data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی آزاد خان سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرحاجی محمد تواب خان کی قیادت میں ایک 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس (KPO) میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد شہر میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش دیرینہ مسائل اور ٹریفک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم سے جڑے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا غلط فہمی کا فوری ازالہ ہو سکے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ پولیس ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مؤثر رابطے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ قانون کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ملاقات کے اختتام پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ اتحاد کے ایڈیشنل ا ئی جی

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار