’اگلی گولی سینے میں ماریں گے‘، فلم ساز روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ، حملہ آوروں کی سنگین دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ممبئی کے علاقے جوہو میں معروف فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر اتوار کی رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص نے 5 راؤنڈ فائر کیے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 12:45 بجے پیش آیا۔ خوش قسمتی سے روہت شیٹی اور ان کے اہلِ خانہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر پونے سے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک کالج کا طالب علم بھی شامل ہے جبکہ دیگر بے روزگار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ فائرنگ کرنے والا اصل ملزم کون ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشاب: بڑی بہن نے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا
لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پوسٹ میں روہت شیٹی کو دھمکی دیتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی انتباہ کیا گیا ہے۔
دھمکی آمیز پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے اسے کئی بار پیغام بھیجے کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، مگر وہ نہیں سمجھا۔ ہم نے اسے یہ چھوٹا سا ٹریلر دکھایا ہے۔ اگر اب بھی اس نے ہماری بات نہ مانی تو اگلی گولی اس کے گھر کے باہر نہیں بلکہ اس کے بیڈروم میں، سیدھی اس کے سینے میں ماری جائے گی۔ اور یہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے وارننگ ہے وقت رہتے سدھر جاؤ، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’انڈیا کو اور کتنا رلاؤ گے؟‘، محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی جہاز گراتے ویڈیو پوسٹ کردی
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کو اس سے قبل کسی قسم کی دھمکی یا بھتہ خوری کا پیغام موصول نہیں ہوا تھا اس لیے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیے گئے دعوؤں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پونے سے موٹر سائیکل پر ممبئی آیا تھا۔ فائرنگ کے بعد اس نے تقریباً دو کلومیٹر دور جا کر موٹر سائیکل چھوڑ دی اور فرار ہو گیا۔ موٹر سائیکل پونے میں رجسٹرڈ تھی اور اس کی ملکیت گرفتار ملزمان میں سے ایک کے نام پر تھی، جس کی بنیاد پر پولیس دیگر ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا
واقعے کے وقت عمارت میں روہت شیٹی کے تین سیکیورٹی گارڈ موجود تھے، جنہوں نے فائرنگ کی آواز سن کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ گولیاں عمارت کی پہلی منزل اور دیوار پر لگیں۔ واقعے کے بعد ممبئی پولیس، کرائم برانچ اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ شیٹی کی رہائش گاہ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس اس پہلو کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ فائرنگ روہت شیٹی کی آنے والی فلمی منصوبوں یا ان کے پولیس افسران سے قریبی تعلقات سے جڑی ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ روہت شیٹی نے حال ہی میں سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا کی انڈر ورلڈ سے متعلق کتاب کے فلمی حقوق بھی حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟
تفتیشی ادارے اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اس واقعے کا کوئی تعلق پونے میں این سی پی رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس یا ماضی میں سلمان خان کے گھر پر ہونے والی فائرنگ سے ہے، تاہم فی الحال کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے اور جلد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ روہت شیٹی روہت شیٹی دھمکی روہت شیٹی فائرنگ لارنس بشنوئی گینگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ روہت شیٹی روہت شیٹی دھمکی روہت شیٹی فائرنگ لارنس بشنوئی گینگ یہ بھی پڑھیں موٹر سائیکل روہت شیٹی بالی ووڈ
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم