اسلام آباد:

کیپیٹل زون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر خرم سعید  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپین شپ مسٹر پاکستان 2025–2026 کا انعقاد 13 مئی کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس، جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم کے مشیر رانا مشہود علی خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

 ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے، انہوں نے کہاکہ تاریخی ایونٹ کے انعقاد پر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سہیل انور اور ڈاکٹر نبیل  محمد فیاض الیاس نے اہم کردار ادا کیا ہے، کپیٹل زون کی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے تمام باڈی بلڈنگ ایتھلیٹس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کیپیٹل زون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر مصباح الدین سے 10 فروری تک رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں۔

ٹیم کی سلیکشن کا باقاعدہ انعقاد 10 فروری کو مصباح الدین کے بی آر ایس جم، ویسٹرچ، راولپنڈی میں کیا جائے گا، منتخب ہونے والی ٹیم پاکستان نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں مسٹر پاکستان کے مقابلے میں کیپیٹل زون کی نمائندگی کرے گی۔ اس سلیکشن میں راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، گوجر خان، اٹک، ایبٹ آباد، واہ، ٹیکسلا اور میرپور سمیت کیپیٹل زون سے تعلق رکھنے والے تمام اہل ایتھلیٹس شرکت کے مجاز ہوں گے۔

تمام کھلاڑی  دس فروری سے قبل جناب مصباح الدین سے رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں اور 10 فروری کو فائنل سلیکشن کے لیے بی آر ایس جم، ویسٹرچ روڈ، راولپنڈی میں بروقت اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیپیٹل زون باڈی بلڈنگ

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا