3 فروری کو کن اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟ اسلام آباد پولیس کی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 3 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
ترجمان کے مطابق شام 5 بجے سے 6 بجے کے دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ راولپنڈی، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی وے کا استعمال کریں۔ اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ، سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کریں۔
مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے جانے والے شہریوں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سرینا اور بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والوں کے لیے پارک روڈ کھنہ تجویز کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی تازہ معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کب سے کب تک ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی؟
ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایڈوائزری جاری ٹریفک پولیس وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایڈوائزری جاری ٹریفک پولیس وی نیوز اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔