شیکسپیئر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مردان: ضلع مردان کے علاقے رستم میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق کارروائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی نفری نے مشتبہ مقام پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ اسی دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان قتل، منشیات فروشی اور چوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے چانڈیو چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں گینگ کے دو ملزمان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قدیر، محمد رضا، فلک شیر، ایاز اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں کراچی،...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھابھی نے نند کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، ایس ایچ او عوامی کالونی عامر ملک نے بتایا کہ واقعہ لانڈھی 6 نمبر سیکٹر 36 سی شیر آباد گلی نمبر ایک میں پیش آیا جس میں گھریلو جھگڑکے دوران 30 سالہ افشاں نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ مضروبہ کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افشاں کو اس کی بھابھی نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کے پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی...
اسلام آباد پولیس نے پَتنگ بازی اور پَتنگ فروشی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے رواں ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: بسنت پر پارکوں میں پتنگ بازی پر پابندی، لاہور میں ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں پَتنگ فروشی اور پَتنگ بازی میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی 10 ہزار سے زیادہ کیمیکل ڈور، 11 ہزار سے زیادہ پَتنگیں، چرخیاں اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پَتنگ بازی محض تفریح نہیں بلکہ ایک...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نان فائلرز کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس رکھنے والے نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں کچے کے ڈاکوؤں، نان فائلرز کو جاری سلحہ لائسنس سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ کمیٹی میں اسلحہ لائسنسوں کی تفصیلات پیش کی گئیں جن میں بتایا گیا کہ 2024 میں دو ہزار 962 نان فائلرز اور 189 فائلرز کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، 2025 میں دو ہزار 696...
ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری میں تعاون کے الزامات پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا موقف سامنے آ گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد علی گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں تعاون کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ صدر ہائیکورٹ بار نے کہا، “میں درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں کہ ہم نے انہیں جان بوجھ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا۔ جو لوگ ہمارے یا ہائیکورٹ بار پر الزام لگا رہے ہیں، وہ دراصل اپنے اعمال کے نتائج بھگت رہے ہیں۔” واجد علی گیلانی نے مزید بتایا کہ دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پہلے ہی دائر کی گئی تھی اور اس حوالے سے چیف جسٹس اور سیکرٹری مطلع تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گھیراؤ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں کے سلسلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا بلاک 4، طارق گراؤنڈ کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم...
سکھر ،باگڑجی کچے کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن ،خطرناک ڈاکو نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ،پکڑی گئی شراب کی بوتلیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی آزاد خان سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرحاجی محمد تواب خان کی قیادت میں ایک 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس (KPO) میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد شہر میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیرینہ مسائل اور ٹریفک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم سے جڑے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی...
تصویر بشکریہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، فیس بک اسلام آباد پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان تنازع حل ہوگیا، پولیس حکام نے نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور پیشی کے وقت وکلاء کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویے پر شروع ہونے والا تنازع حل ہوگیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی آئی جی جواد طارق، ڈی آئی جی سیکیورٹی عتیق و دیگر پر مشتمل وفد اسلام آباد ہائیکورٹ بار پہنچا اور صدر اور سیکریٹری بار سے نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔اس موقع پر ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور اسلا م آباد کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کی بار نے...
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق ہونے والوں کی مزید 3 لاشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کی تصدیق کردی۔ ایک بیان میں ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ 73 افراد کی لاشوں کی باقیات کا میڈیکولیگل پروسیس مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازا میں جاں بحق مزید 3 لاشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلی گئی، اب تک 27 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ پولیس سرجن نے مزید کہا کہ 20 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہوئی، سانحے میں لاپتا 65 افراد کے لیے 56 نمونے حاصل کیے گئے تھے۔
—فائل فوٹو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکہ بندی کے خلاف کمیٹی اراکین پھٹ پڑے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون اور سی ٹی او ٹریفک پولیس حمزہ ہمایوں نے کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے ٹریفک حکام کی سرزنش کی۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کمیٹی کو بتایا کہ روزانہ 3 سے 4 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوتی ہیں، کچہری چوک بند ہے، ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام بڑھ گیا، ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نوازنے سوال کیا کہ...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک دفتر میں ساتھیوں کے درمیان تعلقات اچانک خوفناک المناک واقعے میں بدل گئے جب 32 سالہ ایچ آر مینیجر کو اس کے ہی ساتھی نے قتل کر کے لاش کو تھیلے میں ڈال کر پل کے نیچے پھینک دیا۔ مقامی لوگوں نے تھیلا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ منکی شرما اور ونے سنگھ دو سال سے تعلقات میں تھے لیکن گزشتہ چھ ماہ سے سنگھ کو شبہ تھا کہ منکی کسی اور مرد سے رابطے میں ہیں۔ اس شبہ نے تعلقات کو مہلک جھگڑوں کی راہ پر ڈال دیا۔ 23 جنوری کو منکی دفتر روانہ ہوئی لیکن شام تک واپس نہ آئیں۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش...
لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع تختی خیل پولیس چوکی پر رات کی تاریکی میں تقریباً 15 مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او لکی مروت نذیر خان نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگزدوں سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور فوری جوابی کارروائیاں اس کی واضح مثال ہیں، پولیس امن دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کورئیر کمپنی کے رائیڈرسے لوٹ مار کی واردات ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی ، ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او راشد الرحمٰن نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو کورئیر کمپنی کے رائیڈر شاہ زیب سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مزید پڑھیں کراچی؛ ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو گولی مارنے کی فوٹیج سامنے آ گئی جسے دیکھ...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا 3 روزہ عدالتوں کا بائیکاٹ، احاطہ عدالتکے اندر ریلی نکالی پہلے جج سڑک پر نکلے اب وکیل سڑکوں پر ہیں، ریاست گردی چل رہی ہے، بابر اعوان سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا 3 روزہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار نے آج سے تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور وکلاء صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وکلاء نے کینٹین پر...
لندن:برطانیہ میں ہنگامی صورت حال کے اندر پولیس کو اپنا ردعمل دینے کے لیے وقت کا تعین کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں پولیس کے لیے ہنگامی صورت حال میں اپنا فوری ردعمل دینے کے لیے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو شہر میں 15 جبکہ دیہات میں 20 منٹ کے اندر پہنچنا ہوگا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ اگر جان کو خطرہ، تشدد یا جاری جرائم کی صورت میں نئے ٹائم لمٹ لاگو ہوگی۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ شبانہ محمود پولیس اصلاحات کے بڑے پکیج کا اعلان کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوم آفس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک سانحے کے بعد ریسکیو، پولیس اور تفتیشی اداروں کی کارروائیاں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق تکنیکی ٹیم آج عمارت کے اندرآخری بار سرچ آپریشن انجام دے گی، جس کے بعد گل پلازہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیم کو ملبے تلے دبے مزید 2 افراد کی انسانی باقیات بھی ملی ہیںجس کے بعد اب تک 74 لاشیں ملبے سے برآمد ہو چکی ہیں۔7 لاشوں کو فیشل ریکگنیشن اور شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے، پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے تکنیکی پروسیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گل پلازہ کے علاقے میں سانحہ آتشزدگی کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے عمارت کے سامنے اور اطراف کی دیواروں پر متنازع اور تنقید آمیز جملے تحریر کر دیے گئے ہیں، جس سے علاقے میں کشیدگی اور شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وال چاکنگ میں اسٹیپ ڈاؤن پی پی پی اور قاتل میئر جیسے جملے سرخ رنگ سے لکھے گئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے کہا کہ ایسے الفاظ کی تحریر سے نہ صرف امن و امان متاثر ہوتا ہے بلکہ سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے جذبات بھی مجروح ہو رہے ہیں۔پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ مزید غیر قانونی وال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپوٹر) ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں واقع ایک نجی اسکول میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے وقت اسکول میں طلبہ موجود تھے تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت اسکول کی بالائی منزل پر بچوں کی کلاسز جاری تھیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہاآتشزدگی کے دوران دو بچے جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پرسول اسپتال کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت)مختلف افسوسناک حادثات واقعات میں 4 افراد جاںبحق، قومی شاہراہ پر ارسلان پیٹرول پمپ ہوٹل کے قریب افسوسناک حادثہ میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کو کچل دیا واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں جاںبحق افراد کی شناخت گائوں صابن فقیر رہاشی علی رضا راجپر، وقار علی راجپر، اور مسمات گلن زادی کے نام سے ہوئی ہے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئیں ، پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسرے واقعے میں مہران ہائی وے سے متصل جھاجھ موری ریگیو لیٹر کے قریب نوجوان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین کے علاقے کلی کربلا میں سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق مارے جانے والوں میں ملزم ثناءاللہ آغا سمیت 5 دہشت گرد شامل تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،راکٹ،دستی بم برآمد ہوا ۔دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں10 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی رٹ قائم رکھنے کے لئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی جب کہ اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلوچستان پولیس کی جانب...
کراچی: لانڈھی شیرپاؤ کے علاقے میں گودام میں آتشزدگی سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق لانڈھی شیرپاؤ کالونی، مسجد اقصیٰ کے ساتھ واقع ایک پرانے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں۔ گودام میں فوم اور کاغذ کا ڈھیر تھا جس میں آگ لگی، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ قائدآباد و ریسکیو، پولیس ٹیمز اور دیگر ادارے بھی موقع پر موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا سنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں کا 3 روزہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد بار کونسل، ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار نے آج سے تین روزہ ہڑتال کی کال دے رکھی ہے اور وکلاء صرف ارجنٹ کیسوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جس کے بعد وکلاء نے کینٹین پر بیٹھے پولیس اہلکاروں کو باہر نکال دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے...
بالی ووڈ فلم دھرندر کے اداکار ندیم خان کو 10 سال تک اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملازمہ نے بتایا ہے کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر کام کرنے آئیں اور آہستہ آہستہ ان کے قریب ہو گئیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے جو تقریباً ایک دہائی تک جاری رہے۔ اور جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں، یہ سب کس کے دباؤ میں ہوا؟ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے...
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے ایف بی آئی کی طرز پر نئی پولیس فورس بنانےکا اعلان کردیا،نیشنل پولیس سروس دہشت گردی،دھوکہ دہی،منظم جرائم روکنےکی ذمہ دار ہوگی،نیشنل کرائم کمشنرملک کے سب سے اعلیٰ پولیس افسر ہوں گے۔ وزیرِداخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہےکہ موجودہ پولیسنگ ماڈل ایک مختلف صدی کے لیےبنایا گیا تھا،نئی پولیس فورس عالمی معیار کی صلاحیتوں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی،نیشنل پولیس فورس خطرناک مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرے گی۔ اس وقت انگلینڈ اورویلزمیں 43 مقامی پولیس فورسز موجود ہیں،حکومت اخراجات میں کمی کیلئے پولیس فورسز کی تعداد میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے،برطانوی حکومت پیر کو پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کرے گی
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے میں گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پراسرار حالات میں معصوم بچے کی نعش کنویں سے برآمد ہونے پر پولیس نے گھر کے مکینوں کو تحویل میں لے لیا، بچے کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ شب بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ کنواں اوپر سے ڈھکا ہوا تھا، سات دن کے معصوم بچے کا ازخود کنویں تک پہنچا ممکن نہیں، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بچے کے غائب ہونے پر گزشتہ شب بھی کنویں کو چیک کیا تھا لیکن کنواں ڈھکا ہوا ہونے اور رات اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل جاری نہ رکھا جاسکا۔ صبح...
گلبرگ کے علاقے میں ہوٹل آتشزدگی کے معاملے میں گلبرگ پولیس نے ہوٹل کے مالک کرنل ریٹائرڈ فضیل احمد سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں ہوٹل انتظامیہ کے عہدے دار ندیم مرزا ،عاطف ، محمد کامل خان ،بلال شاہ ،اور محمد مصائب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر راشد رفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب کرکے گیس سپلائی کی تھی۔ بوائلر پھٹنے اور گیس لیکج سے ہوٹل میں آگ لگی۔ بوائلر آپریٹر ناتجربہ کار تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے لئے نوٹس بھی جاری...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مختلف علاقوں میں رواں ماہ کے دوران 102 گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 9005 افراد، 3487 گھرانوں اور 1205 دکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ 155 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ دورانِ سرچ آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 57 افغانیوں سمیت 600 مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 13 گاڑیوں اور 256 موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات شفٹ کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب 18 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث 65 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 627...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ عدنان ولد مرزا بیگ کے نام سے سے کی گئی ہے۔ وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور پوسٹ مارٹم کے بعد قتل یا طبعی موت کا معلوم ہوسکے گا۔
سردار رادان نے تاکید کی کہ ہم اپنی جان کی قیمت پر بھی اس مقدس انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمن کا مقصد تھا کہ قتل عام اور بدامنی کے ذریعے عوام اور نظام کے درمیان فاصلہ پیدا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اقدامات، قتل عام اور وسیع پیمانے پر اموال و عمارات کی تباہی، نجی اور عوامی ملکیت کو نقصانات، دشمنوں کی طرف سے ایران کو غیر محفوظ اور منقسم کرنے کے منصوبے کا حصہ تھے۔ پولیس کے سربراہ جنرل دادان کا کہنا ہے کہ ہم نے حالیہ فسادات میں ایک خطرناک صورتحال کو عبور کر لیا ہے اور یہ اہم کامیابی خداوند متعال کے کرم، ائمہ...
ویب ڈیسک: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہائی وولٹیج بجلی کی ترسیلی لائن پر مرمتی کام کے باعث موٹروے کے ایک حصے کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اقبال آباد/رحیم یار خان انٹرچینج ( کلومیٹر 559) سے روہڑی ( کلومیٹر 386) تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے تک متبادل راستے استعمال کریں۔ سٹی @ 10 ,24 جنوری، 2025 موٹروے پولیس نے شہریوں سے ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ وہ متبادل راستوں پر عمل کریں اور سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پری امیگریشن کلیئرنس نظام کی افادیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس ٹریننگ کیلئے ہر سطح پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی و فراڈ ویزا نیٹ ورکس کیخلاف جامع ایس او پیز کے تحت مشترکہ کارروائی کی جائے گی۔ ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے، اس ضمن میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ جعلی...
بھارتی شہر ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اداکار اور فلم ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اندھیری کے اوشیوارہ علاقے میں واقع نالندہ سوسائٹی میں 18 جنوری کو پیش آیا تھا، جہاں دو گولیاں چلنے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کے آر کے کو جمعہ کی رات دیر گئے پوچھ گچھ کے لیے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن لایا گیا، جہاں کے آر کے نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے دو فائر کیے تھے۔ تفتیش کے دوران سوسائٹی کے احاطے سے دو گولیاں بھی برآمد...