گلبرگ کے علاقے میں آتشزدگی، ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
گلبرگ کے علاقے میں ہوٹل آتشزدگی کے معاملے میں گلبرگ پولیس نے ہوٹل کے مالک کرنل ریٹائرڈ فضیل احمد سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں ہوٹل انتظامیہ کے عہدے دار ندیم مرزا ،عاطف ، محمد کامل خان ،بلال شاہ ،اور محمد مصائب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر راشد رفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے بیسمنٹ میں غیر قانونی بوائلر نصب کرکے گیس سپلائی کی تھی۔ بوائلر پھٹنے اور گیس لیکج سے ہوٹل میں آگ لگی۔ بوائلر آپریٹر ناتجربہ کار تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کو فائر سیفٹی کے لئے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے اسے نذر انداز کیا۔ ہوٹل انتظامیہ کی غفلت سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ مزید برآں آتشزدگی سے بیسمنٹ میں کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔