ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ عدنان ولد مرزا بیگ کے نام سے سے کی گئی ہے۔
وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور پوسٹ مارٹم کے بعد قتل یا طبعی موت کا معلوم ہوسکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شخص کی لاش
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔