احتجاج کرنیوالے ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے ملازمین کی حمایت کرنیوالے سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ پولیس نے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ بھی گرفتار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج ایک بار پھر سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آئیں۔ کوئٹہ پولیس نے حسب روایت ملازمین پر ہلہ بول دیا۔ ملازمین کی گرفتاری کے موقع پر ان کی حمایت کرنے والی سیاسی شخصیات کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر رمضان ہزارہ، اقلیتی رہنماء درشن کمار اور عنایت بزدار بھی اس موقع پر گرفتار ہو گئے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملازمین اور سیاسی رہنماؤں کو جلد رہا کرکے ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ملازمین کی بھی گرفتار پولیس نے کو بھی

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار